Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • متحدہ امارات سے سیلاب متاثرین  کے لیے مزید امداد آگئی

    متحدہ امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے مزید امداد آگئی

    اسلام آباد:برادراسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اور امداد بھیج دی ہے اور سلسلے میں حکومت پاکستان نےبھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے ،

    ادھر متحدہ امارات کا امدادی ہوائی پل پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جاری ہے اور آج دو امدادی طیارے اسلام آباد پہنچا ہیں جو كہ اس تسلسل كا سترواں طیارہ ہے ٹنوں خوراک، طبی اور دواسازی کے سامان اور متاثرہ افراد کو پناہ دینے کیلئے خیمے سے لدے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر بیرون ملک سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً پانچ پروازیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ اتوار کو پاکستان کی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امدادی سامان بھیجنے والوں میں سب سے زیادہ سامان متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق دوست ممالک کی طرف سے 28 اگست سے چار ستمبر تک کل 35 پروازیں امدادی سامان لے کر اسلام آباد، کراچی اور لاہور پہنچی ہیں۔

    اب تک سب سے زیادہ امدادی سامان متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پہنچایا گیا ہے جو 16 پروازوں کے ذریعے لایا گیا جبکہ ترکی کی جانب سے 11 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ 28 اگست کو بیرون ملک سے امدادی سامان کی ترسیل کا کام شروع ہوا۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مسلسل امداد کی پروازیں بھیجی ہیں جس کے تحت اب تک 14 ہوائی جہاز امدادی سامان سے بھرے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچے ہیں۔

    چین کی جانب سے امدادی سامان کے چار جہاز، قطر سے تین جہاز جبکہ ازبکستان، فرانس اور یونیسیف کی جانب سے ایک ایک جہاز پر امدادی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے۔ جسے این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ذریعے متاثرین میں تقسیم کرے گا۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے 14 واں امدادی سامان سے لدا طیارہ اتوار کو لاہور میں پی اے ایف بیس پہنچا۔

     

    ادھر پاکستان کے معروف تجزیہ نگار،ممتازصحافی مبشرلقمان نے عرب امارات کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے اسلامی بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قراردیا ہے

     

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • کراچی:ڈینگی بخارسےنوجوان انتقال کرگیا:سندھ میں پہلی ہلاکت رپورٹ

    کراچی:ڈینگی بخارسےنوجوان انتقال کرگیا:سندھ میں پہلی ہلاکت رپورٹ

    کراچی:ڈینگی بخارسےنوجوان انتقال کرگیا:سندھ میں پہلی ہلاکت رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرتا جارہا ہے،

     

     

     

    اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر کے ابتدائی 6 روز کے دوران 450 کیسز رپورٹ ہوچکے، کراچی میں 19 سالہ نوجوان ڈینگی سے انتقال کرگیا، رواں برس سندھ میں ڈینگی سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس نے شدت اختیار کرلی ہے، شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریض بھرگئے اور بلڈ بینکس پر میگا یونٹس اور پلیٹی لیٹس کی قلت کا سامنا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر کو کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے، ستمبر کے مہینے میں 5 دن کے دوران ڈینگی وائرس کے صوبہ بھر میں 450 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 434 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں ایک ہزار 336 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جون اور جولائی کے دو ماہ میں مجموعی طور پر 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق پیر (5 ستمبر) کو کراچی میں ضلع شرقی کے علاقے سولجر بازار (عامل کالونی) کا رہائشی 19 سالہ نوجوان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگیا، یہ رواں برس سندھ میں پہلی ہلاکت ہے۔

     

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ملک میں ایل پی جی کے بحران :حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی

    ملک میں ایل پی جی کے بحران :حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی

    لاہور:ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی۔چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ اگرحکومت نے ایکشن نہیں لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسویسی ایشن عرفان کھوکھرنےبتایا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نے تمام ریکارڈ توڑدئیے،قیمت کنٹرول نہ کی گئی تو 10 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

    عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ تمام چیف سیکرٹری بے بس ہیں اورایل پی جی مافیا جیت گیا ہے، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 400 روپے کلو وصول کی جا رہی ہے۔ اوگرا نے ستمبر میں 212 روپے قیمت مقرر کی جبکہ مارکیٹ میں 300 سے360 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2ہزار 496 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 3 ہزار500 میں فروخت جاری ہے۔

    دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ صوبائی ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی قیمتوں پر نظررکھنے کی ہدایات کردیں۔ یکم ستمبر2022 سے پروڈیوسرز کے لیے گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار13 روپے مقرر ہے۔

    عام صارف کے لیے یہ قیمت 2ہزار496 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن کرے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • سری لنکا سےشکست ہوئی توبھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگی:انضمام الحق

    سری لنکا سےشکست ہوئی توبھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگی:انضمام الحق

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ دفاعی چمپیئن بھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے اور سری لنکا سے شکست کی صورت میں ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو جائے گی۔

    سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ معدد مقابلوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما دباؤ کا شکار نظر آ رہے ہیں اور کپتان کی باڈی لینگویج ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا سے میچ کے حوالے سے بھارتی ٹیم کافی دباؤ کا شکار ہے کیونکہ اگر وہ سری لنکا سے کامیاب نہیں ہوتے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر بہت اچھا کھیل رہی تھی اور کوئی بڑا اسٹار نہ ہونے کے باوجود بھی شان دار کارکردگی دکھا رہی تھی۔سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں پورا دباؤ بھارت پر ہوگا اور یہ ممکن ہے کہ بھارت ایشیا کپ سے باہر ہو جائے۔

    قبل ازیں 4 ستمبر کو سری لنکا نے افغانستان کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کو روایتی حریف پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔دبئی میں آج رات بھارت کے روہت شرما کے خلاف ایک اور جیت سری لنکا کو ٹائٹل کے قریب لے جائے گی۔

    بھارت 2018 میں جیتے ہوئے اپنے ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کررہا ہے جہاں گزشتہ ٹورنامنٹ تک ایشیا کپ 50 اوور کے فارمیٹ میں ہوتا تھا جبکہ بھارت نے آخری مرتبہ کوئی آئی سی سی ٹائٹل 2013 میں جیتا تھا جب وہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

    رواں سال ایشیا کپ اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں ہوگا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی، جس کے بعد روہت شرما الیون ایونٹ سے تقریباً باہرہو گئی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا، تاہم حریف باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ کو روکے رکھا۔پہلی وکٹ 11 کے مجموعی سکور پر گری ، راہول 6 پر پویلین لوٹے۔

    ایونٹ میں مسلسل سکور کرنے والے ویرات کوہلی اس بار ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے سکور کو آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔ بھارتی کپتان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ باری کھیلی اور 110 پر کریز چھوڑ گئے، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ بنا سکے۔

    مقررہ اوورز بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنا سکی، مادھو شانکا نے 3شکار کیے۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ انداز اپنایا اور ہندوستانی باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی، 97 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا اختتام چاہل نے کیا، ناسانکا نے 52 رنز کی باری کھیلی، اسالانکا صفر پر پویلین لوٹ گئے، گوناتھیکلے بھی ایک سکور بنا کر چلتے بنے۔ مینڈس نے 57 سکور کیے۔

    لنکن ٹائیگر نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا، راجہ پاکسے 25 اور کپتان شناکا33 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، چاہل نے تین مہرے کھسکائے۔
    اس سے پہلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی

     

     

    سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    سری لنکا اور بھارت دونوں سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم اگرآج سری لنکا بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے مضبوط امیدوار ہوگا جبکہ بھارت کو آج شکست کی صورت میں فائنل میں پہنچنے کیلئے افغانستان کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے سے پہلے ہی دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

    بھارتی ٹیم کی کوشش یہی رہے گی کہ وہ سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں شامل رہے۔واضح رہے کہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،ملک گیر مظاہرے اوراحتجاج

    انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،ملک گیر مظاہرے اوراحتجاج

    جکارتہ:انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آگئے اور کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق دارالحکومت جکارتہ سمیت سورابایا،مکاسار،کینڈاری،ایچ اور یوگیاکارتہ میں طالبعلموں اور لیبر یونین نے مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور کئی مقامات پر سڑکیں بھی بلاک کردیں۔

    مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے کہا ہے کہ جب انھوں نے ہفتے کو پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تو ان کے پاس بہت ہی کم مواقع تھے۔انڈویشیا میں کئی برس سے پیٹرول پر حکومت کی جانب سے سبسیڈیز دی جاتی رہی ہیں۔

    سال 1998 میں اس وقت کے صدر سوہارتو کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں جس کے بعد ملک گیر طلبہ تنظیموں کی جانب سے مظاہرے اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی جس کے بعد سوہارتو مستعفی ہوگئے تھے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • برکینا فاسو میں فوجی قافلے کے قریب بم دھماکا،35 افراد ہلاک

    برکینا فاسو میں فوجی قافلے کے قریب بم دھماکا،35 افراد ہلاک

    ساحل:افریقی ملک کی فوج پرافریقا کے ملک برکینا فاسو میں فوجی قافلے کے قریب بم دھماکے میں 35 افراد ہلاک جب کہ 37 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برکینا فاسو کے شمالی صوبہ ساحل کے گورنر روڈولف سورگو نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بورزنگا سے جیبو جانے والی سڑک پر بم دھماکا عین اس وقت ہوا شہریوں کو لے جانے والی گاڑیوں میں سے ایک پہلے سے نصب بارودی ڈیوائس سے ٹکرا گئی۔

    گورنرروڈولف سورگو کے بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جب کہ 37 زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔ فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بنایا اور متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کیے۔

    مقامی افراد کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کا شکار بننے والے زیادہ ترافراد بنیادی طور پر تاجر تھے اور وہ سامان کی خریداری اور کچھ طلباء اگلے تعلیمی سال کے لیے دارالحکومت اواگاڈوگو واپس جا رہے تھے۔

    برکینا فاسو کا صوبہ ساحل گزشتہ 10 برسوں کے دوران خطے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی بحران کا مرکز رہا ہے، مالی اوربرکینا فاسو میں فوجی حکومتوں کے قیام کے بعد اس علاقے میں القاعدہ اور داعش (ISIS) سے منسلک گروپوں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

    گزشتہ ماہ کے اوائل میں اس علاقے میں اسی نوعیت کے ایک بم دھماکے سے کم از کم 15 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • امید کرتا ہوں اس کڑے وقت میں دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہو گی ہمایوں سعید

    امید کرتا ہوں اس کڑے وقت میں دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہو گی ہمایوں سعید

    پاکستان میں سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے اس نے ہر کسی کا دل دہلا دیا ہے. پاکستانی اپنے بہن بھائیوں کے اس مشکل وقت میں جہاں ان کے ساتھ کھڑے ہیں وہیں پاکستان کے دوست ممالک بھی ساتھ کھڑے ہیں. اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے ایک وڈیو پیغام کے زریعے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں. ہمایوں سعید نے مزید یہ بھی کہاکہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے سینکڑوں جانیں موت کے منہ میں چلی گئی ہیں ، 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں. اس سخت وقت میں جہاں پاکستانی اپنے بہن بھائیوں کی مدد کررہے ہیں وہیں ہمارا ہمسایہ ملک یو اے ای بھی پاکستان کی مدد کررہا ہے اس نے بڑے پیمانے پر فوڈ ،میڈیسن اور شیلٹرز پاکستان میں بھجوائے

    ہیں. ہمایوں سعید نے کہا کہ میں دنیا کے باقی ممالک سے بھی یہی توقع کرتا ہوں کہ وہ اس کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کریں گے. انہوں نے اس وڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ جو کوئی بھی سیلاب زدگان کی مدد کررہا ہے وہ بہت اچھا کررہا ہے لیکن ان سب کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں‌کو بھی متحرک کریں کہ وہ سیلاب زدگان کو نہ بھولیں ان کی مدد کریں. لوگ بے یارومددگار ہیں زمینی راستے کٹ چکے ہیں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں جانا اور ضرورت کی چیزیں پہنچانا کسی امتحان سے کم نہیں‌ ہے.

  • دنیا میں سب سے طویل فاصلے تک وار کرنے والا ڈرون بھی آگیا

    دنیا میں سب سے طویل فاصلے تک وار کرنے والا ڈرون بھی آگیا

    تہران :دنیا میں سب سے طویل فاصلے تک وار کرنے والے ڈرون کے متعلق خبریں منظرعام پرآنی شروع ہوگئی ہیں ،یہ طویل فاصلے تک پرواز اور وار کرنے والا ڈروان برادراسلامی ملک ایران کا ہے

    گزشتہ تین دہائیوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران نے حیرت انگیز ترقی کی ہے اورخصوصاً گزشتہ دس برسوں کے دوران ایرانی ڈرون طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

    آج کی بدلتی دنیا اور تیز رفتاری سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی کے دور میں ڈرون طیاروں کا ایک خاص مقام ہے جو دنیا کی مسلح افواج میں آج ایک اہم، ضروری اور لازمی ہتھیار بن گیا ہے۔

    دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اس میدان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تحقیقات بھی انجام دی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ تین دہائیوں میں اس میدان میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خصوصاً گزشتہ دس برسوں میں ایرانی ڈرون طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

    ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران نے آرش نامی کامی کازا ڈرون کی دسمبر 2019 میں رونمائی کی تھی۔ یہ ڈرون 2000 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ یہ دنیا کا طویل فاصلے تک مار کر سکنے والا خودکش اینٹی راڈار ڈرون طیارہ ہے۔ دشمن کے دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے لئے آرش نامی ڈرون طیارہ پن پوائنٹ درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو دو ہزار کلومیٹر کی دوری تک نابود کر سکتا ہے۔

    2019ء میں کی گئی ایک فوجی مشق کے دوران اس ڈرون خودکش طیارے نے مکران کے ساحلوں سے پرواز کرکے 1400کلومیٹر دور سمنان کے علاقے میں اپنے ہدف کا انتہائی درستی سے نشانہ بنایا تھا۔

    چار میٹر ڈیلٹا پروں اور پروپیلر انجن والا یہ ڈرون طیارہ آسانی سے کسی بھی مقام سے اڑایا جا سکتا ہے جو ہوا میں اڑتے ہوئے دشمن راڈار کی لہروں کا پتہ چلا کر پن پوائنٹ درستی نہایت تیز رفتاری سے اپنے شکار پر جھپٹ کر اسے نابود کر دیتا ہے۔ یہ ڈرون طیارہ اینٹی شپ مشن کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پتھر کا زمانہ ؟ یورپ میں موم بتی اورلکڑیاں جلانا کا دور شروع ہوچکا

    پتھر کا زمانہ ؟ یورپ میں موم بتی اورلکڑیاں جلانا کا دور شروع ہوچکا

    روم : اگر آپ کو کوئی یہ کہے کہ یورپی ممالک میں اس سال موسم سرما میں روشنی کے لئے موم بتیاں اور گھر گرم رکھنے کے لئے لکڑیاں جلانے کی ضرورت پڑسکتی ہے، تو بیشتر لوگ اسے مذاق سمجھیں گے، لیکن یہ مذاق نہیں ہے، یورپی ممالک کو اب ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔

    جی ہاں یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے یورپی ممالک اور روس کے درمیان جاری کشیدگی اور ماسکو کی چھیڑی گئی معاشی جنگ کے باعث یورپ میں اب موم بتیاں اور لکڑیاں جلانے کا وقت لوٹنے کا خطرہ حقیقت میں منڈلا رہا ہے، اور یورپی حکام خود عوام کو ایسی صورت حال کے لئے ذہنی طور پر تیار کرنے کی غرض سے بیانات دے رہے ہیں

    پورپ میں انرجی کا بحران شروع ہو چکا ہے، اٹلی میں بجلی کی قیمتیں 500فیصد بڑھا دی گئی ہیں اور مقامی ہوٹل اور ریسٹورانوں نے بجلی کی بجائے موم بتیاں جلانا شروع کر دی ہیں۔

    یورپ میں انرجی کا بحران جاری ہے۔ بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔ اٹلی میں بجلی کی قیتمیں 500 فیصد بڑھ گئی ہیں اور ریسٹورنٹ، ہوٹل مالکان نے اپنی لائٹیں جلانے کے بجائے موم بتیاں جلانا شروع کر دی ہیں۔

    اس سے پہلے یورپ میں توانائی بحران، سوٹزر لینڈ نے عوام کو موم بتیاں تیار رکھنے کا مشورہ دے دیاشدید گرمی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بے حال یورپ، توانائی کے استعمال میں بچت اور روسی قدرتی گیس پر انحصار میں کمی کی کوششوں میں ہے۔

    اسپین میں ائیر کنڈیشنر کے محدود استعمال کے اصول نافذالعمل کر دئیے گئے ہیں۔ عوامی آمد و رفت کے دفاتر اور کاروباری مراکز میں ائیر کنڈیشنر کا درجہ 27 سے کم نہیں کیا جائے گا اور مذکورہ مقامات پر دروازوں کو بند رکھنا ضروری ہو گا۔موسم سرما میں ہیٹروں کو 19 درجے سے زیادہ پر نہیں چلایا جا سکے گا۔

    ہسپتالوں، اسکولوں اور بیوٹی پارلروں کو ان پابندیوں سے معاف رکھا جائے گا۔ ریستورانوں میں ائیر کنڈیشنر 25 درجے پر چلائے جا سکیں گے۔

    یونان اور اٹلی میں گذشتہ ماہ سرکاری عمارتوں میں ائیر کنڈیشنر کے استعمال میں پابندیاں نافذ کر دی گئی تھیں اور ائیر کنڈیشنروں کا 27 سے کم درجے پر استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔

    فرانس میں ائیر کنڈیشنر والے کاروباری مراکز کے لئے دروازے بند رکھنے کی پابندی کا اطلاق کر دیا گیا اور پابندی پر عمل نہ کرنے والے کاروباری مراکز کے لئے 750 یورو جرمانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    جرمنی نے بھی ہینوور میں ہسپتالوں اور اسکولوں کے علاوہ سرکاری عمارتوں میں ائیر کنڈیشنروں کا استعمال ممنوع قرار دے دیا تھا۔

    سوٹزر لینڈ میں موسم سرما میں لوڈ شیڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی اور وفاقی الیکٹرک کمیشن نے عوام کو سردیوں کے لئے موم بتیاں اور جلانے کی لکڑی ذخیرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.