Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، تعیناتیوں سےمتعلق رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، تعیناتیوں سےمتعلق رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی

    اسلام آباد:وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے پہلے کل اتحادیوں کا اجلاس بلایا۔اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجے بلا رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعیناتیوں سےمتعلق رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کے اجلاس میں فیصلوں کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری موصول ہوئی اور کسی بھی وقت اس سمری پر فیصلہ متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، چودھری شجاعت حسین،مولانا فضل الرحمان ، آفتاب شیر پاؤ، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، سردار اختر مینگل، نوابزدہ شاہ زین بگٹی، سردار خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی ، سید نوید قمر، طارق بشیر چیمہ، ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، پروفیسر ساجد میر، احسن اقبال، اسعد محمود و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی، اہم تقرری سے قبل سمری صدر مملکت کو ارسال کیے جانے سے بھی قبل اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ وزیراعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور آرمی چیف کی تعیناتی کا استحقاق آپ کو سونپا ہے۔

    چودھری شجاعت حسین نے اجلاس کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس منصب پر بٹھایا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آپ کا آئینی حق ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد مگسی نے کہا کہ اہم تعیناتی سے متعلق آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب! ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف صاحب ! آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آرمی چیف کے معاملے پر آپ نے ہم سے مشاورت کی، آپ کا شکریہ۔

    اجلاس ختم ہونے کے بعد امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ؛ جاپان نے جرمنی کو ہرادیا

    فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ؛ جاپان نے جرمنی کو ہرادیا

    دوحہ :قطرمیں جاری فیفا ورلڈ کپ میں جاپان نے جرمنی کو ہرا کرایک اور اپ سیٹ کردیا ہے۔جس طرح گزشتہ روز عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ہرایا تھا اور آج جاپان نے جرمنی کو شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ کردیا ہے۔

    جرمنی اور جاپان کا میچ شروع ہوا تو دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نظر ںہیں آتا تھا، جرمنی کی ٹیم میں کئی عالمی ستارے جگمگا رہے تھے تو جاپان کے کھلاڑی میگا ایونٹ میں انتہائی غیر مانوس تھے لیکن میچ کے نتیجے نے سب کچھ بدل ڈالا۔

    جرمنی نے کھیل کا اچھا آغاز کیا اور 33ویں منٹ میں مڈ فیلڈر الکے گنڈوگن نے پنالٹی پر گول کرکے جاپان پر ایک صفر کی برتری دلادی۔

     

     

    دوسرے ہاف میں رٹسُو ڈوان اور تاکوما اسانونے جرمنی کی دفاعی لائن کو توڑ کر گول کرکے جاپان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے فتح دلائی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف میں مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں، ابتداء سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

    میچ کے آغاز سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش نے بھرپور کیا، میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔

     

    قبل ازیں فیفا ورلڈکپ میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دیدی۔فرانس کی جانب سے اولیویئر گیرو نے 2 جبکہ بیوٹ اور مباپے نے ایک گول اسکور کیا، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول گڈون نےاسکور کیا۔

    قبل ازیں پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، میچ میں اسٹار کھلاڑی لیواناڈوسکی نے پنالٹی کک مس کردی تھی جس کے باعث پولینڈ میچ جیتنے میں ناکام رہا

  • مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس: ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد

    مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس: ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد

    لاہور میں گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک( مینار پاکستان) میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کےکیس میں عدالت نے ملزم ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے جب کہ لاہور کی سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

    مقدمے میں شامل ارسلان، عابد احمد اور افتخار سمیت 16 ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے ایک ملزم حسنین کو طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔خیال رہے کہ 14اگست 2021 کو مینار پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ایسے میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

    اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی،خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • حکومت کا عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فونزدینے کا اعلان

    حکومت کا عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فونزدینے کا اعلان

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے سمارٹ فونز تک ملک کے تمام شہریوں کی رسائی کے لیے نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کے سمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن کا بل جلد آرہا ہے، ٹک ٹاک آفس اگلے ہفتے پاکستان آ رہا ہے، گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    اسلام آباد میں سمارٹ فون فار آل کے عنوان سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت ہر فرد 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکے گا، سمارٹ فونز کو اقساط میں لینے کے لیے کسی ضمانت یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سمارٹ فون فار آل سکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپےمالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے، اگر کسی فرد کی جانب سے اقساط کی ادائیگی نہیں کی گئی تو فون کو لاک کردیا جائے گا جس کے بعد وہ دنیا میں کہیں بھی استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سکیم کا مقصد عام آدمی تک سمارٹ فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے، تاہم انہوں نے پروگرام کے آغاز کی تاریخ پر کوئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ کنکٹیویٹی سہولیات کے لیے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہے، ماضی میں پاکستان کی کسی حکومت نے ملک میں موبائل فون بنانے کا نہیں سوچا تھا مگر آج وزارت آئی ٹی کی بدولت پاکستان میں 29 کمپنیاں موبائل فونزبنارہی ہیں۔

    اپنے خطاب میں امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں 1989میں موبائل فون آیا، ہمیں میڈان پاکستان پر کام کرنا ہے، پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کیلئے قانون سازی کی، آج 29 کمپنیاں پاکستان میں موبائل تیار کر رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن کا بل جلد آرہا ہے، نئی آئی ٹی پالیسی پر کام کر رہے ہیں جو کہ بزنس فرینڈلی ہوگی، نیشنل سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ٹک ٹاک آفس اگلے ہفتے پاکستان آ رہا ہے، فیس بک بھی جلد پاکستان میں اپنا دفتر بنائے گا۔

    پاکستان میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ٹی کمپنی گوگل نے پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کی درخواست رواں سال مئی میں دی تھی جس کے بعد کمپنی پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کے لیے قانونی تقاضے پوری کر رہی ہیں۔

    حکام کے مطابق گوگل نے پاکستان میں آپریشنز کے آغاز کے لیے ایس ای سی پی سے کلیرئنس کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، ابتدا میں گوگل پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سکالرشپس فراہم کرے گی اور امید ہے کہ 10 ہزار سے زائد طلبا کو پاکستان میں سکالرشپ کی سہولت دی جائے گی، اس حوالے سے بات چیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوگل کے ساتھ بات چیت کا عمل کافی عرصے سے جاری تھا، گوگل کا اعلٰی سطح کا وفد دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، گوگل کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران مزید بات چیت ہوگی اور ہم پر امید ہیں کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر بھی کھولے گا، گوگل ہمارے طالب علموں کو سکالر شپ دے گا، جلد ہی پاکستان کی پارلیمنٹ سائبر ایفیشنٹ ہوگی، پارلیمنٹ سے فائلیں ختم کر کے ٹیبلٹ پر شفٹ کیا جائے گا۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • آرمی چیف تعیناتی:ہرفیصلےمیں آپ کیساتھ ہیں:اتحادیوں کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    آرمی چیف تعیناتی:ہرفیصلےمیں آپ کیساتھ ہیں:اتحادیوں کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    اسلام آباد:آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، جمیعت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی، سپہ سالار کی تقرری سے قبل سمری صدر مملکت کو ارسال سے قبل اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ وزیراعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور آرمی چیف کی تعیناتی کا استحقاق آپ کو سونپا ہے۔

    چودھری شجاعت حسین نے اجلاس کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس منصب پر بٹھایا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آپ کا آئینی حق ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد مگسی نے کہا کہ اہم تعیناتی سے متعلق آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب! ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف صاحب ! آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آرمی چیف کے معاملے پر آپ نے ہم سے مشاورت کی ، جس پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • کراچی:شاہ زیب کےقاتل شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سےرہا کردیا گیا

    کراچی:شاہ زیب کےقاتل شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سےرہا کردیا گیا

    کراچی:شاہ زیب قتل کیس کےملزم شاہ رخ جتوئی کو کراچی کی ملیرجیل سے رہا کردیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے18 اکتوبر کو 10 برس قبل کراچی میں شاہ زیب خان نامی نوجوان کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں مقدمے سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

    فیصلے کے مطابق فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور صلح کے بعد سزا ختم ہونے سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں دہشت گردی کا کوئی عنصر نہیں، مقدمے سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے۔ کہ ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں۔

    واضح رہے کہ شاہ زیب خان کے قتل کا واقعہ 24 دسمبر 2012 کو کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں شاہ رخ جتوئی اور ان کے ساتھیوں نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے شاہ زیب کو قتل کر دیا تھا۔اس مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ اور ان کے ساتھی سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ دیگر دو مجرموں سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    2019 میں سندھ ہائی کورٹ نے ہی شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی جانب سے دائر بریت کی اپیل مسترد کر دی تھی تاہم ان کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی، نواب سراج تالپور اور دیگرملزمان کو بری کردیا تھا۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری جبکہ صبح کے اوقات میں خنک اور قدرے سرد موسم ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق اگلے3 روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے،جمعے کو شہر کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق دسمبر کے وسط تک موسم خنک اور بسااوقات سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 16 ڈگری جبکہ درمیان میں کسی روز 15 ڈگری تک بھی گرسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،البتہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں بھی چلیں،سمندری ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں میں پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ میں 75 سالہ طویل دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا فروغ باعث اطمینان ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ اور مستقبل ہے، بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    کراچی:شہرقائد کےعلاقے کورنگی بلال کالونی میں اسسٹنٹ کمشنرلانڈھی کےگن مین نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔اطلاعات کے مطابق کورنگی میں سستا آٹا فروخت کرنے والے ٹرک کو لوٹنے والےدوڈاکو اسسٹنٹ کمشنر کےگن مین کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔

     

    پولیس کےمطابق اسسٹنٹ کمشنزلانڈھی مونس احمد کے دفتر کے سامنے سستا آٹا فروخت کرنےوالا ٹرک موجود تھا، جہاں چار ڈاکوؤں نے ٹرک پر چڑھ کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق دفتر میں موجود گن مین نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، جس سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

     

    ادھر ایک اور واقعہ میں کراچی میں سرسید پولیس نےٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی ڈکیتی کی واردات کے آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتارکرکے ان سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے

     

    سرسید پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان 2 موٹر سائیکل پر آئے تھے جنہوں نے شہری سے سیکٹر 11B میں آئی فون اور 125 موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہوگئے تھےشہری نے پولیس کو اطلاع دی جسپر ایس ایچ او سرسید ہمراہ پولیس جوانوں کے آئی فون کا لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا

     

    سرسید پولیس نے میانوالی کالونی سے ملزمان کو شہری کی موجودگی اور نشاندہی پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دورانِ کاروائی 1 ملزم گرفتار ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد دلشاد کے نام سے ہوئی

     

    دوسری طرف سرسید پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہےپولیس نے موقع پر ملزمان کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سمیت شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی جو ملزمان نے دوسری گلی میں چھپائی ہوئی تھی

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • کیا شوہر بیوی کی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس،زبردست فیصلہ

    کیا شوہر بیوی کی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس،زبردست فیصلہ

    لاہور:ہائی کورٹ میں انوکھے کیس میں جج کے ریمارکس بھی زبردست ،اطلاعات کے مطابق کیا شوہر اپنی بیوی کی سگی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس سامنے آگیا۔دوسری بیوی کی بازیابی کیس میں جسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت میں دوران سماعت درخواست گزار مشتاق احمد کی پہلی بیوی 4 بچوں سمیت کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔

    اوکاڑہ سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونے والے اس کیس کے حوالے سے آج ہونے والی سماعت میں شہری کی پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے اسے طلاق نہیں دی اور بھانجی سے زبردستی دوسری شادی کرلی۔ عدالت نے مشتاق احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 35 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ دوسری بیوی سائلہ احمد اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے، جسٹس انوارالحق پنوں نے قراردیا اگر کوئی کنوئیں میں چھلانگ لگانا چاہے تو کیا عدالت اجازت دیدے۔

    عدالت نے دوسری بیوی کو اس کے والدین کے ساتھ بھجوا دیا، اوکاڑہ کے رہائشی مشتاق احمد نے دوسری بیوی کی سسرالیوں سے بازیابی کےلئے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال ایک ایسے ہی واقعہ میں خاوند نے بیوی کی بھانجی سے شادی کی ضد اپنے ہی پانچ بچے قتل کردیئےتھے

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    کراچی: پولیس حکام نے ڈیفنس میں قتل ہونے والے اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کیلئے انٹرپول اورسوئیڈن سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مفرورملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے، انٹرپول اورسوئیڈش ایمبیسی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوسری جانب پولیس نے ملزم خرم نثار کےڈرائیوراوربرادرنسبتی کوحراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیاہے۔

    پیرکی شب کلفٹن تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز5 میں کارسوارسابق ڈپٹی کمشنر نثاراحمد کے بیٹے خرم نثارنےفائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکارعبدالرحمان کوقتل کرکے موقع پرسے فرارہوگیا تھا۔

    واقعے کے تھوڑٰدیربعد ہی ملزم خرم نثارکراچی ایئرپورٹ پہنچا اورملزم نے کچھ گھنٹے ایئرپورٹ پرگزارے اورمنگل کی صبح غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے استنبول روانہ ہوگیا، ملزم کے فرار ہونے کےواقعے نے محکمہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

    پولیس کےزیرحراست ملزم کےبرادرنسبت عامر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس کے مطابق ملزم خرم نثار واردات کے بعد عامر سے ملنے ہوٹل آیا اور کہا کہ آج ہی ملک سے باہر جانا ہے، ملزم کی پہلے بھی دشمنی تھی میں سمجھا وہی معاملہ ہوا ہوگا۔

    ملزم خرم نے گاڑی میں بتایا کہ لڑائی ہوگئی ہے اس لیے ملک سے باہرجانا ہے خرم نثار نے پہلے سے ٹکٹ نہیں کرائی تھی ایئرپورٹ پر میری اہلیہ بھی ساتھ گئی تھی اسے دبئی جانا تھا۔

    ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملزم خرم نثارکے ہاتھوں قتل ہونے والے شاہین فورس کے اہلکارکا واقعے کے روزخیابان بادبان پرڈیوٹی کا پہلا دن تھا، شاہین فورس کے اہلکاروں کوخیابان بادبان سے قبل خیابان تنظیم پرتعینات کیا گیا تھاشاہین فورس کے اہلکاراپنی ڈیوٹی کی جگہ چھوڑ کردوبارہ خیابان تنظیم پرواپس چلے گئے۔

    پولیس کو واردات کے وقت وقوعہ سے گزرنے والےعینی شاہدین کی تلاش ہےمقتول سپاہی عبدالرحمان کے ساتھی امین الحق کے بیانات میں باربارتضاد آرہا ہےجبکہ گاڑی میں لڑکی کی موجودگی کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں قائم تفتیشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ ان ملزمان کو بھی گرفتار کریں جنھوں نے ملزم کوفرار کروانے میں مدد فراہم کی۔