Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پی ایس ایکس 100 انڈکس87 پوائینٹس کم.سونے کی قیمت 1400 روپے گر گئی

    پی ایس ایکس 100 انڈکس87 پوائینٹس کم.سونے کی قیمت 1400 روپے گر گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 769 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 822 رہا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس کی گراوٹ 87 پوائنٹس رہی۔

    پی ایس ایکس میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 504 ہے۔بازار میں آج 22 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 28 کروڑ روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 70 ارب روپے ہے۔

    دوسری طرف ملک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 1728 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے-

    ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خیر مقدم

    اعلامیے میں کہا گیا ہے ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے ان کی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا –

    ان کے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں- اللہ سے دعا ہے انکے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کاحوصلہ عطا فرمائے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھراورسیکریٹری جنرل حیدر حسین سے پوری قوم سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے-

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    اولمپیئن منظورحسین جونیئرجو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھےانہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتےہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا.1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے-

    1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہورکے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکےان کے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے-

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

  • پاکستان کو درپیش سیلاب کی آفت میں متحدہ عرب امارات کی بروقت مدد!!! —بلال شوکت آزاد

    پاکستان کو درپیش سیلاب کی آفت میں متحدہ عرب امارات کی بروقت مدد!!! —بلال شوکت آزاد

    امت مسلمہ ایک جسم کی طرح ہے, جب جسم کے کسی ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم تکلیف سے بلبلا اٹھتا ہے۔ اس کی نظیر بارہا دیکھنے کو ملی کہ مسلمان ممالک عمومی و خصوصی مواقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ نظر آئے خواہ وہ کسی مسلمان ملک کی دگرگوں معاشی و اقتصادی صورتحال ہو, جنگی و عسکری معاملہ ہو یا پھر قدرتی آفات و مصائب کا زمانہ ہو الغرض کسی بھی لحاظ سے خودکفیل اور طاقتور مسلمان ممالک نے امت مسلمہ کے عظیم نظریہ کے جھنڈے تلے ضرورت مند و کمزور مسلمان ملک کی مدد ضرور کی ہے اور جب تک بحالیات کا کام مکمل نہ ہوا پیٹھ نہیں موڑی۔

    بات کریں پاکستان میں پہلے سے جاری معاشی و اقتصادی تنزلی اور سیاسی بحران کے دوران حالیہ مون سون بارشوں اور ریکارڈ سیلاب کی تو اس مصیبت کی گھڑی میں بھی مسلمان ممالک اور عالمی برادری نے پاکستان کو مکمل مدد کی ناصرف یقین دہانی کروائی بلکہ کئی ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر مدد جمع کرنے اور اسکی ترسیل کے لیے طریقہ کار وضع کرنے پر ذمہ دار متعین کردیے ہیں جو جلد از جلد امداد اور بحالی کے کام کو یقینی بنائیں گے۔

    لیکن متحدہ عرب امارات کی پاکستان اور اسکی عوام سے محبت اپنی مثال آپ ہے جس کی نظیر نہیں ملتی کہ جب دیگر ممالک سوچ بچار اور تیاری میں مگن ہوتے ہیں یہ مسلمان ملک پاکستان اور اسکی عوام کے دکھ بانٹنے کے لیے پورے وسائل کے ساتھ اگلے مورچوں پر موجود ہوتا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ متحدہ عرب امارات کے شیوخ کا دوسرا اور سرمائی گھر پاکستان ہےتو یہ قطعی غلط بیانی اور مبالغہ نہیں ہوگا۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی برادر شپ اور تعلقات کی ایک عظیم تاریخ ہے۔پاکستان ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے 1971 میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ دونوں ریاستوں کے باہمی تعلقات تاریخ، مذہب اور ثقافت کی مشترکہ بنیادوں پر استوار ہیں اور دن بہ دن ان میں گرم جوشی اور محبت کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص معیشت اور تجارت میں قریبی تعاون ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو مالی امداد فراہم کی جاتی رہی ہے کہ یہ امداد پاکستان میں معاشی بحرانوں اور بجٹ خسارے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے موثر رہی ہے مطلب جس کی وجہ سے پاکستان بہت دفعہ مشکلات بھرے ادوار سے باہر نکلا ہے اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ایک خاطر خواہ تعداد بھی موجود ہے جو ملکی ذرمبادلہ میں اضافے کا باعث ہے اور جنہیں متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے مکمل مدد اور تحفظ دستیاب ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے حکمران مختلف سماجی اور انسانی شعبوں میں ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کے لیے پاکستان کو اپنی تکنیکی اور مالیاتی مہارت اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کافی مہربان ہیں۔

    اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے شامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات قدرتی آفات کے وقت بے گھر ہونے والی آبادی کو پناہ گاہ، خوراک اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرکے انسانی امداد میں توسیع کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے گزشتہ دہائیوں کے دوران سیلاب زدگان کو ہمیشہ امداد فراہم کی جاتی رہی ہے۔

    اسی سلسلے کی ایک اور کڑی کے تناظر میں عرب امارات نے دوبارہ پاکستان اور اس کی عوام کو اکیلا نہ چھوڑتے ہوئے حالیہ مون سون اور سیلاب کی مخدوش صورتحال سے دوچار پاکستان کے لیے کل عرب امارات کے صدر جناب شیخ محمد بن زید النہیان کے خصوصی حکم اور ہدایات پر امدادی پیکج کی پہلی پرواز روانہ کی ہے جس میں 3000 ٹن خوراک, طبی سامان اور عارضی پناہ گاہوں کا سامان شامل ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق، صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کو فوری امدادی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، جو موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا سامنا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں، زخمیوں اور بے تحاشہ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔

    اس میں مزید کہا گیا کہ

    "صدر محترم شیخ محمد نے بے گھر افراد کے لیے تمام انسانی امدادی خدمات کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے تاکہ وہ جن چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں ان پر قابو پانے کی صلاحیت کو بڑھا سکیں”۔

    متحدہ عرب امارات کی امدادی امداد میں خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کے علاوہ تقریباً 3,000 ٹن خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طبی مدد کا سامان بھی شامل ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ

    "متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کی حفاظت اور ان کی خوراک، طبی اور رسد کی ضروریات کو محفوظ بنانے کی کوششوں سے متعلق پاکستانی کیڈرز اور اداروں کو ہر قسم کی انسانی امداد بھی فراہم کریں گی۔”

    وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ

    "عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔”

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات فوری طور پر خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ مزید طبی اور دواسازی کا سامان بھی بھیجے گا۔

    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ملک میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ہونے والی ملک گیر تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات ہلال احمر اور خلیفہ بن زید فاؤنڈیشن کے جاری امدادی کاموں کا بھی اعتراف کیا۔

    وزیر اعظم شہباز نے امدادی اور امدادی سرگرمیوں میں حکومت کی کوششوں میں مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی بروقت مدد پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    بیشک متحدہ عرب امارات نے اسی طرح گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان میں آئے سیلابوں اور زلزلوں کے ساتھ ساتھ معاشی بحرانوں میں بھی ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی بھرپور مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے اور کبھی پاکستان کو کسی مصیبت کی گھڑی میں اکیلا و دربدر نہیں چھوڑا کیونکہ نازک وقت میں برادر اور دوست ممالک کی حمایت متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈی جی اور فائیو کور کے برگیڈیئر نے ترکیہ فضایہ کے طیارے کا استقبال کیا ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

    حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی ہے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔

    اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔

  • امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ سے لی گئیں  سیلاب کی تصاویر جاری کردیں

    امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ سے لی گئیں سیلاب کی تصاویر جاری کردیں

    امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔

    تصاویر میں پہلے اور بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ تصاویر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے راجن پور اور روجھان کے شہروں میں بھی سیلاب کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔


    واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئی ہےلاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔

    سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف بربادی کا منظر، دوردراز علاقوں تک رسائی ناممکن ہوگئی، انسانی المیہ جنم لینے لگا ہ بپھری موجوں سے بچ نکلنے والوں کو نئے امتحان کا سامنا ہے، خوراک اور پینے کا پانی نایاب ہوگیا، سر ڈھانپنے کوبھی ٹھکانہ نہیں ہے، مچھروں اور دیگر حشرات کی بھرمارسے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔

    سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

    سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061، 8 لاکھ مویشی ہلاک

  • بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

    بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے میں بڑی تباہی آئی ہے، ہمارے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےکہا ہےکہ صوبےمیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے دو سو ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، ہمارے وسائل کم ہیں لیکن لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061، 8 لاکھ مویشی ہلاک

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تباہ کن بارشوں کے بعد بجلی، گیس اور مواصلات کا نظام متاثر ہونے سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے، ہم نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں اس سیلابی صورتحال میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، امداد اوربحالی کی کاموں میں پاکستان آرمی ہماری بھرپور مدد کر رہی ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمیں خیموں کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں خیموں کی کمی کا مسئلہ ایک دو روز میں حل کرلیں گے، ہم نے ریلیف کے ساتھ ساتھ بحالی کا کام بھی شروع کردیا ہے-

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگ ایندھن اور اشیائے خورد و نوش ایران سےخرید سکتے ہیں، اس حوالے سے مکران اور رخشان ڈویژن کی انتظامیہ کو ایرانی حکام سے بات چیت کرنے اور سرحد پر نرمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    قبل ازیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کیں ترجمان این ایچ اے کے مطابق شمالی اور جبنوبی پنجاب سمیت سندھ کی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں جبکہ بلوچستان کی قومی شاہراہ ایم 8، اور این 65 سیلاب کے باعث بند ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم 8 خضدار ، قبول سعید خان سیکشن سے قومی شاہراہ بند ہے، کوئٹہ، سبی، ڈیرہ اللہ یار ہائی وے این 65 پُل گرنے کے باعث متاثر ہے، جس کی بحالی کیلئے آرمی انجنئیرز نے بیلی ٹائپ برج انسٹال کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے اور ممکنہ طور پر منگل تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہ این 140 تین مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کی بحالی کیلئے ملحقہ روڈز پر بھی این ایچ اے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہےاسی طرح گلگت بلتستان کی قومی شاہراہ این 35 اور ایس 1 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

    جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے مالیت کی مدد کا اعلان

  • پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل

    پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل

    پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اتوار کے روزعالمی برادری سے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں۔

    میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    اٹلی کے شہر لاعقیلا کے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے ساتھ فوری اور فراخدلی سے بین الاقوامی یکجہتی کی اپیل کی پوپ نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کے لیے دعاگو ہیں۔

    اٹلی کا شہر لاعقیلا 2009 میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے85سالہ پوپ نے لاعقیلا کے پرعُزم اور پُروقار لوگوں کی تعریف کی۔

    پوپ فرانسیس اس دورے کے موقع پر وہیل چیئر پر تھے اوروہ آج سہ پہر ویٹی کن واپس آنے والے تھے۔وہ پیر اور منگل کو دنیا بھر کے کارڈینلز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کریں گے اوران سے کیتھولک چرچ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

    اسلامی تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان کی فوری مدد کریں ،او آئی سی

    واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی ہے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔

    اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

  • سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061، 8 لاکھ مویشی ہلاک

    سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061، 8 لاکھ مویشی ہلاک

    اسلام آباد:ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 28 اموات ہوگئیں، مجموعی تعداد 1061 تک پہنچ گئی، 9 لاکھ 49 ہزار مکانات زمین بوس ہوگئے، 8 لاکھ مویشی ہلاک ہوگئے، 149 پلوں کو نقصان پہنچا، 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکیں کھنڈر بن گئیں، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف بربادی کا منظر، دوردراز علاقوں تک رسائی ناممکن ہوگئی، انسانی المیہ جنم لینے لگا۔

     

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیلاب زدگان کیلئے اپیل

    خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ میں بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے ہیں، دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، نوشہرہ کلاں ،خٹ کلے،دھوبی گھاٹ، محب بانڈہ اور دیگر علاقوں میں شدید پانی کی وجہ سے مکین اپنے گھر بار چھوڑ کر سڑک کنارے رہنے پر مجبورہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان میں بھی ہرطرف تباہی سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی، 61488 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 2 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑیں فصلیں تباہ ہوگئیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ادھرسیلاب پورے سندھ کو بہا کر لے گیا، اب تک 347 افراد جان سے گئے، 1 لاکھ 71 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں، 28 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں، مواصلاتی نظام ناکارہ ہوگیا، سیلابی پانی کے باعث ریلوے کا نظام بھی معطل ہو چکا، صوبے میں اب تک 39 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے۔

    واضح رہے کہ بپھری موجوں سے بچ نکلنے والوں کو نئے امتحان کا سامنا ہے، خوراک اور پینے کا پانی نایاب ہوگیا، سر ڈھانپنے کوبھی ٹھکانہ نہیں ہے، مچھروں اور دیگر حشرات کی بھرمارسے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے)کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 32 بچے 56 مرد 9 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے سبب 9 لاکھ 49 ہزار گھر ،7 لاکھ 19 ہزار سے زائد لائف اسٹاک سیلاب کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719گھر ملیا میٹ، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب میں بہہ گئے۔سندھ میں 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار، بلوچستان میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

    بے رحم ریلوں سے چارسدہ ڈوب گیا، نوشہرہ میں بھی بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات میں ہر چیز تہس نہس ہوگئی، آفت زدہ ٹانک کا 90 فیصد حصہ تباہ ہوگیا، بپھری موجیں مزید 8 جانیں لے گئیں، دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، نوشہرہ کلاں، خٹ کلے، دھوبی گھاٹ، محب بانڈہ اور دیگر علاقوں میں پانی ہی پانی، لوگ گھر بار چھوڑ کر سڑک کنارے آباد ہوکر امداد کا انتظار کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، نوشہرہ میں سیلابی ریلے سے تباہی ہوئی، کچکولا آباد کے 250 سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئے، لوگ آنے جانے کیلئے کشتیوں کا استعمال کرنے لگے ہیں، علاقے میں بجلی بند کردی گئی، گیس لیک ہونے سے مزید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گند کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب آفت زدہ ضلع ٹانک کا انفرا سٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، سیلابی ریلوں سے مزید 8 افراد جان سے گئے، دور دراز علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ضلع بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی چار روز سے بند ہے۔

    مون سون کی بارشوں اور اس سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں جون سے اب تک بارشوں سے 244 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 116 مرد ، 55 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں، زیادہ تر اموات بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، بولان، ژوب، کیچ، دکی، خضدار، کوہلو، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں، مختلف حادثات سے 110 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    بارشوں سے 61 ہزار 488 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 17 ہزار 528 مکانات منہدم اور 43 ہزار 960 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، سیلابی صورتحال کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں میں 18 پلوں اور 1000 کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، ایک لاکھ 45 ہزار 528 مال مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 2 لاکھ ایکر سے زائد رقبے پر فصلوں کو نقصان پہنچا، متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ اضلاع کوئٹہ اور مستونگ کے متاثرین میں 250 ٹینٹ، 1220 فوڈ پیکٹس، 550 کمبل اور 200 مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔

     

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیلاب زدگان کیلئے اپیل،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پاکستانیوں سمیت عالمی برادری سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے اپیل کی ہے

     

    اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ میں‌ چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کررہا ہوں۔کل میں نے بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جبکہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے۔

     

     

    ویڈیو پلیئر

    آرمی چیف نے س موقع پر سیلاب کے نقصانات کےحوالے سے کہا کہ اس کو ٹھیک ہونے میں، لوگوں کو ریلیف دینے اوربحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔اس موقع پر میں اپیل کرتا ہوں اپنے تمام پاکستانی مخیر حضرات سے کہ وہ اس مشکل حالات میں اپنے ان بھائیوں کی جو اس وقت بہت ہی مشکل حالات میں ہیں، ان کی مدد کریں۔

     

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن فیڈرل گورنمنٹ، صوبائی گورنمنٹ اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔
    ۔ آپ لوگ سامنے آئیں اور جس طرح سے بھی مدد کرنا چاہتے ہیں آپ ان لوگوں کی مدد کریں۔تاکہ ان لوگوں کو ہم Rehabilitateکرسکیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جو تقریباََ ختم ہو چکا ہے۔لیکن اب Rehabilitationکا معاملہ ہے، جو بہت سال لے گا۔اس کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک بھی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کے لیے آگے آئیں گے اور میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھی اپیل کرتا ہوں۔ پاکستانی عوام کی طرف سے ہمارے بیرون ملک مقیم اور ہمارے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ آگے آئیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جو بہت مشکل حالات میں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح ہمارے تارکین وطن پاکستان میں اپنے گھر واپس آنے والے بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

     

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی جوانوں کا سوات میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ افراد کو خوراک اور علاج کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوازہ خیلہ سے 110افراد کو آرمی ایوی ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ کانجوکینٹ سوات منتقل کیا گیا، ان افراد کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ کمراٹ میں پہاڑ کی چوٹی پرپھنسے افراد کو بھی موسم بہتر ہونے پر منتقل کیا جائے گا ۔

    دوسری طرف دیر اسکائوٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اس سینٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

    پشاور کور خرابی موسم اور سیلاب کے خطرے کے باوجود امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 3100 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ،راشن کے پیکٹ اور 1100 پانی کی بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ 721 مریضوں کو مفت طبی امداد کی فراہم کی گئی ہے۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    سیلاب متاثرین کیلئے عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں، ترکیہ سے بھی دو جہاز پیر کو کراچی پہنچیں گے۔

    مون سون کی بارشوں نے پاکستان میں تباہی مچا دی، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ ، جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے یو اے ای کی طرف سے امداد ی سامان لے کر مزید پندرہ طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان آئیں گے، یہ پہلی پرواز ہے جو امداد لے کر راولپنڈی پہنچی ہے۔

     

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز پیر کو کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں امدادی سامان کی تصویر بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔

    نور خان ایئر بیس پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کےسفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے امدادی سامان وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حوالہ کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ترکیہ کے جہاز بھی سامان لے کر یہاں پہنچ رہے ہیں، دیگر ممالک بھی مدد کیلئے تیار ہیں اور وہ امدادی سامان پاکستان کیلئے بھیجیں گے۔

    اسی طرح چین کی جانب سے ٹینٹ پہنچ رہے ہیں، عالمی برادری سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، جلد مشکل صورتحال سے نکل جائیں گے جس طرح 2005 کے زلزلہ اور 2010 کے سیلاب میں پاکستانی عوام نے مشکل وقت کا مقابلہ کیا تھا۔ جو علاقے متاثر ہوئے ہیں انہیں دوبارہ پائوں پر کھڑا کریں گے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، پل ٹوٹے ہیں، کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، سوات ، چترال، گلگت بلتستان میں بھی حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔ جو راستے بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کو جلد کھول دیا جائے گا، حکومت متاثرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، تمام وسائل کو بروئے کار لا کر لوگوں کی مدد کریں گے، سیلاب کی وجہ سے شاہرات اور ریلوے ٹریک سمیت انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے ساتھ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی کھیپ نورخان ایئر بیس پہنچی، اس موقع پر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، اماراتی صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان نے پاکستان کیلئے تین ہزار ٹن امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت کی تھی، متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر مزید پندرہ جہاز آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے، امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

  • پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    کراچی:پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگز ایوی ایشن نے پاکستان بھرمیں سیلاب سے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے ایسا اقدام کیا ہے کہ جس سے اہل وطن کو بہت حوصلہ ملا ہے ، اسکائی ونگز ایوی ایشن نے سیلاب متاثرین کوہرصورت ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے

     

     

    اس نازک موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ حوصلہ افزا پیغام جاری کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان پاکستان نے کہا ہے کہ اداہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کرچکا ہے

    چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے پریشانی کے اس عالم میں سیلاب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی دل جوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسکائی ونگز ایوی ایشن نے اپنے تمام کمرشل آپریشن بند کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیئے ہیں‌

    چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ اسکائی ونگز ایوی ایشن نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہم وطنوں کو ریلیف کا ساماں پہنچانے کے لیے خصوصی ریلیف فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    پاکستان بھر میں‌ سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے اسکائی ونگز ایوی ایشن نے ڈی جی سی اے اے سے اجازت طلب کرلی ہے اور اس پر عمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے اس بات کے عزم کا اظہارکیاتھا کہ فلائٹ آپریشن کی اجازت ملتے ہی ہنگامی طور پر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن شروع کردیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ کہ طرح دکھ کی اس گھڑی میں بھی اسکائی ونگز اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے،