Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • صوبے میں‌ امن وامان کی صورت حال کو ہرحال میں بہترکرنے کی کوشش کی جائے:آئی جی سندھ کا حکم

    صوبے میں‌ امن وامان کی صورت حال کو ہرحال میں بہترکرنے کی کوشش کی جائے:آئی جی سندھ کا حکم

    کراچی:آئی جی سندھ کی ذیرصدارت ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیرآباد پولیس رینج اور انکے اضلاع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،پولیس کو درپیش جنرل ایشوز کے حل پر تجاویز و مشاورت سمیت منشیات، گٹکا ماوا کے خلاف مشترکہ پولیس ایکشن کی حکمت عملی و لائحہ عمل کو مذید سخت اور موثر بنانے جیسے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورمذید ضروری احکامات دیئے گئے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانہ جات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ڈیجیٹل ریکارڈ ترتیب دیا جائے اور تھانہ جات کی اپ ڈیشن جیسے امور و معاملات کو بھی جملہ تفصیلات کی روشنی میں یقینی بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ اس بات پر زور دیا کہ منشیات فروشی، قتل، ڈکیتی،موٹر سائیکلز/کار لفٹنگ/اسنیچنگ و دیگر جرائم کے خلاف ہر سطح پر غیر جانبدارانہ اقدامات پولیس کی یقینی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ منشیات،گٹکا ماوا اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال انکی خرید و فروخت معاشرے کے لیئے ناسور اور جرائم کو پروان دینے کا سبب بھی ہیں لہذٰا آنیوالی نسلوں کی بقاء اور خوشحالی کے لیئے ضروری ہیکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیں تمام تر مالیاتی اور انتظامی امور میں سپورٹ کررہی ہے ایسے میں ضرورت اس امر کی ہیکہ آپریشنل امور کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن کے شعبے کو بھی مذید بہتر اور اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ مقدمات میں نامزد یا مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے بعد جو تفتیش تحقیق اور چھان بین کا مرحلہ آتا ہے اسکی کامیابی یا ناکامی کا انحصار کیسز کے جملہ تفتیشی، تحقیقاتی امور و پہلوؤں پر ہوتا ہے۔

    آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ حیدرآباد کی طرز پر پر میرپورخاص اور شہیدبینظیرآباد میں بھی کرائم سین یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جسکا مقصد کیسز کی ابتدائی تفتیش کے جملہ امور کو بروقت کرنیکے علاوہ جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد کو درست طور پر اکٹھا کرنا اور محفوظ بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست ماحول کا فروغ اور شہریوں سے دوستانہ تعلقات ہی دراصل نظریہ کمیونٹی پولیس کا فلسفہ ہے۔جس پر عمل پیرا ہوکر ناصرف پولیس کی نیک نامی بلکہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی راہیں استوار کی جاسکتی ہیں۔

    اجلاس میں حیدرآباد میرپورخاص،شہید بینظیرآباد کے ڈی آئی جیز،آپریشن،ایڈمن کے اے آئی جیز کے علاوہ ضلعی ایس ایس پیز،حیدرآباد، میرپورخاص، شہیدبینطیرآباد اور متعلقہ اے ایس پیز نے بھی شرکت کی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرجشن؛محمد بن سلمان کا سجدہ شکر:عام تعطیل کا اعلان

    سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرجشن؛محمد بن سلمان کا سجدہ شکر:عام تعطیل کا اعلان

    ریاض:سعودی عرب میں فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کےخلاف تاریخی فتح پربدھکوعام تعطیل ہوگی۔اطلاعات کےمطابق سعودی عرب نے آج فٹبال ورلڈکپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں فیورٹ ارجنٹائن کو ایک مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ ارجنٹائن جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ غیر متوقع فتح دوحہ میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2022 کا ایک بڑا اپ سیٹ ہے۔

    سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈکپ کے آغاز میں ہی نہ صرف اپنے ملک بلکہ تمام برادر اسلامی ممالک میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ قطر کے امیر نے بھی فتح پر اسٹیڈیم میں سعودی پرچم لہرادیا

     

     

    سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی فتح پر جشن کا سماں ہے اور اس پر یہ خوشی اس وقت دوبالا ہوگئی جب حکومت نے کل یعنی بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کل تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    محمد بن سلمان نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں ہونے والے میچ کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دیکھا۔سعودی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر احباب سے بغل گیر اور سجدہ ریز ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھر پور انداز میں وائرل ہوئیں۔

     

     

    قطر میں ہونے والےدنیا کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ سعودی فٹبال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر مملکت سمیت دنیابھر میں سعودی شہری جشن منارہے ہیں۔

     

    ادھر سعودی عرب کے میچ جتنے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست پر قطری امیر کی سعودی جھنڈے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

    قطری امیر شیخ تمیم بن حماد کو سعودی فین کی طرف سے ورلڈکپ میچ میں سعودیہ کا جھنڈا دیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اسے لہرا کر گلے میں پہن لیا۔

     

     

     

    ٹورنامنٹ میں  سعودیہ عرب کی ٹیم نے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی فٹبال کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔

    گروپ ‘سی’ میں کھیلنے والی سعودی ٹیم کے آئندہ مقابلے پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیموں کے ساتھ ہونگے۔

    https://twitter.com/kooom911/status/1595001294749679617?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1595001294749679617%7Ctwgr%5E2e698d27a4e70871525191c44a2943bc17155a16%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2404582%2F16

  • فیفاورلڈ کپ؛ڈنمارک اورتیونس کےدرمیان میچ بغیر کسی گول کےبرابر

    فیفاورلڈ کپ؛ڈنمارک اورتیونس کےدرمیان میچ بغیر کسی گول کےبرابر

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں ڈینمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیمیں اپنے افتتاحی میچ میں کوئی گول نہ کر سکیں۔

    پہلے ہاف میں تیونس کی ٹیم کو گول اسکور کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے جو گنوا دیے گئے۔دوسری جانب میچ کے آخری لمحات میں ڈینمارک نے پینلٹی کی اپیل کی جو وی اے آر پر دیکھے جانے کے بعد ریفری کی جانب سے مسترد کردی گئی۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میزبان ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی بھی ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی فتح کے جشن میں شامل ہوگئے۔

     

     

    منگل کے روز سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان میچ شروع ہوا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس میچ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔ہر ایک شخص ارجنٹائن کی فتح کا یقین کئے بیٹھا تھا لیکن سعودی عرب نے اپنے سے کئی گنا مضبوط حریف کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

    ارجنٹائن کو شکست کے بعد ناصرف صرف سعودی عرب ملک دیگر عرب ممالک میں بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔میچ کے اختتام پر قطر کے امیر امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے سعودی عرب کی کامیاب پر خوشی سے تالیاں بجائیں اور کندھے پر سعودی پرچم رکھا۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • ایف بی آر نے واضح کردیا:ایک سےزائد جائیدادوں پرڈیمڈ ٹیکس لازمی ہوگا

    ایف بی آر نے واضح کردیا:ایک سےزائد جائیدادوں پرڈیمڈ ٹیکس لازمی ہوگا

    اسلام آباد:ایک سےزائد جائیدادوں پرڈیمڈ ٹیکس لازمی قرار،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والے امیر لوگوں کیلیے ڈیمڈ ٹیکس کو بھی لازمی قرار دے دیا۔

    ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمڈ ٹیکس کا اطلاق رواں ٹیکس ایئر 2022 سے ہی کردیا گیا ہے جو لوگ ٹیکس ائیر 2022 کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں گے ان کے ساتھ ٹیکس دہندگان کو یہ فارم بھی پر کرکے جمع کروانا ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جو ٹیکس دہندگان پہلے سے رواں سال کیلیے ٹیکس جمع کروا چکے ہیں انہیں بھی 31دسمبر تک یہ فارم الگ سے جمع کروانا ہوگا، ٹیکس دہندگان کو ڈیمڈ فارم میں اپنی زرعی، صنعتی،رہائشی و کمرشل سمیت تمام اقسام کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیس دہندگان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ ڈیمڈ ٹیکس کے قابل اثاثوں کی مجموعی ویلیو(مالیت)کیا ہے، یہ بھی بتانا ہوگا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن سات ای کے تحت ڈیمڈ ٹیکس کیلئے کتنی ڈیمڈ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔

    ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ڈیمڈ آمدنی پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے اس ٹیکس کے تعین اور وصولی کیلئے ایف بی آر نے اکتوبر میں فارم متعارف کروایا تھا اور اب اس فارم کو رواں ٹیکس ائیر 2022 سے لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق ابھی رواں سال کے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی توسیع شدہ تاریخ کی معیاد باقی ہے، اس لیے نوٹیفکیشن کے زریعے نہ ٹیکس دہندگان کوآگاہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے گوشواروں کے ساتھ یہ فارم بھی جمع کروائیں بلکہ جو لوگ پہلے سے گوشوارے جمع کروا چکے ہیں انہیں بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی اکتیس دسمبر تک الگ سے یہ فارم پر کرکے جمع کروائیں۔

    ٹیکس دہندگان کی جانب سے فراہم کی جانیوالی تفصیلات کے تناظر میں قابل ٹیکس ڈیمڈ آمدنی پر مروجہ شرح کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا اس اقدام کا بنیادی مقصد رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریونیو بڑھانا اور مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکی مسائل ہر گفتگو کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    کابینہ کا خصوصی اجلاس 24 نومبر کو وزیر اعظم شہباز کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس صبح وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں اہم قومی امور سے متعلق فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ آج ابھی تھوڑی دیر پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا استقبال کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا دونوں قائدین کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا

    آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی جب عمران خان پنڈی میں جلسے یا دھرنے کا اعلان کر چکے ہیں،آصف زرداری چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے اور انکی پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،آصف زرداری ماسک پہنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ماسک پہن رکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کو تیسری بار کرونا ہوا ہے اور وہ آج ہی صحتیاب ہوئے ہیں،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • آزادی مارچ؛ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

    آزادی مارچ؛ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

    لاہور:چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نےراولپنڈی ٹیسٹ کےمتاثرنہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنراور رمیز راجہ نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سےملاقات کی اوراُن کی عیادت کی۔ اس بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی سی بی چیئرمین اور انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعظم کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔اس موقع پر عمران خان کو بتایا گیا انگلش ٹیم 17سال بعد 27نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔

    عمران خان نے اپنے لانگ مارچ اور 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔

    عمران خان نے چیئرمین پی سی بی اور برطانوی ہائی کمشنر کو ٹیسٹ سیریز دھرنے یا لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’آپ تیاریاں جاری رکھیں ہماری تحریک کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا‘۔

    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

     

    پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

  • ایران نے یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردی

    ایران نے یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردی

    تہران :ایران نے بڑی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم ہونے کے بعد یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردی۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق فورڈو کے جوہری پلانٹ میں یورینیئم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایران کا زیر زمین فورڈو جوہری پلانٹ تین سال پہلے دوبارہ کھولا گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی طرف سے یورینیئم کی افروزدگی کا آغاز ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کی طرف سے اس قرارداد کی منظوری کے جواب کا حصہ ہے جس میں مغربی طاقتوں نے ایران پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے کہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے یورینیئم کو 90 فیصد تک افزودہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے 60 فیصد افزودگی جوہری بم کی تیاری کی سمت میں اہم قدم ہے۔

    ایران نے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے کسی بھی ارادے سے ہمیشہ انکار کیا ہے اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں صرف غیر فوجی مقاصد کے لیے ہیں۔

    2015 میں ہونے والے تاریخی معاہدے کے تحت، ایران نے فورڈو پلانٹ کا استعمال بند کرنے اور وہاں یورینیئم کی افزودگی کو 3.67 فیصد تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو زیادہ تر سول استعمال کے لیے کافی ہے۔ جواب میں بڑی طاقتوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر اتفاق کیا تھا۔

    لیکن 2018 میں یہ معاہدہ اس وقت ناکامی سے دوچار ہونا شروع ہو گیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو اس معاہدے سے الگ کر لیا اور ایران پر دوبارہ تباہ کن پابندیاں عائد کر دیں۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • ارجنٹائن کو شکست: سعودی وزیر کھیل قومی ٹیم کے گول پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

    ارجنٹائن کو شکست: سعودی وزیر کھیل قومی ٹیم کے گول پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

    دوحہ:قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ارجنٹائن کو گول کرنے پرجومنظردنیا نے دیکھا وہ بھی محفوظ کرلیا گیا ،کہا جارہا ہے کہ سعودی وزیر کھیل قومی ٹیم کے گول پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

    سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

     

    میچ میں سعودی وزیر کھیل ٹیم کی جانب سے گول کرنے پر خوشی سے اچھل پڑے اورایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔سعودی خبر رساں ادارے نے گول کے موقع پر وزیر کھیل کے خوشی کے اظہار کی تصاویر جاری کی ہیں۔

    یاد رہے کہ قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

     

    قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی دوبارہ گول کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور بے شمار حملے کیے تاہم سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔ارجنٹائن کے دو گول آف سائیڈ پر ضائع ہوئے، سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نےکم سے کم 5 یقینی گول بچائے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • ابوظہبی ٹی10چھٹے ایڈیشن کا آغازکل سےہوگا:محمد عامر کو این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا

    ابوظہبی ٹی10چھٹے ایڈیشن کا آغازکل سےہوگا:محمد عامر کو این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا

    کراچی: ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل 23 نومبر سے ہوگا، امریکا سےآنیوالی 2 نئی ٹیموں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔

    ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو ہوگا جس کے اختتام پر رنگارنگ تقریب منعقد ہوگی۔ پہلے راؤنڈ کے مقابلے بعد کوالیفائیر اور ایلمینیٹر مقابلے ہوں گے۔ابوظہبی ٹی 10 میں دنیا کے کئی نامور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہیں محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے چنا ہے۔

    پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظہبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا۔محمد عامر نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کی طرف سے مجھے این او سی جاری نہیں کیا گیا جبکہ لیگ میں شامل دوسرے پاکستانی کرکٹرز کے پاس این او سی موجود ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ این او سی جاری نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے بار ہا رابطے کے باوجود ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، حیران ہوں کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر اس وقت ابوظہبی میں ہیں جبکہ کرکٹر ٹی10 لیگ کی فرنچائز بنگلہ ٹائیگرز کی طرف سے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    قبل ازیں محمد عامر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، حال ہی میں ختم ہونے والی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھی بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر فاسٹ بولر نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو سخٹ تنقید کا شانہ بنایاتھا۔

    واضح رہے کہ این او سی نہ ملنے کی صورت میں محمد عامر لیگ میں نہیں کھیل پائیں گے، کسی بھی لیگ میں شریک کھلاڑی کے لیے پی سی بی کا این اوسی لینا لازمی ہوتا ہے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • برطانوی سفارتخانےکےوفد کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

    برطانوی سفارتخانےکےوفد کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

    راولپنڈی: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کےمختلف حصوں کا دورہ کیا اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

    برطانوی سفارت خانے کے اسٹیڈیم کے دورے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 26 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    ادھرانگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون دورہ پاکستان کے لئے بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے چند روز میں اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

    پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں منتخب کیا تھا۔میلبرن رینیگیڈز نے بھی راؤنڈر لیام لیونگسٹن کی دستبرداری کی تصدیق کردی ہے۔

    بگ بیش فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے کہا ہے کہ لیام لیونگ اسٹون کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں، لیام لیونگ اسٹون دسمبر میں اپنی قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں۔

    میلبرن رینیگیڈز نے مزید کہا کہ ہمیں لیام لیونگ اسٹون کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھنے ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے چار میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات