نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لئے سابق رہنماؤں کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،جس میں سابق گورنر شاہ فرمان،تیمور جھگڑا،اور کامران بنگش شامل ہے، خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان،صوبائی وزیر کامران بنگش اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات تیسری دفعہ چھان بین کے لئے بھجوا دیئے گئے ہے،مجموعی طور پر تحر یک انصاف کے گیارہ رہنماوں اور سابق صوبائی وزراء کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نو مئی کے واقعے کے بعد چالیس ارکان کے موبائیل بند ہے جس کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے، نو مئی کے واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے نام بھی واچ لسٹ میں ڈال دئے گئے ہے،
Tag: پاکستان
-

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے
ساف چمپیئین شپ میں شر کت کے لئے پاکستانی فٹ بالرز کا انتظار ختم ،،ماریشیس میں بھارتی سفارت خانے نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے جس کے بعد اس بات کے قوی امکان پیدا ہو گئے ہیں کہ اب پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کی فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی۔پاکستان فٹبال ٹیم کو پہلے اتوار کو ماریشیس سے روانہ ہونا تھا لیکن اب نئے فلائٹ آپشن کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کرنے کا آپشن موجود ہے۔ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارتی شہر بنگلورو میں شروع ہو گی اور پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف کھیلنا ہے،
-

ہاکی ٹیم کے سابق کوچ سیگفرڈ ایکمن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے چیک موصول
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دئیے گئے ہے،، ہیڈ کوچ کے واجبات سے متعلق پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے تھے،باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کے معاوضے کا چیک پی ایچ ایف کے حوالے کر دیا ہے،۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کا چیک سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا، ممبر سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف اولمپئن شکیل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سیگفریڈ ایکمین 1 سال کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا سیگفریڈ ایکمین کے کوچنگ کے لیے عمان سے معاملات طے پا رہے ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کو معاہدے کے تحت 2026 تک سیگفریڈ ایکمین ہاکی فیڈریشن کو اپنے خدمات پیش کرنے تھے لیکن پی ایس بی اور پی ایچ ایف کے درمیان تنازع کی وجہ سے واجبات وقت پر ادا نہ ہو سکے، -

دو سال بعد کم بیک کرنے والے معین علی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے
ایشز سیریز ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلش آل راؤنڈر معین علی کو ضابطے کی خلاف ورزی پر میچ فیس اور ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی ۔
انگلش سرزمین پر شروع ہونے والی تاریخ ساز ایشز سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں دو سال بعد کم بیک کرنے والے معین علی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے ، آسٹریلوی اننگز کے نواسیویں اوور میں باؤنڈری لائن پر کھڑے آل راؤنڈر اپنے بولنگ کرانے والے ہاتھ کی انگلی پر کچھ لگاتے پائے گئے، ضابطے کی یہ خلاف ورزی رپورٹ اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی ، جس پر انہیں میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی ، -

ساف چیمپئین شپ پاکستانی فٹبالرز کو بھارتی ویزوں کا انتظار
بھارتی ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان فٹبال ٹیم کی روانگی تاخیر کا شکار ہے، ساف‘ میں شرکت کے لیے پاکستانی فٹبالرز کا بھارتی ویزوں کیلئے انتظارختم نہ ہوسکا۔ ایشیائی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی فٹ بالرز کو آج کا دن بھی ویزے نہ مل سکے، کھلاڑیوں کی کل پر نظریں جم گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستان فٹبال حکام ٹکٹس نہ لے سکے، ساف چیمپئن شپ 21 جون کو بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہو گی، قومی فٹبال اسکواڈ موریشیس میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ پہلے ہی روز پاکستان کا میزبان بھارت سے مقابلہ ہو گا، ویزوں میں تاخیر، افتتاحی میچ کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دی جا رہی ہیں۔
-

سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے دفاعی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔
ایرانی نائب وزیر دفاع نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سیکرٹری دفاع نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر استوار ہوتے رہیں گے۔ دورے کے دوران پی ایم ایس اے اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان میری ٹائم تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پی ایم ایس اے اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا۔
دونوں فریقین کا مقصد مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں بشمول سیکورٹی، مشترکہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور علاقائی اقتصادی روابط کو یقینی بنانا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور منعقد ہوا، ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان ایران دوطرفہ سیاسی مشاورت (BPC) کا 12 واں دور 17-18 جون 2023 کو تہران میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ایران کے نائب وزیر خارجہ جناب علی باقعی کانی نے متعلقہ فریقوں کی قیادت کی،ملاقات میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور دونوں اطراف کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی،
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
-

خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد 5 روزہ خصوصی پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے،
خصوصی مہم صوبے کے سات اضلاع نوشہرہ، پشاور، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں مکمل طور پر چلائی جائے گی جہاں پر پولیس ورکرز گھر گھر جا کے 22 لاکھ 12ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے گے،پولیو حکام کے مطابق بونیر، چترال، دیر، ہری پور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اورصوابی کے افغان مہاجرین کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں 1 لاکھ 7 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے،حکام نے یہ بھی بتایا 5 روزہ مہم کیلئے 8441 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر 14,926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،جو پولیو ٹیمز کے ساتھ باقاعدہ طور پر گشت کر کے کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہونگے، -

کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار
باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختو نخوا انصاف وکلاء فورم کا اجلاس ہوا ہے اجلاس کی قیادت سینئر قانون دان قاضی محمد انور نے کی ،،انصاف لائرز فورم نے موقف اپنایا کہ پولیس نو مئی واقعات میں بے جا وکلاء کو نامزد کرہے ہیں، وکلا کو ان واقعات میں نامزد کرنا غیر قانونی ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق انصاف لائرز فورم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا بار کونسل اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے مشاورت پر کمیٹی تشکیل دے دی, کمیٹی مشترکہ طور پر صوبے میں وکلاء کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ملاقاتیں کرے گی ۔ آئی ایل ایف کے پی نے مزید بتایا کہ اجلاسوں میں آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی گرفتاریاں جاری ہے جس پہ گزشتہ دنوں پشاور بار کونسل کی جانب سے ہڑتال بھی کیا گیا تھا،ہرتال کے بعد گرفتار وکیل کو عدالت میں پیش کے ضمانت پر رہا کیا گیا،تاہم وکلاء فورم کی جانب سے اس طرح کی کاروایئوں کا بند کرنے کے لئے اجلاس کیا گیا جس میں وکلاء کی گرفتایوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا،
-

پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر ایک بار پھر ضمانت پر رہا
باغی ٹی وی کے مطابق پشاور کے مقامی عدالت میں 9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد ملزمان مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد قاسم خان نے کی عدالت دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا پولیس کے مطابق ملزمان پر تھانا ھشتنگری کے حدود میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا، باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان اور اسکے دوست جلال مہمند کو پانچویں دفعہ عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،9 اور 10 مئ کے پر تشدد واقعات میں مینا خان اور اسکے دوست پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے،
-

ممبر قومی اسمبلی پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر ایک بار پھر گر فتار
جنوبی وزیرستان سے ممبرقومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو ایک دفعہ پھر شمالی وزیرستان میں گرفتار کیا گیا ہے. علی وزیر میرانشاہ سے رزمک جارہے تھے کہ انھیں ڈمڈیل چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا سرکاری زرائع کے مطابق علی وزیر،منظورپشتین اور عبدالصمد سمیت پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف شمالی وزیرستان پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو علی وزیرکی گرفتاری کےلئے پہلے سے ہی متحرک کیاگیا تھا تاہم ابھی تک معلوم نہ ہوسکا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں کونسی دفعات درج ہیں اور کس الزام کےتحت ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی ایم نے منظور پشتین کی سربراہی میں میرانشاہ کینٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کرلیا ہے۔
اس سے قبل 14 جون کو بروز منگل پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔علی وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف کل 14 مقدمات درج ہیں جن میں سے اب تک وہ پانچ میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ دیگر مقدمات کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کو حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ان کے خلاف درج مقدمات کا سراغ لگایا جا سکے اور اس سلسلے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جا سکے۔انہوں نے دلیل دی کہ درخواست گزار قانون ساز اور قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہے اور باقاعدگی سے عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ہے۔ ‘
انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو بھی 2 سال سے زائد عرصے تک جھوٹے الزامات میں سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا لیکن اس کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ اس سے قبل علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو پشاور سے مقامی پولیس نے سندھ پولیس کی درخواست پر کراچی کے سہراب گوٹھ تھانے میں ان کے اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
