Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش معاملے میں پاکستان پر مداخلت اور اکسانے کا الزام

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش معاملے میں پاکستان پر مداخلت اور اکسانے کا الزام

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر الزامات لگا دیئے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے، آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، اسلئے بنگلہ دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

    انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کرکے بنگلہ دیش کو اکسا رہا اور بنگلہ دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ، جو کہ ان کے بقول ’سراسر غلط‘ ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد بنگلادیش ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

    بنگلادیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس فیصلے پر احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا –

    محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں کسی بھی جائیداد پر قبضے یا غیر قانونی تصرف کی شکایت درج کرائی جائے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانونی طور پر ملکیتی اثاثے پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جائیدادوں کے تحفظ کے لیے شفاف، تیز اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے قبضے یا غیر قانونی اقدام کا فوری سدباب ہو سکے، حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

  • قانون کی حکمرانی امن، انصا ف اور اجتماعی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،عاصم افتخار

    قانون کی حکمرانی امن، انصا ف اور اجتماعی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،عاصم افتخار

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پربھارت کاغیرقانونی قبضہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی امن، انصا ف اور اجتماعی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، تاہم آج بین الاقوامی قانون کے احترام کو کڑی آزمائش کا سامنا ہےیکطرفہ اقدامات نے ریاستوں کے عالمی قوانین پر اعتماد کو شدید مجروح کیا ہے،کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھنے سے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں، عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی عالمی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔

    اگر قانون طاقت یا وقتی مصلحت کے آگے جھک جائے تو نہ صرف عدم استحکام گہرا ہوگا بلکہ تنازعات مزید شدت اختیار کریں گے اور پُرامن بقائے باہمی خطرے میں پڑ جائے گی عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ یکطرفہ اقدامات کو معمول بنانے کی کوششیں اجتماعی سلامتی کو کمزور کر رہی ہیں اور پاکستان خود بھی ایسی خلاف ورزیوں کا سامنا کر چکا ہےبھارت نے گزشتہ سال پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کیا۔

    پاکستانی مستقل مندوب کے مطابق پاکستان نے اس صورتحال میں حقِ دفاع کو ذمہ دارانہ، محتاط اور متناسب انداز میں استعمال کیا، اور پاکستانی ردعمل نے واضح پیغام دیا کہ جبر کسی صورت قابلِ قبول نہیں،ریاستوں کے مابین تعلقات کا واحد معیار بین الاقوامی قانون کا احترام ہونا چاہیے، کیونکہ اسی میں عالمی امن اور استحکام کی ضمانت پوشیدہ ہے۔

  • صدر مملکت 4 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    صدر مملکت 4 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    ابوظہبی: صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے جہاں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا آصف علی زرداری کے ہمراہ خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ 29 جنوری تک جاری رہے گا۔

    دورے کے دوران صدر مملکت متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گاملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

  • دنیا کے مشہور کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ جاری ،عمران خان  پاکستان کے مشہور کھلاڑی قرار

    دنیا کے مشہور کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ جاری ،عمران خان پاکستان کے مشہور کھلاڑی قرار

    دنیا کے مختلف ممالک کے سب سے مشہور کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ جاری کی گئی ہے-

    کھلاڑیوں کی فہرست معروف شماریاتی پلیٹ فارم ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں دنیا بھر کے عظیم اور بااثر اسپورٹس اسٹارز کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں پاکستان سے شامل نام نے خاص طور پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

    رینکنگ کے مطابق سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر عمران خان کو پاکستان کا سب سے مشہور کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں ان کا نام امریکا کے مائیکل جارڈن، ارجنٹائن کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر جیسے عالمی اسپورٹس آئیکونز کے ساتھ شامل کیا گیا۔

    عمران خان کی اس فہرست میں شمولیت ان کے کھیلوں میں دیرپا اثرات اور عالمی پہچان کی عکاس ہے انہوں نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے تاریخی فتح دلائی اور انہیں ملک کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہےکھیل کے بعد سیاست میں ان کا نمایاں کردار بھی ان کی عالمی شناخت کو مزید تقویت دیتا ہے۔

    یہ فہرست مختلف براعظموں اور کھیلوں پر مشتمل ہے جس میں ایسے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جن کا اثر محض اعداد و شمار تک محدود نہیں بلکہ ثقافتی اثرات اور عالمی شہرت تک پھیلا ہوا ہےبرازیل کے لیجنڈ پیلے سے لے کر جدید دور کے ٹینس اور فٹبال اسٹارز تک، رینکنگ نے مقبولیت، کامیابیوں اور عالمی رسائی جیسے معیارات پر نئی بحث چھیڑ دی۔

  • سوئس رپورٹ نے ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کے کھوکھلے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سوئس رپورٹ نے ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کے کھوکھلے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سوئس رپورٹ کے مطابق بھارت کے میڈیا میں دعوے کے برعکس، ابتدائی مرحلے میں بھارتی فضائیہ کو پاکستان کی طرف سے اہم حکمت عملی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا –

    سوئس عسکری مورخ ادریئن فونٹانیلاز کی تحقیق ’آپریشن سندور انڈیا –پاکستان ایئر وار (7–10 مئی 2025)‘ میں بھارت اور پاکستان کے مئی 2025 کے فضائی تصادم کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے رپورٹ میں 7 مئی 2025 کی ابتدائی رات کی فضائی لڑائی میں بھارت کو ٹیکٹیکل نقصان کا سامنا قرار دیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے J-10C اورJF-17 طیاروں کے ساتھ PL-15 میزائل اور ممکنہ طور پر HQ-9/16 SAMs کے استعمال سے متعدد بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں کم از کم ایک رافیل، ایک میرِایج 2000 اور ایک MiG-29UPG یا Su-30MKI شامل ہےپاکستانی فضائیہ نے اپنی مہارت سے بھارتی طیاروں کو ہتھیار گرانے پر مجبور کیا، جس میں ایک براہموس میزائل بھی سالم زمین پر ملا۔ بھارتی طیارے کم ارتفاع پر اور اچانک حملے کرکے خود کو خطرے میں ڈالتے رہے، جس سے نقصان ہوا۔ پاکستان کو بھارت کی حملوں پر حیرت نہیں ہوئی، کیونکہ فضائی دفاعی مشقیں پہلے ہی کی گئی تھیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے PL-15 میزائل کی رینج اور صلاحیت کو کم تر اندازہ کیا، اور 2019 کے تجربات (بالاکوٹ) پر زیادہ اعتماد کیا رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی ابتدائی اطلاعات اور عالمی ذرائع میں معلومات کی کمزوری نے پاکستان کو ابتدائی مرحلے میں سبقت دیبھارت کی کارروائیوں نے 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کے خطرات کو بڑھایا۔ پاکستان نے مؤثر اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کی، جبکہ بھارت ابتدائی طور پر اطلاعاتی میدان میں پیچھے رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رافیل کے نقصان کی علامتی اہمیت نے بھارت کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگایا، اور پاکستان کو پبلک ریلیشن میں اہم فائدہ حاصل ہوا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بھارت کی کارروائیوں نے پاکستان کی فوجی صلاحیت، سفارتی تعلقات اور عالمی اثر و رسوخ کو متاثر نہیں کیا۔

    سوئس تجزیہ کار نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا زیادہ تر میڈیا اور سیاسی تاثر پر مبنی تھا، جبکہ عملی میدان میں پاکستان کی حکمت عملی، پیشگی تیاری اور مؤثر دفاعی اقدامات نے ابتدائی نقصان کا تدارک کیا اور علاقائی توازن قائم رکھا، ایٹمی ریاستوں کے درمیان کاررو ائیوں کے اثرات کا جائزہ لینے اور محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس ضمن میں پاکستان کی حکمت عملی عالمی نقطہ نظر سے قابل ذکر رہی۔

  • روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے  پارلیمانی  وفد سرکاری خرچ  پر  بھجوانے کی تجویز

    روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوانے کی تجویز

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوانے کی تجویز دی ہے،کمیٹی نے ہدایت دی کہ وفد کو اسٹیٹ گیسٹ ڈیکلیئر کر نےکے لیے دفتر خارجہ کے نمائندے کو بلایا جائے۔

    شگفتہ جمانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امو نے تجویز دی کہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری کےلیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے، پارلیمانی وفد پاکستانی عوام کی طرف سے روضہ رسولﷺ پر سلام عرض کرےگا۔

    کمیٹی کے مطابق وفد پہلے بھی پاکستانی عوام کی طرف سے سلام عرض کرنے روضہ رسولﷺ جا چکا ہے، اب پارلیمانی وفد ہر سال مدینہ منورہ اور مکہ مکر مہ جائے گا، وفد میں شامل ارکان کے اہ لخانہ بھی ہمراہ جاسکیں گے، عوام کی طرف سے وفد عمرہ ادا کرے گا، اسپیکر کی عدم موجودگی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی وفد کی سربراہی کریں۔

    رکن کمیٹی اعجاز الحق کی تجویز پر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وفد کے لیے تعداد 7 کے بجائے 10 کی جائے، اسپیکر قومی اسمبلی وفد کے ارکان نامزد کریں گے، اسپیکر کی غیر موجودگی میں چیئرمین وفد کی سربراہی کر سکیں گے، چیئرپرسن کمیٹی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ اسپیکر پندرہ، پندرہ لوگوں کے وفود لےکر جاتے ہیں، اس پارلیمانی وفدکےاخراجات قومی اسمبلی اٹھائےخود تو کبھی بھی جاسکتے ہیں کمیٹی ارکان نے حمایت کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی یہ خرچ اٹھا ئے۔

    کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان ہاؤس کی سعودی عرب میں تعمیر تک وفد کو سرکاری خرچ پر ہوٹل میں ٹھہرایا جائے، وفد کو قومی اسمبلی کی چھتری تلے لانا چاہتے ہیں رشتہ داروں کو سرکاری وفد میں لے جانے پر خود اخراجات ادا کرنے ہوں گے کمیٹی نے ہدایت دی کہ وفد کو اسٹیٹ گیسٹ ڈیکلیئر کر نےکے لیے دفتر خارجہ کے نمائندے کو بلایا جائے۔

    وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے کمیٹی تجاویز کی حمایت کی گئی،سردار یوسف کا کہنا تھا کہ وفدکا جانا اعزاز کی بات ہوگی، وفدکے سرکاری خرچ پر جانے میں کیا حرج ہے؟ وفد روضہ رسولﷺ پر پاکستانی قوم کی طرف سے سلام عرض کرنے جائےگا، وفد کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، مکہ و مدینہ منورہ میں میڈیکل اور دیگر سہولیات کا اہتمام ہوگا، پاکستان حج ڈائریکٹوریٹ جدہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرےگا۔

  • اسلام آباد:پاکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ  کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد:پاکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

    جمہوریہ یونین آف میانمار کے وزیرِ خارجہ یو تھان سوے نے پیر کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی-

    ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات و سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئےجس کا مقصد دو طرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے،پاکستان اور میانمار کے مابین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا فریقین نے دو طرفہ روابط کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    مذاکرات میں تجارت اور اقتصادی تعاون، استعداد کار میں اضافہ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون اور قونصلر امور کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا گیا، اس موقع پر بیرونِ ملک اسکیمنگ آپریشنز سے متاثرہ افراد سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور میانمار کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ثقافتی تعاون کے فروغ اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا اس ضمن میں تعلیمی روابط، نوجوانوں کے تبادلے اور ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    میانمار کے وزیرِ خارجہ نے مذہبی سیاحت کو ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی روابط کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے میانمار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال میانمار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے میانمار میں قومی مفاہمت کے حق میں پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی دہرایا۔

    واضح رہے کہ میانمار کے وزیر خارجہ ان دنوں دو طرفہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

  • دکانوں پر ڈیجیٹل ادائیگی لازمی قرار

    دکانوں پر ڈیجیٹل ادائیگی لازمی قرار

    حکومت نے کیش لیس پاکستان پروگرام کے تحت کیو آر کوڈ سسٹمز کا فیصلہ کیا جس کا مقصد نقدی پر انحصار کم کرنا، مالی شفافیت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا ہے-

    پاکستان حکومت نے ملک بھر کے ریٹیل آؤٹ لیٹس، دکانوں اور خوردہ فروشوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا کم از کم ایک طریقہ لازمی قرار دے دیا جس میں بالخصوص کیو آر (QR) کوڈ سسٹمز شامل ہوں گےوزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہار کیانی نے پالیسی مباحثے کے دوران بتایا کہ ہر ریٹیل آؤٹ لیٹ کو کم از کم ایک ڈیجیٹل پیمنٹ آپشن فراہم کرنا ہو گا، جیسے کہ راست کیو آر کوڈ یا دیگر قابل قبول ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے مؤثر نفاذ کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اس اقدام کو مستقل بنیادوں پر نافذ کیا جا سکے ، اس پالیسی کے نفاذ سے کیش لیس ادائیگیوں کا رجحان بڑھے گا۔ ٹیکس چوری اور غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی نگرانی ممکن ہو سکے گی جبکہ مالی شفافیت میں اضا فہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کو ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام اپنانا ہو گا، بصورت دیگر متعلقہ حکام کارروائی کر سکتے ہیں، یہ اقدام وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیجیٹل پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور مالی شمولیت بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اس فیصلے سے صارفین نقدی کے بغیر آسانی سے خریداری کر سکیں گےجبکہ کاروباری سرگرمیوں میں شفافیت آئے گی، اور پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک اہم قدم آگے بڑھے گا۔

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک آج بروز سوموار کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا-

    تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک پریس کانفرنس کےذریعےبنیادی شرح سود کا اعلان کریں گے گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں آج صبح ساڑھے 10بجےمانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا،مانیٹری پالیسی کمیٹی بنیادی شرح سودکےحوالےسےحتمی فیصلہ کرے گی۔

    اس وقت بنیادی شرح سود10.5فیصدہے،گزشتہ اجلاس میں شرح سود 50بیسززپوائنٹس کم کیا گیا تھا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے آئندہ 2ماہ کیلئےشرح سود کا اعلان کیا جائے گااجلاس میں درآمدات، برآمدات، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، تجارتی اورمالیاتی خسارہ کےاعدادوشمارکا جائزہ لیا جائیگا، ترسیلات، زرمبادلہ کےذخائر، فصلوں کی پیداوار،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔