Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • دورحاضرجوڈیشل اکٹیوزم کا نہیں لہذا اب فیصلےآئین کے مطابق   ہونگے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال

    دورحاضرجوڈیشل اکٹیوزم کا نہیں لہذا اب فیصلےآئین کے مطابق ہونگے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ : اب جوڈیشل ایکٹوازم کا دور نہیں رہا، لہذا ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
    چیف جسٹس کے ریمارکس کے مطابق: ایسا حکم دیں گے کہ ٹرائل بھی نہ رکے اور توہین عدالت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی بھی چلتی رہے۔
    عدالت عالیہ نے نیب سے ملزمان کی فہرست اور ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کیں۔
    گزشتہ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ای او بی آئی غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس میں توہین عدالت کے معاملہ کی سماعت کی ۔
    ایک رپورٹ کے مطابق: سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ : عدالت کو دی گئی رپورٹ میں ملزمان کی مکمل فہرست شامل نہیں۔
    تاہم اسی دوران جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا: نیب ریفرنس کی کیا صورتحال ہے؟ تقرریاں تو 2009 ءسے شروع ہوئی تھیں۔

    اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا: سپریم کورٹ نے جنوری 2011 میں ای او بی آئی میں بھرتیاں روکنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ستمبر 2011ء سے مئی 2012 ء کے درمیان ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں.

    اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جن افراد نے بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ان کا نام نیب رپورٹ میں موجود ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کر گیا-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 268 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 75 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    قبل ازیں پاکستان میں کورونا وبا پھیلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھ اکہ کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے ہر لمحے باخبر ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنےکے حوالے سے ایس او پیز تیارکررہےہیں-

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور اس ٹارگٹ کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کی پھر سے آنےوالی لہر سے بچنے کےلیے صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے-

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی 85 فی صد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا-

    یاد رہےکہ دنیا بھر کی طرف پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات بھی تیز کردیئے گئے ہیں،پاکستان کےہمسائےممالک چین ، افغانستان ، ایران اوربھارت میں کورونا کیسزمیں بڑھتےہوئے اضافے نے پاکستان کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس لہر سے نمٹنے کیےلیے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں-

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

  • کابینہ میں اضافہ۔ شاہ اویس نورانی بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    کابینہ میں اضافہ۔ شاہ اویس نورانی بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید تین معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی، ڈاکٹرجہانزیب خان اور ظفرالدین محمود وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تینوں معاونین خصوصی کا درجہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

    اس سے پہلے 8 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے جنید انوار چودھری، سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔

    طارق فاطمی، محمد صادق، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقرر کیا جا چکاہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کی تعداد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مزید تین معاونین خصوصی مقرر کردیے جس کے بعد کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ عمران خان کی کابینہ کی تعداد 52 تھی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تین نئے معاون خصوصی تعینات کر دیئے۔وزیراعظم نے اویس نورانی ،محمد جہانزیب خان اور ظفرالدین محمود کو معاون خصوصی تعینات کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم کے 4 مشیر ،6 وزیر مملکت اور 34 وفاقی وزیر ہیں۔ اس طرح کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ معاونین خصوصی، مشیر ، وزرائے مملکت اور وفاقی وزرا کی کل تعداد 52 تھی جس پر جب موجودہ حکمران اپوزیشن میں تھے تو تنقید کرتے تھے لیکن اپنی حکومت آنے پر اب کابینہ 55 رکنی کرلی ہے۔

  • قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ: ہمیں آئی ایم ایف کے اس مشکل بجٹ کے ساتھ باندھنے کے اصل ذمہ داری تباہی سرکار پر عائد ہوتی ہے جو آئے تھے سو دن میں تبدیلی لانے اور جنہوں نے کشکول توڑنے کی بات کی تھی۔ لیکن سارا مسئلہ ان کی شاہ خرچیاں، تقسیم کی سیاست اور ان کی اپنی انا کی وجہ سے ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا: جو سیاست دان ایک دن بھی اپنی انا سے ذرا ہٹ جائے تو وہ مشکل فیصلے کرتے ہیں۔ اور آپ کا کیا خیال ہے کہ اس صورتحال میں ہمیں حکومت کرنا اور کسی کے ساتھ بندھ جانا ہمیں پسند ہے؟ نہیں ایک ہمارا یہ فیصلہ ہے اور دوسرا وہ تھا کہ ہم اپنے ملک کو دیوالیہ ہونے دیتے عمران خان جیسے نااہل حکمران کے ہاتھ میں لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ بھلے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑیں مگر ملک کو بچانا ہے۔ سری لنکا کی آپ کے سامنے ہے جو دیوالیہ کی طرف جا چکا ہے۔

    شیری رحمان اپنے خطاب میں کہتی ہیں: تحریک انصاف کی حکومت کو آلو اور ٹماٹر کی قیمت سے کوئی سروکار نہیں جو اصل مسئلہ ہے اس ملک کا اور یہ حکومت اگر مشکل فیصلے نہ کرتی اور اپنی سیاسی ساکھ کو داو پر نہ لگاتی تو پاکستان سیدھا دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔

    شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ: عمران خان پڑھے لکھے لوگوں کو گمراہ کررہا ہے لہذا اب ہماری اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی کیونکہ غریب نے پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے ہیں اور اس قربانی سے ملک کو بچانا ہوگا۔

    ان کا تقریر کے آخر میں کہنا تھا کہ: ہمیں ایک غریب آدمی کیلئے انکی ضروری اشیاء خوردونوش جیسے دال، روٹی اور پٹرول کیسے سستا کرنا ہے اور ان کے گھروں میں صاف پانی کیسے آئے گا  اس سب پر مل جل کوئی حل نکالنا ہوگا اور یہ بحران تب ہی ختم ہوگا جب ہم آپس میں مل بیٹھیں گے۔

  • ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا افتتاح

    ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا افتتاح

    چترال (گل حمادفاروقی کی رپورٹ)ضلع اپر چترال کے تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس دور افتادہ علاقے میں بننے والے اس سکول کی عمارت جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوگی جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی بارہویں جماعت تک معیاری تعلیم دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی ،تفصیلات کے مطابق ضلع اپر چترال کے علاقے مستوج میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا۔ اس کیلئے علیحدہ عمارت تعمیر ہوگی جس کا سنگ بنیاد مستوج میں رکھا گیا۔سکول کے سنگ بنیاد کے موقع پر نامدار نیشنل کونسل کے صدر حافظ شیر علی مہمان حصوصی تھے۔ جبکہ AKESP کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز مومن بھی توسیع کی اس تقریب میں موجود تھے۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع کا بنیادی مقصد اس علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔

     

    اس سکول کے سنگ بنیاد پر یہاں کے طلباء و طالبات نہایت خوش ہیں ،ادارے کے جنرل منیجر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خوش محمد خان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کریں،بچوں کے علاوہ انکے والدین بھی اس سکول کی تعمیر پر خوش ہیں ،

    تقریب سے چترال سکاؤٹس کے 141 ونگ کے کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد، حافظ شیر علی، امتیاز عالم، خوش محمد خان، ہیڈ آف ایجوکیشن آئین شاہ، وغیرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر فراہم کرے گی بلکہ اس سکول کی عمارت بھی جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کی جائے گی جس پر موسمی تبدیلی بھی بہت کم اثر انداز ہوگی۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

  • عمران خان کا امریکی سازش والا بیانیہ کہاں گیا؟ وزیر داخلہ

    عمران خان کا امریکی سازش والا بیانیہ کہاں گیا؟ وزیر داخلہ

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ: یوٹرن ماہر سابق وزیر اعظم عمران خان سے پوچھا جائے کہ آپ کا امریکی سازش والا نعرہ کہاں گیا ہےِ؟ اور عمران خان آئے روز شوشے چھوڑ رہے ہیں.

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ: جن ووٹوں سے عمران خان آئے انہی ووٹوں سے شہباز شریف بھی وزیراعظم بنے ہیں۔ راجہ ریاض اور نور عالم پچھلے دو سال سے عمران خان پر تنقید کر رہے تھے-
    انکا مزید کہنا تھا کہ: نیب ترامیم پر بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں. نیب ایکٹ کا پہلے جائزہ لے لیں تو معلوم ہوگا کہ 80 فیصد ترامیم تحریک انصاف کی حکومت خود آرڈیننس میں لیکر آئی تھی.

    انکے مطابق: نیب 90 دن کا ریمانڈ لیتا تھا، نیب بتائے کونسے سیاست دانوں سے کتنے پیسے وصول کیے؟ نیب نے جو پیسے ریکور کیے ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے کیے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ: عدالت نے کئی فیصلوں میں نیب کو کالا قانون کہا اور نیب میں 90 دن ریمانڈ کے باوجود چالان پیش نہیں کیا جاتا تھا۔ لہذا ہم تو اب بھگت چکے ہیں اور نیب قانون کو ہم نے اپنے لیے ٹھیک نہیں کیا بلکہ اسلامی نظریاتی کونسل اور عدالت کی بھی تجاویز تھیں۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا: نیب قوانین پر کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس کو بھی اعتراضات تھے، ضمانت کا اختیارعدالت کو دیا گیا ہے، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، آنے والے ایک دو روز میں چیئرمین نیب کا فیصلہ ہوجائے گا، نیا چیئرمین نیب، ادارے کے اندر خرابیوں کو بھی دور کرے گا۔ 

    انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بارے بتایا کہ: اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت موجود تھی۔جس میں اہم قومی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لئے ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے گا، اوروزیراعظم شہباز شریف بھی مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

  • افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہے، مریم اورنگزیب

    افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہے، مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے

    مریم اورنگزیب نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر ‘این ڈی ایم اے’ نے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا وزیراعظم نے بدھ کو افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر امداد بھجوانے کا اعلان کیا تھا،

    پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں زلزلے اور طوفانی سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکام اور ادارے افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا۔ میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، میں جاں بحق ہونے والوں اورزخمیوں کے لیے دعا گو ہوں اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں زلزلے سے باالخصوص پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے ۔ پاکستان افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی گئی ہیں وزیراعظم شہبازشریف نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر مسلح افواج نے اظہار افسوس کیا ہے

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی رات 6.1شدت کے زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہوئے ہیں صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں-

  • کورونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے:عبدالقادر پٹیل

    کورونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے:عبدالقادر پٹیل

    اسلام آباد:کورونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ کورونا کی تازہ ترین صورت حال سےہرلمحے باخبر ہیں اوراحتیاطی تدابیر اختیارکرنےکے حوالے سے ایس او پیز تیارکررہےہیں

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور اس ٹارگٹ کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کی پھر سے آنےوالی لہر سے بچنے کےلیے صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی 85 فی صد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک بھر میں ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبے مل کرکورونا سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،

    این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اس اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کی

    یاد رہےکہ دنیا بھر کی طرف پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات بھی تیز کردیئے گئے ہیں،پاکستان کے ہمسائے ممالک چین ، افغانستان ، ایران اوربھارت میں کورونا کیسز میں بڑھتے ہوئے اضافے نے پاکستان کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس لہر سے نمٹنے کیےلیے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں‌

  • امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار تسلیم کرلیں. عمران خان

    امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار تسلیم کرلیں. عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں رجیم چینج سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار کے طور پر قبول کریں۔

    انہوں نے سیمنار سے خطاب میں سوال اٹھایا کہ: کیا ہمیں امریکہ کو اڈے دینے چاہئے؟ مزید کہا ریمنڈ ڈیوس نے دن دہاڑے پاکستانیوں کو قتل کیا اور وہ اسے نکال کر لے گئے۔

    عمران خان کے مطابق: میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائے گا. کیونکہ یہ دونوں (شہباز شریف اور حمزہ شہباز) باپ بیٹے تو مجرم ہیں.

    سابق وزیراعظم کا تقریب میں کہنا تھا کہ: ڈرون حملوں سے  ہمارے پاکستانی باشندے مارے جا رہے تھے لیکن پھر بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو نہیں سراہا گیا۔

    عمران خان نے دعوی کیا: ایبسولیٹلی ناٹ اپنے ملک کے مفاد میں کہا اور ہاں میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ امریکا ہمیں ٹشوپیپر کی طرح استعمال نہ کرے۔

    سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ: امریکا کا ایجنڈہ سیدھا، سادہ ہے اور وہ یہ ہم اسرائیل اور بھارت کو تسلیم کرلیں اور کشمیر کو بھول جائیں اسی لئے امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کو سلام  کرو۔

    عمران نے یاد دلایا کہ:  پچھلے تیس سالوں سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جب سابق وزیراعظم نواز شریف بھارت گیا تو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خوف سے حریت رہنماؤں سے ملاقات تک نہیں کی تھی۔

    پھر کہا کہ: صحافی نجم سیٹھی اور سابق سفیر حسین حقانی جیسے لوگ چاہتے ہیں ہم امریکا کی غلامی کریں۔ کیا امریکا کی غلامی سے ملک ترقی کر جائے گا؟ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیس ارب ڈالر امداد دی گئی اور پاکستان کو کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لہذا  پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان ہوتا رہا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ: وزیر اعلی پنجانب حمزہ شہباز کو بٹھانے کے لیے الیکشن کمیشن انجینئرنگ کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کریڈبیلٹی ختم ہو چکی ہے۔ اور ہمیں پتا ہے کے الیکشن کمشنر شہزادہ، شہزادی کے سامنے جا کر بیٹھتے ہیں۔

    مزید کہا: پاکستان کی جمہوریت کو اس سے نقصان ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن بیس حلقے حمزہ شہباز کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایسا کرنا پاکستان کے جمہوری نظام اور عدالتی سسٹم کی تباہی ہوگی۔

  • فواد چودھری کبھی سچ بھی بول لیا کرو۔ حسین حقانی

    فواد چودھری کبھی سچ بھی بول لیا کرو۔ حسین حقانی

    سابق وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے ایک پیغام میں الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ:‏ ” سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے پاکستان کے معاشی بحران کا حل دیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے دینے چاہئیں۔
    سابق وزیر اطلاعات نے مزید دعوی کیا کہ: حسین حقانی کا مشورہ ہے کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں سے دستبردار ہو جائے اور ہندوستان اور اسرائیل کے ساتھ برابری کے بجائے ماتحت ریاست کے طور پر تعلقات قائم کرے۔

    فواد چودھری کے مطابق: سابق وزیر اعظم ‏عمران خان اس خدشے کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی کا مقصد پاکستان کے معاشی حالات کو اس قدر خراب کرنا ہے کہ پاکستان کو مستقل طور پر غلام بنایا جاسکے۔

    چودھری نے دعوی کیا کہ: سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ترجمانوں کے مشورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں، لہذا ہم اس مہم کو مسترد کرتے ہیں اور ہر صورت پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کرینگے۔

    سابق سفیر حسین حقانی نے فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کو کہا کہ "کبھی سچ بھی بول لیا کرو۔ اگر آپ دعوی کرتے ہو تو اس کا کچھ ثبوت بھی تو آپ کو دینا چاہئے مثال کے طور پرتمہارے پاس کوئی تحریر، کوئی کہی ہوئی بات یا کوئی خفیہ ٹیپ وغیرہ ہوگی لہذا وہی سنا یا پھردکھا دیں جس میں ہم نے وہ کچھ کہا ہو جس کا ہم سے منسوب کرتے ہوئے جھوٹا دعوی کیا جارہاہے۔


    ایک صارف شکیل احمد کہتے ہیں کہ: کسی کے بارے میں سچ جھوٹ کا محاسبہ کون کرے گا؟ یہاں تو الزامات ایسے لگائے جاتے ہیں جیسے سزا و جزا ہے ہی نہیں۔ ایسا نظام کب لاگو ہوگا جس میں الزامات لگانے والے کو الزامات ثابت نہ کرنے والے پر سزا ہوسکے؟

    صحافی رضی دادا نے حسین حقانی کے ردعمل پر کہا کہ: حد ہے ویسے! آپ فواد چوہدری کو سنجیدہ لیتے ہیں؟ آپ کو چاہئے انہیں اگلی نوکری ڈھونڈنے میں مدد فرمادیں، بےچارے کی بہت بری حالت ہے۔