Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات، پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات، پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکۂ برطانیہ کی وفات پر یومِ سوگ منانے کی منظوری دے دی۔

    اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل پاکستان میں یومِ سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ملکہ برطانیہ کا تابوت آج بذریعہ سڑک ایڈنبرا پہنچایا جائیگا،وزارتِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ملکۂ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے کابینہ ڈویژن کو یومِ سوگ سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

    ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔الزبتھ دوم 6 فروری 1952ء سے 8 ستمبر 2022ء کو اپنی موت تک 70 سال اور 214 دن برطانیہ کی ملکہ رہیں۔ ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی

  • امریکہ، پاکستان  میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    امریکہ، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گی۔

    امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا اور اس موقع پر شیلا جیکسن نے کہاکہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

    دوسری جانب میئر ہیوسٹن اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے۔

    قبل ازیں امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے افسردہ ہیں۔

    امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ یوایس ایڈ کے ذریعے انسانی امداد میں مزید 3 کروڑ ڈالرز (6 ارب پاکستانی روپے سے زائد) دیں گے۔امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ امداد کیلئے مقامی شراکت داروں اورحکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور امداد کا مقصد متاثرین کوفوری خوراک، صاف پانی، مالی مدد اورپناہ گاہ دینا ہے۔

    دوسری جانب امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالر امداد پر اظہار تشکر کیا تھا.ان کا کہنا تھاکہ انسانی بنیادوں پر3 کروڑ ڈالر امداد پر امریکا کے شکر گزار ہیں، اس آفت کے دوران امریکا کے پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہتے ہیں۔

  • پاکستان کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یوم سوگ کا فیصلہ

    پاکستان کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یوم سوگ کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ایک روزہ یوم سوگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 12 ستمبر کو یوم سوگ منانے منظوری دے دی۔

    برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرپاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائےگا۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔

    خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجےشروع ہوں گی۔خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجےشروع ہوں گی۔

     

     

    دوسری طرف ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دار فانی سے کوچ کرگئیں اور ان کی آخری رسومات دس دن بعد ادا کی جائیں گی جس سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکۂ الزبتھ دوم کو 18 ستمبر کو سپرد خاک کیا جائے گا اور آخری آرام گاہ سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ کن عزیز رشتہ داروں کے ساتھ دفنایا جائے گا۔

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کا آغاز 18 ستمبر کو صبح گیارہ بجے بگ بینگ کی گھنٹی بجاکر کیا جائے گا اور العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی ملکہ کو شاہ جارج ششم کی لابی میں دفنایا جائے گا۔

     

    ملکہ برطانیہ کے والد جارج ششم کی لابی لندن سے 36 کلومیٹر کی دوری پر یارکشائر کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔ اس لابی میں سابق بادشاہ برطانیہ اور ملکہ الزتبھ کے والد جارج ششم کی قبر بھی ہے۔

    ملکہ الزبتھ کو ان کے والد، والدہ، بہن اور شوہر کے قریب ہی دفنایا جائے گا۔ ملکہ برطانیہ کے والد کا انتقال 1952 میں ہوا تھا جب کہ والدہ اور بہن 2002 میں راہی عدم سدھار گئی تھیں اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ گزشتہ برس داغ مفارقت دے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ 97 سالہ ملکہ الزبتھ کی والدہ نے بھی طویل عمر پائی تھی ان کا انتقال 101 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

    Queen elzebith

    یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ فروری 1952 میں لی گئی ایک تصویر میں ملکہ الزبتھ اپنے والد، والدہ، بہن اور شوہر کے ساتھ ایک تصویر میں کھڑی ہیں اور اب سب کا انتقال ہوچکا ہے اور ملکہ تدفن کے بعد تصویر میں موجود شاہی افراد کی قبریں بھی قریب قریب ہوں گی۔

  • اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    کراچی:فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے جب کہ پاکستان نمبر ون محمد سجاد ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق ایشین 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ 25 سے 28 ستمبر جب کہ ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان اور بابر مسیح کریں گے، دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اخراجات خود برداشت کریں گے، پی بی ایس اے نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہےکہ فنڈز ملنےکی صورت میں کھلاڑیوں کو رقم واپس کردی جائےگی، تاہم قومی چیمپئن محمد سجاد اور حارث طاہر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے۔

    پی بی ایس اے کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اب تک اپنی سالانہ گرانٹ کی منتظر ہے، پی بی ایس اے کو امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز میں شرکت کے اخراجات بھی ادا نہیں کیےگئے۔

    پی بی ایس اے کے پاس اپنے فنڈز بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹورز پر بھیجا جاسکے اس لیے سیلف فنانس کی بنیاد پر ایشین اور عالمی چیمپئن شپ میں پلیئرز شریک ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا:عمران خان

    جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا:عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں کسی کی ڈکٹیشن لینے کے لیے تیار نہیں تھا ااس لئے مجھے ہٹایا گیا، بھارت روس سے 40 فیصد کم پر روس سے تیل خرید رہا ہے، ہم نے روس کے صدر سے بات بھی کی تھی، ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی تھی ، میں نے روسی صدر سے بات کی تو وہ سستی گندم دینے پر بھی مان گیا۔ بیرون ملک سازش کے ذریعے مسلط کئے گئے چوروں نے نا تو سستا تیل لیا نہ ہی گندم، اور دوسری طرف عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کیا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک کسی معاشرے میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کرسکتا، گائے بھینس چور ملک تباہ نہیں کرتے، وزیروں کی چوری سے ملک تباہ ہوتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت جب اقتدار میں آئی تو ان کی یہ کوشش تھی کہ یہ تحریک انصاف کو ختم کریں، انہوں نے اپنے بچے باریوں کے لئے استعمال کئے ہیں، یہ بچے بھی چوری کے پیسوں پر پلے ہوئے ہیں

    عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے نااہل کیا جائے، ہر موقع ڈھونڈا جاتا ہے کہ مقدمات قائم کئے جائیں، میں جیل جانے کے لیے تیار تھا، جیل تو میرے لئے بڑی چھوٹی چیز ہے، میں ان چوروں کے خلاف اپنے ملک کو آزاد کرانے کے لیے جان کی قربانی کے لئے بھی تیار ہوں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب شہباز گل کو ریمانڈ پر بھیجا گیا تو مین نے کہا تھا کہ اس پر قانونی کارروائی کریں گے، اس پر مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ شہباز گل کوئی دہشتگرد نہیں بلکہ امریکی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔ اگر اس نے مجھے جنسی تشدد کا پیغام بھیجا تو میں نے ردعمل دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ اطہر من اللہ کا ہائی کورٹ نے بڑے زبردست فیصلے دیئے ہیں، میں نے کئی مرتبہ ان کی تعریف کی ہے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے میں قبول کروں گا۔ انہوں نے مجھے بات کرنے کی اجازت نہیں دی، اگر بولنے دیتے تو شائد بتاہی دیتا کہ کس ماحول میں نے کہا، بہرحال کیس ابھی چلے گا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘میں ان لوگوں سے بات کرنا چاہتاہوں جن کے پاس طاقت ہے، اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح ہمارا ملک یہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے نیچے کی جانب لے جارہی ہے، جب سے یہ آئے ہیں ہمارا ملک مہنگائی کے عذاب میں ہے اور معیشت جس طرح نیچے جارہی ہے، مجھے پتہ ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ نیوٹرل ہیں لیکن قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی اگر یہ ملک اسی طرح نیچے جاتا رہا، قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی اگر آپ روک سکتے تھے ملک کو دلدل میں پھنسنے سے لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا’’۔

    چیئرمین تحریک انصاف مزید کہا کہ کہ یہ قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی، اگر ہماری معیشت نیچے گئی جو براہ راست ہماری قومی سلامتی پر اثر انداز ہوگی، کیونکہ جیسے جیسے معیشت نیچے جارہی ہے ہم بیرونی طاقت کے اور بھی مجبور ہوتے جائیں گے، کیونکہ جو بھی پیسے دے گا وہ ہم سے وہ چیز مانگیں گے جو ہماری قومی سلامتی پر اثر انداز ہوگی، کیونکہ اب بھی وقت ہے اس ملک کو نیچے جانے سے بچائیں، کوئی دوسرا ملک پاکستان کو اس دلدل سے نہیں بچائے گا، ہمارے بیرون ملک ایک کروڑ پاکستانی ہمیں اس دلدل سے نکالیں گے۔ ہم جس دن اس ملک میں ان کی سرمایہ کاری لے آئے ، ہمارے پاس اتنے ڈالر آجائیں گے کہ ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے نہیں پڑیں گے۔

    اس سے قبل گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مجھے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ملک کے وکیلوں کی ضرورت ہے، ہمارے ملک پر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا قبضہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے چور بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کئے گئے ہیں، جب تک ہم ان سے خود کو آزاد نہیں کریں گے، ہمارا مستقبل اندھیرے میں ہی رہے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ وکیلوں کو میری ٹیم بننا ہے، میں آپ کا کپتان ہوں، اس وقت پاکستان میں قانون کے بجائے طاقت کی حکمرانی ہے، آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم کریں، میں انشاء اللہ بھرپور طریقے سے ان چوروں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قیام کیلئے وکیلوں نے ہی سب سے زیادہ کام کیا تھا، ہم وکلاء برادری کے ساتھ مل کر اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • لاہور:وزیراعلیٰ ہاؤس،کابینہ اراکین کیلئے40 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

    لاہور:وزیراعلیٰ ہاؤس،کابینہ اراکین کیلئے40 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

    پنجاب: وزیراعلیٰ ہاؤس، کابینہ اراکین کیلئے 40 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری،میڈیا ذرائع کےمطابق پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے مطابق صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ہاؤس اور صوبائی کابینہ کے ارکان کے لیے 30 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے 40 نئی گاڑیاں خریدے گی۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت کابینہ کے ارکان کے لیے 4 ٹویوٹا فارچیونر کاریں، 3 ٹویوٹا ریوو ڈبل کیبن کاریں اور 33 ٹویوٹا کرولا آلٹیس (گرینڈ) کاریں خریدے گی۔نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 30 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز رواں مالی سال 23-2022کے دوران پیشگی واپسی کی اجازت کے ساتھ ضمنی گرانٹ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس نے ابتدائی طور پر 10 اگست کو دفتر کے ٹرانسپورٹ پول کے لیے 26 گاڑیوں کی درخواست کی تھی تاکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ان کے علاوہ دفتر نے 7 ستمبر کو ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ پول سے اضافی 14 گاڑیوں کا مطالبہ کیا، چنانچہ وزیراعلیٰ آفس کی درخواست کے مطابق 14 گاڑیاں تعینات کی گئیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ پول کو 14 گاڑیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لہذا دفتر وزیراعلیٰ کے لیے 26 گاڑیوں کی خریداری کے علاوہ کابینہ کے اراکین اور دیگر سرکاری فرائض کے ساتھ تعیناتی کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ پول کے لیے 14 ٹویوٹا کرولا آلٹیس (گرینڈ) کاریں درکار تھیں۔

    نئی گاڑیوں کی خریداری پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کے رول-59(c)(vii) کے مطابق خریداری انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ یعنی ٹویوٹا گارڈن موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مجاز ڈیلرز سے کی جائے گی۔ان 40 نئی گاڑیوں کی خریداری کے مالیاتی اثرات کا تخمینہ 30 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار روپے لگایا گیا ہے جن کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔اسی طرح وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت کمیٹی نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور بورڈ آف ریونیو کے ممبران کے لیے بھی گاڑیوں کی خریداری پر غور کیا اور منظوری دی۔

    اس حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز اور بورڈ آف ریونیو ممبران کے لیے گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے کالز اور واٹس ایپ پیغامات کا جواب نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سیز کی گاڑیاں کافی پرانی ہیں اور انہیں جلد از جلد نئی گاڑیوں سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سیز فی الحال ضلعی چیئرمینوں کی ٹویوٹا فارچیونر گاڑیاں ایڈمنسٹریٹرز کی حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں۔یہ گاڑیاں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کے پاس ہی تھیں سوائے اس مختصر مدت کے جب سپریم کورٹ نے مقامی حکومتوں کو بحال کیا تھا۔

    البتہ دیگر ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور بورڈ آف ریونیو ممبران کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا ایجنڈا آئٹم مؤخر کر دیا گیا۔علاوہ ازیں اسٹینڈنگ کمیٹی نے نئے انتظامی ڈویژن گجرات کے لیے اسامیاں تخلیق کرنے کی بھی منظوری دی۔

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں نابینا، گونگے اور دیگر معذور ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق معذور سرکاری ملازمین کا کنوینس الاؤنس 2000 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔

  • ایک ڈگری درجہ حرارت بڑھنےسےبجلی کی طلب میں 800 میگا واٹ اضافہ ہوتا ہے:مفتاح اسمٰعیل

    ایک ڈگری درجہ حرارت بڑھنےسےبجلی کی طلب میں 800 میگا واٹ اضافہ ہوتا ہے:مفتاح اسمٰعیل

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر ایک ڈگری درجہ حرارت بڑھتا ہے تو 800 میگا واٹ بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو دیوالیہ ہوجاتے۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے، ہمیں اسی دنیا میں رہنا ہے جو ہے، شہباز شریف کو ملک کی باگ ڈور دی گئی تو اسٹیٹ بینک میں 10.5 ارب ڈالر تھے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو دیوالیہ ہوجاتے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، پی ٹی آئی کی طرح ہم یہ نہیں کہیں گے ہمیں حالات معلوم نہیں تھے، جو پاکستان کا حال تھا شہباز شریف کو یہ بات پتہ تھی، بہت سے لوگوں نے کہا کہ ہمیں حکومت نہیں لینی چاہئے، ہم نے سوچا کہ نگراں سیٹ اپ آئے گا تو آئی ایم ایف تعاون نہیں کرے گا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر کے قریب تھیں، ہم تیل اپنی قیمت سے سستا بیچ رہے تھے، یہ نئی عادت تھی کہ ہم پیٹرول اور ڈیزل سستا بیچ رہے تھے، یو اے ای اور سعودی عرب سے بھی سستا پیٹرول و ڈیزل بیچ رہے تھے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک ڈگری درجہ حرارت بڑھنے سے ملک میں بجلی کی طلب میں 800 میگا واٹ کا اضافہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 800 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ تھا جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہم سے کہا کہ پاور ٹیرف کو اس کی اصل قیمت پر لائیں اور فیول سبسڈی کا خاتمہ کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان 80 ارب ڈالر کی امپورٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا، امپورٹ کی ایل سی نہیں کھولنے دے رہا، ایکسپورٹرز کیلئے ایل سی کھولنے کی اجازت ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف انکوائری شروع،ایف آئی اے نے5 گھنٹے تک سوالات کےلیے روکے رکھا

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف انکوائری شروع،ایف آئی اے نے5 گھنٹے تک سوالات کےلیے روکے رکھا

    ایف آئی اے نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو قطر کے سرکاری دورے کے دوران اسرائیلی وفد سے ملاقات پر وزیراعظم پاکستان پر الزامات (یوٹیوب چینل) لگانے پر نوٹس جاری کیا ہے۔
    انہوں نے ایف آئی اے کا دورہ کیا، جہاں ان سے مکمل انکوائری/تفتیش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس انکوائری کے دوران ایف آئی اے کی طرف سے جرح کے دوران جنرل آفر سے سخت سوالات پوچھے گئے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ان کے فون ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں‌ ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنرل امجد شعیب سے چار پانچ گھنٹے سوالات وجوابات کیے گئے اورپھراس کے بعد ان کو وہان سے جانے کی اجازت دی گئی

    یاد رہے کہ کل سے یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ ایف آئی نے جنرل (ر) امجد شعیب کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی جانب سے یوٹیوب پر وزیراعظم کیخلاف بے بنیاد الزامات پرنوٹس بھیجا گیا ہے۔وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کے الزام پر نوٹس بھیجا گیا

    جنرل امجد شعیب پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا، اور اس جھوٹے تبصرے نے لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔ جنرل امجد شعیب DDP Analytica – Diplomacy & Politics Analysis کے نام سے ایک یو ٹیوب چینل چلاتے ہیں جس کے دو لاکھ سے زائد فالوور ہیں۔

    اسی چینل پر ایک ویڈیو میں ‘اسرائیلی جہاز اور امپورٹڈ وزیراعظم ایک ہی وقت قطر میں’ کے عنوان سے ایک ویڈیو موجود ہے۔

  • ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنےکے لیےتیار

    ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنےکے لیےتیار

    کراچی:ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھ بری خبرسنیئرصحافی مبشرلقمان نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بڑی پارٹی کے حصوں بخروں پر خوش نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتی ہی جمہوریت کا حُسن ہوتی ہیں اور یہ جماعتیں ہی کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں ممدومعاون کردار ادا کرتی ہیں

     

    ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھی دل کے ساتھ خبر دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں‌ آیا ہےکہ پارٹی میں ایک اور گروپ ابھرنے کو تیار ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ یقینی ہے کہ ایم کیو ایم کا سیاسی اثر عملی طور پر ختم ہو جائےگا اور اس کے سیاسی مخالفین اس تقسیم پر شاید خوشی کا اظہار کریں لیکن یہ نظر آرہا ہے کہ ایم کیو ایم کواب ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں کافی دنوں سے پارٹی کی ٹوٹ پھوٹ کے متعلق خبریں سُن رہا تھا ، مجھے معلوم ہے کہ ایم کیو ایم میں لڑائی جاری ہے اوراس بار کامران ٹیسوری کی تازہ تقرری کے بعد خلیج مزید بڑھ گئی ہے۔مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عامر خان اپنے وفاداروں سے الگ ہونے کو تیار ہیں۔یہ پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ایم کیوایم میں مزید تقسیم کے حوالےسے خبریں بہت عرصے آرہی تھیں پہلے ہی ایم کیو ایم تقسیم ہوچکی ہے اور سب سے پہلا دھچکا اس وقت لگا جب الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کردیا گیا اورایم کیوایم پاکستان کی شکل میں نیا گروپ وجود میں آیا جبکہ اس سے پہلے ہی پاک سرزمین پارٹی کی شکل میں ایم کیوایم کا ایک مضبوط دھڑا سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سامنے آگیا اور اس کے ساتھ ساتھ فاروق ستار بھی پھر سے متعرک ہوگئے ہیں اور وہ بھی ایک دھڑے کے سربراہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے دھڑے کا نام سامنے نہیں آیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کو بےنقاب کردیا

    آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کو بےنقاب کردیا

    اسلام آاباد:کرپشن میں کمی کی بجائے اضافہ ہونےلگا ہے ، وفاقی ادارے میں کس قدر کرپشن ہے اس حوالے سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے سارے حقائق پیش کردیئے ہیں ، آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں تقریبا ساڑھے 6 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں، بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے، اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ادارہ مالی بدانتظامی اور مبینہ فراڈ کے باعث نقصان میں رہا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے تین سال میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، چینی ، آٹا اور گھی کی خریداری اور سپلائی میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے فلورملز مالکان نے صرف ایک ٹھیکے میں 5 ارب 30 کروڑ روپے کا ناجائز منافع کمایا۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی بدانتظامی کے باعث 2018 سے 2020 کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے مجموعی نقصانات کا حجم 15 ارب 51 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20 میں 6 ارب 42 کروڑ کی مالی بےضابطگیاں ہوئیں، اور فلور ملز مالکان نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے 5 ارب 30 کروڑ کا ناجائز منافع کمایا، اس دوران 66 کروڑ 28 لاکھ کلو گرام سرکاری گندم کی پسائی فلور ملز سے کرائی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹے کا ہر پانچواں تھیلا ملوں کو بطور منافع رکھنے کی اجازت دی گئی، میدہ، سوجی اور چوکر جیسی بائی پروڈکٹس بھی فلور ملز کو تحفے میں دے دی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ریجن میں فرنچائز یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 66 لائسنس بغیر اسٹاک انشورنس جاری کئے گئے، اس سے ادارے کو 41 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا گھی اور کوکنگ آئل اوپن مارکیٹ میں بیچ دیا گیا، جب کہ سبسڈی پر دی جانے والی چینی کی بلیک مارکیٹنگ سے بھی کارپوریشن کو 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔