Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • عمران خان پاکستان کی آزادی،خودمختاری اورمعیشت کاسوداکرنےوالاشخص ہے:مریم اورنگزیب

    عمران خان پاکستان کی آزادی،خودمختاری اورمعیشت کاسوداکرنےوالاشخص ہے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کرک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کو بےشرمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا، بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران خان کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، عمران صاحب ہائوسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کے بارے میں 18 جولائی 2020ء کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔

     

     

    اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے ، ‎رومیتہ شیٹی ، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا آج چیخیں مار رہا ہے ، اسے غصہ اس بات کا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے، ‎کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں ۔

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہی یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ ‎ عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشری بی بی کے پانچ کیرٹ ہیرے کا ذکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‎خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کا چیخنا چلانا بنتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ 190 ملین پائونڈ ”بند لفافے“ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ”عطیہ“ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا، ‎پانچ قیراط ہیرے کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کررہا ہے ۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ 458کنال زمین کے لئے حکومتی پالیسی بنانے والا ہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎توشہ خانہ کی پالیسی بدل کر کروڑوں روپے کی تین گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

  • وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی پر زہریلی مکھیوں کا حملہ

    وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی پر زہریلی مکھیوں کا حملہ

    گجرات:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر گجرات میں زہریلی مکھیوں کا حملہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکورٹی عملہ زہریلی مکھیوں سے چوری پرویز الٰہی کو بچاتا رہا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر گجرات میں زہریلی مکھیوں کا حملہ کردیا، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھاگ کر زہریلی مکھیوں سے جان چھڑوائی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکورٹی عملہ زہریلی مکھیوں سے چوری پرویز الٰہی کو بچاتا رہا۔واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

    زہریلی مکھیوں کے ڈر سے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی کا عملہ جلدی گاڑی کے دروازے کھولنے کی آوازیں لگاتا رہا،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی زہریلی مکھیوں کے ڈر سے گاڑی میں سوار ہو کر ظہور پیلس سے روانہ ہوگئے۔

    یاد رہے کہ گجرات میں چوہدری ظہورالہی شہید کی 41 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری برادران نےعلیحدہ علیحدہ وقت میں شرکت کی۔

    تقریب میں چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ نے مونس الہیٰ کے ہمراہ چوہدری شجاعت فیملی کی روانگی کے بعد شرکت کی۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی بڑی خدمت کی ہے مگر آڈیو لیکس میں مریم نواز کی میرے متعلق گفتگو پر افسوس ہوا۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی اصلیت پتہ چل گئی تھی اسلئے عمران خان کا ساتھ دیا تھا اور میں ان کے گفتگو کا جواب بھی دینا مناسب نہیں سمجھتا مگر مذکورہ آڈیو سے ان لوگوں کو بھی ان کی اصلیت پتہ چل گئی جو ان کے حمایتی ہیں۔

  • ہیلپ لائن 15 پر لاکھوں جعلی کالز، پولیس کے لئے مشکلات کا باعث

    ہیلپ لائن 15 پر لاکھوں جعلی کالز، پولیس کے لئے مشکلات کا باعث

    لاہور:عوام کی بروقت مدد کیلئے قائم پولیس ہیلپ لائن جعلی شکایتی کالز کی وجہ سے خود پولیس کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی۔پولیس ہیلپ لائن 15 کسی بھی مشکل میں عوام کا فوری سہارا ہوتا ہے لیکن یہ اہم سہارا جعلی شکایات کرنے والے ناسمجھ لوگوں کے ہاتھوں خود بے چارہ بن چکا ہے۔

     

     

    راولپنڈی پولیس کو رواں سال لے دوران ہیلپ لائن سروس یر اب تک 25 لاکھ شکایتی کالز موصول ہوئیں جن میں سے 18 لاکھ جعلی نکلی ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جعلی کالز کے باعث اکثر حقیقی شکایات کرنے والے متاثر ہوتے ہیں۔

     

     

    سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک ون فائیو (15) پر 25 لاکھ کے لگ بھگ کالز موصول ہوئیں جن میں سے 18 لاکھ کالز جعلی تھیں، ہم ہر کال پر رسپانس کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ پولیس کی خاص چیز پر کسی اہم کام یا واقعے کی طرف ہوتی ہے لیکن فیک کال کی بنا پر ساری توجہ دوسری جانب منذول ہوجاتی ہے۔

     

     

    شہزاد بخاری نے مزید کہا کہ جعلی شکایات کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع کردیا گیا ہے۔ اب تک 12 لوگوں پر مقدمات قائم کئے ہیں۔ جعلی کالز بہت زیادہ ہیں اگر سب پر مقدمات درج کریں گے تو بڑی آبادی پر مقدمات ہوجائیں گے راولپنڈی پولیس نے اپیل کی ہے کہ ہیلپ لائن کے غیر ضروری استعمال سے گریز کیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ادارے کی مؤثر کارکردگی یقینی بنائی جاسکے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • حالیہ سیلاب کے دوران امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے،پاکستان امریکہ تعلقات نہیں، ڈیرک شولیٹ

    حالیہ سیلاب کے دوران امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے،پاکستان امریکہ تعلقات نہیں، ڈیرک شولیٹ

    امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ نے کہا ہے کہ 2010 کے سیلاب کے مقابلے میں حالیہ سیلاب کے دوران امریکی امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے،پاکستان امریکہ تعلقات نہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈیرک شولیٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے پانچ کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کی یقین دہانی کے علاوہ پاکستان امریکہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے حوالے سے تقریبات میں بھی شرکت کی تھی۔

    عالمی رہنماؤں نے یقین دلایا کہ پورے اخلاص کے ساتھ پاکستان کی مدد کی جائے گی،وزیراعظم

    واشنگٹن سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈیرک شولیٹ کا کہنا تھا کہ سنہ 2010 میں صورتحال یکسر مختلف تھی۔امریکی کانگریس نے اس وقت پاکستان میں عوام کی فلاح کے لیے اربوں ڈالر مختص کر رکھے تھے جو افغان جنگ میں کی گئی کوششوں کے اعتراف میں دیے گئے تھے لیکن اس وقت ہمارے پاس وہ وسائل نہیں۔

    خیال رہے کہ سنہ 2010 میں افغان جنگ عروج پر تھی اور اس دوران امریکہ پاکستان کو اپنا قریبی اتحادی سمجھتا تھا تاہم گذشتہ 12 سال کے دوران امریکہ پاکستان تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے ہیں گذشتہ برس امریکی کی سربراہی میں نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہوا تھا جس کے بعد سے وہاں طالبان کی حکومت ہے۔

    ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    تاہم ڈیریک شولیٹ کے مطابق امداد میں واضح کمی کی وجہ تعلقات میں سرد مہری ہرگز نہیں بلکہ عالمی معاشی بحران اور یوکرین جنگ بھی اس کی وجوہات میں سے ہیں دنیا میں تقریباً ہر جگہ ہی معاشی مشکلات گھمبیر ہو رہی ہیں اور یورپ اس وقت یوکرین جنگ کے باعث اپنے سب سے بڑے انسانی المیے سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین نے اس سال کے اپنے زیادہ تر وسائل پہلے ہی خرچ کر دیے ہیں لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں اگلے کئی ماہ لگ سکتے ہیں اس لیے ہمیں امداد کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ورلڈ بینک پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرے گا جس سے یہ معلوم ہو گا کہ پاکستان میں کن چیزوں کی خصوصاً ضرورت ہے اور جب ہمارے پاس یہ معلومات ہوں گی، تو ہمیں واضح انداز میں حکمتِ عملی بنانے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ سنہ 2010 کے سیلاب کے باعث حالیہ سیلاب سے کم تباہی ہوئی تھی تاہم امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اس ضمن میں بڑھ چڑھ کر امداد دینے کے علاوہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے شرائط میں نرمی کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2010 کے سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے 90 کروڑ ڈالر کی امداد کا اہتمام کیا گیا تھا اور آئی ایم ایف سے بجٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی منظوری بھی دلوائی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کی مدد کرنے میں امریکی تعاون پیش پیش تھا۔

  • عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالرز فنڈز فراہم کرنے پر غور

    عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالرز فنڈز فراہم کرنے پر غور

    عالمی بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز فنڈز فراہم کرنے پر غورشروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے دی جارہی ہے ۔ فنڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے دینے پر غور کررہے ہیں ۔عالمی بینک سیلاب متاثرین کو فوری اقدامات کے تحت فنڈز فراہم کرے گا۔

    قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کو یکجا ہونا پڑے گا ،وزیراعظم

    عالمی بینک نے کہا کہ خوراک،صحت،راشن،خیمے اور ادویات کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ،عالمی بینک سیلاب متاثرین کی بحالی اور کیش ٹرانسفر کیلئے فنڈز فراہم کرے گا،عالمی بینک سیلاب متاثرین کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔

    عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے،وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    عالمی رہنماؤں نے یقین دلایا کہ پورے اخلاص کے ساتھ پاکستان کی مدد کی جائے گی،وزیراعظم

    عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کیلئے صدر مارٹن ریزر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا، اس دوران نائب صدر عالمی بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مارٹن ریزر کاکہناہے کہ پاکستان موسمیاتی خطرات سے متاثرہ دنیا کے10 بڑے ممالک میں شامل ہے-

    ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

  • ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری،اسلام آباد میں 6 اموار ت ریکارڈ

    ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری،اسلام آباد میں 6 اموار ت ریکارڈ

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وبا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے257 کا تعلق کراچی سے ہے۔

    خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، ڈینگی سے ایک مریض چل بسا جبکہ مزید 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وبا میں مبتلا 175 افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کے مزید 226 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں بھی ڈینگی سے اموات کی شرح میں اضافہ ،اسلام آباد میں اب تک ڈینگی وائرس سے6 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں ڈی ایچ او اسلام باد کے مطابق 24گھنٹے میں 104 نئے کیسز سامنے آئے ہیں-

    ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہری علاقوں میں 56 اور دیہی علاقوں میں 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار923ہوگئی،دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار150ہوگئیشہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 773 ہے-

    پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلتھ کارڈ پر ڈینگی کے علاج کا اعلان کر دیا ہے وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کی خاطرصوبے بھر میں مزید اسپتالوں کو بھی ہیلتھ کارڈ سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

    وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے،عارف علوی

  • ملزم شاہنواز اور مقتولہ کے درمیان لڑائی کی وجوہات سامنے آ گئیں

    ملزم شاہنواز اور مقتولہ کے درمیان لڑائی کی وجوہات سامنے آ گئیں

    سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق سارہ کے چچا کرنل(ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے میری بھتیجی سارہ کو قتل کرایا ۔

    آج پولیس نے ایاز امیر اور انکی سابق اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل بھی کر لئے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق سارہ نے اپنے لئے ایک گاڑی بھی خریدی، ملزم نے دھوکے سے گاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی۔ سارہ نے اپنے دیے گئے پیسوں کا تقاضا کیا اور گاڑی فوری طور پر اپنے نام کرانے کا کہا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کیا۔ مقتولہ سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلیے پروجیکٹ کی منظوری

    پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلیے پروجیکٹ کی منظوری

    اسلام آباد: وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 ارب روپے مالیت کے دس پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظورکردہ منصوبوں کے تحت ہائی سپیڈ براڈبینڈ سروسز اور آپٹیکل فائبر کیبل کے ان منصوبوں سے چاروں صوبوں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں کینکٹوٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

    یونیورسل سروس فنڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83واں اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج)وزارت آئی ٹی محسن مشتاق کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامرعظیم باجوہ، ممبر ٹیلی کام عمر ملک، سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب خان اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔سی ای او یونیورسل سروس فنڈ حارث محمودچوہدری نے اجلاس کو موجودہ منصوبوں پر ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے10 پراجیکٹس کی منظوری پر یو ایس ایف کی ٹیم اور بورڈ ممبران کو مبارکباد دی۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کےلیے وزارت آئی ٹی نے اپنے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ایک اور مربوط اقدام کیا ہے۔یہ پراجیکٹس سماجی برابری، دور دراز علاقوں میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور ڈیجیٹل لیٹریسی میں مددگار ثابت ہوں گے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ ہم کینکٹوٹی و سمارٹ فون فار آل پالیسی کےراستے پرگامزن ہیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ان منصوبوں سے ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ،ملتان، راجن پور،جام شورو، بارکھان، موساخیل، شیرانی اور سبی کے 262 موضوں میں رہنے والے لوگ مستفید ہوں گے۔چھ ارب روپے کی لاگت کے دو منصوبے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ کے ہیں جبکہ کل منصوبوں میں سے سات اعشاریہ سات بلین روپے کے تین براجیکٹس خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی 187 یونین کونسلز کو آپٹیکل فائبر کیبل سے منسلک کرنے کے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لاہور :25 مئی کے دن لانگ مارچ کے سلسلے میں لاہور سے ریلی میں تحریک انصاف کے 8 میں سے صرف تین ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔انہیں وجوہات نے پارٹی کے اندرتقسیم کے کچھ اشارے دیئے تھے ، جس پر عمران خان نے رپورٹ طلب کی تھی

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاریاں ابتدا میں ہی فلاپ ثابت ہوئی ہیں، اب یہ پارٹی اختلافات ہیں یا کچھ اور، لیکن لاہور کی ریلی میں پی ٹی آئی قیادت کی عدم دلچسپی نے قیادت کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں منعقدہ موٹرسائیکل ریلی میں صرف 3 اراکین اسمبلی یاسمین راشد، ندیم بارا اورکرامت کھوکھر نے شرکت کی، جب کہ لاہور میں تحریک انصاف کے 8 اراکین اسمبلی ہیں۔

    ریلی کے حوالے سے محمود الرشید، اسلم اقبال، مراد راس، شبیر گجر، ظہیرعباس کھوکھر اور سینئر رہنما حماد اظہر کی جانب سے کوئیدلچپسی نہیں دکھائی گئی، اور انہوں نے ریلی میں شرکت بھی نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے پروگرامات میں اراکین اسمبلی شامل ہی نہیں ہوتے، اور قیادت کی عدم دلچسپی پر رپورٹ پی ٹی آئی چیئرمین کو بھجوا دی گئی ہے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • دُہری تنخواہ معاملہ؛ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئے  نوٹس جاری

    دُہری تنخواہ معاملہ؛ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئے نوٹس جاری

    کوئٹہ :سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئےنوٹس جاری ہوچکا ہے ، اس حوالے سے مزیدمعلوم ہوا ہے کہ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کو دُہری تنخواہ واپس جمع کرانے سے معلق اخباری نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شائع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے دہری تنخواہ کی مد میں 22 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد قومی خزانے سے وصول کیے اور بارہا انہیں تحریری و زبانی آگاہ کیا گیا کہ پیسے واپس جمع کرائیں۔

    لیاقت شاہوانی ماہانہ اقساط پر مطلوبہ رقم جمع کرانے پر راضی بھی ہوئے تھے اور دو اقساط جمع کرانے کے بعد ان پر 12 لاکھ 35 ہزار200 روپے واجب الادا ہیں۔نوٹس میں لیاقت شاہوانی کو کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر پیسے جمع نہ کرائے گئے تو ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

    وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹس پر سابق ترجمان لیاقت شاہوانی رد عمل بھی سامنے آ گیا ، اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہری تنخواہ کی مد میں 11لاکھ روپے حکومت کو واپس کرا چکا ہوں۔

    لیاقت شاہوانی کا موقف ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف پچھلے سال کے واجبات ہیں۔ میں نے کہا حکومت میرے واجبات دہری تنخواہ کی مد میں ایڈجسٹ کرے۔ ایک سال کے دوران صوبائی سول سیکرٹریٹ کے 50 چکر لگا چکا ہوں لیکن واجبات کی ادائیگی میں محکمہ سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے سرکار اپنے پیسے تو مانگ رہی ہے میرے واجبات مجھے نہیں دے رہی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس