تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی کی جانب پشاور میں کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پشاور چرگانو چوک میں مردہ مرغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا کاروائی کے دوران 5 ہزار کلو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کی گئی،جسکو فود اتھارٹی کی جانب سے تلف کر دیا گیا،اور دکانوں کو سیل کروا دیا گیا،فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں اور دوسری جگہوں کو پہنچائی جاتی تھی،حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ان دکانداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،تاکہ مستقبل میں اس طرح سے عوام کے صحت کیساتھ نہ کھیلا جائے،فوڈز اتھارٹی کے کاروائی کے دوران مختلف دکانداران اپنے دکان بند کر کے فرار ہو گئے جس کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہے اور جلد انکو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا،یاد رہے کہ خیبر پختونخواں کے مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز کی جانب سے کاروائیاں جاری ہے،
Tag: پاکستان
-

سپیشل چلڈرن اولمپکس2023 کی افتتاحی تقریب
پشاور میں سپیشل چلڈرن اولمپکس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں کرکٹر محمد حارث نے شرکت کی سپیشل چلڈرن اولمپکس میں پشاور کے 9 سکولوں کے بچے حصہ لے رہی ہیں،جس میں مختف قسم کے انڈور اور آوٹ ڈور گیمز کے مقابلے شامل ہے،کرکٹر محمد حارث نے سپیشل اولمپکس کو بچوں کے لئے ایک خوش آئین قدم قرار دیا،اور کہا کہ سپیشل بچوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے لہذا انکے لئے اس طرح کی سرگرمیاں نہایت اہم ہے، گیمز میں بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ،سپیشل چلڈرن گیمز کا انعقاد پشاور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ضلعی سپورٹس آفس پشاور کی جانب سے کیا گیا ہے،جبکہ مقابلے تہماس خان فٹ بال سٹیڈیم کئے جا رہے ہے،
-

چئیرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کے اختیارات میں نئے قانون کے تحت اضافہ ہوگیا-
باغی ٹی وی: نئے قانون کے تحت چیئرمین کے اختیارات میں اضافہ ہوگیا ترمیمی ایکٹ 2023 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد نیا قانون نافذ العمل ہو گیا-
82 سالہ اداکار کی 29 سالہ ساتھی کے ہاں بچے کی ولادت متوقع
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چئیرمین نیب کیسز اور انویسٹی گیشنز بند کرسکیں گے،نیب کے سیکشن5 کے برعکس بننے والے تمام کرپشن کیسز بند کر دئیے جائیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کرپشن کیسز کی انکوائریز، انویسٹی گیشن بند کرنے اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے، چیئر مین نیب کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔
نیب ایک خودمختار اور آئینی طور پر قائم کردہ وفاقی ادارہ ہے جو بدعنوانی کے خلاف کوششیں کرنے اور حکومت پاکستان کے لیے معاشی دہشت گردی کے خلاف قومی اقتصادی انٹیلی جنس کے اہم جائزے تیار کرنے کا ذمہ دار ہے موجودہ سربراہ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ ہیں ۔
امریکا کا یوکرین کیلئے30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان
نیب کو معاشی دہشت گردی اور مالیاتی جرائم کے خلاف اپنی کارروائیوں کو نافذ کرنےکےعلاوہ ہر طرح سے ضروری روک تھام اور آگاہی فراہم کرنے کا اختیار حاصل ہےچونکہ یہ 16 نومبر 1999 کو پرویز مشرف کی طرف سے قائم کیا گیا تھا، اس کے دائرہ کار میں توسیع اور توسیع کی گئی ہے۔ آئین تحقیقات شروع کرنے، انکوائری کرنے، اور مالی بدانتظامی ، اقتصادی دہشت گردی ، بدعنوانی (تمام نجی شعبے ، ریاستی شعبے ، دفاعی شعبے اور کارپوریٹ سیکٹر میں)، اور مقدمات کی ہدایت کرنے والے افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے،چئیرمین آئی سی سی
احتساب عدالتوں میں اسے آرڈیننس نمبر XIX کے ذریعے قائم کیا گیا، اس کے اختیارات کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 270AA کے ذریعے اعلیٰ سطح پر انکوائری کرنے کے لیے توسیع دیا گیا ہے اسلام آباد میں واقع اس کے صدر دفتر کے ساتھ، اس کے چار علاقائی دفاتر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہیں۔
امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
بیورو کے دو پرنسپل افسران ہیں: چیئرمین؛ اور پاکستان میں احتساب کے پراسیکیوٹر جنرل۔ چیئرمین تحقیقات کا سربراہ ہوتا ہے، اور اس کی مدت چار سال ہوتی ہے لیفٹیننٹ جنرل سید محمد امجد بیورو کے پہلے چیئرمین تھے پراسیکیوٹر جنرل استغاثہ کا سربراہ ہےاور تین سال کی مدت پوری کرتا ہےایک ریٹائرڈ جسٹس اصغر حیدرقومی احتساب بیورو(نیب) کےموجودہ پراسیکیوٹر جنرل ہیں۔
-

سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے،چئیرمین آئی سی سی
لاہور: آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلا ڈائزلاہور میں دو د ن گزارنے کے بعد دبئی واپس روانہ ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق حکام پاکستان سے ورلڈکپ کھیلنے کی یقین دہانی حاصل نہ کرسکےتاہم نجم سیٹھی نے ورلڈ کپ میں شرکت کوایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی رویے سے مشروط کردیا ہے۔
چیئرمین آئی سی سی دو روزہ دورہ لاہور پہنچ گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر افسران نے منگل کو آئی سی سی کےچیئرمین اور چیف ایگزیکٹیوکےسامنےایشیا کپ، ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی2025 کے معاملات پر اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کے معاملہ پر پی سی بی نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔اگلے ہفتے آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کررہا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کےلیے پرامن ملک قرار دے دیاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان میں ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز کردیا گیا
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کیمروں سے سرویلنس کا معائنہ کیااس موقع پرپی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایشیا کپ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سیکیورٹی کی ویڈیوز دکھائیں اور ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اورپولیس فورس کےانتظامات کےحوالےسے بھی بریفنگ دی آئی سی سی وفد کو جدید ٹیکنا لو جی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے متعلق آگاہ کیاچیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلےنےشہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر کیا اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ
چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے پرامن ملک ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں پاکستان بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا۔
-

توہین رسالت کا مقدمہ،عدالت نے ملزم کو سنائی سزائے موت
تفصیلات کے مطابق مردان انسداد دھشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد خان کوترپان نے توہین رسالت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئےجرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا،استغاثہ کے مطابق 13 فروری2017 کو مردان کے شہری علاقہ گلی باغ میں 36 سالہ عرفان ولد گل بہادر نے مسجد کے لاوّد سپیکر کے ذریعے نبوت کا دعوی کیا تھا،جس پر عوام نے مشتعل ہو کر اسکو پکڑ کر جان سے مارنے کی کوشیش کی تھی لیکن وہ موقعے سے فرار ہو گیا تھا،تاہم دو دن بعد پولیس نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مجرم کو گرفتار کر دیا اور اس کے خلاف توہین رسالت سمیت تین مخلتف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،بدھ کو انسداد دھشتگردی مردان کے خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج خالد خان کوترپان نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت ااور چار لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ مزید دو دفعات سیون جی اے اور نائن ٹی اے میں عدالت نے پانچ پانچ سال قید اور 80،80 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،
-

شارجہ جانے والے مسافر سےآئس ہیروئن برآمد
فیصل آباد: پاکستان سے شارجہ جانے والے مسافر سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 3.2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد کیں۔
میرپور خاص : پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا
ترجمان کے مطابق اشرف علی نامی مسافر پاکستان سے شارجہ اپنے بیگ میں 2 سوہن حلوے کے ڈبے لے کر جارہا تھا۔ تلاشی لینے پر پتا چلا کہ سوہن حلوے کی تہہ کے نیچے کافی مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی ملزم کو ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد منشیات سمیت قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز نیٹ پر اپلوڈ کر …
قبل ازیں میر پور خاص رحیم نگر میں مسمات دینی عرف کالی کے گھر میں قائم منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر 2 خواتین نازیہ اور ببلی کو گرفتار کرلیا،جن کہ قبضہ سے ہیروئن چرس کوکین افیون، شیشہ تریاق برآمد کیا اور دونوں گرفتار خواتین کو وومین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے چھاپے کے وقت ایک رشتے دار پولیس اہلکار بھی موجود تھا –
کندھ کوٹ : آئی جی سندھ کا 2 ماہ کے دوران تیسرا دورہ،دو ماہ میں …
-

اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ،عائشہ غوث پاشا
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ غوث بخش پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں. قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پرعملدرآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا 30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تووزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے
عائشہ غوث بخش پاشا کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئربجٹ ہوگا، نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جا رہا ہے نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائےآئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا امید ہے آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنے کا پُرامن راستہ تلاش کیا جائے گا
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ختم ہونے کا امکان ہے، نویں اقتصادی جائزہ کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ کیلئے آئی ایم ایف سے نواں اقتصادی جائزہ ہر صورتحال میں مکمل کرنے کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،نواں اقتصادی جائزہ مکمل ہونے سے حکومت کو معاشی سطح پر درپیش چیلنجز میں کمی ہو گی وزارت خزانہ حکام بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں آئی ایم ایف سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزہ کیلئے وقت نہیں ہو گا،دسویں اور گیارہویں جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدہ کی معیاد 30 جون ہے، موجودہ قرض پروگرام کی معیاد بڑھانے پر آئی ایم ایف سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی
پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں
وفاقی بجٹ کی تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر
پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک
عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان
-

ایس سی او کا سالانہ اجلاس،بھارت کی پاکستان کو بھی دعوت
بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سالانہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا۔
باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ہے ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیا ہے اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے شہری کو لٹنے سے بچا لیا
واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔
دوسری جانب ہندوستان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو آن لائن منعقد ہو گا اور غیرملکی شخصیات کو ذاتی حیثیت میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کواعلان کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 22 واں سربراہی اجلاس ’ورچول فارمیٹ‘ میں منعقد ہوگاجس کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ تاہم وزارت نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے-
وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ سے زائد روپے خرچ ہوئے
چین اور روس کی قیادت نے دہلی میں ستمبرمیں ہونےوالے جی20 اجلاس میں شرکت کرنی ہےاگرممبرممالک کے سربراہان کو ذاتی حیثیت میں مدعو کیا جاتا تو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یوکرین پر حملے کے بعد ہندوستان کا پہلا دورہ ہوتا۔ اسی طرح پاکستان اور چین کی قیادت کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان تھا جن کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔
اس اجلاس کا عنوان ’ٹوورڈز اے سکیور ایس سی او‘ ہے جس کا مطلب سکیورٹی، معیشت و تجارت، رابطہ کاری، خود مختاری کا احترام اور ماحولیات ہے وزارت خارجہ کے مطابق ’انڈیا تنظیم میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے …
-

پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا-
باغی ٹی وی: قتصادی امور پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے اگر حکومت اور عمران خان کے درمیان سیاسی محاذ آرائی اسی طرح جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا جس سے ملک میں مزید مہنگائی ہو گی۔
جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ
جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے جون کے بعد ڈیفالٹ ہو نے کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، اور آئی ایم ایف سے مزید کوئی ادائیگی موصول نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے ساتھ لین دین بھی تعطل کا شکار ہے اور یہ سب آئی ایم ایف کی منظوری سے متعلق ہے۔ جون اور جولائی سے ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں لیکن پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر ہیں، اس سے خطرات بڑھیں گے اور پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھے گا۔
جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور …
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 300 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ نئے مالی سال میں ملک کی معاشی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔
-

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعہ،حکومت کو 24 کروڑبھارتی روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا
بھارتی حکومت کاکہنا ہے کہ گزشتہ برس پاکستانی حدود میں براہموس میزائل فائر کرنے کے واقعے پر عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئےتھے-
باغی ٹی وی : واقعے کے بعد برطرف کیے گئےبھارتی فضائیہ کےافسران کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں برطرفیوں کےخلاف درخواست میں بھارتی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے اعتراف کیا کہ براہموس میزائل گرنے کے واقعے سے پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی متاثر ہوئے۔
اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا۔
حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع پیمانےپرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں بھارتی حکومت نے اعتراف کیا کہ پاکستانی حدود میں میزائل گرنے سے عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئےتھے-
کم ازکم 119 اڑن طشتریاں زمین پر گرکر تباہ ہوچکیں ہیں
حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری نے بھی واقعے کی تفصیلات جاننے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھایا تھا۔علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے کہا کہ بھارتی فضائیہ میں ایسا فیصلہ 23 سال بعد کیا گیا ہے کیونکہ کیس کے حقائق اور حالات ایسی سخت کارروائی کا تقاضہ کرتے ہیں شواہد کی حساس نوعیت کے پیش نظر فضائیہ افسران کی برطرفیوں کے خلاف درخواست بلاجواز ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کا براہموس میزائل حادثاتی طور پر پاکستان میں فائر کرنے کا واقعہ گزشتہ برس 9 مارچ کو پیش آیا تھا میزائل واقعے کے خلاف سنگین غفلت کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے 4 افسران کو برطرف کیا گیا تھا، بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر سمیت 3 افسروں نے برطرفیوں پر دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق
