Baaghi TV

آئندہ ہماری سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،ذبیح اللہ مجاہدکی پاکستان سے سیز فائر کی اپیل

afghanistan

افغانستان کی طالبان حکومت کے سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کیا جس میں پاکستان پر ننگرہار (بشمول جلال آباد) اور قندھار صوبوں پر راتوں رات فضائی حملوں میں ہتھیاروں کے بڑے ڈپو کو تباہ کرنے کا الزام لگایا گیا، جبکہ یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کا اعادہ کیا۔

افغا ن طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاید کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو جو اسلحہ چھوڑ کر گیا تھا وہ اسلحہ ہمارے دفاع کے لئے تھا ہم نے اسے پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنا تھا لیکن پاکستان وہ تمام اسلحہ تباہ کر رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آج صبح ننگر ہار، جلال آباد اور قندھار پر بمباری کے دوران ہمارے مذید اسلحے کے بڑے ڈپو تباہ کر دئے گے ہیں عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ہم پچھلے 24 گھنٹے سے سیز فائر کا باقاعدہ اعلان کر چکے ہیں اور تمام دوست ممالک کو یہ پیغام پہنچا چکے ہیں کہ آئندہ ہماری سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، دو اسلامی ممالک کا آپس میں لڑنا درست عمل نہیں ہے۔

خامنہ ای کی شہادت:دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم کا حملہ

خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹی وی اینکر رو پڑے

وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ دورہ روس ملتوی

More posts