Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاک بھارت کرکٹ میچ  آسٹریلیا میں ہوگا؟

    پاک بھارت کرکٹ میچ آسٹریلیا میں ہوگا؟

    پاک بھارت کرکٹ میچز کے فین دنیا بھر میں موجود ہیں، میلبرن کرکٹ کلب اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاک بھارت ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران کہا کہ ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے-

    اسٹیورٹ فوکس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کمنٹری کے دوران کرکٹ آسٹریلیا سے رابطوں کا بتایا۔


    انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا پاکستان اور بھارت کا میچ ایم سی جی میں ورلڈ کپ میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے دیکھا ، اور اگر ٹیسٹ میچز ہوتے ہیں تو وہ بھی شاندار ہوں گے، اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا –

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بات کی ہے، یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے ہاؤس فل میں کھیل کے جشن کے لیے شاندار ماحول ہو گا، نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے، مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔

    اسٹیورٹ فوکس نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا اور کوششیں جاری رکھے گا۔

    واضح رہے میلبرن کرکٹ کلب ایم سی جی کے تمام انتظامات سنبھالتی ہے۔

    آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے شائقین بڑی تعداد میں آسٹریلیا میں موجود ہیں، اگر دونوں بورڈز کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی۔

    ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نےکہاکہ اگر دونوں بورڈزکے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی رضامندی دونوں بورڈز نے ظاہرکرنا ہے دونوں ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں موجود ہے ۔

    آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا، آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں مد مقابل آتی ہیں۔

  • امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسعودی عرب کےبعد اب ہالینڈ نےبھی اپنےشہریوں کو پاکستان جانےسے روک دیا

    امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسعودی عرب کےبعد اب ہالینڈ نےبھی اپنےشہریوں کو پاکستان جانےسے روک دیا

    لاہور:امریکہ ، برطانیہ،آسٹریلیا اور سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان جانے سے روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کررکھی ہے۔ایک اور ملک نے بھی پاکستان کواپنے شہریوں کےلیے خطرناک ملک قراردیا ہے، اس حوالے سے جاری ایڈوائزری میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مقیم ہالینڈ کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر امریکہ نے گزشتہ دنوں اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کی تھی۔ امریکہ کی جانب سے کہا گیا کہ نامعلوم افراد ممکنہ طور پر تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لہٰذا وہ میریٹ ہوٹل اور اسلام آبادجانے سے گریز کریں۔ امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ایسا ہی مشورہ دیا ہے۔

    برطانیہ کے فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے پاکستان کا سفر کرنے والے برطانوی شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائز جاری کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، اورکزئی ، کرم ، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان صوبہ خیبر پختونخواہ کا سفر نہ کریں۔ آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا سفر محدود کریں۔ آسٹریلیا کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔

    امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد اب سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے احتیاط کریں۔ پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کا سفر محدود رکھیں اور اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی حکام نے سیکیورٹی الرٹ کو اعلیٰ ترین سطح پر بڑھا دیا ہے۔

  • 2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    ماسکو:شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع نے بدھ کو ماسکو میں عرب ملک میں بحران پر بات چیت کے لیے اچانک بات چیت کی، جو 2011 کے بعد تینوں فریقوں کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔بدھ کو ایک بیان میں، ترک وزارت دفاع نے کہا کہ وزیر ہولوسی آکار، ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو اور شامی ہم منصب علی محمود عباس ماسکو میں پہلے سے غیر اعلانیہ مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوئے۔

    اس میں کہا گیا کہ تینوں کے انٹیلی جنس سربراہوں نے بھی اس اچانک ملاقات میں شرکت کی، جس کے دوران "شام کے بحران، پناہ گزینوں کے مسئلے اور شامی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے کوششوں” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات "مثبت ماحول” میں ہوئی۔

    ترک وزارت کے مطابق، وہ شام اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کے سہ فریقی اجلاس اور بات چیت جاری رکھیں گے۔روس، شام کا قریبی اتحادی ہے، طویل عرصے سے اپنے حریفوں دمشق اور انقرہ کے درمیان مفاہمت کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، جو برسوں سے جاری بحران میں ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔

    ترکی نے شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرنے والے عسکریت پسندوں کی حمایت کی، جب کہ دمشق نے بارہا شمالی شام کے علاقوں پر انقرہ کے قبضے کی مذمت کی، جن پر 2016 سے ترکی کی فوجی مداخلت میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو گروپوں کو بھگانے کی اعلانیہ کوشش میں قبضہ کر لیا گیا تھا۔ سرحد

    روس کی وزارت دفاع نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزراء کی طرف سے "شام کے بحران اور پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے طریقوں کے ساتھ ساتھ شام میں شدت پسند گروپوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے”۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں نے کہا کہ "مذاکرات کی تعمیری نوعیت … اور شام اور مجموعی طور پر خطے میں صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کے مفاد میں اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔”یہ ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان کے چند دن بعد ہوئی جب ترکی، شام اور روس کے صدور انٹیلی جنس، دفاع اور غیر ملکی حکام کی میٹنگ کے بعد بات چیت کے لیے مل سکتے ہیں۔

    اردگان نے 15 دسمبر کو کہا، "فی الحال، ہم شام اور روس کے ساتھ ایک تینوں کے طور پر قدم اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے، پہلے ہماری انٹیلی جنس تنظیموں کو اکٹھا ہونا چاہیے، پھر ہمارے وزرائے دفاع اور پھر ہمارے وزرائے خارجہ کو ملنا چاہیے۔”

    شام نے ملک میں ترک فوج کی جاری کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ انقرہ کی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
    روسی دارالحکومت میں ہونے والی یہ بات چیت 13 نومبر کو استنبول میں ایک مہلک بم دھماکے کے بعد انقرہ کی جانب سے شام میں تازہ زمینی دراندازی کے بار بار انتباہ کے بعد ہوئی

  • صوفیہ مرزاکیس:عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    صوفیہ مرزاکیس:عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیاوزارت داخلہ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے عمر فاروق ظہور کا نام کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے عمر فاروق ظہور کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکالنے پر یہ فیصلہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے وقت ایف آئی اے نے عمر فاروق ظہور کے خلاف ہائی پروفائل تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر انٹرپول نے عمر فاروق کے ریڈ وارنٹ جاری کیے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے عمر فاروق ظہور کے خلاف تحقیقات کیں تو بے گناہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور اس انکشاف کے بعد پاکستانی خبروں کی سرخیوں میں آئے کہ انہوں نے دبئی میں ایک لین دین کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی، وہ مشہور گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی، فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔

  • فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا:مریم اورنگزیب

    فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا جس نے ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دکھیل دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی بے روزگاروں، نالائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت 2018 سے لے کر 2022 اپریل تک مسلط تھی، امپورٹڈ ٹولہ اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ استیفیٰ دیں خطوں کا بہانہ کیوں بنا رہیں ہیں، کرائیں الیکشن پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کیا تکلف ہے، فارن ایجنٹ نے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے ملک کے مفادات بیچے، فارن ایجنٹ نے کشمیر کا سواد کیا، فارن ایجنٹ نے اداروں کی تضحیک کی، فارن ایجنٹ نے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلائی، آج عوام کو لگا ہر زخم فارن ایجنٹ کی دین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج عوام کی ہر تکلیف کی وجہ فارن ایجنٹ ہے، فارن ایجنٹ جن پہ الزام لگا رہا ہے وہ 6.3 فیصد پہ ترقی کرتا ملک اور تاریخ کی کم ترین 3.6 فیصد پہ چھوڑ کر گئے تھے۔

  • سابق وزیراعظم کے دورحکومت میں ڈیم فنڈز کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل کو نہ دیے جانے کا انکشاف

    سابق وزیراعظم کے دورحکومت میں ڈیم فنڈز کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل کو نہ دیے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم کے دورحکومت میں ڈیم فنڈز کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل کو نہ دیے جانے کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق عمران خان دور میں صرف 2019-20 کے دوران ہی وزارت آبی وسائل میں اربوں روپے کے گھپلے سامنے آگئے۔اس سلسلے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں بھاشا ڈیم کے نام پر عوام سے وصول فنڈ کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل کو نہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزارت آبی وسائل کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں وصول ڈیم فنڈز کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل کو فراہم نہ کیے جانے کیخلاف موجودہ چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کا کم اور ذاتی اناؤں کا زیادہ سوچتے ہیں تاکہ ہمارا کوئی احتساب نہ کر سکے۔ چیف جسٹس سے ہماری درخواست ہے کہ معاملے کو دیکھیں اور اکاؤنٹس شیئر کریں یہ پاکستان کے پیسے ہیں ڈیم پر خرچ کرنے کیلئے ہیں۔پی اے سی نے 2019-20 میں ڈیمز پراجیکٹس میں 500 سے زائد چینی شہریوں کے تحفظ کی آڑ میں بھاری تنخواہوں پر رکھے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سال 2019-20 میں ہی مختلف منصوبوں کیلئے 114 سے زائد افراد کو چار چار لاکھ روپے تک تنخواہ پر بھرتی کیا گیا، ڈیم پراجیکٹ میں ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ پر ایک گائناکالوجسٹ اور مشیر کے عہدے پر ٹی وی اداکارہ فرالس گوہر کو دو لاکھ روپے تنخواہ پر رکھ لیا گیا۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھاشا، داسو، مہمند ڈیمز ، نیلم جہلم پراجیکٹ اور کے فور کراچی منصوبے کا فرانزک آڈٹ کروانے کی بھی ٹھان لی۔پی اے سی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے آڈٹ پیراز کی کلیئرنس یا تصدیق کے لیئے رشوت مانگنے والے اے جی آفس عملے کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  • ہم خان صاحب کے کانٹے اٹھاتے اٹھاتے خود زخمی ہوگئے:احسن اقبال کی دکھی داستان

    ہم خان صاحب کے کانٹے اٹھاتے اٹھاتے خود زخمی ہوگئے:احسن اقبال کی دکھی داستان

    وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ آڈیو لیکس ہونا اچھا نہیں ہے، عمران خان نے آڈیو لیکس کی سیاست کو لیڈ کیا، لوگ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا فرق جان گئے ہیں، ہم خان صاحب کے کانٹے اُٹھاتے اُٹھاتے خود زخمی ہوگئے، معاشی فیصلوں کے اثرات 6 سے 8 ماہ میں آتے ہیں، عام انتخابات صرف میانوالی نہیں، پورے ملک میں ہونے ہیں، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ کا وقت چاہئے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بے رحمی کے ساتھ لوگوں کی کردار کشی کی، آڈیو لیکس ہونا اچھا نہیں، آڈیو لیکس کی سیاست کی قیادت بھی عمران خان نے کی، جلسوں میں عمران خان نے میرے خلاف ڈاکو کے نعرے لگوائے، عمران خان جتنے دو نمبر ہیں یہ خود منہ چھپاتے پھریں گے، وہ آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد امریکی سازش کا ڈرامہ کیا گیا، عمران نے کبھی نہیں بتایا کہ پاکستان کی کیسے اینٹ سے اینٹ بجائی، معاشی فیصلوں کے اثرات 6 سے 8 مہینے میں آتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کے ہر بجٹ پر کہا کہ قوم انہیں 10 سال تک بھگتے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ 2013ء میں واپس آئے تو مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں تھی، ہم نے 5 سال میں اسے سنگل ڈیجیٹ میں رکھا، ہم نے مہنگائی کو ساڑھے 4 فیصد پر روک دیا تھا، عمران نے آخری دنوں میں ایسے فیصلے کئے کہ ہم دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہماری توجہ سیلاب کی صورتحال پر تھی، جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے وہ پی ٹی آئی کے منحرف تھے، پنجاب ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کھڑے کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، سیلاب کرونا سے بڑا نقصان کرکے گیا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جس راستے پر جارہے تھے ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، ڈیفالٹ ہوجاتے تو ڈالر 500 روپے کا بھی نہیں ملتا، پیٹرول کی قیمت بھی 450 روپے ہوتی، اگلے 6 مہینے میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا فرق جان گئے ہیں، ہم خان صاحب کے کانٹے اُٹھاتے اُٹھاتے خود زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ سی سی آئی نے مردم شماری اور عمران خان نے 2023ء کا الیکشن نئی مردم شماری پر کرانے کا فیصلہ کیا تھا، عام انتخابات صرف میانوالی نہیں، پورے ملک میں ہونے ہیں، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 مہینے چاہئیں۔

    احسن اقبال نے الزام لگایا کہ عمران خان کی 4 سالہ حکمرانی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ ہی تھا، ٹیکنوکریٹ کے کہنے پر اس کا ڈرائیور ووٹ نہیں ڈالتا، مشکل فیصلے کیسے کریں گے، نگراں حکومت الیکشن کے معاملات طے کرسکتی ہے، پالیسی فیصلے نہیں کرسکتی، نگراں حکومت سے پالیسی فیصلے کروانے کیلئے آئین تبدیل کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وفاقی کابینہ زیادہ بڑی نہیں، معاون خصوصی زیادہ رکھے گئے ہیں، انہیں الگ سے مراعات نہیں دی جارہیں۔

  • وزیر اعظم کا ترک صدر طیب اردوان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم کا ترک صدر طیب اردوان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، طیب اردوان کو جنیوا میں کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

    اپنی گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 جنوری کو ہونے والی کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا اورترکیہ سے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت کی درخواست کی جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں رہنماؤں کا ایک دوسرے کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنی نشاط چونیاں بھی بحران کا شکار:آپریشن معطل کرنےکا…

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنےکی درخواست کی ،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اپنی گفتگو میں وزیراعظم نے اپنی عوام اور حکومت کی جانب سے ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی

    اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے،شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات کو سراہا. وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ حمد نے بحرینی قیادت کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا.

  • پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عمران خان نےارکان پورے کرنےکی ذمہ داری بزدار کو سونپ دی

    پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عمران خان نےارکان پورے کرنےکی ذمہ داری بزدار کو سونپ دی

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 جنوری کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ذمہ داری عثمان بزدار کو سونپ دی۔

    افغانستان گئےجنگجوؤں کی پاکستان میں آبادکاری چاہتےتھے :تاکہ وہ پرامن اورمعمول…

    پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان نے ارکان کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو حاضری کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی،عسکری قیادت

    اس کے علاوہ عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، مونس الہٰی کی گزشتہ دو روز سے ملاقاتیں اسی تناظر میں ہوئیں ہیں، دو جنوری کے اجلاس میں ارکان کی حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حاضری کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے، تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں اس وقت 180 نشستیں ہیں۔ دو ارکان سابقہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اور چودھری مسعود اعتماد کے ووٹ میں ساتھ نہیں ہوں گے۔

  • افغانستان گئےجنگجوؤں کی پاکستان میں آبادکاری چاہتےتھے     :تاکہ وہ پرامن اورمعمول کی زندگی گزارسکیں:عمران خان

    افغانستان گئےجنگجوؤں کی پاکستان میں آبادکاری چاہتےتھے :تاکہ وہ پرامن اورمعمول کی زندگی گزارسکیں:عمران خان

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ہم افغانستان گئے 40 ہزار افراد کی پاکستان میں آباد کاری چاہتے تھے جن میں سے 5 سے 10 ہزار جنگجو بھی تھے مگر نئی حکومت نے اس معاملے پر زیادہ توجہ نہیں دی۔غیر ملکی میڈیا سےگفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میری حکومت گئی تو سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی توجہ ٹی ٹی پی سے ہٹ گئی اور انہیں اُبھرنے کا موقع مل گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست نہیں تھی، ہم امریکی ڈالرز کے لیے دوسروں کی جنگ لڑتے رہے، افغان طالبان اور پاکستانی طالبان میں فرق کرنا چاہیے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع سے دنیا میں بے پناہ مسائل نے جنم لیا ہے، دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتیں یوکرین بحران کی وجہ سے بڑھیں، ترقی پذیر ملکوں کو خاص طور پر زیادہ نقصان ہوا، یوکرین جنگ نے ترقی پزیر ملکوں میں بیلنس آف پیمنٹ کے سنگین مسائل کھڑے کر دیے ہیں، پاکستان جیسے ملکوں کو ایسے تنازعات کا حصہ نہیں بننا چاہیے جن کا ہم سےکوئی تعلق نہیں ہے، ترقی پذیر ملکوں پر کسی ایک طرف جھکاؤ کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، سرد جنگ کے دوران بھارت کا کسی طرف جھکاؤ نہ ہونا قابل تعریف ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، مسئلہ کشمیر پر چین اور ترکی کے سوا کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا ہوا، ہم یوکرین جنگ کا حصہ کیوں بنیں جب ہمارے معاملات میں مغربی ممالک ہمارے ساتھ نہیں ہوتے، میں نے چین جیسی طویل مدتی پلاننگ کسی اور ملک میں نہیں دیکھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر، یوکرین جنگ سے الگ معاملہ ہے، ہم کشمیریوں کے حق میں کام کرتے رہیں گے، سفارتی دباؤ برقرار رکھیں گے، میں مسائل کے عسکری حل کا حامی نہیں ہوں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادی بڑھانےکی کوشش کر رہا ہے، میرا کامل یقین ہےکہ کشمیریوں کو ایک دن اُن کا حق مل کر رہےگا۔

    ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، بھارت کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہوئی، ایٹمی جنگ دنیا پر خودکش حملےکے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایغور جیسے مسائل پر چین کی ہمارے ساتھ بند دروازے میں بات چیت ہوتی ہے، میرے لیے سب سے اہم بات ہے کہ مسلم ملکوں کو عزت اور وقار کے ساتھ رہنا چاہیے، جب کوئی ملک مسلسل بیرونی قرضے لیتا ہے تو وہ دوسروں کی بات ماننے پر مجبور ہوتا ہے، مسلسل قرضہ لینے والا ملک خود مختار نہیں رہتا، میں نے اپنے دور حکومت میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم بنانےکی پالیسی اپنائی۔

    اسلاموفوبیا کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز انقلابِ ایران کے بعد سے شروع ہوا، مغرب میں خوف پھیلا اورتب سے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش شروع ہو گئی، اسلامی دہشت گردی یا اسلامی انتہا پسند کوئی چیز نہیں ہے، نائن الیون کے بعد ان الفاظ کو جوڑا گیا تاکہ مسلمانوں کو ہدف بنایا جاسکے، اسلامی تعاون تنظیم کو چاہیےکہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف کردار ادا کرے۔بنگلادیش سے تعلقات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد کے حالات کی وجہ سے دونوں ملکوں میں دوریاں بڑھیں، میں نے اپنی حکومت میں بنگلادیش سے اچھے تعلقات قائم کرنےکی کوشش کی، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہونےکی ضرورت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری کے نہ ہونے کی سب سےبڑی علامت ادارہ جاتی اورامیروں کی کرپشن ہے، جب طاقت ور حلقے قانون سے بالاتر ہو جائیں تو ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے، میں دوبارہ اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے قانون کی عمل درای کو یقینی بناؤں گا، جہاں قانون کی عمل داری ہو وہاں غربت ختم ہوتی ہے، نائیجیریا کی مثال لے لیں، تیل سے مالا مال ہے لیکن قانون کی عمل داری نہیں، جس کی وجہ سے نائیجیریا دنیا کے غریب ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دور میں عافیہ صدیقی کی رہائی پر بات چیت آگے بڑھی تھی، ٹرمپ انتظامیہ کے جاتے ہی عافیہ صدیقی کی رہائی پرمذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، ہم بھول جاتےہیں کہ مغرب میں خواتین کو حقوق ملنے سےکہیں پہلےاسلام نے خواتین کو حقوق دیے، پردے کے معاملے پر عالمی اجتہاد کی کمی ہے، اسلام میں پردے کا مقصد خانداتی نظام کو بچانا تھا،خواتین کو دبانےکے لیے نہیں تھا، اسلام میں مردوں کو عورتوں پر برتری حاصل نہیں ہے۔