Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • لاہور: گنگارام اسپتال کے واش روم سے لاش برآمد

    لاہور: گنگارام اسپتال کے واش روم سے لاش برآمد

    لاہور: گنگارام اسپتال کے واش روم سے لاش برآمد ہوئی ہے ، یہ لاش دیکھ کر ہرطرف خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سلسلے میں واش روم میں لاش کی اطلاع اس وقت ملی جب کوئی مریض واش روم پہنچا تو وہاں یہ لاش پڑی تھی

    پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، 3 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    دوسری طرف پولیس نے اس واقعہ کےمتعلق کہا ہےکہ کنگا رام میں جانبحق ہونے والے متوفی کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس کا خیال ہےکہ کنگا رام میں مرنے والا نامعلوم شخص آئس کا نشہ کرتا تھا، پولیس کا یہ بھی کہنا تھاکہ کنگا رام ہسپتال میں یہ شخص سردی کی شدت اور نشے کی زیادتی سے جان کی بازی ہار گیا، پولیس کے مطابق کنگا رام کے واشن روم سے ملنے والی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں

    کتا بھونکنے پر نوجوان نے بھائی اور بھابھی پر گولیاں چلا دیں

    سرگنگارام ہسپتال لاہورکے واش روم میں لاش کے برآمد ہونے کا واقعہ ، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون کریں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر فرید الظفر،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک اور ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹروسیم احمد شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران کو سرگنگارام ہسپتال پہنچ کرتمام واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگنگارام ہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔ پولیس پہلے ہی سر گنگا رام ہسپتال سے برآمدہونے والی لاش کواپنی تحویل میں لے چکی ہے سرگنگارام ہسپتال لاہورمیں واقعہ کی تحقیقات میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کے ہوسٹل سے نرس کی لاش ملی ہے جس کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی تھی ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ نرس سونیا کی ہلاکت کا تعین ابھی نہیں ہو سکا ، لاش کے قریب سے انجیکشن ملے ہیں ، سونیا نیورولوجی ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھی ۔پولیس کا کہناہے کہ نرس کا تعلق جڑانوالہ سے تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیاتھا

    بھارت میں قائم غیرقانونی کال سینٹرز نے امریکی شہریوں سے 6,400 کروڑ لوٹ لیئے۔ ایف…

    اس سے پہلے لاہور سروسز ہسپتال میں بھی ایک لاش ملی تھی ، عوام الناس کا کہنا ہےکہ حکومت کو ہستپال انتظآمیہ کے‌خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جن کی سستی یا ملی بھگت سے اس قسم کےواقعات رونما ہورہے ہیں‌ جوکہ کسی بھی طرح اچھے نہیں ہیں

  • وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران  خان کی رہائشگاہ  پہنچ گئے

    وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور میں اساتذہ کی طرف سے احتجاج جاری ہے اور یہ احتجاج جو کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب ہاوس کے سامنے ہورہا تھا ،اچانک اساتذہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں،

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اساتذہ کی طرف سے احتجاج میں سختی اور شدت آنے کی وجہ سے اورمظاہرین کی طرف سے کسی بھی غیرمتوقع صورت حال سے نمٹنےکے لیےزمان پارک کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کو جانےوالے رستے بیرئیر لگا کر بند کردیئے گئے، ادھر زمان پارک کی سیکورٹی کویقینی بنانےکےلیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ اساتذہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہےتھے اور ان کا مطالبہ یہ ہے کہ انکو ریگولر کیا جائے ، اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے راجہ بشارت اور سنیئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے اساتذہ سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو بہت جلد ریگولر کردیا جائے گا مگرابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا ،

    زمان پارک کی طرف مارچ کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے زمان پارک جارہےہیں تاکہ عمران خان سے ان کے ریگولرہونے کی یقین دہانی لی جاسکے ، ہمیں عمران خان کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہیں ہے یہ سب جھوٹے وعدے کرتے ہیں ،

  • پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے گا،کمشنر انڈس واٹر کمیشن

    پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے گا،کمشنر انڈس واٹر کمیشن

    لاہور: پاک بھارت آبی تنازعہ کے معاملے پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پر جواب مانگا ہے، پکل ڈل ڈیم اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں ،ان پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔

    کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پکل ڈل سےایک ہزار میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہےپاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصو بے سرفہرست ہوں گے، بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹر ڈیٹا شئیرنگ کررہا ہے اور بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ سے پہلے متوقع ہے، بھارتی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔

    انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ، امید ہے عالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارے مؤقف کو تسلیم کرے گا۔

    شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

  • پروفیسر سحر انصاری:اردوزبان کے معروف شاعراور ادیب بھی

    پروفیسر سحر انصاری:اردوزبان کے معروف شاعراور ادیب بھی

    عجیب ہوتے ہیں آداب رخصت محفل
    کہ وہ بھی اٹھ کے گیا جس کا گھر نہ تھا کوئی

    پروفیسر سحر انصاری

    27 دسمبر 1941 یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو زبان کے معروف شاعر، ادیب ، نقاد ، ماہرِتعلیم اورمیرے استادِ محترم پروفیسر سحر انصاری 27 دسمبر 1941 کو اورنگ آباد (دکن) میں پیدا ہوئے 1973 میں بلوچستان یونیورسٹی سے بطوراستاد پیشہ وارانہ سرگرمی کا آغاز کیا ۔ بعد ازاں جامعہ کراچی کے شعبہ تدریس سے وابستگی اختیار کی ۔ پہلی کتاب نمود 1976 میں شایع ہوئی جسے بے حساب پزیرائی حاصل ہوئی۔ خدا سے بات کرتے ہیں ان کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2015 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
    ..
    جانے کیوں رنگ بغاوت نہیں چھپنے پاتا
    ہم تو خاموش بھی ہیں سر بھی جھکائے ہوئے ہیں
    ..
    صدا اپنی روش اہل زمانہ یاد رکھتے ہیں
    حقیقت بھول جاتے ہیں فسانہ یاد رکھتے ہیں
    ہجوم اپنی جگہ تاریک جنگل کے درختوں کا
    پرندے پھر بھی شاخ آشیانہ یاد رکھتے ہیں
    ہمیں اندازہ رہتا ہے ہمیشہ دوست دشمن کا
    نشانی یاد رکھتے ہیں نشانہ یاد رکھتے ہیں
    ہم انسانوں سے تو یہ سنگ و خشت بام و در اچھے
    مسافر کب ہوا گھر سے روانہ یاد رکھتے ہیں
    دعائے موسم گل ان کو راس آ ہی نہیں سکتی
    جو شاخ گل کے بدلے تازیانہ یاد رکھتے ہیں
    ہماری سمت اک موج طرب آئی تو یاد آیا
    کہ کچھ موسم ہمیں بھی غائبانہ یاد رکھتے ہیں
    غرور ان کو اگر رہتا ہے اپنی کامیابی کا
    سحرؔ ہم بھی شکست فاتحانہ یاد رکھتے ہیں

  • کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل بلامقابلہ منتخب

    کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل بلامقابلہ منتخب

    کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل آئندہ سال 2023 کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگیا، جس پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کامیابی پر شرجیل انعام میمن نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صدر سعید سربازی ، نائب صدر مشتاق سہیل ، خازن اہتشام سعید قریشی ، سیکرٹری شعیب احمد ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    گورنرخیبرپختونخوا نےہیلی کاپٹرکےغیرقانونی استعمال کوقانونی بنانےکابل واپس کردیا

     

    صوبائی وزیر نے کہاکہ پریس کلب کی گورننگ باڈی میں ذوالفقار واہوچو ، ذوالفقار راجپر ، شمس کیریو، رفیق بشیر، کلثوم جہاں، محمد فاروق سمیع اور محمد فاروق وہرہ کو منتخب ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ڈیموکریٹس پینل کی بلا مقابلہ کامیابی ان کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے، کراچی پریس کلب کی ملک میں الگ پہچان ہے، امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران کراچی پریس کلب کی شاندار روایات کو قائم رکھیں گے۔

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث،موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان شہر قائد سے گرفتار

     

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سندھ حکومت صحافت اور صحافتی اداروں کی مضبوطی میں یقینی رکھتی ہے ، کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے سندھ حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ فنشکنل، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی نے بھی کراچی پریس کلب میں بلا مقابلہ کامیابی پر ڈیموکریٹس کو مبارک باد پیش کی اور نومنتخب عہدیداران کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم ایوارڈز

    ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم ایوارڈز

    سرگودہا:ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے جانے والی ٹیم کے لیے کنٹری ہیڈ ضیاء الامت فاؤنڈیشن جعفر ماجد کی سرکردگی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خدمات سر انجام دینے والی میڈیکل ٹیم کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈز،سرٹیفیکیٹس اور پھولوں سے نوازا گیا۔

    یہ تقریب پرائم کاسٹل ہوٹل سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔اس خوبصورت تقریب کی صدارت خلیفہ مجاز پیر مشتاق شاہ الازہری نے کی۔نظامت کے فرائض اسامہ رؤف نے احسن طریقے سے نبھائے۔

    خلیفہ مجاز حضرت پیر مشتاق شاہ الازہری نے امت مسلمہ بالخصوص ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے تمام ورکرز کے لیے خصوصی دعا کروائی اور ان کے لیے ہمیشہ کامیاب و کامران ہونے کی دعا دی۔
    مہمان خصوصی یو۔کے سے تشریف لائے ہوئے مرزا ارشد جمیل مینجر ضیاء الامت فاؤنڈیشن اورڈائریکٹر کمشنر آفس سرگودھا رانا شاہد تھے۔جب کہ مہمانان اعزاز معروف ادیبہ و شاعرہ پروفیسر نمرہ ملک تلہ گنگچئیر مین پی ایچ اے سرگودھا شفیق نیازیاور چیئرمین مسلم ہینڈز سرگودھا ریجن شاہد رفیق تھے۔

     

    تقریب میں ڈائریکٹر الکرم سائنس کالج و بزم الکرم ڈاکٹر یوسف ملک، ربیعہ عمر ایڈووکیٹ،ثمن حیات ایڈووکیٹ اسلام آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پہ الکرم سائنس کالج سرگودھا کی میڈیکل ٹیم اور سٹاف،سٹوڈنٹس اورملک کے طول و عرض سے والنٹیرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ہیڈ ضیاء الامت فاؤنڈیشن جعفر ماجد نے بتایا کہ ضیاء الامت فاؤنڈیشن نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں دن رات کام کیامتاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کے راشن،کپڑے اور میڈیسن پہنچائی گئیں اور اس مقصد کے لیے ایسے ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں کوئی اور نہیں گیا تھا۔موسم،حالات اور وبائی امراض کے باوجود جس ہمت سے ٹیم نے کام کیا وہ لائق صد تحسین ہے۔

    مرزا شاہد جمیل نے اپنی خصوصی گفتگو میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن بالخصوص خواتین ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی ہمت و حوصلے کو داد دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تاریخ ان خواتین کے بے مثال جذبے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین ونگ کو لیڈ کرنے والی معروف ادیبہ و صحافی نمرہ ملک نے اپنے خطاب میں سیلابی ایریا میں خواتین کے کردار پہ روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کئی ایسے علاقے بھی تھے جہاں کی خواتین کو شعور ہی نہیں کہ ان کی عمر کیا ہے،ان کے حقوق کیا ہیں اور ان کو ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے ۔خواتین نے ان علاقوں کا دورہ کیا،وبائی اور نسوانی امراض سے نبرد آزما خواتین کی دادرسی کی،میڈیسن دیں،ان کے نسوانی امراض سے آگاہی کے بعد ان کو دوائیاں مہیا کیں۔بستی یاراں مانجھی خیل میں اک خاتون نے اس جذبے سے متاثر ہو کے کہا تھا کہ ہم قیامت کے دن آپ کے لیے اللہ کے سامنے گواہی دیں گے کہ آپ اس مصیبت زدہ دور میں کئی کلومیٹر کندھوں تک پانی سے گزر کر یہاں ہم تک پہنچے ہیں۔

     

    ایڈووکیٹ ربیعہ عمر نے اپنے خطاب میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے جذبے کو سلام پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اور مشن ضیاء الامت کے لیے ویمن ونگ کی خدمات کی یقین دہانی کروائی

    اس موقع پہ خلیفہ مجاز پیر مشتاق شاہ الازہری اور مہمانان خصوصی نے شیلڈز،سرٹیفیکیٹس اور پھولوں کے گلدستے ضیا الامت فاؤنڈیشن کی لیڈر شپ، پروفیسر نمرہ ملک،عدیل اعوان،ڈاکٹر احسان،ڈاکٹر یوسف ملک،ڈاکٹر خان،ڈاکٹر ابراہیم، منیب، احسن شبیر،میڈیا کوآرڈینیٹر طیب نوید، حنا شہزادی، شانیہ چوہدری ،اسامہ رؤف ایڈووکیٹ، ربیعہ عمر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر احمد،الکرم سائنس کالج کے میڈیکل سٹوڈنٹس،ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم اور رضا کاروں میں تقسیم کیے۔آخر میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

  • کراچی:گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت:وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    کراچی:گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت:وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    کراچی: گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر قائم نعمان ایونیو کے اندر شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شاہین فورس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ واقعہ کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لیں اور وزیر اعلیٰ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ مقتول عامر حسین کے والدین کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔26 سالہ عامر حسین اسی اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا اور فشری کا ملازم تھا اور اس کی ایک تین ماہ کی بچی تھی۔

    مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی بھی موقعہ واردات پر پہنچ گئے۔

    راولپنڈی :پولیس کا چونترہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار

    اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا اور اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے انسانی جان گئی ہے ہم ملزمان کو قانون کے کـٹہرے میں لائیں گے۔عبدالرحیم شیرازی نے آگاہ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ابتدائی طور پر یہ بیان دیا ہے کہ انھوں نے مقتول کو رکنے کا اشارہ کیا تھا اور وہ نہیں رکا جبکہ مقتول عامر کے ہمراہ ایک چھوٹی بچی بھی تھی۔

    اینٹی کرپشن نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ فوٹیجز دیکھنے کے بعد پولیس اہلکاروں کا بیان مشکوک ہوگیا ہے۔فائرنگ کے بعد موقع پر موجود شاہین فورس کے اہلکاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مقتول کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے جس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • راولپنڈی :پولیس کا چونترہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی :پولیس کا چونترہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: پولیس نے چونترہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے لادیاں کھینگر اور سنگرال میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گرد نواح اور ڈیروں پر سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران فیضان، اظہر، شیرباز، واجد، سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک ایل ایم جی ، 5کلاشنکوف تین 8 ایم ایم رائفلز ، تین 12 بور رائفلز، دیگر اسلحہ، میگزینز اور ایمونیشن برآمد ہوا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرنا ہے، چونترہ سمیت راولپنڈی بھر میں قبضہ مافیا اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، قبضہ مافیا اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    ادھروزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملزمان کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا ہے جبکہ4،5 لوگوں کو راؤنڈ اپ کیا ہے، حملےکےسہولت کاروں کوبھی پکڑ لیا گیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا،اس کا کوئی قصورنہیں، ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائرکیا تھا۔

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا…

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں ملوث یہ لوگ کرم سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے تھے۔

    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید اہلکار کے لیے شہدا پیکج اور ٹیکسی ڈرائیور کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور 2افراد شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی: گورنرپنجاب کا شکوہ

    چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی: گورنرپنجاب کا شکوہ

    لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی:اطلاعات کےمطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے لیگل اوپینین لینے کیلئے کچھ وقت لگایا، وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کے میرے آرڈر کو رات گئے جاری کیا گیا، اتنی دیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔

    امریکا کی افغانستان سے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر آرڈر چیف سیکرٹری نے دیا تو ڈپٹی سیکرٹری کو کیوں معطل کیا گیا؟ ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کا مجھے نہیں پتا، چیف سیکرٹری کے ساتھ کیا ہوا میرے علم میں نہیں، پرویزالہیٰ کی ہیلتھ، ایجوکیشن، گڈ گورننس میں پرفارمنس کو بہتر ہونا چاہیے تھا۔

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس کے باہر حملہ کر کے آگ لگانے کی کوشش کی گئی، یہ پنجاب حکومت کی بہت بڑی ناکامی تھی، گورنر ہاؤس پر حملے کے دن پنجاب حکومت نے کوئی معذرت نہیں کی، ورکنگ ریلشن شپ کا فقدان نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کے جن بلز میں قوانین کی خلاف ورزی ہو اسے پاس نہیں کرتا۔

    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چودھری شجاعت حسین ہیں، معاملہ عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا سر آنکھوں پر ہے، فلور کراسنگ کے بالکل خلاف ہوں نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ق) کےممبران نے فیصلہ کرنا ہے پارٹی ہیڈ یا ممبران کے ساتھ چلنا ہے۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائےکیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیرکی: گورنرپنجاب

    چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائےکیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیرکی: گورنرپنجاب

    لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب نے قانونی رائے کیلئے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی ،ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے لیگل اوپینین لینے کیلئے کچھ وقت لگایا، وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کے میرے آرڈر کو رات گئے جاری کیا گیا، اتنی دیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔

    شوہر کے علاج کا جھانسہ دے کرغریب خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر آرڈر چیف سیکرٹری نے دیا تو ڈپٹی سیکرٹری کو کیوں معطل کیا گیا؟ ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کا مجھے نہیں پتا، چیف سیکرٹری کے ساتھ کیا ہوا میرے علم میں نہیں، پرویزالہیٰ کی ہیلتھ، ایجوکیشن، گڈ گورننس میں پرفارمنس کو بہتر ہونا چاہیے تھا۔

    128 کلو گرام آئس کرسٹل اور 2500 کلوگرام حشیش برآمد

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس کے باہر حملہ کر کے آگ لگانے کی کوشش کی گئی، یہ پنجاب حکومت کی بہت بڑی ناکامی تھی، گورنر ہاؤس پر حملے کے دن پنجاب حکومت نے کوئی معذرت نہیں کی، ورکنگ ریلشن شپ کا فقدان نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کے جن بلز میں قوانین کی خلاف ورزی ہو اسے پاس نہیں کرتا۔

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا…

    انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چودھری شجاعت حسین ہیں، معاملہ عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا سر آنکھوں پر ہے، فلور کراسنگ کے بالکل خلاف ہوں نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ق) کےممبران نے فیصلہ کرنا ہے پارٹی ہیڈ یا ممبران کے ساتھ چلنا ہے۔