چارسدہ میں جماعت اسلامی کا جلسہ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کچھ دیر جلسہ عام سے خطاب کرینگے چارسدہ میں جلسے کے دوران ملک میں مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف اواز اٹھائیں گے جلسہ گاہ میں تیس ہزار کرسیاں رکھی گئی ہے امیر جماعت اسلامی کے خطاب کے لئے چالیس فٹ سٹیج تیار کر لیا گیا ہے جلسہ میں کارکنان کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ جماعت اسلامی کی اعلی قیادت بھی سٹیج پر پہنچ رہے ہے ،عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کے لئے موجود،اب سے کچھ دیر بعد امیر جماعت اسلامی جلسے سے خطاب کرے گے
Tag: پاکستان
-

افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی ،عالمی باڈی نے کھیلوں میں حکومتی مداخلت بند نہ کرنے پر معطلی کی دھمکی دے دی ۔
جنیوا میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں افغانستان کا مسئلے پر بات ہوئی ، پیرس میں شیڈول آئندہ سال اولمپک گیمز میں افغانستان کی شرکت کے حوالے سے حکام نے تحفظات کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو کھیلوں سے روکا جاتا ہے اور اسپورٹس میں یہ حکومتی مداخلت کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس بے ضابطگی کو نہ روکا گیا تو افغان اولمپک کو معطل بھی کیا جا سکتا ہے، -

پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں ،شیخ رشید
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہےجھوٹے کیسوں کا جمعہ بازار اور کرپشن کا انبار لگا ہے، جو منی لانڈرنگ اور نیب میں مطلوب تھے وه حکمران بنا دیئے گئے۔
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے50 دن اورآئی ایم ایف کے فیصلے کو 8 دن رہ گئے ہیں پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں معیشت تباہ ریاست بدحال سیاست کا برا حال 2 کروڑ لوگ بے روزگار 10 کروڑ خطہ غربت کی لکیرسے نیچے اورڈیفالٹ کی تلوار سر پے لٹک رہی ہے دیکھتے ہیں شہبازشریف فرانس سے آئی ایم ایف کو منوا کے آتے ہیں یا منہ لٹکا کے آتے ہیں-
وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک ونیٹی لیٹر پر ہےجب انڈسٹری نہیں چلے گی تو روزگار نہیں ملے گا اوربے روزگار بھوک کے مارے سمندروں میں ڈوب کے مریں گے یہ کہتے تھے ہم آئیں گے تو دودھ شہد کی نہریں بہئیں گی لیکن انہوں نے مہنگائی بیروزگاری کا طوفان کھڑا کردیا، اسحاق ڈار کہتا تھا ڈالر 200 کا کروں گا اب آئی ایم ایف کے لیے امریکا برطانیہ کے سفیروں کے پاؤں میں پڑا ہے۔
گرین ہاؤس گیسوں کےباعث ہمالیائی گلیشیئرز 80 فیصد تک پگھل جائیں گے
انہوں نے کہا کہ جو 50 سال سے یہاں سرمایہ کاری کررہے تھے وہ اپنے شیئر بیچ کے جا رہے ہیں، آئین وقانون کی تضحیک میں کون غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان آئے گا، جو منی لانڈرنگ اور نیب میں مطلوب تھے وه حکمران بنا دیے گئے، جن کو جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا وہ غیر ملکی دوروں پر ہیں۔
چین:ریسٹورنٹ میں دھماکا،31 افراد ہلاک متعدد زخمی
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پولیس گھروں میں گھس کے توڑ پھوڑ کر رہی ہے، چادر اور چار دیواری کو رسوا کر رہی ہے، ملک میں اتنی گندم نہیں کاٹی جارہی جتنی جھوٹی ایف آئی آرکاٹی جارہی ہیں، جھوٹے کیسوں کا جمعہ بازار اور کرپشن کا انبار لگا ہے، جس کو چاہتے ہیں اٹھالیتے ہیں، ایک کیس میں ضمانت ہونے پر دوسری ریڈی میٹ ایف آئی آر جیل کے دروازے پر منتظر ہوتی ہے۔
ہنی سنگھ کو بھی گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی
-

ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست
ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں 0-4 شکست دے دی۔
بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل نے 3 جبکہ اُدنتا سنگھ نے 1 گول اسکور کیا جبکہ پاکستانی متعدد کوششوں کے باوجود گیند کو گول پوسٹ کرنے میں ناکام رہی۔پہلے ہاف میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں رئیس نبی، عمر حیات اور بھارت کے سندیش کو یلو کارڈ ملا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کسی بھی کھلاڑی کو کوئی کارڈ نہیں ملا۔بھارت نے میچ کے دوران 23 شوٹس ماریں، ان میں سے 7 ٹارگٹ پر لگیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی صرف 6 ہی شوٹس ماریں لیکن کوئی بھی ٹارگٹ پر نہ لگ سکی۔کھیل میں بھارت کی میچ پر گرفت 70 فیصد تک پائی گئی ہے جبکہ پاس کرنے کی ایکوریسی بھی 85 فیصد ہے۔دوسری طرف گروپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی روایتی حریف کے خلاف میچ پر گرفت صرف 30 فیصد رہی جبکہ اس کی بال پاس کرنے کی ایکوریسی بھی صرف 65 فیصد رہی۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔ -

خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں 6 روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز
خسرے کا وبا کے بعد محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کی 135 یونین کونسلوں کو حساس قرار دیتے ہوئے 6 روزہ انسداد خسرہ مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 96 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک صوبہ کے مختلف اضلاع میں خسرہ کے شک میں 4 ہزار 822 بچوں کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 2 ہزار 390 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 22 بچوں کا انتقال ہوا ہے جن میں سے 13 بچے خسرہ کی بیماری کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
خسرہ کے وبا نے دو سال سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جس پر محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر 14 اضلاع کے 135 یونین کونسلوں میں گذشتہ روز سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم 24 جون تک جاری رہے گی اس دوران ڈی آئی خان کے27 یونین کونسلز، چارسدہ کے 20 یونین کونسلز، شمالی وزیرستان کے 10 یونین کونسلز، باجوڑ کے 10 یونین کونسلز اور پشاور کے 18 یونین کونسلز میں مہم چلائی جائے گی۔ ہنگو کے 9، کوہاٹ کے 8 اور مردان کے 10 یونین کونسلز میں مہم چلائی جائے گی۔ ضلع کرک کے 6 یونین کونسلز اور دیر اپر، دیر لوئر اور ہری پور میں چار، چار یونین کونسلوں، نوشہرہ میں تین اور ٹانک میں 2 یونین کونسلوں میں انسداد خسرہ مہم چلائی جائے گی۔ مہم میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 96 ہزار 35 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ -

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کی فی کس اخراجات کی ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کیلئے فی کس اخراجات کی مد میں اپنی ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ کرلیا ،صوبے میں صاحب استطاعت افراد سے اپنے اخراجات خود جمع کرانے درخواست کی گئی ہے تاکہ صحت کارڈ پروگرام جاری رہ سکے۔ بی آر ٹی کیلئے بھی رواں برس کی طرز پر سبسڈی منظور کرلی گئی ہے ۔
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل نے میڈیا کو بتایا کہ بی آر ٹی کو رواں برس ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دی تھی وہی سبسڈی رواں برس بھی ہوگی اور پہلے چار ماہ کیلئے ایک ارب روپے منظور کرلئے گئے ہیں اسی طرح صحت کارڈ کیلئے بھی وہی سبسڈی جاری رکھی گئی ہے، کابینہ صحت کارڈ میں اپنا حصہ ڈالے گی صحت کارڈ کیلئے فی کس 2ہزار 850روپے ہے جو کابینہ جمع کرے گی۔
کوئی بھی شہری صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہے تو ہم رضاکارانہ طور پر وصول کرینگے، جو طبقہ استطاعت رکھتا ہے وہ صحت کارڈ میں ادائیگی کر دے تاکہ صوبائی حکومت پر بوجھ نہ پڑے اور منصوبہ بھی جاری رہے ۔ -

"وہ آج بھی بینظیر ہے” کے موضوع پرسیمینار،آصفہ کی شرکت
اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا 70 واں یوم پیدائش ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے شہید بھٹو فاوَنڈیشن کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا
"وہ آج بھی بینظیر ہے” کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار کی مہمانِ خاص شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری تھیں ،شہید بھٹو فاوَنڈیشن کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر آصف محمود خان نے آصفہ بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا, اس موقع پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کی زندگی اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار میں شرکت باعثِ اعزاز ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تاریک ترین گھڑیوں میں پاکستان کی قیادت کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث آج بھی ہمیں اندھیروں سے نکلنے میں رہنمائی کر سکتی ہے
"وہ آج بھی بینظیر ہے" کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار منعقد pic.twitter.com/ePwCZfDtcG
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 21, 2023
سیمینار میں وفاقی وزراء شیری رحمان اور شازیہ عطا مری، ایم این اے نفیسہ شاہ، فرحت اللہ بابر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سحر کامران، آصف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، فلسفے، تدبر اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ،سیمینار میں ٹیبلوز بھی پیش کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی انتھک جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا سیمینار کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ،سیمینار میں پی پی پی سینیٹر عینی مری سمیت زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی
عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف
بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا
آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
-

پاکستانی سائنسدانوں نےلمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرلی
اسلام آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز) پاکستانی سائنسدان سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم سونا سپر باسمتی پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نئی قسم کے چاول کے دانے کی لمبائی 9.5 ملی میٹر ہے۔
رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کالا شاہ کاکو کے سائنسدانوں نے یہ کامیابی حاصل کر کے اپنے ہی ادارے کے تیار کردہ رائس ورائٹی PK 2021 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کا دانہ 8.26 ملی میٹر لمبا تھا۔چیف سائنسداں سید سلطان علی اور ڈاکٹر مخدوم صابر کے مطابق رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو کی تیار کردہ چاولوں کی دو اقسام کو PARC میں منعقدہ ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی میں عام کاشت کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مخدوم صابر کے مطابق چاولوں کی ایک قسم سونا سپر باسمتی ہے جو کہ اب تک کا سب سے لمبا باسمتی اناج ہے جس کی لمبائی 9.5 ملی میٹر ہے جب کہ اسی ادارے کی تیار کردہ دوسری ورائٹی وائٹل سپر باسمتی کہلاتی ہے جو آئرن اور زنک کی زیادہ مقدار کی حامل ملک کی پہلی مضبوط ورائٹی ہے۔
علاوہ ازیں RRI کالا شاہ کاکو نے موٹے چاولوں کی ملک میں پہلی نئی ہائبرڈ قسم KSK 2023 بھی متعارف کرائی ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 110 من حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاولوں کی یہ ہائبرڈ قسم 109 دن میں تیار ہوجاتی ہے۔ -

پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا-
باغی ٹی وی : سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا اس اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔
🚨 Schedule confirmed for Pakistan's tour of Sri Lanka 🚨
More details ➡️ https://t.co/ELzVxv0Mne#SLvPAK pic.twitter.com/TpC4vf6dbX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 20, 2023
شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھ گئی
کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے-
نگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں آخری مرتبہ 2014 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس میدان میں پاکستانی ٹیم 6 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں،پاکستان نے پہلا ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی تھی۔
باسکٹ بال ٹورنامنٹ؛ بنگلادیش کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں داخل
-

چین اورپاکستان کےدرمیان چشمہ 5 نیوکلیئرپاورپلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پردستخط
چین اور پاکستان نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے۔
باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب میں شرکت کی، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خرم دستگیر بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کےلیےیہ اہم موقع ہے،12 سو میگاواٹ جوہری پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا چشمہ سی فائیو منصوبے کو بغیر تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالرز کا منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔
چین اورپاکستان کےدرمیان چشمہ 5 نیوکلیئرپاورپلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پردستخط
وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قرار دیا ہے مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کیلئے پرعزم ہے، چین کی طرف سے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے، یہ معاہدہ چین کے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کا پاکستان پر اعتماد کی علامت ہےآئی ایم ایف معاہدہ تاخیر کا شکار ہونے پر چین نے ہماری مدد کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے بےحد مشکور ہیں، چینی حکومت کے ساتھ سمجھوتے میں اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا بھی مشکور ہوں، پاکستان کےعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ہے، منصوبے کی کل لاگت 400 ارب ڈالر ہے، گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا، میں اور میری ٹیم منصوبے کے لیے چین گئے تھے، پاکستان کی موجودہ فوجی قیادت کے منصوبے میں دلچسپی لینے پر شکر گزار ہوں۔
لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سےتوانائی کی پیداوار شروع
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addressing a ceremony for signing of agreement for Unit 5 of Chashma Nuclear Power Plant (C-5) in Islamabad on 20 June 2023. pic.twitter.com/SpDU8206SM
— PMLN (@pmln_org) June 20, 2023
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے لیے پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کے لیے سامنے آیا ہے، سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں لگانے کا فیصلہ ہو گیا تھا، تاہم پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا دنیا میں افراطِ زر کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں، چینی کمپنی نے افراطِ زر کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھائیں، چینی کمپنی نے میری درخواست پر 30 ارب روپے کی رعایت دی ہے۔
عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت …
دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستان سویٹ ہومز کو ٹرانسپورٹ وینز عطیہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سویٹ ہوم بچوں کیلئےایک بہترین ادارہ ہے ہم نے مل کر پاکستان کو عظیم بنانا ہے اور قائداعظم کا خواب پورا کرنا ہے وزیراعظم شہباز شریف سویٹ ہومز کے بچوں کیساتھ وین میں بھی بیٹھے اور بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بچوں محنت کرو، خوب محنت کرو، قوم کےعظیم معمار بنیں۔ تعلیم حاصل کرکے اچھےعہدوں پر فائز ہو کر ملک کی خدمت کریں۔
