Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کچہری چوک میں یوم غدار پاکستان کے بینرز آویزاں

    کچہری چوک میں یوم غدار پاکستان کے بینرز آویزاں

    راولپنڈی ،تھانہ سول لائنز کی حدود کچہری چوک میں یوم غدار پاکستان کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے،

    بینرز پر عمران خان کی تصویر لگائی گئی ہے،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فرخ حبیب اور یاسمین راشد کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، عمران اسماعیل کی تصویر کے ساتھ عوام کو حملوں پر اکسانے کی تحریر درج کی گئی ہے،فرخ حبیب کی تصویر کے ساتھ پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی تحریر درج کی گئی ہے،یاسمین راشد کی تصویر کے ساتھ عوام کو جناح ہاوس لے جانے کی تحریر درج کی گئی ہے،بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کی تحریر بھی درج کی گئی ،بینرز نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر آویزاں کیئے گئے کچہری چوک کے قریب وال آف شیم کے نام سے بڑا بینر بھی آویزاں کیا گیا بینر پر پی ٹی آئی کی کابینہ کے 21 اراکین کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں،

    ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عبرت ناک منظر ۔ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کو یہ انجام ہوتا ہے ۔جس عوام کو تم اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنے والے تھے آج وہی تمہارے خلاف کھڑے ہوگئے ہے۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

    https://twitter.com/ZemalRind/status/1662374462455443456

  • انٹرنیشنل اسنوکر پلیئرمحمد بلال 38 سال کی عمر میں چل بسے

    انٹرنیشنل اسنوکر پلیئرمحمد بلال 38 سال کی عمر میں چل بسے

    انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال 38 سال کی عمر میں چل بسے، محمد بلال کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے،

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد بلال کی عمر 38 سال تھی، ان کا انتقال حرکت کلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی، محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی ،محمد بلال 6 ریڈ اسنوکر کے ایشین چیمپئن رہے وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے محمد بلال آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے

    پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے محمد بلال کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟

    ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیاکپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا جس میں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہم آئی پی ایل میں مصروف ہیں لیکن سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی سرکردہ شخصیات 28 مئی کو ہونے والا آئی پی ایل فائنل دیکھنے آرہی ہیں، ہم بات چیت کریں گے اور اسی دورانیے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

    ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

    واضح رہے کہ رواں برس ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے تاہم بھارتی بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، بی سی سی آئی کے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا جو اب تک منظور نہیں کیا گیا ہابرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں چار میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ان میچوں میں سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اورافغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرول وینیو پر کھیلے گا۔

    نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

  • ایشیا کپ: اے سی سی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویزمان لی

    ایشیا کپ: اے سی سی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویزمان لی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی-

    باغی ٹی وی : ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

    ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھی ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا ہے، اور کوئی شرط بھی نہیں رکھی گئی۔

    بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا، جس کے مطابق پاکستان 6 ملکی ٹورنامنٹ کے 4 سے 6 میچز کی میزبانی اپنے ملک میں کرے گا، اور بھارت ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، جبکہ اسی نیوٹرل مقام پر فائنل سمیت بقیہ میچوں کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

    توقع ہے کہ اے سی سی اگلے چند ہفتوں میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گا،نجم سیٹھی کے ماڈل کے مطابق بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے جس کا فیصلہ اے سی سی کے رکن ممالک باہمی تعاون سے کریں گے۔

    اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

  • شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔عامر میر

    شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔عامر میر

    یوم تکریم شہدا آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی کی گئی ،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

    پاک وطن پر جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔ میجر شبیر شہید اور میجر عزیز بھٹی شہید کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری کے دوران پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کی،

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاک فوج پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آزاد اور خودمختار پاکستان کی بقا کیلئے شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ یوم تکریم شہداء پاکستان کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    یوم تکریم شہدا پر سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکریم شہدا کے موقع پر لاہور پولیس تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور غازی ہمارا فخر اور مان ہیں۔ ہمارے شہدانے اپنی جانیں مادر وطن پرنچھاورکیں۔فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہدا پاکستانی قوم کی شان ہیں۔آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی لاہور پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔ شہدا کی فیملی کی ویلفئیر کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے۔ شہداء کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔ب آج کا دن شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ہمارے ان بہادر سپوتوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں آج کے دن تمام پولیس افسران واہلکار اس عہد کی تائید کرتے ہیں کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

  • ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی: آج دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ کیا گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کی یونٹس میں خصوصی طور پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

    آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات منعقد کی جائے گی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائر اسٹاف بھی خِراج عقیدت پیش کریں گے۔

    پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر اور پولیس کی شہداء یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا انتظام کیا جائے گا جس میں طلباء اور طالبات بھرپور حصہ لیں گےشہدا کی قبور پر فاتحہ خوانی کی جائے گی ملک بھر میں شہدا کے لیے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

    یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نےپیغام جاری کیا،صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہدا کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں ہے، آج ہم مادر ِوطن کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے اپنے آباؤ اجداد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بےمثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تکریمِ شہداء منا رہے ہیں۔


    عارف علوی نے کہا کہ پاکستان آرمی، رینجرز، ائر فورس، نیوی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے بہادری اور قربانیوں کی بدولت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے کیونکہ ہماری تاریخ میں اُنہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں جذبہ حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔


    صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے علاوہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی لعنت کو بھی کامیابی سے شکست دی، آج کے دن عہد کریں ہم اپنے بہادر شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہمیشہ ان کی عزت کریں گے آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔


    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے یوم تکریم شہداء کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید اپنی زندگی اپنی قوم اور ملک کی خاطر قوم کی خاطر قربان کردیتا ہے، شہید قوم اور ملک کا محسن ہوتا ہے، جو قوم ان شہسا کی عزت نہی‌ کرتیان کا وجود بقی نہیں رہتا ہمارا فرض ہے شہداء کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھیں حالیہ واقعات میں شہداء کی یادگاروں اور مجسموں کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا، شہداء کی فیملیز نے ان واقعات کو انتہائی دکھ کے ساتھ محسوس کیا، ایسے واقعات میں ملوث افراد پاکستانی کہلوانے کے قابل نہیں، تمام ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔


    پاک فوج کی جانب سے یوم تکریم شہداء پر قوم کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے وطن کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہےآئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی قربانیاں آئندہ نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، شہدائے پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کا سرمایہ ہیں، ان قربانیوں کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائےگی شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید کی قبر پہ ان کے ورثا اور عوام کی پاک فوج کے دستے کے ہمراہ آمد ہوئی ہےپاک فوج کے دستے نے میجر شبیر شریف شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،زائرین نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک و قوم کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کو سراہا زائرین نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا گیا یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخرہے۔

  • القادرٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے،عطا تارڑ

    القادرٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظاء تارڑ نے کہا کہ نیب میں القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان آج پیش ہوئے، ماضی میں بھی عمران خان نے نیب نوٹسز کا خاطرخواہ جواب نہیں دیاعمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے، وہ عدالت سے طلب کیا گیا ریکارڈ جمع نہیں کرارہے، انہوں نے ضمانتوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

    جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    لیگی رہنما نے کہا کہ کرپشن کو چھپانے کے لیے سرکاری اور عسکری املاک کو جلایا گیا ، ملک اور قوم کے اربوں روپے لوٹ کر اب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، القادر ٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے۔

    ظل شاہ قتل کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج

    عطا تارڑ نے کہا کہ القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جانا تھا، عمران خان نے کابینہ کو خط دکھائے بغیر منظور کرلیا، 190 ملین پاؤنڈ اس لیے واپس ہوا تھا کہ یہ عوام پر خرچ ہو۔

    گجرات: شیریں مزاری کو پانچویں مرتبہ گرفتارکر لیاگیا

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے واپس لایا گیا پیسہ قومی خزانے میں نہیں کرایا گیا، اس خرد برد کے بدلے میں عمران خان کو 458 کنال زمین رشوت کے طور پر دی گئی، القاد رٹرسٹ کی دستاویزات پر عمران کی اہلیہ اور فرح گوگی کے دستخط موجود ہیں۔ عمران خان اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، امپورٹڈ حکومت ہے تو امریکا سے مدد کیوں مانگتے ہیں؟ اسی پراپرٹی ٹائیکون کا بیک وقت 460ارب کا ایک کیس سپریم کورٹ میں چل رہا تھا.سپریم کورٹ نےایک لائبلٹی اکاونٹ بنایا کہ جو سندھ حکومت کا پیسہ ہے وہ سپریم کورٹ کے لائبلٹی اکاونٹ میں جمع ہوگا لیکن ہیرا پھیرا یہ ہوئی ہے کابینہ سے منظوری لیکر عمران نیازی اور شہزاد اکبر نے خورد برد کرکے جو پیسہ حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں آنا تھا وہ سپریم کورٹ کے لائبلٹی اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیا.

  • 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان“ منانے کا فیصلہ

    25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان“ منانے کا فیصلہ

    شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان“ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منانے کا مقصد شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو پیغام دینا ہے کہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یاد گاروں کی تکریم و احترام ہر پاکستانی کا فخرہے یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کی تقریبات میں نمایاں انداز میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش جائے گا-

    ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …

    اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہداء پر سلامی دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ جی ایچ کیو، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز اور پولیس کی متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جبکہ صوبائی دارالخلافوں بشمول آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یاد گار شہداء پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

    نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا،وفد کی قیادت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کی ، وفد میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، سابق لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، سابق اراکین پنجاب اسمبلی و پارٹی عہدیدار و کارکن شامل تھے لیگی وفد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی-

    پسند کی شادی، خاتون ٹیچر قتل، قاتل گرفتار

    سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، شرپسند عناصر نے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی،موجودہ جناح ہاؤس کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے ، یہ سب کسی ملک دشمن نے کیا ہےجب تک ان شرپسندوں اور انکے سرپرستوں کو عبرتناک سزا نہیں دیں گے ، ہم چین سے نہیں بیٹھے گے ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ محب وطن پاکستانیوں کا کوئی تعلق نہیں-

    پشاور: ریڈیو پاکستان پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری

  • ملک کا ستیاناس کرکےاب آپ عدالتوں پرہی اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں،عدالت پی ٹی آئی وکلا پر برہم

    ملک کا ستیاناس کرکےاب آپ عدالتوں پرہی اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں،عدالت پی ٹی آئی وکلا پر برہم

    لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی وکلا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاسی بحث میں نہ الجھائیں آپ نے جو کرنا ہے کریں آپکی درخواست نہیں سنوں گا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی پی ٹی آئی کارکنوں کے وکیل ایڈووکیٹ شوکت رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے-

    میئر کراچی کا انتخاب:الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری

    ایڈووکیٹ شوکت رؤف صدیقی نے دوران سماعت کہا کہ عدالت ہمارے کارکنوں کو ریلیف نہیں دے رہی نہ ہمیں سن رہی ہے، حکومت کا رویہ دیکھیں جو سپریم کورٹ کے سامنے جاکر دھرنہ دیتے ہیں انکو کچھ نہیں کہا جاتا-

    جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ عدالت آپ کے دلائل کے بغیر ہی آپکے بندوں کو رہا کررہی ہے آپکو تحمل سے بات سننی چاہیے، مجھے سیاسی بحث میں نہ الجھائیں آپ نے جو کرنا ہے کریں آپکی درخواست نہیں سنوں گا –

    پشاور: ریڈیو پاکستان پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری

    جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ مجھے بھی تھریٹس ہیں میں گھر سے اکیلا عدالت کیلئے نکلتا ہوں کوئی گن مین ساتھ نہیں رکھتا، میری علیل والدہ بیڈ پر آخری سانسیں لے رہی ہیں میں یہاں سیاسی بحث نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، جو شخص جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نامزد ہے عدالت اسکو کیسے ریلیف دے۔

    پی ٹی آئی کے وکلا کی عدالت کے ریمارکس کے دوران مسلسل دخل اندازی پر جسٹس چودھری عبدالعزیز شدید برہم ہوگئے کہا کہ آپ نہیں جاتے تو میں خود سیٹ چھوڑ کے چلا جاتا ہوں، آپ کے لوگوں نے سرکاری اداروں پر حملے کئے کسی پبلک اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نہیں چھوڑا، ملک کا ستیاناس کرکے اب آپ عدالتوں پر ہی اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں۔

    ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …

  • اگر حکومت نے کہا تو ہم  ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

    اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں کرنا،ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ جے شاہ اور میرا بھی نہیں ہے، سیکیورٹی کی بنیاد پر ہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے،یہ فیصلہ اُس جانب بھارتی حکومت اور اِدھر پاکستانی حکومت کا ہے اگر حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔

    پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کی درخواست پر میں نائب صدر پنکج کھمجی سے ملا، ہائبرڈ ماڈل پر مثبت ردِ عمل سامنے آیا، جے شاہ کو بریفنگ کا بتایاانہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ 15 مئی کو بتائیں گے لیکن میں ابھی فیصلے کا منتظر ہوں-

    نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکا کا اے سی سی پر دباؤ ہے کہ نیوٹرل وینیو سری لنکا کو بنایا جائے میزبان پاکستان ہے، گیٹ منی میزبان کا حق ہے، سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی، اگر سری لنکا کا فیصلہ ہو اور ہمیں معاوضہ ٹھیک ملے تو بات ہو بھی سکتی ہے۔

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    انہوں نےکہا کہ ایشیا کپ ضرور ہوگا نہ ہوا تو 3 ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیار ہےآئی سی سی کے اجلاس میں ریونیو شیئرنگ کے فار مو لے پر بات کی جائے گی مکی آرتھر پاکستان کرکٹ سے واقف ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے، کمیٹی کے اراکین میں مکی آرتھر، گرانٹ بریڈبرن اور حسن چیمہ ہوں گے، حسن چیمہ ڈیٹا کے ماہر ہیں اور سلیکشن کمیٹی ڈیٹا پر بھی انحصار کرے گی۔

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی