Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

    سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

     

    اسلام آباد:سعودی ائیر لائن کی پرواز کے منسوخ ہونے سے جدہ ائیرپورٹ پر درجنوں کی تعداد میں پاکستانی عمرہ زائرین پھنس گئے۔ائیر لائن ایس وی 738 نے 350 عمرہ زائرین کو 3 جنوری کو پاکستان لیکر آنا تھا لیکن سعودی حکام کی جانب سے پاکستان میں خراب موسم کے باعث پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

     

    عمرہ زائرین نے بتایا کہ دو دن سے جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، بیشتر مسافروں کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں، حکام نے تاحال نہیں بتایا کہ پرواز کب روانہ ہوگی۔

     

    مسافروں نے مزید بتایا کہ بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

     

    پرواز پر 330 مسافر سوار تھے، جو کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر پریشان بیٹھے تھے،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے فیول پمپ میں فنی خرابی کے باعث جدہ جانے والی عمرہ پرواز میں 19 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے بعد بالآخر مسافروں کو سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔

    کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام…

    کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کو منگل کی رات 2 بجے 300 سے زائد مسافروں کو جدہ لے جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق پرواز سے کچھ وقت پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کے فیول پمپ میں خرابی کی نشاندہی ہوئی، جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

    برطانوی خواتین پرحملے:قتل کے واقعات سےہرطرف خوف وہراس

    متاثرہ پرواز کے اکانومی اور بزنس کلاس کے 330 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں اکثریت نے احرام باندھ رکھا تھا۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    بزرگ اور خواتین سمیت دیگر مسافر رات سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی لاؤنج میں موجود رہے،جبکہ پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔بالآخر پی آئی اے کی پرواز 19 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمرہ زائرین کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔

    پرواز میں تاخیر کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیارے کے مسافروں کو رات میں کھانا اور صبح میں ناشتہ پیش کیا گیا، ہوٹل منتقل کرنے کی پیشکش مسافروں نے قبول نہیں کی۔

  • مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے رضا مند

    مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے رضا مند

    کراچی :پی ایس پی رہنماؤں نےایم کیو ایم پاکستان کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلےرضا مندی ظاہرکردی۔ذرائع کےمطابق سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان کوریلی میں شرکت کےلیے اعتماد میں لیں گے۔ پی ایس پی کا بھرپور قوت سے ایم کیوایم کی ریلی میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

    پی ایس پی کے رہنماؤں نےایم کیوایم میں باوقارطریقےسے واپسی کی شرط رکھ دی

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں، حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

    رانا ثناءاللہ میرا وعدہ ہے تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکتے،عمران خان کی دھمکی

    دوسری طرف ایم کیوایم کے سنیئررہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے سنیئرصحافی مبشرلقمان کےساتھ ایم کیوایم کے انضمام کے حوالےسے کہا ہےکہ وہ پچھلے تین سال سے اس کوشش میں تھے کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے آپس میں مل جائیں تاکہ کراچی کی تعمیر ترقی کے امور بہتر انداز سے نمٹائے جاسکیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید مصطفیٰ‌ کمال بہت جلد ایم کیوایم کا حصہ بن جائیں گے،آج کے اس اعلان کے بعد جس میں کہا جارہاہےکہ مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے احتجاجی مظآہرے میں کارکنوں سمیت شامل ہوں گے ،ڈاکٹرفاروق ستار کا دعویٰ درست ثآبت ہورہا ہے

  • پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

    پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، آج کھیل کے تیسرے روز پورا دن بیٹنگ کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹرز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کو عبور نہ کرسکے۔

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں اور اسے پہلی اننگز میں اب بھی 42 رنز کا خسارہ ہے۔پاکستان نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 154 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ اس وقت امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

     

     

     

    امام الحق اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 83 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز احمد 78 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

     

     

     

    تیسرے دن پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’سعود شکیل کو پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد، آپ نے سمجھداری اور خوبصورتی کے ساتھ بیٹنگ کی۔‘شاہد آفریدی نے امام الحق اور سرفراز احمد کی بھی تعریف کی اور کہا : ‘امام اور سرفراز آپ نے اچھا کھیل پیش کیا، آپ دونوں کا حق تھا کہ سنچری کرتے۔‘

    عبوری چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پر اعتماد ہوں کہ ہمارے بولرز کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسری اننگز میں ہمارے بیٹرز کو یہ موقع دیں گے کہ وہ ہدف کا تعاقف کرسکیں۔ میں کا دلچسپ اختتام نظر آرہا ہے۔‘

  • سی ٹی ڈی کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سی ٹی ڈی کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    لاہور: خانیوال میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے حساس ادارے کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ڈائریکٹر نوید صادق شہید، انسپکٹر ناصر عباس شہید کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئی، جس میں سول ملٹری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے افسران خفیہ کارروائی کے دوران خانیوال کے قریب ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک ملزم نے فائرنگ کر کے ایک ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کر دیا تھا۔

     

    خانیوال میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں حساس ادارے کے دو افسروں کی شہادت کے بعد دہشت گرد عمر خان کے خلاف ملتان کے سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم عمر خان نے دہشت گرد اسداللہ اور دیگر تنظیموں کی معاونت سے حملہ کیا۔ ملزم کالعدم تنظیموں سے روابط کے باعث واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مفرور دہشت گرد عمرخان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نوید صادق اور ناصرعباس خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے لئے جارہے تھے۔ چائے پینے کےلیے پیروال کے ہوٹل میں رکے، جہاں ملزم نے پارکنگ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    نوید صادق کو دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور نیٹ ورکس توڑنے پر ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا تھا۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشتگرد گرفتار کرلیے۔اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، 23 دسمبر 2022 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

  • مالی بحران کےحل میں وفاق سرد مہری کا مظاہرہ کررہا ہے:عبدالقدوس بزنجو

    مالی بحران کےحل میں وفاق سرد مہری کا مظاہرہ کررہا ہے:عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مالی بحران کے حل میں وفاق سردمہری کا مظاہرہ کررہاہے، بلوچستان میں گندم اورمالی بحران پراتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے صوبے کا مالی بحران برقرار رہا تو ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوسکیں گے۔ سرکاری ملازمین کو تنخوائیں دینے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے:مشیرداخلہ پنجاب کی آئی جی کو ہدایت

    عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ ہم خیرات نہیں،بلکہ این ایف سی میں اپناحصہ مانگ رہے ہیں۔ این ایف سی میں بلوچستان کے حصے کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب 6 لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا وعدہ پورا کرے تاکہ صوبے میں گندم بحران پر قابو پایا جاسکے۔ گندم بحران کوحل کرنےکیلئےوفاق فوری طور پر اپناکرداراداکرے۔

    رانا ثناءاللہ میرا وعدہ ہے تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکتے،عمران خان کی دھمکی

    وزیرعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حصہ کو کسی بھی طور پر کم نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا تو مطالبہ ہے کہ سیکورٹی کی مد میں بھی این ایف سی میں ایک فیصد ہمیں اضافی شیئر دیا جائے۔ بلوچستان کے پی پی ایل کے ذمہ 34 ارب کے بقایا جات ہیں۔ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر بلوچستان کو مالی بحران سے نکالیں۔

    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

    ادھروزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12 اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔صحبت پور میں مقامی عمائدین سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے ، پہلے میں یہاں آیا تو یہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا آسان نہیں تھا،میں نے اس طرح کا سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کی صورت حال دیکھ کر سوچتا تھا کہ کس طرح یہ لوگ اپنے گھروں کو جائیں گے، اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ ٹوٹ چکا تھا، انتہائی مخدوش حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی عروج پر ہے، اربوں ڈالر خرچ کرکے گندم منگوا رہے ہیں، سیلاب نے چیلنج اور بڑھا دیا، سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے 100ارب روپے سے زائد خرچ کئے ہیں اور کئی سو ارب مزید درکار ہیں۔

  • وزیر خارجہ کی سفارتکاری جاری:ایشیائی ترقیاتی بینک کےنائب صدرسےٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ کی سفارتکاری جاری:ایشیائی ترقیاتی بینک کےنائب صدرسےٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد:پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کے لیے جنیوا ڈونرز کانفرنس کے معاملے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شکسن چِن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس حوالے سے بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے گفتگو کر کے دلی مسرت ہوئی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون، اظہار یکجہتی قابل قدر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کی جانب بڑھ رہا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، تعمیرنو اور بحالی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ دیرپا تعاون کے خواہاں ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کو موسمیاتی طور پر بہتر، مضبوط بنائیں گے۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ان کا انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، انڈونیشین ہم منصب سے گفتگو کرکے بہت مسرت ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ گفتگو میں انڈونیشیا نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار بھی کی جبکہ موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان کانفرنس کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

     

    بلاول بھٹو نے کہا کہ گفتگو میں دوطرفہ اور عالمی معاملات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی اور پاک، انڈونیشیاء تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مزید کہا کہ اس موقع پر دونوں جانب سے خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ ملنا مشکل ہوگیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ ملنا مشکل ہوگیا

    لاہور:پنجاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت یافتہ ق لیگ کی حکومت ڈگمانے لگی،ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل مزید 3 اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ق لیگ کے بعض ارکان کا بھی غیرحاضر رہنے کا امکان ہے۔

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے:مشیرداخلہ پنجاب کی آئی جی کو ہدایت

    اعتماد کے ووٹ کےلیے مطلوبہ نمبر پورے نہ ہونے سے عمران خان کی نیندیں اڑ گئیں۔ پی ٹی آئی نے 186 ووٹ پورے کرنے کے جتن شروع کر دیے ہیں۔

    4 بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلٰی پنجاب نہیں رہیں گئے:رانا ثناءاللہ وفاقی وزیر…

     

    خیال رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کررکھا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی تاہم 9 جنوری سے قبل ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے سے عمران خان سخت پریشان ہیں۔

    وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کو دل کی تکلیف،راولپنڈی میں فوجی ہسپتال میں علاج…

    خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیا تھا تاہم بعدِ ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اگلی سماعت تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا حلف لینے کے بعد بحال کردیا تھا۔

  • اب امریکی جنگی ڈرون طیارے بھارت میں بنیں گے:معاہدہ طئےپاگیا

    اب امریکی جنگی ڈرون طیارے بھارت میں بنیں گے:معاہدہ طئےپاگیا

    نئی دہلی :امریکی ڈرون بنانے والی کمپنی نے بھارت کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا۔اطلاعات کے مطابق سرکردہ ہندوستانی جنگی آلات بنانے والی فرم اور سرکردہ امریکی ڈرون بنانے والے ادارے نے ایک ایسا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب امریکی جدید جنگی ڈرون بھارت میں تیار ہوں گے ، اس سلسلے میں بتایاگیا ہے کہ امریکی فرم نے بھارت میں پرائمری لینڈنگ گیئر کے پرزہ جات، ذیلی اسمبلیاں اور ریموٹ سے پائلٹ طیاروں کی اسمبلیاں بنانے کے لیے بھی مشترکہ تیاری کا معاہدہ کیا ہے

    امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد…

    جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز (GA-ASI)ایک جنرل اٹامکس کمپنی، جو سان ڈیاگو میں واقع ہے نے کہا کہ بھارت فورج لمیٹڈ کے ساتھ اس کے تعاون کے نتیجے میں دونوں فرمز کے کاروباری حجم میں‌بھی اضافہ ہوگا اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بھی بڑھے گا،اس معاہدے کے تحت بھارت میں‌ہی اب بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز بنائے جائیں گے

    چینی سرحدوں پرامریکہ اوربھارت کی جنگی مشقیں

    ہندوستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ بھارت کی فوجی اور دفاعی ضروریات پورا کرنے کےلیے یہ فرم پروڈکٹ ڈیزائن، انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، ٹیسٹنگ، اور توثیق تک مکمل سروس سپلائی کی صلاحیت پیش کرتا ہے۔ ”

    خطےمیں امریکہ بھارت کےمفادات کامحافظ، دہشت گردی کی سالانہ رپورٹ میں بڑی مکاری سے…

    بھارت فورج لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بابا کلیانی نے دعویٰ کیا کہ ہوائی جہاز کی صنعت مصنوعات کی سالمیت، بھروسے اور صفر کی خرابی پر انحصار کرتی ہے کیونکہ یہ ایک ہائی ٹیک انڈسٹری ہے۔

  • روسی حملے میں ایک ہی دن میں 130 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

    روسی حملے میں ایک ہی دن میں 130 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

    ماسکو:روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونتسک میں یوکرینی فوج میں شامل غیر ملکی فوجیوں کے ٹھکانوں پر روسی فوج کے حملے میں ایک سو تیس سے زائد یوکرین کے آلہ کار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکوف نے اعلان کیا ہے کہ خارکیف میں یوکرینی فوج کے خلاف روسی فوج کی کارروائی میں چالیس سے زائد فوجی اہلکارہلاک، اور تین بکتر بند گاڑیاں اور فوجی ٹرک تباہ ہوئے ہیں۔

    اس ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روسی فوج یوکرین کے دو ہزار آٹھ سو سے زائد ڈرون طیارے تباہ کر چکی ہے۔ کونا شنکوف نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کے تین سو پچپن جنگی طیارے، ایک سو نننانوے ہیلی کاپٹر، دو ہزار آٹھ سو سات ڈرون طیارے، تین سو نننانوے دفاعی سسٹم، سات ہزار تین سو بیاسی ٹینک، سیکڑوں فوجی و جنگی نیز بکتر بند گاڑیاں، نو سو سڑسٹھ راکٹ لانچر، تین ہزار سات سو اڑسٹھ توپ اور مارٹر ہتھیار اور سات ہزار نو سو خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

    امریکہ اور مغربی ملکوں نے یوکرین کے خلاف روسی فوجی کارروائی کے بہانے شدید ترین پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ یوکرین کو مختلف قسم کے جدید ترین جنگی ساز وسامان فراہم کیا اور ہتھیاروں کی سپلائی کا یہ سلسلہ بدستور جاری رکھا ہے جبکہ فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کا یہ اقدام صرف جنگ کے طویل ہونے کا باعث بن رہا ہے کہ جس کے اور زیادہ بد تر نتائج برآمد ہوں گے۔

  • امریکہ کورونا پابندیوں کو چین کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال نہ کرے: چین

    امریکہ کورونا پابندیوں کو چین کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال نہ کرے: چین

    بیجنگ: چین کی جانب سے متعدد ممالک میں چین سے آنے والے مسافروں کے منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے مختلف ممالک کےاس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط سائنسی طور پر بے بنیاد اور غیرمعقول ہے۔

    کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

     

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین سےآنےوالےمسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کےاقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں ، چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے پر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔

    چین میں رواں ماہ کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے اور یہ ملک پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے وائرس کے تیز پھیلاؤ سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    چین کی حکومت نے منگل کے روز ان ممالک کو منہ توڑ جواب دیا ہے، جو چین کے عوام یا چین سے ہوتے ہوئے گزرنے والے فضائی مسافروں پر پابندیاں لگارہی ہیں۔ چینی سرزمین سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر ایک درجن کے قریب ممالک کی طرف سے کووڈ۔19 ٹیسٹ کو لازمی کردیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ جواب میں ان ممالک کے خلاف اقدامات کرسکتی ہے۔

    کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

    امریکہ، کینیڈا، فرانس اور جاپان ان متعدد ممالک میں شامل ہیں جو اب چین سے آنے والے مسافروں کو آنے سے پہلے منفی کوویڈ ٹیسٹ دکھانے کو لازمی کردیا ہے، کیونکہ اب ان ممالک میں بھی کورونا کے کیسوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

    کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

    وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ کچھ ممالک نے صرف چینی مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے داخلے پر پابندیاں لگائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سائنسی بنیادوں کا فقدان ہے اور کچھ طرز عمل ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی اصول کی بنیاد پر جوابی اقدامات کر سکتا ہے۔ پچھلے مہینے بہت کم انتباہ یا تیاری کے ساتھ اچانک صفر کووڈ۔19 کی سخت پابندیوں کو کم کرنے کے بعد چین میں کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ چین نے تین سال بعد 8 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرکے تمام بارڈر کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے، زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کے معاملے پر مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔