Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • فلائی جناح کا لاہور اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پروازوں کے آغاز

    فلائی جناح کا لاہور اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پروازوں کے آغاز

    پاکستان کی فضائی کمپنی فلائی جناح نے لاہور اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو 29 اکتوبر 2025 سے شروع ہوں گی۔

    گلف نیوز کے مطابق یہ نئی فضائی سروس ہر ہفتے بدھ اور اتوار کو چلائی جائے گی جس کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (لاہور) کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہِ راست جوڑا جائے گا،شارجہ کے بعد دبئی فلائی جناح کے لاہور نیٹ ورک میں شامل ہونے والا دوسرا اماراتی شہر بن گیا ہے فلائی جناح اس سے قبل لاہور کو ریاض، جدہ، دمام اور بحرین سے بھی جوڑ چکی ہے۔

    ایئرلائن کے پاس 6 جدید ایئربس A320 طیاروں کا بیڑا موجود ہے جو مسافروں کو اضافی ٹانگوں کی جگہ، آن بورڈ مینو، مفت ان فلائٹ اسٹریمنگ اور وفاداری پروگرام جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں،لاہور اور دبئی کے درمیان نئی پروازوں کی بکنگ فلائی جناح کی ویب سائٹ، کال سینٹر اور مجاز ٹریول ایجنسیز کے ذریعے دستیاب ہے۔

    فوجی قربانیوں کا جواب، دہشت گردوں کا خاتمہ قریب ،تحریر:یوسف صدیقی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں،پہلے بچے کی پیدائش متوقع

  • اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اسحٰق ڈار

    اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اسحٰق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔

    اسحٰق ڈار نے دوحہ میں ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کے وزارتی تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر قانونی اور بلاجواز جارحیت کی سخت مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ ماہ او آئی سی وزرائے خارجہ جدہ میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر غور کے لیے جمع ہوئے تھے، جو اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    اسحٰق ڈار نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جارحیت خطے کے استحکام کے لیے شدید خطرہ اور اسرائیل کی سرکش سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات عالمی نظام اور سفارتکاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    اجلاس میں شرکا نے اسرائیلی مظالم پر احتساب کی ضرورت پر زور دیا اور کئی اہم فیصلے کیے:

    اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف عرب۔اسلامی ٹاسک فورس کی تشکیل

    او آئی سی کی سفارش کے مطابق اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

    رکن ممالک کی جانب سے تعزیری اقدامات پر اتفاق

    سلامتی کونسل سے مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ

    غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کی ضمانت

    دو ریاستی حل کے لیے حقیقی اور وقت مقررہ مذاکراتی عمل کی بحالی

    آخر میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت، انصاف اور قیامِ امن کے لیے او آئی سی اور عرب ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
    امریکا اور چین کے درمیان میڈرڈ میں اہم تجارتی مذاکرات شروع

    ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست

  • بھارت کیخلاف میچ،پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    بھارت کیخلاف میچ،پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے چند گھنٹوں بعد ایشیا کپ گروپ اے کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے جس کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے، جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی،ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ کے دوران حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور کیا گیا، تاہم فہیم اشرف کو بطور آل راؤنڈر ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا جو شاہین آفریدی کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ سنبھالیں گے۔

    اس کے علاوہ، قومی ٹیم بھارت کو اسپین جال میں ہی پھنسانے کی کوشش کرے گی جس کے لیے محمد ابرار، صائم ایوب اور محمد نواز اہم ہتھیار ثابت ہوں گے جب کہ صائم ایوب بھی ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    ممکنہ پلینگ الیون

    سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر مسلح جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کا کرکٹ کے میدان میں آج پہلا ٹاکرا ہوگا جس کے لیے مودی کا گودی میڈیا مسلسل پروپیگنڈہ کررہا ہےپاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیاکپ میں آج اپنا دوسرا میچ کھیلیں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا:بھارتی مسلم رہنما پاکستان دشمنی میں پیچھے نارہے

    پاک بھارت ٹاکرا:بھارتی مسلم رہنما پاکستان دشمنی میں پیچھے نارہے

    بھارتی مسلم رہنما اسد الدین اویسی پاکستان دشمنی میں پیچھے نارہے-

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنے پر بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،اسد الدین اویسی نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب دوطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا تو کھیل کیوں رہے ہیں،انہوں نے بھارتی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرسکو،چند ہزار کروڑ روپوں کے لیے میچ کھیلنے والوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو،رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔

    پاک بھارت ٹاکرا:بھارتی مسلم رہنما پاکستان دشمنی میں پیچھے نارہے

    فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

  • وزیر خارجہ سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحا پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔

    گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوحا میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی یہ اجلاس اتوار 14 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

    میانمار فضائیہ کے اقلیتی باشندوں پر حملے، 2 اسکول تباہ

    ججوں کی سکیورٹی ٹینک بھی لے دیں تو وہ بھی ایک سے زیادہ مانگیں گے۔خواجہ آصف

    صدر زرداری کی چنگدو میں لی شو لی، ممبر پولیٹیکل بیورو اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات

  • ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

    ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے،ستمبر میں واڈا کی فالو اپ تصدیق نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان اب مزید سخت نگرانی کے تحت نہیں ہے، جس سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔’

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واڈا نے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد اسلام کو ای میل کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیاپی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی قیادت میں اصلاحی اقدامات کیے گئے، جن میں پالیسی کو ہم آہنگ کرنا اور طریقہ کار میں اصلاحات شامل تھیں تاکہ پاکستان وقت پر سخت عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔

    سیالکوٹ کے ریسکیورز جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

    یاسر پیرزادہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ یہ صرف ایک بیوروکریٹک کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی ایتھلیٹس اور اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے زندگی کی علامت ہےایک ایسے ملک کے لیے جو بڑے اسپورٹس پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیت دکھانے کی تیاری کر رہا ہے، واڈا کی جانب سے یہ منظوری ایک اہم قدم ہے،اگر جنوری تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے جاتے تو اس سے خودکار طور پر عدم تعمیل کا سامنا کرنا پڑتا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایتھلیٹس کو قومی پرچم تلے مقابلہ کرنے سے روکا جا سکتا تھا اور کھیلوں میں عالمی تنہائی کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔

    یمن کے حوثی باغیوں سے منسلک تقریباً 3 درجن افراد اور کمپنیاں بلیک لسٹ

    گزشتہ سال واڈا نے سات قومی اینٹی ڈوپنگ اداروں کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا اور انہیں نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے ’ بقیہ اصلاحی اقدامات’ کرنے کے لیے مزید چار ماہ دیے تھے ان ممالک میں نمیبیا، پاکستان، پاناما، ساموا، سینیگال، یوگنڈا اور یوراگوئے شامل تھےمئی میں ادارے کے صدر وٹولڈ بانکا نے کھیلوں میں کارکردگی بڑھانے والی دواؤں کے استعمال کو روکنے کی کوششوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی نوعیت پر تشویش کا اظہار کیا اینٹی ڈوپنگ کو سیاسی بنانے کی کوششیں بہت پریشان کن ہیں۔

  • خودمختار ریاستوں پر اسرائیل کے بار بار حملے تشویشناک ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    خودمختار ریاستوں پر اسرائیل کے بار بار حملے تشویشناک ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان قطر کی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اس معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی۔

    اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ اور الجزائر کی حمایت سے طلب کردہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہےجب غزہ امن معاہدہ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا تھا، ایسے وقت میں اسرائیلی حملہ علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہےخودمختار ریاستوں پر اسرائیل کے بار بار حملے تشویشناک ہیں اور اسی پس منظر میں عرب اسلامک سمٹ کا اجلاس دوحہ میں بلایا گیا ہے۔

    بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان نے 10 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی انسدادِ دہشت گردی سے متعلق ذیلی تنظیم کی صدارت سنبھال لی ہے اور علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسدادِ دہشت گردی کی کوششیں جاری رکھے گاز،ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیری حریت رہنما شبیر احمد شاہ کو کینسر کے باوجود ضمانت نہ دینے کی بھی مذمت کی۔

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے مابین بھرپور تعلقات ہیں جن میں دفاعی تعاون بھی شامل ہے، ترک وزیر دفاع کا حالیہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تھیز،صدر مملکت آصف زرداری کے دورۂ چین سے متعلق سوال پر وضاحت کی گئی کہ یہ دورہ ہنگامی نوعیت کا نہیں تھا بلکہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہےعلی امین گنڈاپور کے معطل پاسپورٹ سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ وضاحت دے سکتی ہے جبکہ بیرونی ممالک سے مذاکرات اور بات چیت وفاقی حکومت کا اختیار ہےانہوں نے واضح کیا کہ سیلاب کے پس منظر میں بین الاقوامی مدد کی اپیل کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہےز،وفاقی حکومت جب مناسب سمجھے گی اپیل کرے گی۔

    دریائے چناب میں سیلاب :درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

  • برطانوی ہائی کمشنر کی  اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا-

    ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔

    اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت امداد اور یکجہتی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون متاثرین کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،انہوں نے برطانیہ کی جانب سے موجودہ تباہی کے پیمانے کو سمجھنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہا-

  • پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

    پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی طرف سے شدید مذمت کی اور اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیاوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو برادر ملک قطر کے خلاف حملے پر سخت تشویش ہے، پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

    انہوں نے قطری قیادت کو بلاجواز اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی مکمل یکجہتی کا یقین دلایا اور اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں قطر کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہا اور کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کا مقصد علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، جس سے جاری سفارتی اور انسانی کوششوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی تھی، شہباز شریف نے 15 ستمبر کو غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے قطر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی جانب سے او آئی سی اجلاس کے شریک اسپانسر اور انعقاد کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے رواں سال بھارت کی بلاجواز جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر امیر قطر سے اظہار تشکر بھی کیا،امیر قطر نے اظہارِ یکجہتی کے لیے دوحہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کے فروغ، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور پاک قطر برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

  • صدر  حکومتی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر  کل روانہ ہوں گے

    صدر حکومتی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے

    صدر آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 تا 21 ستمبر تک10 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔

    دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے شہروں چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ کریں گےاس دوران صدر مملکت صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی،آصف زرداری خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے، اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کی روایت کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی ’’ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری‘‘ کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،اس موقع پر باہمی مفادات کے بنیادی امور پر حمایت کی تجدید، اقتصادی و تجارتی تعاون بشمول سی پیک کو فروغ دینے اور علاقائی امن، ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

    وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار