Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پہلے ریاست بعد میں سیاست۔  وزیراعظم شہباز شریف

    پہلے ریاست بعد میں سیاست۔ وزیراعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب میں کہنا تھا کہ: سیاست بعد میں کرتے رہیں گے لیکن پہلے ریاست کو بچائیں گے کیونکہ ریاست بچتی ہے تو سیاست بھی بچ جائے گی.

    وزیر اعظم نے بتایا: آئی ایم ایف سے تقریبا شرائط طے ہوگئی ہیں اور اگر کوئی اور شرط نہ لگی تو یہ معاملہ طے ہونے جارہا ہے۔ اور اگر پچھلی حکومت آئی ایم ایف کی اس وقت تمام شرائط نہ مانتی تو آج ہم اتنے مجبور اور مشکل وقت میں نہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ : آئی ایم ایف کو اب ہم پر اعتماد نہ تھا انہوں نے کہا کہ آپ بھی تو اسی پاکستان کی حکومت ہیں۔

    وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ : پہلے ہمارا ارادہ تھا کہ انتخابی اصلاحات کرکے الیکشن میں چلیں جائیں چاہے وہ الیکٹرولر اصلاحات ہیں یا پھر جو بھی دوسری ہیں لیکن اتحادیوں نے پھر مشورہ دیاکہ نہیں ہمیں یہ مدت پوری کرنی چاہئے اور دن رات محنت کرکے ملک و قوم کے مستقبل کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے باقی نتائج اللہ تعالی کی زات پر چھوڑنے ہیں۔
    لیکن اس کے لیئے شرط یہ ہے کہ دیانتداری کے ساتھ محنت کرنی ہے لہذا انتخابات میں نہ جانے کا سب سے پہلا مرحلہ توسیاسی تھا اوردوسرا مرحلہ جوبہت اہم تھا وہ یہ کہ سابقہ حکومت نے جو آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط پر رضامندی کی تھی کہ جوعالمی منڈی میں قیمتیں ہوں گی وہی لاگو کریں گے لیکن انہوں نے انکار کے بجائے دستخط کردیئے۔ لیکن پھر ان شرائط کی ایک ایک کرکے دھجیاں اڑا دیں۔

    وزیراعظم کے مطابق: آئی ایم کے معاہدے کے نتیجے میں راتوں رات مہنگائی نہیں آجائے گی لہذا ہمیں اپنا مالیاتی نظام مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں اسلامی ممالک سے تجارت کے ذریعے بھی مدد مل سکتی ہے لیکن یہ ہماری اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شبانہ روز محنت کرکے اپنی خواہشات کو قربان کردیں، اور انشاءاللہ ہم ہمت کرکے وہ فیصلے کریں گےجس سے ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا پر اس میں ابھی مشکلات آنی ہیں اورہمیں اپنی ذات سے ہٹ کر سخت فیصلےبھی کرنے ہوں گے۔

    مزید کہا: ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرولیم لیوی تیس روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا، عمران خان کی حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دے کر خزانہ خالی کردیا اور کارٹلز کو فائدہ پہنچایا۔

    شہباز شریف نے کہا: ان کو اتنے سال غریب یاد نہیں آئے اور نہ ہی ان کے دل میں کوئی غریب عوام کیلئے ہمدردی تھی لیکن اچانک مارچ میں جب ان کوپتہ چل گیا کہ شکست ان کا مقدر ہے تو عمران خان نے جاتے جاتے یکدم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں تاکہ نئی حکومت کیلئے سرنگ بچھا سکیں اور یہ فیصلہ کابینہ میں لائے بغیر کیا گیا تھا.

    وزیراعظم نے سینیٹرز کومزید بتایا: چین نے ہمیں دو اشاریہ تین ارب ڈالربھیجے وہ قرض ہے لیکن دوست ملک چین نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی اور ساتھ ہی کہا میں ہمیشہ قطر، چین، یواےای سمیت مختلف ممالک جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا کا ذکر کرتا ہوں.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ: چین کے وزیراعظم سے میں نے کہا سی پیک کودوبارہ بحال کرنا ہےتو انہوں نے کہا ہم تیار ہیں ایم ایل ون کو سپورٹ کریں گے۔ لہذا تمام تر الزام تراشی کے باوجود چین کے وزیراعظم نےکہا پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعظم کا چین کو سراہاتے ہوئے کہنا تھاکہ: چین نےکئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ میں سی پیک کے تحت ہمیں بجلی کے پلانٹ مہیا کئے لیکن پچھلی حکومت نےالزام لگایا کہ اس میں کرپشن ہوئی ہےلہذا آپ سوچیں اس پر چین پرکیا گزری ہوگی لیکن چین کے وزیراعظم نے مجھے ایک لفظ کا بھی گِلہ شکوہ نہیں کیا اور دوبارہ کام کرنےپر رضامندی ظاہر کی۔

  • یوکرین جنگ،آفات اورغلط حکمت عملی:ڈر ہے کہ کہیں دنیا بھوک سے ہی نہ مرجائے:عالمی ادارے

    یوکرین جنگ،آفات اورغلط حکمت عملی:ڈر ہے کہ کہیں دنیا بھوک سے ہی نہ مرجائے:عالمی ادارے

    نیویارک:چند دن پہلےاقوام متحدہ کی 2 فوڈ ایجنسیوں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے پوری دنیا میں خوراک کے متعدد بحرانوں کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا تھا

    ذرائع کے مطابق اس حوالےسے ‘ہنگر ہاٹ اسپاٹس: شدید غذائی عدم تحفظ پر ایف اے او-ڈبلیو ایف پی کے ابتدائی انتباہات’ کے عنوان سے اپنی مشترکہ رپورٹ میں فوڈ ایجنسیوں نے غذائی بحران سے شدید متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے فوری انسانی بنیادوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جہاں اگلے چند ماہ میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ میں ایتھوپیا، نائیجیریا، جنوبی سوڈان، یمن، افغانستان اور صومالیہ کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنے والے ممالک میں شمار کیا گیا، اس میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں تقریباً ساڑھے 7 لاکھ افراد کو بھوک اور اموات کا سامنا ہے۔

    جبکہ دوسری طرف یوکرین کی صورتحال نے دنیا کی زندگی اور بھی مشکل میں ڈال دی ، اس وقت ایک ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے اور وہ صورتحال غذائی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سر اٹھانے والا غذائی بحران لاکھوں جانیں نگل سکتا ہے۔گلوبل فنڈز ٹو فائٹ ایڈز، ٹی بی اینڈ ملیریا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹر سینڈز کا جی 20 وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ صحت کے بحران کا آغاز ہو چکا ہے مگر یہ کسی نئے جرثومے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے ہے کہ لوگ خوراک کی کمی کے باعث بیماریوں کا زیادہ شکار ہوں گے۔ متعدی امراض، خوراک کی کمی اور توانائی کے بحران کے مجموعی اثرات کے باعث لاکھوں اموات معمول کی اموات کے علاوہ ہیں۔

     

    پیٹر سینڈز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی حکومتوں کو چاہیے کہ خوراک کے بحران کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے صحت کی سہولتوں پر توجہ دیں، خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لیے، ایسے افراد کو طبی مسائل کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ بنیادی صحت خصوصاً دیہات کے نظامِ صحت پر توجہ مرکوز کی جائے۔ ہسپتال بھی اہمیت کے حامل ہیں تاہم جب اس قسم کے چیلنج کا سامنا ہو تو بنیادی صحت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

    پیٹر سینڈز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جدوجہد کے دوران وہ وسائل بھی صرف ہو گئے جو تپ دق سے بچانے کے لیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کے باعث 2020ء میں 15 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2020ء میں دیکھا گیا کہ عالمی سطح پر 15 لاکھ افراد نے ٹی بی کا کم علاج کرایا جس کا مطلب ہے کہ ہزاروں لوگ نہ صرف مریں گے بلکہ دوسروں کو بھی متاثر کریں گے۔

    مغرب اور یوکرین روس پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ یوکرین سے اجناس کی برآمد روکنے کے لیے رکاوٹیں ڈال رہا ہے جس سے عالمی سطح پر قحط کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے اجناس کی برآمد میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

    اسی لاکھ کم سن بچے موت کے خطرے کا شکار

    پانچ برس تک کی عمر کے قریب 80 لاکھ بچے غذا کی قلت کے سبب موت کے خطرے سے دو چار ہیں۔ یہ بات بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہی ہے۔ سب سے زیادہ خطرے کا شکار ان 15 ممالک کے بچے ہیں جہاں اس وقت خوراک کی قلت ہے۔ ان میں افغانستان، یمن، ایتھوپیا اور ہیٹی بھی شامل ہیں۔ یونیسف کے مطابق موت کے خطرے سے دوچار ایسے بچوں کی تعداد ہر منٹ بڑھ رہی ہے۔ اس بگڑتی صورتحال کی ایک وجہ روس کے یوکرین پر حملے کے سبب عالمی سطح پر اشیائے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ہیں۔

     

  • مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں،ماہرین

    مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں،ماہرین

    پاکستان میں عموماً گرم ترین مہینےجون میں گرتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں برفباری بھی ہورہی ہے۔ ماہرین نے مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قراردیا ہے-

    باغی ٹی وی : بی بی سی اردو کے مطابق محکمہ ماحولیات پاکستان کےسابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمر الزمان نے برفباری کو موسمی تبدیلی اور انتہائی شدید موسمی صورتحال قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ثابت کر رہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کی زد میں آ چکا ہے۔

    ملک میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات سندھ کے ماہر ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مغربی اور بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سلسلہ بہت شدید تھا مغربی ہواؤں کے بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گرا ہے اس درجہ حرارت کے اثرات جب سطح سمندر سے 8 ہزار میڑ سے اوپر والے علاقے پر پڑے تو کم ہوتے ہوئے درجہ حرارت نے بارش کو برف باری میں تبدیل کر دیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں ان بارشوں نے موسم کی شدت کو کم کیا ہے اورپانی کی کمی کا مسئلہ حل کیا ہے وہیں ان موسمیاتی تبدیلوں کے باعث کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں اگر معمول کا گرم موسم نہیں ہوگا تو گرمیوں کے موسم میں ہونے والی فصلوں اور پھلوں کو نقصان پہنچے گا۔ اسی طرح انسانی صحت کے بھی کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    واضح رہےکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جون کے مہینے میں ہونے والی برفباری کے باعث گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع بابو سر ٹاپ کا راستہ ایک روز بند رہا۔بابو سرٹاپ کا درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا ہے چلاس کے قریب گیٹی داس میں بھی گزشتہ 2 روز سےشدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ ایسی ہی اطلاعات وادی نیلم سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں کچھ مقامات پر بھی برفباری ہوئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

  • ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا

    ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا

    استنبول:ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا،اطلاعات کےمطابق ترکی دورے پرگئے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دونوں ملکوں نے صحافی جمال خاشقجی کی قتل سے پیدا ہونے والی پرانی تلخیوں کو بھلا کر "باہمی تعاون کا ایک نیا دور” شروع کرنے کا عہد کیا۔اور یہ بھی عہد کیاکہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ ملکر باہمی معاملات کوحل کریں گے

    مشن کشمیر،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ترکی،سعودی عرب اورروسی ہم منصبوں سے الگ الگ

    اس حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ استنبول میں سعودی سفارت خانے میں سن 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ تھا جس میں محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے تک بات چیت کی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والے اہم گفتگو کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے،”باہمی تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی، فوجی، سکیورٹی اور ثقافتی تعلقات میں تعاون کا ایک نیا دور شروع کرنے کے مستحکم عزم کا عہد کیا گیا۔”

    مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ دونوں ملکوں نے تجارت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے نیز مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں نے کہا کہ اگلے دس برسوں کو تعاون کے ایک نئے دور کے طور پر لیا جائے گا۔اس مشترکہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے علاقائی اورعالمی مسائل کے حوالے سے اہم مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے دو طرفہ تبادلہ خیال کو فعال بنانے سے بھی اتفاق کیا تاکہ "خطے میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کی جاسکے اور تمام مسائل کے سیاسی حل میں مدد مل سکے۔”

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے سہ ملکی دورے کے آخری مرحلے پر بدھ کے روز ترکی پہنچے تھے۔ اس سے قبل وہ مصر اور اردن بھی گئے تھے۔ انقرہ پہنچنے پر ان کا شاندار روایتی استقبال کیا گیا۔ وہ اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ محمد بن سلمان نے ان تینوں ملکوں کا دورہ ایسے وقت کیا جب امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ماہ سعودی عرب آنے والے ہیں۔

    سعودی عرب اور ترکی ایک ہونے جارہے ، اہل اسلام کے لیے خوشی کی خبر

    ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی تقریباً دس برس قبل اس وقت شروع ہوئی تھی جب مصر میں عبدالفتح السیسی سن 2013 میں اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کرکے خود صدر بن گئے تھے۔ ترکی نے عبد الفتح السیسی کواس وقت صدر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    گستاخانہ خاکے، فرانس کے خلاف ردعمل میں سعودی عرب کی پاکستان اور ترکی کے موقف کی

    رجب طیب ایردوآن نے سعودی عرب سےاپنےتعلقات کو ایک بار پھر بحال کرنےکا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ اس وقت ترکی کو شدید اقتصادی مسائل کا سامناہےجبکہ اس کی تجارت میں سعودی عرب کا ایک بڑاحصہ ہے۔ایردوآن نے رواں برس اپریل کے اواخر میں سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس دوران ولی عہد محمد بن سلمان کےساتھ ان کےمعانقے کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔

    یوریشیا گروپ کی مشرق وسطیٰ ریسرچ ٹیم کےسربراہ ایہم کامل کا کہنا ہےکہ بائیڈن کےسعودی عرب کےدورے سے قبل ولی عہد کا تین ملکوں کایہ دورہ ریاض کے”علاقائی کردار کومستحکم کرنے اورمفاہمت کی کوششوں کو توسیع کرنے”کا حصہ ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ اس سے مصر اور ترکی کے درمیان ثالثی کرنے میں بھی مدد ملے گی جو سابق صدر مرسی کی معزولی کے بعد سے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • دعازہرا کیس:  نکاح جائزہے، بچی سے زبردستی نہیں کرسکتے۔ سپریم کورٹ

    دعازہرا کیس: نکاح جائزہے، بچی سے زبردستی نہیں کرسکتے۔ سپریم کورٹ

    دعازہرا کیس عدالت عظمی میں زیرسماعت تھا جس پر عدالت نے ان کے والد کو مناسب فورم سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نکاح قانونی طور پر جائز ہے لہذا بچی کےساتھ زبردستی نہیں کرسکتے۔

    سپریم کورٹ میں موجود ذرائع کے مطابق جج نے ریمارکس دیئے کہ: ہم بھی والدین ہیں اور والد کا دکھ سمجھ سکتے ہیں لیکن دعا زہرا اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکی ہیں۔ لہذا اب آپ یہ  الزام نہیں لگا سکتے کہ میری بیٹی پر کسی نے کوئی زبردستی کی ہے اور کسی انہیں اغوا کیا کیا تھا۔
    عدالت نے کہا: آپ اور آپ کی بیگم چاہیں تو آرام سے اپنی بیٹی سے مل سکتے ہیں بھلے آپ جتنے گھنٹے ان سے ملنا چاہیں۔ لیکن اب آپ کا اغوا والا اعتراض ختم ہوچکا کیونکہ بچی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اس کی بھی خواہشات ہیں۔ لہذا آپ ہم سے یہ نہ چاہیں کہ عدالت اس شادی کا تعین کرے کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟
    جسٹس سجاد علی شاہ نے دعا زہرا کیس کی سماعت کے دوران ان کے والد کو کہا: جب دو عدالتوں میں بیانات بھی ہوگئے ہیں تو پھر آپ کو کیا مسئلہ ہے حتکہ آپ کی بیٹی نے آپ سے ملاقات کرنے کے بعد بھی یہی کہا کہ مجھے شوہر کے ساتھ جانا ہے تو یہ ان کا حق ہے لہذا اب آپ کیا چاہتے یا کہتے ہیں؟

    واضح رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی واپسی کی استدعا پر درخواست خارج کرتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کیا باتیں چل رہی ہیں، کہ آپ کا مسلک اور ان کا مسلک اور ہے، ملاقات کے بعد بھی بچی نہ مانی تو کیا کر لیں گے۔
    مہدی رضا نے عدالت کو کہا ہمارے ہاں ولی کے بغیر شادی نہیں ہوتی ، چاہے بچی کی چاہت ہو لہذا میں چاہتا ہوں کہ بچی میرے حوالے کی جائے. اس پر عدالت نے انکار کرتے ہوئے انکی درخواست خارج کردی.

  • ہم نے بجٹ میں ٹیکس نہیں بڑھایا اور عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو کریں گے. وزیرخزانہ

    ہم نے بجٹ میں ٹیکس نہیں بڑھایا اور عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو کریں گے. وزیرخزانہ

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا ہے اور ناہی غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا ہے جبکہ کاروباری طبقہ جیسے شوگر ملز وغیرہ پر ٹیکس بڑھایا ہے. جس سے امیروں پر ٹیکس لگارہے ہیں.

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ : میں نے پہلے دن سے کہا تھاکہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا ضروری ہے، اور ایسے فیصلے کرنا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے بہت مشکل تھے، لیکن ہم ایک ایک چیز کی قیمت کے ذمے دار ہیں چاہے ہماری غلطی ہو یا نہ ہو لہذا اب ہماری ذمہ داری ہےکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں، اور ہم نے اللہ کے کرم سےپاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران حکومت کو زمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا: پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر چھوڑ نے میں پچھلی حکومت کا کردار ہے۔

    مفتاح کے مطابق: دو سوار ب کا خسارہ ملا لیکن ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھاکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔
    وزیرخزانہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ : وہ پاکستان کو سری لنکا کیوں بنانے جارہے تھے؟

    انہوں نے کہا: ہم ساری ساری رات بیٹھ کر آئی ایم ایف سے بات کرتے ہیں اسی وجہ سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی آئی تو ہم بھی ضرور پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کریں گے.

  • پمز: 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت منسک ادارہ کی حیثیت بحال کی جائے گی۔ وزیرصحت، عبدالقادر پٹیل

    پمز: 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت منسک ادارہ کی حیثیت بحال کی جائے گی۔ وزیرصحت، عبدالقادر پٹیل

    وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے ملازمین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے انہیں خوشبری سنائی کہ: ملازمین کی سول سرونٹس برقرار رکھنے کے لیے پمز کے 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت منسک ادارہ کی حیثیت بحال کروانے کیلئے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
    ان خیالات کا اظہار وزیر صحت نے پمز ملازمین کے احتجاج میں جاکر کیا جس پر ملازمین نے دس روز سے جاری اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اس عمل کو سراہا۔
    واضح رہے کہ: پمز ملازمین نے متنازع قانون ایم ٹی آئی کیخلاف دس روز سے احتجاج کررہے تھے۔ تاہم اب وفاقی وزیر کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے اوپی ڈیز کی سروسز بحال کردی ہیں۔

    پمز کے ایک ملازم وسیم ارشاد کے مطابق: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل پمز ہسپتال میں تشریف لائے اور ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کا خاتمہ کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔
    انہوں نے مزید کہا: وزیر صحت نے کہا بہت جلد ترمیمی بل سینٹ سے منظور کروا کر پمز کے 2018 والے وفاقی سٹیٹس کو بحال کیا جاے گا لہذا نکی اس یقین دہانی پر احتجاج پیر تک موخر کرنے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    لاہور: لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا-

    باغی ٹی وی : پی آئی اے حکام کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،پرندہ ٹکرانے پر جہازکے کپتان نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کپتان نے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا –

    ملک میں موسم کی صورتحال

    پی آئی حکام کے مطابق پرواز پی کے 258 شارجہ لاہور اتر رہا تھا لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ، پرواز کے قابل نہ رہا پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہاہے-

    قبل ازیں موسمی کی خرابی کی وجہ سے نواب شاہ اتاری گئی کراچی کی پرواز میں فنی خرابی ہوگئی تھی جس کے باعث 170 مسافر پریشان ہوگئے لاہور سے آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 405 شدید بارش کے دوران کراچی نہ اتر سکی، ائیر بس اے 321 طیارے کو قریبی متبادل ائیرپورٹ نواب شاہ اتارا گیا تھا۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ نواب شاہ لینڈنگ کے بعد ائیربس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی طیارے میں سوار لاہور سے کراچی کے 170 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا مسافر نواب شاہ ائیر پورٹ کے لاؤنچ میں کراچی روانگی کے منتظر ہیں۔

    ائیر لائن حکام کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائن کے انجینئرز لاہور سے نواب شاہ کے لیے طیارے میں روانہ ہو رہے ہیں، انجینئرز کو نواب شاہ ائیرپورٹ پر چھوڑ کر مسافر لے کر طیارہ کراچی آئے گا۔

    عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

  • عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا،  وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

    عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

    اسلام آباد میں منعقدہ تحریک انصاف کی ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اینکرپرسن ارشد شریف نے کہا کہ: عمران خان کے خلاف بڑی کوشش کی گئی کہ کرپشن کیسز نکالے جائیں مگر ابھی تک موجودہ حکومت کو کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں ملا ۔

    اینکرپرسن نے دعوی کیاکہ: ایک دن مجھے کسی نے کہا کہ آپ تو کرپشن پر بڑی اسٹوریز کرتے ہیں مگر عمران خان کی کرپشن پر کیوں خاموش ہیں تو میں نے انہیں جواب دیا کہ: ہمارے بھی وزیراعظم کے دفتر میں ذرائع ہوتے ہیں اور مجھے پتہ ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان وہ شخص ہے جو پانی کی آدھی بوتل بھی ضائع نہیں ہونے دیتا وہ کرپشن کیسے کرسکتا ہے۔

    ارشد کہتے ہیں کہ : ایک دن مجھے معلوم ہواکے عمران خان نے پانی کی بوتل پی اور آدھی بچ گئی جب انہیں یاد آیا کہ آدھی پانی کی بوتل بچ گئی تھی اور وہ بوتل کسی نے اٹھا لی تھی تو سابق وزیراعظم کو یہ بات بھی بری لگی کہ اگر پانی کی آدھی بوتل بچ گئی تھی تو اسے ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

    ارشد شریف نے مزید کہا: ہم (یعنی تحریک انصاف کے حامی) صحافیوں سمیت اب تو سابقہ پوری کابینہ پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہیں۔

    انس نامی شخص نے ارشد شریف کو یاد دلایا کہ: عمران خان ایک ایسا شخص ہے جس نے کہا تھا کہ ان کی کابینہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرح بڑی ہوگی مگر انہوں نے اقتدار کے بعد ان سے بھی بڑی کابینہ بنائی جس میں تینتیس وفاقی وزیر، پانچ مشیر اور بیس خصوصی مشیر رکھے۔ جو آج تک کی سب سے بڑی کابینہ تھی۔
    https://twitter.com/NotAnosss/status/1539656076177854464

    سیاسی کارکن افنان احمد نے اینکرپرسن ارشد شریف کو مبارکباد دیتے کہا کہ: آپ کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں. آپ کو انکے سیمینار میں پہلی قطار میں کرسی ملنی چاہئے تھی.

    صارف عالم گیر کے خیال میں ارشد شریف کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ: انکے اندر تعصب کیسے پیدا ہوا اور اپنے پروگرام میں ایک جماعت کے سیاسی بیانیہ کو انہوں نے کیسے پھیلانا شروع کیا.
    https://twitter.com/AamirSiming/status/1539657879535628288

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات اورجہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،کوہستان، مانسہرہ اور بالاکوٹ میں تیز ہوا ؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی میں بھی آج موسم خشک رہے گا-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش ہوئی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہےاس میں مزید کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے پری مون سون سسٹم برقرار تھا، کراچی کے گرم اور مرطوب موسم نے مغربی سسٹم کو تقویت دی تیز ہواؤں کے بعد بارش کا سسٹم لسبیلہ سے کراچی میں داخل ہوا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے اب تک سب سے کم بارش سرجانی ٹاؤن میں 1.7ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل میں22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی-

    محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 6 ملی میٹر، گلشن معمار میں 4.4 ملی میٹر، اولڈ ائیر پورٹ میں 15 ملی میٹر، فیصل بیس میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ میں 5.8ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 2.7ملی میٹر ،مسرور بیس میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    جبکہ کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئےاس کے علاوہ بارش کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔

    ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات پر دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

    عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،