Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: اپنے ایک انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے-

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا جبکہ ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

  • دو یتیم طالب علم بچوں کی کہانی، استاد کی زبانی

    دو یتیم طالب علم بچوں کی کہانی، استاد کی زبانی

    اسکول کے دو یتیم طالب علم بچوں کی کہانی ان کے استاد کی زبانی

    عامر گاماریانی نامی ایک استاد اپنے ٹویٹر تھریڈ میں لکھا کہ؛ "چند دن قبل ان دو بچوں کے متعلق لکھا تھا۔ یہ بچے بدقسمتی سے یتیم ہیں۔ ان کی ماں سکول میں داخلے کے لئے میرے پاس لائی تھی۔ ہم نے دونوں کو سکالرشپ پر داخلہ دے دیا۔تین اپریل کو سکول کھلا تو یہ دونوں بھائی بن سنور کر سکول پہنچے لیکن پہنچتے ہی مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی شروع کی.”


    عامر مزید لکھتے ہیں کہ "اسمبلی میں تمام بچوں سے فاصلے پر کاندھوں پر بیگ لٹکائے کھڑے روتے رہے۔ کوئی ٹیچر پاس جانے کی کوشش کرتی تو یہ زاروقطار رونے لگتے۔ میں مسلسل ان کا مشاہدہ کرتا رہا۔ میری کوشش تھی کہ کسی طرح ہوا کے دوش پر وہ شفقت ان بچوں کے دل میں اتر جائے جو میں ان کے لئے محسوس کر رہا تھا۔”

    استاد عامر گاماریانی کا بتانا تھا کہ "تھوڑی دیر گزری تویہ میرےقریب آئے۔میں نےاپنی انگلی آگےکی کہ ان میں سےکوئی پکڑ لے۔ابتدا میں یہ مجھ پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔ان کے دل میں خوف تھاکہ میں انہیں کلاس روم لے جاؤں گا۔تھوڑی دیربعدایک نےڈرتےڈرتےمیری انگلی پکڑ لی لیکن دوسرےکےدل میں اب بھی میرےمتعلق اندیشے تھے۔”


    انہوں نے لکھا کہ؛ "یں نے ایک کے ساتھ چہل قدمی شروع کی تو دوسرا بھی پیچھے پیچھے آنے لگا۔ اعتماد کی فضاء قائم ہوئی تو دوسرے صاحب نے بھی میری انگلی پکڑ لی۔ عامر کے مطابق آج چوتھا دن تھا اور یہ دونوں ایک لمحے کے لئے بھی مجھ سے جدا ہونے کو تیار نہیں۔ سارا دن میرے ساتھ مختلف کلاس رومز میں چلتے پھرتے ہیں۔”


    عامر لکھتے ہیں "میں کلاس لیتا ہوں تو یہ میرے دائیں بائیں کھڑے رہتے ہیں۔ آفس آتا ہوں تو آکر سامنے صوفوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔ مسلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب میں سکول کی خالہ یا کسی ٹیچر سے گزارش کرتا ہوں کہ انہیں واش روم لے جائے لیکن دونوں صاحبان مجال ہے کہ کسی کو زرا سا لفٹ دیں۔” استاد نے دعویٰ کیا کہ "نتیجتاً واش روم والی زمہ داری بھی میرے ناتوان کندھوں پر آ پڑی ہے۔ آج تھوڑی دیر ہوئی تو ایک صاحب نے کھڑے کھڑے پینٹ ہی میں کاروائی کر ڈالی۔ واش روم لے جا کر کپڑے تبدیل کرنے پڑے کہ خالہ کو زحمت دینے سے صاحب صاف صاف انکاری تھے۔”

    عامر گمریانی نے لکھا "اپنے بیگز کاندھوں سے ایک منٹ کے لئے بھی نہیں ہٹاتے۔ لنچ جو ان کے پاس ہوتا ہے، کھولنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔ مجھ سے بسکٹ کھائے جاتے ہیں۔ ٹفن کھولنے کی کوشش کرتا ہوں تو سیدھا سیدھا منع کر دیتے ہیں۔ کہتے ہیں لنچ گھر جا کر امی کے ساتھ کریں گے۔”

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا،نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی-

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا –

    اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی  فراہم کرنے سے معذرت

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔

    ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وسائل کی فراہمی پر مہمان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کووسائل مہیا ہونے پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی سکیورٹی کیلئے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داری ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 15 اور 17 اپریل کو لاہورمیں کھیلا جائے گا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا –

    اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی:جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ اپ لوڈ ہونے کے کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ انگریزی اور اردو ترجمے کے ساتھ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا۔

     

    جسٹس قاضی فائز عیسی نےحافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حافظ قرآن 20 اضافی نمبر کیس کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا ہے کہ ازخود نوٹس نمبر 4/2022 میں 29 مارچ کا حکم 4 اپریل کا نوٹ منسوخ نہیں کر سکتا، متکبرانہ آمریت کی دھندمیں لپٹے کسی کمرہ عدالت سے نکلنے والے فیصلے آئین کو برطرف نہیں کر سکتے۔

    تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 29 مارچ کے حکم کو 6 رکنی بینچ کالعدم نہیں کر سکتا تھا، 6 ججز کا فیصلہ آئین کا متبادل نہیں ہو سکتا ،6 ججز جلد بازی میں اکٹھے ہوئے ،6 رکنی بینچ نے چند منٹ میں ازخود نوٹس کارروائی کو ختم کر دیاعدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کیا جائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی لارجربینچ کے حکم سے آمرانہ جھلک آتی ہے جو آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس کیلئے استعمال کیا گیا لفظ ماسٹر آف روسٹرز آئین میں کہیں نہیں ملتا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت کے لیے مقرر

  • ججز پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام؛ جلد ویڈیوز لیک کرنے  کی دھمکی

    ججز پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام؛ جلد ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی

    تین ججز پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام؛ جلد عید پیکج لیک کی دھمکی

    ان بل نامی ویب سائٹ نے تین ججز بارے جلد ویڈیوز لیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ؛ پاکستانیوں! تیار رہو کیونکہ بہت جلد اُن تین ججز کی ویڈیوز لیک کی جائیں گی جو قسط کی صورت میں ہوں گی جنہوں نے تحریک انصاف کی ناصرف بظاہر بلکہ کورٹ کے اندر حمایت کی ہے. ویب سائٹ نے لکھا کیسے پی ٹی آئی کی تین ججز نے حمایت کی ہے اس بارے قسطوں میں عید پیکج ویڈیوز لیکس جلد آرہی ہیں.

    ان بل نامی ویب نے لکھا کہ اس میں بہت کچھ فن ہوگا اور یہ مت سمجھئے کہ یہ ویڈیوز کسی ایک کے بارے میں ہوگیں. خیال رہے کہ اس سے قبل اسی ویب سائٹ سے عمران خان کی مختلف آڈیوز لیک ہوچکی ہیں‌ تاہم سوشل میڈیا پر اس بارے میں مختلف تبصرے آئے تھے جیسے کہ ایک خاتون شہری کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کے اپنے ہی کرتے ہیں، اور کوئی نہیں کر سکتا۔ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ لیک کرنے والے اپنے ہی لوگ ہوتے ہیں، کسی اور کی تو ان مقامات تک رسائی نہیں ہوتی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    واضح رہے کہ ان آڈیوز بارے عمران خان نے تردید نہیں کی تھی جبکہ عمران خان کی ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھی تاہم وہ ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے لیکن اب تین ججز کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 کو رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیکس سے سپریم کورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے. پہلے بھی آڈیو لیکس آتی رہی ہیں جبکہ اس پر ججز استعفے بھی دیتے تھے ہیں اور ان کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی چلتے ہیں

  • چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف  سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا جبکہ اسلام آباد کے شہری "راجہ سبطین خان” نے ریفرنس دائر کیا ہے. اسلام آبادکےشہری نے ریفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان پر الیکشن کیس میں بنچوں کی تشکیل پراختیارات کےناجائز استعمال، ازخودنوٹس پربدنیتی، ججزکاگروپ بنانےکےالزامات لگائےہیں.


    چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ جبکہ وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
    شکایت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ علاوہ ازیں وکیل نے یہ شکایت پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التوا کیس کی بنیاد پر دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں مبینہ طور پر گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔

  • یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گزشتہ پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ابھی بھی مزیدمعاشی تعاون کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پاکستان کی ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ملاقات میں اقتصادی سفارت کاری اور سرمایہ کاری میں نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو موجودہ سطح سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، تجارتی، صنعتی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانی ایک اثاثہ ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے امداد اور ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے معاملات میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یو اے ای نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی ہے جو قابل تحسین ہے۔ملاقات میں اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیر یوں پر جاری بربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

  • مہمند ڈیم پراجیکٹ کیلیے 240 ملین ڈالرقرض کی منظوری

    مہمند ڈیم پراجیکٹ کیلیے 240 ملین ڈالرقرض کی منظوری

    سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو 22 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے،

    ایس ایف ڈی کے سی ای او اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کیے ،قرض پروگرام سے پاکستان کی توانائی کی منتقلی کی حمایت کی جائے گی، جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری مزید مضبوط ہو گی،قرض سے پاکستان کی توانائی کی حفاظت کو بڑا فروغ ملا ہے،مہمند ڈیم منصوبہ خوراک اور پانی کی حفاظت کو بہتر بنانے میں اہم ہو گا،منصوبہ صاف توانائی اور پانی کی رسائی کو بڑھانے کے لیے پاکستان میں ایس ڈی جیز کی حمایت کرتا ہے،قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم منصوبہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا،

    مہمند ڈیم منصوبہ پائیدار زراعت کو فروغ دےگا،ڈیم سے زمین کی آبپاشی کو قابل بنائے گا،مہمند ڈیم منصوبے کی کامیابی کے لیے ترقیاتی فنڈز کے درمیان مشترکہ تعاون اہم ہے، قرض کی منظوری پاکستان کے لیے ایس ایف ڈی کی مسلسل حمایت کی ترجمانی ہے،

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

    ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

    ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

  • اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو جائےگا،وفاقی وزیر قانون

    اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو جائےگا،وفاقی وزیر قانون

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر ججز کو بینچ سے دور رکھا جارہا ہے،وفاقی کابینہ کی رائے تھی اکثریتی فیصلے کو اقلیتی فیصلے میں نہ بدلا جائے اور اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو جائےگا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن سے متعلق فیصلہ دیا، نگران حکومت الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے،الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے وہ ا پنے معاملات دیکھ سکتاہے پورے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں-

    انڈین انٹیلی جنس سروسز نے پاک فوج کے ساتھ وہ نہیں کیا ہوگا جو عمران …

    وزیر قانون نے کہا کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کا طریقہ کار طے ہے،آئین کے مطابق مقررہ وقت کے بعد پنجاب اسمبلی خود تحلیل ہوگئی، گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی بھیجی گئی سمری پردستخط نہیں کیے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ پنجاب ہائیکورٹ گیا،پنجاب اورخیبرپختونخوا ہائیکورٹس میں پٹیشنز زیرسماعت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت نے مشاورت سےالیکشن کمیشن کو تاریخ دینےکا کہایکم مارچ کو فیصلہ آیا تو کیس 4/3 سے خارج ہوا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے انتخابات کے معاملے پرازخود نوٹس لیا،پہلے 9 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی، چارججز نے پٹیشنز خارج کیں اور 2 نے کیس سننے سے انکار کیا، ازخود نوٹس کے معاملے پر دو ججز اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں، رائے دینے والے دونوں ججز نے بینچ سے علیحدگی اختیار کی ،یکم مارچ کو فیصلہ آیا تو ہمارا موقف تھا کہ 3کے مقابلے 4سے کیس خارج ہوا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے معاملے پر قانون سازی کی جارہی ہے،الیکشن پر 184تھری پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا واضح کورٹ آرڈر آچکاہےعدالت نےمشاورت سےالیکشن کمیشن کوتاریخ دینے کا کہا، الیکشن کمیشن نے نئی تاریخ کا اعلان کیاتو تنازعہ پیدا ہوا،پٹیشن پر ہم نے فل کورٹ کی استدعا کی تھی جو مسترد کی گئی،عدالت نے کسی سیاسی جماعت کو مقدمے کا فریق نہیں بنایا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سینئر ججز کو بینچ سے دور رکھاجارہاہے،وفاقی کابینہ کی رائے تھی اکثریتی فیصلے کو اقلیتی فیصلے میں نہ بدلا جائے،حکومت سمجھتی ہے معاملے پر فل کورٹ فیصلہ دیتا تو بہتر تھا،سپریم کورٹ کے اقلیتی بینچ کے فیصلے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    شاہین شاہ نے اپنی 23ویں سالگرہ سسرال میں منائی،تصاویر