Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سرکاری نرخوں کے مطابق لاہور میں آلو درجہ اول 74 روپے فی کلو اور پیاز درجہ اول 108 روپےفی کلو فروخت کئے جائیں گے-

    سرکاری نرخ نامے کے مطابق لہسن دیسی 220، ادرک چائینہ 365 روپے فی کلو،،ٹماٹر 213، کھیرا فارمی 145 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی جبکہ میتھی کا ریٹ 280، بینگن کا 85، پھول گوبھی کا 165 اور شلجم کا ریٹ 145 روپے فی کلو ہے-

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 350 اور بھنڈی فی کلو قیمت 115 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹر 280، ٹینڈے دیسی 260، گھیا کدو 63 اور گاجر چائنہ 155 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی کریلے کی قیمت 145 روپے فی کلواور پالک فارمی کی قیمت 63 روپے
    فی کلو مقرر کی گئی ہے-

    لاہورمیں سیب کالا کولو اول 186 روپے فی کلو ، انار دیسی 225 روپے فی کلو ، میٹھا درجہ اول فی درجن 230 روپے جبکہ آڑو کی فی کلو قیمت 204، کھجور ایرانی کی فی کلو قیمت 300، ناشپاتی کی فی کلو قیمت 155، امرود کی فی کلو قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے-

    سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 105 روپے اور مانگور سندر خانی 320، گریپ فروٹ 27، پپیتا 225، گرما فی کلو 85 روپے مقرر کیا گیا ہے-

    شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سالانہ عرس مبارک: سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ

    منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ

    پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

    باغی ٹی وی : منچھر جھیل پر کٹ لگانے سے دیہات زیر آب آگئےجھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے،باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستوں تک پہنچ گئے یونین کونسل بوبک، آراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔

    باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی۔ کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں منچھر کو کٹ لگانے کے باوجود بھی جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہ ہوسکا پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بوبک بند پر دانستر نہر کے گیٹ بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ بوبک بند کو نقصان پہنچا تو ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہےماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بند ٹوٹنے سے 300 سے زائد دیہات زیر آب آ سکتے ہیں-

    باغ یوسف آر ڈی 14 سےکٹ لگانے سے منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہیں ہوا، آر ڈی 55 اور آر ڈی 80 سےکٹ لگایا جاسکتا ہے محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق بوبک میں آرڈی 62 سے دانستر ریگولیٹر کے گیٹ سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔

    سندھ بھر میں سیلابی صورتحال درپیش ہے، قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ میں گاجی کھاوڑ کے رنگ بند میں شگاف پڑنے سے مکین اپنا سامان گھروں میں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں –

    روجھان:پانیوں میں ڈوبتی ممتابچوں کےلیے راشن لینےآئی:راشن تونہ مل سکا جان چلی گئی

    محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج میں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں سیلاب، اونچے سے درمیانے درجے میں تبدیل ہوجائے گا جبکہ کچے کے زیر آب متعدد گاؤں، دیہاتوں میں اب بھی کئی خاندان پھنسے ہوئے ہیں۔

    خیرپور میں کوٹ ڈیجی میں بھی سیلابی صورتحال ہے اورشہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے دوسری جانب ٹھٹہ میں سیلاب کے باعث کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں اور فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منچھر جھیل کے پشتوں پر پانی کا دباؤ تھا، شہر کے ڈوبنے کا خطرہ تھا، جس کے باعث منچھر جھیل پر کٹ لگایا، کوشش ہے کہ بھان سعید آباد اور سیہون کے شہروں کو بچائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ منچھر جھیل کے پانی کی سطح 123 آر ایل سے بڑھ گئی تھی، تیز ہوا کے باعث منچھر جھیل کے بند پر پانی کا شدید دباؤ تھا۔

    منچھرجھیل میں کٹ کےبعد پاک فوج سے مدد طلب، آرمی اور رینجرز کے جوان تعینات

  • برطانیہ:پاکستان کےقیام کی75ویں آزادی ڈنرتقریب:صدرمملکت کاپاکستانیوں کےنام خصوصی پیغام

    برطانیہ:پاکستان کےقیام کی75ویں آزادی ڈنرتقریب:صدرمملکت کاپاکستانیوں کےنام خصوصی پیغام

    برمنگھیم :برطانیہ:پاکستان کےقیام کی75ویں آزادی ڈنرتقریب:صدرمملکت کاپاکستانیوں کےنام خصوصی پیغام ،اطلاعات کےمطابق برٹش پاکستان انیشی ایٹو نے ہفتہ 3 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ، برمنگھم میں اپنے سالانہ پاکستان آزادی ڈنر کا انعقاد کیا۔ آزادی کے 75 ویں سال پر حاضرین کو پاکستان کے معزز صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پہلے سے ریکارڈ شدہ خصوصی ویڈیو پیغام پڑھ کرسنایا گیا

     

      

    یاد رہے کہ برٹش پاکستان انیشی ایٹو ایک تنظیم ہے جس کا مقصد دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت، سیاحت اور دیگر مختلف شعبوں کو بڑھانا ہے۔

     

    صدرمملکت عارف الرحمن علوی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ایسے اقدامات کے قیام پر مبارکباد دی جو برطانیہ اور پاکستان دونوں کو جوڑتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ منصوبوں کی مثالیں پیش کیں جہاں برطانیہ اور پاکستان پہلے سے ہی تعاون کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے پاکستان کی مسلسل حمایت کرنے پر برٹش پاکستانیوں کے کردار کو خاص طور پر سراہا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں موجودہ سیلاب اور قومی تباہی کے حوالے سے خصوصی توجہ اور اپیل تھی۔

    صدر علوی نے پاکستانیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم برطانوی پاکستانی تارکین وطن کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور اپنی مہارت، علم اور تجربہ لانے اور انہیں پاکستان میں مختلف شعبوں میں لاگو کرنے کے منتظر ہیں جو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوں گے”۔

    برٹش پاکستانی انیٹیٹیو کی جانب سے رف صابر نے صدرمملکت جناب عارف علوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا، "ہم پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے لیے ایک ذاتی ویڈیو پیغام بھیجنے اور سامعین کوپاکستان کے قیام کے اغراض ومقاصد کے تناظرمیں آگاہ کرنے کے حوالے سے صدر پاکستان کے بے حد مشکور ہیں۔

    پاکستان میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تقریب میں صدرمملکت کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ "بہت سارے لوگ صدر علوی کے سیلاب زدگان کے لیے امداد اور عطیات کی کال سے متاثر ہوئے جس کے لیے بہت زیادہ انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے۔ برٹش پاکستان انیشٹو اس مشکل وقت میں پاکستان کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے مزید چیریٹی ڈنر اور تقریبات کا اہتمام کرے گا۔ بہت سے لوگ مستقبل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

    عشائیہ میں 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جس میں برطانیہ بھر سے سیاسی، کمیونٹی لیڈرز اور بزنس لیڈرز بشمول پاکستان کے ہائی کمشنر، ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ، لارڈز، ایم پی اور میئرز شامل تھے۔مہمانوں کی تواضع پاکستانی سپر اسٹار گلوکار اور موسیقار ابرار الحق نے کی جنہوں نے اپنے کچھ ہٹ گانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجودہ سیلاب کے اثرات کے بارے میں بھی سامعین کو اپ ڈیٹ کیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بی پی آئی بورڈ بااثر تاجروں اور خواتین کے ساتھ ساتھ سینئر سیاست دانوں کا ایک گروپ ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے، منفی رکاوٹوں کو دور کرنے اور لوگوں کو اس بات کی بہتر تفہیم فراہم کرنے کے لیے کہ پاکستان کی کیا پیشکش ہے اور سب سے اہم پاکستان میں اندرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیسے ممکن ہے

    گزشتہ 3 سالوں کے دوران، BPI 150 سے زیادہ بااثر کاروباری اداروں پر مشتمل 4 وفود لے کر پاکستان آیا ہے جن میں مینوفیکچرنگ، فوڈ ریٹیلرز، فارماسیوٹیکلز سمیت متعدد تجربے ہیں۔ بی پی آئی پورے پنجاب اور شمال میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ آج تک ٹیم نے 78 پانی صاف کرنے کے پلانٹ لگائے ہیں جو کہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جو روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرتے ہیں۔

    ٹیم نے برطانیہ میں جن بنیادی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے ان میں سے ایک مرکزی لندن میں عظیم محمد علی جناح کی 2.9 میٹر لمبی یادگار تعمیر کرنا ہے۔ مثالی سائٹ نیلسن منڈیلا اور ونسٹن چرچل جیسے دیگر عظیم لوگوں کے ساتھ پارلیمنٹ سکوائر ہے۔

  • ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر  بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

    قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان میں مہنگائی ابھی عروج پر نہیں پہنچی : مفتاح اسمٰعیل

    پاکستان میں مہنگائی ابھی عروج پر نہیں پہنچی : مفتاح اسمٰعیل

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے۔

     

     

    امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

     

     

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی ملکی تاریخ میں 47 سال کی بلندترین سطح پر چل رہی ہے، مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے اور رواں مالی سال مہنگائی اوسطاً 15 فیصد رہے گی ,وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی آمد کے برابر ہونا چاہیے لیکن اگر میرے پاس ڈالر محدود ہیں تو میں اس سے گندم اور کھانے کی چیزیں خریدوں گا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم لگژری آئٹمز کی خریداری کو مؤخر کر سکتے ہیں، لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندیاں 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

     

     

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنے وسائل میں رہ کر گزارا کرے، ایک سال میں کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ہم اس کی شروعات کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • امریکہ،یورپ اوردیگردنیاکےسائنسدانوں کی ایسی تحقیق جس پرعمل کرناپاکستانیوں کےلیےبھی ضروری

    امریکہ،یورپ اوردیگردنیاکےسائنسدانوں کی ایسی تحقیق جس پرعمل کرناپاکستانیوں کےلیےبھی ضروری

    واشنگٹن:لندن:استنبول:الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال آنتوں کے کینسرسمیت امراض قلب اور قبل از وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔

    یہ انتباہ 2 نئی طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا۔

    الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

     

    ایک تحقیق امریکا میں ہوئی جس میں 2 لاکھ مردوں اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ 28 سال تک لیا گیا اور دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں اور آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر طرح کی الٹرا پراسیس غذائیں کینسر کا شکار بنانے میں کسی حد تک کردار ادا کرتی ہیں۔

     

     

    امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے دریافت کیا کہ زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذائیں کھانے والے مردوں میں کینسر کا خطرہ 29 فیصد بڑھ جاتا ہے۔البتہ خواتین میں یہ خطرہ دریافت نہیں ہوسکا جس کی وضاحت محققین نہیں کرسکے۔

     

     

    دوسری تحقیق میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ 12 سال تک کیا گیا۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

     

     

    محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ امراض قلب اور جلد موت کا خطرہ ان غذاؤں کو پراسیس کرنے کی وجہ سے بڑھتا ہے۔

     

     

    اس سے قبل جولائی میں یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے بالخصوص درمیانی عمر کے افراد کے لیے۔

     

     

    اس تحقیق میں 2700 سے زیادہ افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔نتائج سے عندیہ ملا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کم کرکے لوگ متاثرہ دماغی افعال کی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • بلوچستان کا دیگر صوبوں کیساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا: عبدالقدوس بزنجو

    بلوچستان کا دیگر صوبوں کیساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا: عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جسکی سے وجہ نہ صرف آمد و رفت بلکہ سامان کی ترسیل اور امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

    وزیراعظم کے ہمراہ پنجرہ پل کی بحالی کےحوالےدی جانے والی بریفنگ کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجرہ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کی سہولتوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے اور امید ہے کہ دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بھی جلد بحالی کے لئے این ایچ اے اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی۔

    یاد رہے کہ ایک طرف بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے بلوچستان کی ملک کے دیگرصوبوں سے زمینی رابطے کی منقطع ہونے کی خبردی اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان میں پل تعمیر کرنے والوں کوانعام دے چکےہیں‌

    اس موقع پر وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شاہراہوں اور ریلوے ٹریک کا مجموعی طور پر جائزہ لے چکے ہیں۔ شاہراہوں، پُلوں اور ریلوے ٹریکس کی بحالی اور مرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے این ایچ اے ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے اور دوسری تمام ایجنسیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا عزم قابل ستائش ہے، وہ قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر مزدوروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے 50لاکھ روپے انعام کا کا اعلان بھی کیا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • بلوچستان:بی بی نانی پل کی بحالی،مزدوروں کیلئے50 لاکھ روپےانعام کا اعلان

    بلوچستان:بی بی نانی پل کی بحالی،مزدوروں کیلئے50 لاکھ روپےانعام کا اعلان

    کوئٹہ:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بی بی نانی پل کی بحال کے کاموں میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے بی بی نانی پل کی بحالی میں مصروف عمل تمام مزدوروں کو انعام کے طور پر 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    دورے کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں شاہراہوں ، پلوں اور ریلوے ٹریکس کی مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

     

    بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان ) میں بی بی نانی کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کے دورے پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔

    حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ سڑکوں پُلوں اور ریلوے ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے۔ پنجرہ پل ،بی بی نانی اور ملحقہ علاقوں کی ایک سو چھ کلو میٹر سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ علاقے میں بحالی کے کام کیلئے تمام ادارے مل کر انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر تخمینے کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ سڑکوں اور پُلوں پر جاری کام کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی رواں رکھی جائے۔

    بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں، ریلوے ٹریکس کی بحالی اور انفراسٹرکچر پر پنجرہ پل پر بریفنگ لیتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے۔ ایسے موقع پر پوری قوم متحد ہے، ہم سب کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شاہراہوں اور ریلوے ٹریک کا مجموعی طور پر جائزہ لے چکے ہیں۔ شاہراہوں، پُلوں اور ریلوے ٹریکس کی بحالی اور مرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے این ایچ اے ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے اور دوسری تمام ایجنسیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا عزم قابل ستائش ہے، وہ قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر مزدوروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے 50لاکھ روپے انعام کا کا اعلان بھی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بی بی نانی پل حالیہ بارشوں اور سیلاب میں بہہ گیا تھا، پل بہہ جانے سے سکھر سے کوئٹہ تک ٹریفک بند ہوگئی تھی، پل کے دونوں اطراف 6 ہزار سے زائد افراد پھنسے ہوئے تھے۔ 8 گھنٹے میں اس پل کو بحال کیا گیا، جو ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند دنوں بعد میں ایک بار پھر فضائی جائزہ لوں گا اور امید ہے تمام امور احسن انداز سے مکمل ہوں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں اور بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے بچوں کی جان بچانے کے لیے امداد کی اپیل کرتا ہوں۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • ایشیا کپ سپر4 مرحلہ: پاک بھارت ٹیموں کے درمیان  سخت مقابلے کی امید

    ایشیا کپ سپر4 مرحلہ: پاک بھارت ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی امید

    دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت میں آج ایک بار پھر جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریفوں کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم نے گزشتہ روز نیٹ پریکٹس کے بجائے صرف جم سیشن کو ترجیح دی اور ٹیم مینیجر منصور رانا کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین کے باعث بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر پہلے ہی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکے تھے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • مراد علی شاہ کاگاؤں سیلاب میں ڈوب گیا، سیہون بچانے کیلئے منچھر جھیل میں شگاف ڈال دیا گیا

    مراد علی شاہ کاگاؤں سیلاب میں ڈوب گیا، سیہون بچانے کیلئے منچھر جھیل میں شگاف ڈال دیا گیا

    سہون شریف :منچھر جھيل ميں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے، جس کے بعد حفاظتی بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وزيراعلیٰ سندھ کا آبائی گاؤں بجارا بھی پانی میں ڈوب گیا، جب کہ سیہون بھی خطرے میں پڑ گیا ہے،جہاں شہر کو بچانے کیلئے منچھر جھیل میں کٹ دے دیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس کٹ سے 5 یوسیز بری طرح متاثر ہوں گی۔

    انتظامیہ نےعلاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آبائی گاؤں میں پانی میں ڈوب گیا ہے۔ جس کے بعد سیہون کو سیلاب سے بچانے کے لئے منچھر جھیل میں کٹ لگا دیا گیا۔ آرڈی چودہ کے مقام پر کٹ لگایا گیا ہے۔

    ذرائع محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ دادو اور دیگر شہروں کو بھی نقصان سے بچا لیا ہے۔ تین یونین کؤنسلر کے درجنوں دیہات رات گئے خالی کرالیے گیے تھے۔

    سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں بجارا میں اب تک امداد نہیں پہنچی۔ زمینی حقائق کی بات کی جائے تو متاثرين کے پاس نہ راشن ہے اور نہ رہنے کے ليے ٹينٹ ہیں۔ علاقے میں چاروں طرف پانی، مگر بجارا واسی گھر چھوڑنے کو تیار نہیں۔ کشتی کی مدد سے سما کی ٹیم جب بجارا گاؤں پہنچی تو ہر طرف تباہی تھی۔ گھر برباد تو مویشی ہلاک تھے۔ جس گاؤں کو سیلابی پانی نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے وہاں امداد کا ایک دانہ تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ مقامی رہائشی شاہنواز کی سات سال کی بیٹی سیلاب کی نذر ہوگئی۔

     

     

    ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ منچھر جھیل کی صورت حال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے،آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بندپر دباؤ ہے،عوام سے انخلا اور حفاظتی اقدامات کی اپیل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی نے کہاکہ یونین کونسل واہڑ، یونین کونسل بوبک، یونین کونسل جعفرآباد، یونین کونسل چنا، یونین کونسل آراضی کی عوام کوعلاقہ خالی کرنے کی اپیل ہے،ان کا کہناتھا کہ منچھر جھیل کا بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے، اس لئے عوام سے انخلا کی اپیل ہے۔

    جامشورو میں یوسی چنا، یوسی بوبک، یوسی واہڑ اور یوسی جعفرآباد 60 فیصد خالی کرالیے گئے ہیں، جب کہ 40 فیصد آبادی نقل مکانی میں مصروف ہے۔

    دادو
    دریائے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد نے سڑک کنارے ڈیرے ڈال لیے۔ دادو کا یوسف نائچ گوٹھ مکمل طور پر ڈوبا ہوا ہے, جہاں کے مکین نقل مکانی کرکے اپنے مویشیوں کے ساتھ سڑک کنارے موجود ہیں۔

    مٹیاری
    مٹیاری کےعلاقے سعیدآباد بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پرکیمپسں تو لگادیئے گئے لیکن سیلاب متاثرین کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہیں۔ ٹریفک کے باعث خواتین اور بچے خوفزدہ ہیں۔ سیلاب سے متاثر ہزاروں کی تعداد میں افراد قومی شاہراہ پر قائم کیمپسں میں موجود ہیں۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    سکھر میں بیماریاں
    سکھرمیں بارش کی تباہ کاریوں کے بعد تمام علاقوں میں گیسٹرو ، ملیریا، ڈائریا سمیت مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔ سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر انعم شیخ کے مطابق ان کیمپس میں سیلاب زدگان کا علاج مفت کیا جارہا ہے، گیسٹرو، ڈائریا، ملیریا اور جلد کی بیماریوں سے متاثرین کو نقصان پہنچا ہے۔

    ٹنڈو الہٰ یار
    ٹنڈوالہ یار کے دیہی علاقے ميں سیلاب سے متاثرہ گھروں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ متاثرین سامان اٹھائے خشکی کی تلاش میں ہیں۔ سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ کھانا پانی کچھ بھی نہیں ملا۔ بلکہ لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

    فلڈ وارننگ سینٹرکے مطابق سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح گرنا شروع ہوگئی ہے۔ اور یہاں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 45 ہزار کیوسک پر آ گیا، اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ دوسری جانب فلڈ وارننگ سینٹر نے بتایا ہے کہ کوٹری بیراج پر 12 سال بعد 5 لاکھ 86 ہزارکیوسک کا بڑاریلا پہنچ گیا ہے، اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات