Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • بیجنگ : شہباز شریف اور  پیوٹن کی ملاقات

    بیجنگ : شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات

    بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کی ملاقات، ولادیمیر پیوٹن نے سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز کی تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس کے بعد بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے-

    شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہےوزیراعظم شہباز شریف نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

    دوران ملاقات روسی صدر نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے غیر رسمی ملاقات کی، ساتھ ہی وزیراعظم کی صدر بیلاروس الیکزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور تاجکستان کے صدر سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے ترکمانستان اور کرغستان اور مالدیپ کے صدور سے بھی اہم ملاقاتیں کیں،وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اینتونیو گوتیرس سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

  • پاکستانی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے, گورنر اسٹیٹ بینک

    پاکستانی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے, گورنر اسٹیٹ بینک

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026 میں شرح نمو 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی بینک کے گورنر نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جبکہ کونسل کی قیادت اور اراکین نے برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

    گورنر جمیل احمد نے بتایا کہ 2022 کے بعد پاکستان نے غیر معمولی معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر جو 2023 کے آغاز میں صرف 2.8 ارب ڈالر رہ گئے تھے، اب بڑھ کر 14.3 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، جاری کھاتہ خسارہ نمایاں طور پر کم ہوا ہے، جبکہ ترسیلات زر 2025 میں بڑھ کر 38 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جو بڑی حد تک غیر رسمی ذرائع سے رسمی چینلز کی طرف منتقل ہوئی ہیں۔

    سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

    جمیل احمد نے کہا کہ افراطِ زر جون 2025 میں کم ہو کر 3.2 فیصد کی تاریخی سطح تک آ گیا ہے، جس کی بدولت اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ایک سال میں شرحِ سود کو 22 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دیا، مالیاتی نظم و ضبط، ایکسچینج کمپنیوں میں اصلاحات اور بیرونی قرضوں کے مستحکم سطح پر رہنے نے منڈیوں کو اعتماد فراہم کیا ہےپاکستان کی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے اور مالی سال 2026 میں شرح نمو 3.25 سے 4.25 فیصد کے درمیان رہے گی، ہمارا عزم ہے کہ استحکام کو برقرار رکھا جائے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے جائیں اور افراطِ زر کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف میں رکھا جائے۔‘

    دوسری جانب پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے گورنر کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو برآمد کنندگان کو درپیش بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا اگرچہ معاشی استحکام حاصل کیا گیا ہے لیکن پاکستان میں کاروبار کی لاگت اب بھی غیر مسابقتی ہے،برآمدی سہولت اسکیم سے ضروری خام مال کے اخراج نے برآمد کنندگان پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے، ایسے وقت میں جب عالمی منڈیوں میں پاکستان کے لیے مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کا نادر موقع موجود ہے۔‘

    علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن اورگورنر کے پی،پر کڑی تنقید

    فواد انور نے زور دیا کہ برآمدی سہولت اسکیم سے نکالے گئے خام مال پر عائد درآمدی ڈیوٹیز واپس لی جائیں، سیلز ٹیکس 3 سے 5 فیصد تک محدود اور قابل واپسی بنایا جائے مزید یہ کہ سب کے لیے یکساں 1 فیصد ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم، اور اجرت و توانائی کے بڑھتے اخراجات کے لیے سبسڈی والے فائنانسنگ پروگرام فراہم کیے جائیں،ٹیکسٹائل اور ملبوسات پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، یہی وقت ہے کہ حکومت جراتمندانہ پالیسی معاونت فراہم کرے تاکہ ہماری صنعت عالمی منڈی میں طویل المدتی مارکیٹ شیئر حاصل کر سکے، بجائے اس کے کہ مقابلے میں پیچھے رہ جائے۔

    بیلجیئم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

  • معرکہ حق: عالمی میڈیا فیلڈ مارشل کا معترف،پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع

    معرکہ حق: عالمی میڈیا فیلڈ مارشل کا معترف،پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع

    بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا۔

    معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کے لیے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز ہو گیا اور بین الاقوامی میڈیا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا،بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مردآہن قرار دیا،چینی وزارت خارجہ نے بھی پاک فوج کو استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا مضبوط محافظ قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Asim Munir) کے لیے تاریخی جملے ادا کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا،واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ پاک امریکہ تعلقات میں نئی جہت کی علامت قرار دیا،فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

    ہمارے دور میں کوئی این او سی کسی بھی غیر قانونی طور پر آباد سوسائٹی کو نہیں دیا گیا،عظمیٰ بخاری

    امریکہ (America) کا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی میں نمایاں سنگِ میل ہےامریکہ کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی کیخلاف کاوشوں میں پاکستان کے مثبت کردار کی بھرپور انداز میں تعریف کی گئی،اس سے قبل بھی واشنگٹن ٹائمز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بگڑتے تعلقات فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد جنرل عاصم منیر کو علامتی فتح دلانے کے لیے “اسٹیل کے اعصاب” والے لیڈر کے طور پر سراہا گیا۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کا بیرون ملک بین الاقوامی دنیا میں قد بھی بلند ہوا، جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر نئی عزت ملی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور بائیڈن انتظامیہ کے نسبتاً مخالفانہ موقف سے ہٹنے کو اہمیت دیتی ہے۔

    قدرتی آفات ہماری اجتماعی کوتاہیوں اور غفلتوں کا نتیجہ ہیں۔سبیل اکرام

    معرکہ حق میں پاکستان سے عبرت ناک شکست کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے دوستوں میں اضافہ ہوافیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا، چین، سعودی عرب، ایران، ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں کی بدولت پاکستان کا مؤقف دنیا میں مضبوط طریقے سے اجاگر کیا گیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملڑی ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہےشاندارملڑی ڈپلومیسی کی بدولت امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دے رہا ہے کامیاب ملڑی ڈپلومیسی اور پاکستان کے ابھرتے عالمی تشخص کے پیش نظر اہم ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دے رہے ہیں۔

    ایس سی او علامیہ، پاکستان کے دہشتگردی کے حوالے سے موقف کی تائید

  • بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے

    بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے

    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں، بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے، 8 لاکھ کیوسک کا ریلا 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائےگا۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں ،ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

    ادھر دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور کے مقام پر تحصیل صدر، بستی یوسف اور احمد والہ کھوہ سمیت 7 بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرِ آب آگئی ہیں دریائے چناب سے جھنگ کے گاؤں جنگران میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متاثرین اور مال مویشی کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قصور کے اسکول میں قائم ریلیف کیمپ دورہ کیا، مریم نواز نے خواتین اور بچوں سے بات چیت کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔

    دوسری جانب کمشنر ملتان عامر کریم نے کہا ہے ابھی 40 ہزار کیوسک کا ریلا ملتان میں داخل ہوا ہے اور پیر کو دریائے چناب میں ملتان سے تقریباً 8 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے، ہیڈ تریموں سے 7 لاکھ کیوسک جبکہ راوی سے 90 ہزار کیوسک پانی ملتان میں داخل ہوگا، ہیڈ محمد والا کی گنجائش 10 لاکھ کیوسک ہے تاہم ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالا جائے گا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا کہناہے کہ دریائےچناب کا ریلا2 سے3 ستمبرکےدوران مظفرگڑھ کی حدود میں داخل ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی مدد: کے پی حکومت نے وفاق سے تعاون مانگ لیا

    فیصل آباد کے قریب دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے دریا کے اطراف سیکڑوں ایکڑ اراضی اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں،فیصل آباد ماڑی پتن کے علاقے سے 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک کا ریلا گزررہا ہے، 1500 سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد: کے پی حکومت نے وفاق سے تعاون مانگ لیا

    دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانےکے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا جس کے باعث جھنگ میں 220 دیہات ڈوب گئے، سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں، رابطہ سڑکیں پانی میں غائب ہو گئیں۔

  • پاکستان اور چین ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں، صدر زرداری

    پاکستان اور چین ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں، صدر زرداری

    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں اور ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں۔

    تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ’چائنا ڈیلی‘ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

    انہوں نے صدر شی جن پنگ کو تاریخی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے جو یوریشیا کے 80 فیصد رقبے اور دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہے،رکن ممالک کے مشترکہ مقاصد اُس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے جب تک دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کے ’تین بڑے خطرات‘ کو مل کر ختم نہ کیا جائے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غربت، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ بھی اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

    صدر زرداری نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے بانی رہنماؤں کے ساتھ مل کر اس دوستی کی بنیاد رکھی جبکہ بے نظیر بھٹو نے اسے مزید مضبوط کیاپاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) اس رشتے کی ایک عظیم علامت ہے جو پاکستان کی معیشت کی ترقی کا نیا باب ہے پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کی مکمل حمایت کرتا ہے جو اعتماد، مساوات اور مشترکہ ترقی کی بنیاد فراہم کرتا ہےیہ پلیٹ فارم ہمیں امن، سلامتی، تجارت، ٹیکنالوجی اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے

    یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے،عظمیٰ بخاری۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک–ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا،صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    ہم کسی ٹرول یا سیاسی دباؤ کا جواب نہیں دینا چاہتے، مریم اورنگزیب

    دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کی اور عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے دفاع کے عزم کو دہرا یا۔

    ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ نے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مسلم دنیا سمیت عالمی امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے،عظمیٰ بخاری

  • مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    چین کے شہر تیانجن میں شہباز شریف اور مودی کے استقبال میں واضح فرق دکھائی دیا۔

    مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دونوں وزرائے اعظم ایک ہی شہر میں موجود ہیں،مودی نے تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ، آذربائیجان اور چین کے صدور کے ہمراہ کھانے میں شرکت کی –

    شہباز شریف اور مودی کے استقبال میں واضح فرق دکھائی دیاوزیراعظم شہباز شریف کا استقبال واضح طور پر ایک فاتح سربراہ مملکت کے جیسا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کے ریڈ کارپٹ استقبال میں چین کے اعلیٰ حکام موجود تھے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چین میں استقبال پھیکا سا دکھائی دیا۔

    صدر نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی

    وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چین میں استقبال پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے،سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہباز شریف کے استقبال کو گرمجوش قرار دیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مودی کے چین میں استقبال پر تنقید کی گئی۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ چینی جہازوں کے ذریعے بھارتی رافیل گرانے والے کا ایسا ہی استقبال بنتا تھاصارف کا کہنا تھا کہ دنیا میں چینی جہازوں کی مارکیٹ آسمان پر پہنچا دینے والے کا استقبال تو بنتا ہے وزیراعظم شہباز شریف کو تیانجن ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا اور ریڈ کارپٹ استقبال چھ گنا بڑے ملک بھارت کو شکست دینے کا کمال ہے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال باعث فخر ہے۔

    سیلاب سے بیس لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب

  • شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گےوزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی،ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر عالمی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ پر خصوصی بات چیت ہوگی،وہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

  • محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر  کی ملاقات

    محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی ہےوزیر داخلہ نے پاک، بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کی حکومت کے مؤثر کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر حکومتِ سعودی عرب اور سفیر کا شکریہ ادا کیا،کہاکہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں،سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

    علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں، شرجیل میمن

  • ڈاکٹر  طاہر القادری کا 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے حوالے سے اہم اعلان

    ڈاکٹر طاہر القادری کا 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے حوالے سے اہم اعلان

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے حوالے سے ایک اہم اعلان فرمایا ہے۔

    پاکستان میں حالیہ تاریخی اور تباہ کن سیلاب کی وجہ سے، جس نے تمام صوبوں بشمول پنجاب، گلگت، بلتستان اور خیبر پختونخوا کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے نقل مکانی اور بے پناہ جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے، اس وجہ سے امسال لاہور مینارِ پاکستان پر ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کا مقام تبدیل کرکے ایوانِ اقبال لاہور کردیا گیا ہے۔

    عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں پر خرچ ہونے والے لاکھوں روپے اب سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے استعمال کیے جائیں گے،اہم اعلانات میں یہ باتیں شامل ہیں۔

    کانفرنس کے مقام میں تبدیلی

    یہ تقریب مینارِ پاکستان کی بجائے اب ایوانِ اقبال، لاہور میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات کو منعقد ہوگی۔

    آن لائن اور مقامی طور اجتماعات کا انعقاد

    وہ لوگ جو عام طور پر کانفرنس کے لیے لاہور کا سفر کرتے ہیں، وہ اپنے شہر میں رہ کر منہاج ٹی وی اور دیگر آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے مقامی منہاج القرآن کے مراکز، مساجد، اور شادی ہالز میں اس تقریب کا انعقاد کرسکتے ہیں۔

    خدمت کی اپیل

    شیخ الاسلام نے منہاج القرآن کے تمام کارکنان اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سے سیلاب متاثرین کی امداد میں اپنی کوششیں بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سال، میلاد کی خوشی مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت اور مدد کر کے منائی جائے گی۔