Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں اضافہ

    اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں اضافہ

    اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے –

    کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت100روپے سے بڑھا کر 300روپے ،طلاق اسٹامپ پیپرکی قیمت100روپے سے بڑھا کر 1000روپے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس100روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی گئی ہے۔

    اسی طرح بجلی، سوئی گیس اورپانی کے نئے کنکشن اسٹامپ فیس بھی 100روپے کی بجائے اب1000 روپے ہوگی پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس1200روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہےپراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپرکی فیس100روپے سے بڑھا کر 500روپے کردی گئی ہے۔

    5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپرکی فیس1200 سے بڑھا کر 3ہزار جبکہ 5لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار،ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرکی فیس میں20ہزار روپے اضافہ کیا گیا،پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر فیس 1500سے 1800روپے کردی گئی۔ اشٹام پیپرزکے لئے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

  • عالمی جریدہ پاکستان کی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کا متعرف

    عالمی جریدہ پاکستان کی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کا متعرف

    عالمی جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ کے مطابق پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی ہے-

    دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان نے نہ صرف خطے میں اپنی اہمیت اور اثر و رسوخ کو بڑھایا بلکہ بھارت کو بھی سفارتی تنہائی اور بھاری ٹیرف کے دباؤ میں مبتلا کر دیابھارت کو امریکا کا روایتی اتحادی سمجھا جاتا تھا، مگر اس نے امریکی ثالثی کے دعوے کو اپنی خودمختاری کی توہین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جس کے نتیجے میں بھارت نہ تو QUAD Summit میں شمولیت حاصل کر سکا، نہ صدر ٹرمپ کا دورہ اور نہ ہی تجارتی ریلیف حاصل ہو سکا،اسی بحر ان کو پاکستان نے بروقت اور دانشمندانہ حکمت عملی میں تبدیل کیا، جسے صدر ٹرمپ نے بھی بھرپور انداز میں سراہا۔

    جریدے کے مطابق ستمبر 2025 میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جولائی 2025 میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف میں کمی کا اہم تجارتی معاہدہ بھی طے پایا، جس کے تحت امریکی کمپنیا ں پاکستان کے وسائل میں طویل المدتی سرمایہ کاری کریں گی۔

    جریدے کے مطابق اسی دوران امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے اپ گریڈ کے لیے منظوری دی، جس کی مجموعی مالیت 680 ملین ڈالر بتائی گئی صدر ٹرمپ نے امریکا اور پاکستان کے اشتراک سے بڑے تیل ذخائر کی ترقی کا بھی اعلان کیا، جب کہ انسداد دہشت گردی تعاون دوبارہ بحال ہوا اور تعلقا ت کے پرانے ستون کو نئی زندگی ملی۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان نے اپنے تعلقات کی مضبوطی، علاقائی چیلنجز کو فائدے میں بدلنا اور عالمی سطح پر اثر و رسوخ بڑھانا ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے، واشنگٹن میں پاکستان کی مہارت اور حکمت عملی نے خطے میں اس کی سیاسی اور اقتصادی قوت کو بلند کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کیا۔

    دی ڈپلومیٹ اور دیگر ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے ثالثی کو جھٹلانے اور امریکی ناراضی کے سبب اسے نہ صرف تجارتی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ بھی متاثر ہوئی، جبکہ پاکستان نے اس بحران کو اپنے فائدے میں بدل کر سفارتی میدان میں اہم کامیابی حاصل کی۔

  • پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ

    پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ

    پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ طے پا گیا۔

    پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

    یہ معاہدہ صومالیہ کی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری اور پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارتِ داخلہ نے دستخط کرکے طے کیا، اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ افریقا عالمی جیوپولیٹیکل منظرنامے کا ایک اہم حصہ ہے اور پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، پاکستان صومالیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

    صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان سرحد پار جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پرعزم ہے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر ایران پاکستان کا مشکور

    اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر ایران پاکستان کا مشکور

    جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دینے پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کیخلاف ووٹ دے کر انصاف، بین الاقوامی قانون اور اصولی سفارت کاری کو تقویت دیامید ہے کہ دونوں برادر ممالک خطے اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملات کو سیاسی دباؤ یا یکطرفہ فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ بات چیت، تعاون اور باہمی احترام کے ذریعے حل تلاش کیا جانا چاہیے،پاکستان کا ووٹ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے اس موقع پر بات چیت اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا اس موقع پر پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق کے فروغ پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ اور سیاسی بنیادوں پر لائی جانے والی قراردادوں کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق سے متعلق امور میں تعمیری مکالمہ اور تعاون ہی مؤثر راستہ ہے۔

  • نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آصف زرداری

    نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آصف زرداری

    صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے،آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 اے مفت اور لازمی تعلیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تعلیم محض معلومات کا حصول نہیں بلکہ تجسس، صلاحیت اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہونی چاہئے، ان کا کہنا تھاکہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 اے مفت اور لازمی تعلیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    صدر مملکت نے کہاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تعلیم میں ڈیجیٹل خواندگی اور عملی مہارتوں کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے، تحقیق، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،فنی و پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع ضروری ہیں،تعلیم قومی ترجیح ہے، نوجوان شراکت دار بنائے جائیں، تعلیم امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

  • پاکستان اور آئی سی آر سی کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاقِ رائے

    پاکستان اور آئی سی آر سی کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاقِ رائے

    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ احمر یعنی آئی سی آر سی کی صدر مرجانا اسپلجاریچ ایگر سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں آئی سی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ادارے کے ساتھ قریبی اور مؤثر شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

    یہ ملاقات عالمی سطح پر درپیش انسانی اور معاشی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

  • صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی

    صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہائیکورٹس ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

    صدر آصف علی زرداری نے سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دی، صدرِ کیجانب سے جوڈ یشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی گئی،صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام منظوریاں وزیراعظم شہبازشریف کے مشورے پر دیں۔

    صدر نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی جن میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان کی بطور مستقل جج منظوری دی گئی جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔

    سندھ ہائی کورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز جسٹس میران محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبدالحمید بھگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    سندھ ہائی کورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

    صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین مستقل، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔

    پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی، ان ججز میں جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

  • آئین کا پورا ڈھانچہ اصلاح کی اجازت دیتا ہے،رانا ثنااللہ

    آئین کا پورا ڈھانچہ اصلاح کی اجازت دیتا ہے،رانا ثنااللہ

    سلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی، تاہم اسی اتفاقِ رائے کے ذریعے اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین کا پورا ڈھانچہ اصلاح کی اجازت دیتا ہے اور اس معاملے پر ان کے مؤقف پر سنجیدہ بات ہونی چاہیےگل پلازہ کراچی میں آتشزدگی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس بات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے کہ پلازہ کی اضافی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور یہ تعمیرات کب ہوئیں؟ واقعے میں ذمہ داران کا احتساب ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسی لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقاتوں کا باقاعدہ طریقہ کار طے کر دیا ہے عدالتی فیصلے کے بعد اب اس معاملے میں ابہام نہیں رہنا چاہیے۔

    ضلعی حکومتوں کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مقامی سطح پر مسائل کے حل کے لیے ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہےجب تک اختیارا ت نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے، عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکیں گے، اسمبلی میں ہر رکن کو اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے اور خوا جہ آصف نے بھی ذاتی رائے ہی دی تھی، جو کہ پارٹی پالیسی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے ۔

  • افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے امریکہ اور بھارت خوش ہو رہے ہیں-

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت و جرگے کے درمیان طے پانے والے 37 نکات پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیےطالبان کو خود لا کر یہاں آباد کیا گیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں سہیل آفریدی یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی مرضی کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے لیکن معاہدے کمشنر خود کر رہے ہیں جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے علاقے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی حکومت کی خاموشی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے امریکہ اور بھارت خوش ہو رہے ہیں دونوں ممالک کی سرحدوں کو سیل کرنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اس وقت شدید بدامنی کی زد میں ہیں اور جب لوگوں کو روزگار کے مواقع نہیں ملیں گے تو بدامنی میں مزید اضافہ ہو گا، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات وقت پر کرائے جائیں تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے میں بلدیاتی نمائندے بھی بے اختیار ہیں۔

    بابا وانگا کی اسمارٹ فونز سے متعلق دہائیوں پرانی پیشگوئی

    کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ 17 سال سے کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور شہر پر مافیا سسٹم مسلط ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی میئر شپ پر قبضہ کیا گیا،حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی اپنے علاقے پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

  • امریکی ناظم الامور کا سیالکوٹ کا دورہ

    امریکی ناظم الامور کا سیالکوٹ کا دورہ

    پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سیالکوٹ کا دورہ کیا-

    دورے میں انہوں نے شہر کی متحرک کاروباری برادری کی تعریف کی اور امریکا و پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ باہمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے تجارت میں توسیع اس مضبوط بنیاد کی عکاسی کرتی ہے جو پاکستان میں اور عالمی سطح پر امریکی معاشی شراکت داری کے مثبت اثرات کو نمایاں کرتی ہے، امریکا اور پاکستان منصفانہ اور متوازن تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے خوشحالی کا باعث بنیں گے گزشتہ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور نمایاں سرمایہ کار رہا ہے، تجارتی وسعت اور مشترکہ خوشحالی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    سانحہ گل پلازہ :جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے فارورڈ اسپورٹس، فرسٹ امریکن کارپوریشن لمیٹڈ اور سی اے اسپورٹس کا بھی دورہ کیا، جو سیالکوٹ کی اسپورٹنگ گڈز انڈسٹری میں عالمی سطح پر پہچان رکھتے ہیں، انہوں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا معائنہ کیا اور ایئر سیال کی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی ان ملاقاتوں اور دوروں کے ذریعے عالمی سپلائی چینز، روزگار کے مواقع اور تجارت کے ذریعے معاشی ترقی میں امریکا اور پاکستان کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

    نیٹلی بیکر نے کہاکہ امریکا جدید ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری صلاحیتوں کے ذریعے دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کمیونٹیز کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے امریکا کھیلوں اور کاروبار کے ذریعے عوام، منڈیوں اور ثقافتوں کو جوڑنے کے لیے شراکت داریوں کو مزید مستحکم کررہا ہے امریکا پاکستان اور اس کے عوام میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھا رہا ہے، جس کی بنیاد پاکستان کی آزادی کے وقت رکھی گئی تھی اور جو تجارت، جدت، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔

    سانحہ گل پلازہ:سندھ ہائیکورٹ نے حکومت، کمشنر کراچی، کے ایم سی و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے