Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاک فوج کے شہدا کے اعزاز میں تقریب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خطاب

    پاک فوج کے شہدا کے اعزاز میں تقریب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خطاب

    راولپنڈی:جی ایچ کیو میں پاک فوج کے شہدا کے اعزاز میں تقریب ،اطلاعات کے مطابق آج جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پاک فوج کے شہدا غازیوں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے شہدا اورغازیوں کے خاندانوں کو مدعو کیا گیاتھا

    اطلاعات کے مطابق جی ایچ کیو انویسٹیچر کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز کی بہادری اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

    تقریب میں شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ 48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 30 ​​سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

    شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    چیف آف آرمی سٹاف کا جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

    شہدائے وطن کے عظیم ورثاء، غازیوں، جنرل آفیسرز، آفیسرز، receipients of SI (M)اور میرے بہادر جوانوں السلام علیکم!
    آج ہم پھرماردرِ وطن پے قُربان ہونے والے ہمارے بہادر جوانوں کی قُربانی کوacknowledgeکرنے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اُن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے۔جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں۔ یہ انہی آفیسرز، جے سی اوزاور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے اصل ہیرویہ ہمارے شہید ہیں، یہ ہمارے غازی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں، وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔
    ایک شہید جو ہے جب تک دُنیا قائم ہے، اُس کا نام ہمیشہ چمکتا رہے گا۔اُس نے دُنیا میں بھی اپنا نام کمالیا اور آخرت میں بھی اپنا نام کما لیا۔جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ شہید کے خون کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی اُس کی بخشش ہو جاتی ہے۔وہ نہ صرف اپنے آپ کو بخشوا لیتا ہے لیکن اپنے ورثاء کیلئے بھی جنت کے راستے کھول دیتا ہے۔
    کوئی قوم، کوئی ملک اپنے شہداء کی قربانی کا صِلہ پیش نہیں کر سکتی۔ کوئی مادی قوت، دولت، پیسہ اُس کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال کریں، اُن کی فیملی کی دیکھ بھال کریں، اُن کی بیواؤں کی، اُن کے والدین کی دیکھ بھال کریں، اُن کے بچوں کی دیکھ بھال کریں۔جو انشاء اللہ ہم کریں گے۔ لیکن میں یہ مانتا ہوں کہ کوئی بھی دیکھ بھال اور کوئی بھی مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ایک والد کیلئے، ایک والدہ کیلئے، جب تک وہ اس دُنیا میں زندہ ہیں اور جب تک وہ اس دُنیا سے نہیں جاتے، اُن کا بچہ اُن کی نظر کے سامنے ضرور روز آئے گا، روز اُن کو یاد آئے گا۔ ایک بیوہ جس کا خاوند اُس کے ہاتھ سے چلا گیا اور وہ بچے جن کے سر سے باپ کی شفقت اُٹھ گئی ہے، اُن کو بھی اُس کی کمی ضرور محسوس ہو گی اور اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
    لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ ملک آپ لوگوں کی قُربانیوں کی وجہ سے زندہ ہے اور میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کی قُربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔یہ فوج ہی ہے جو صُبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ، کیا سیلاب ہو، کیا طوفان ہو، کیازلزلہ ہو یا کووڈہو۔ہر جگہ فوج آپ کو ملے گی۔ کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے۔
    آجکل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلاہوا ہے وہاں پر پانی کی کمی ہے اور میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر اُن لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، صاف پانی مہیا کر رہی ہے۔اور ہم اپنی اس خدمت پر، اس کام پر ہم اپنا فخر محسوس کرتے ہیں۔
    میں اپنے شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
    دُنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔تو وہ یہ کیا کہتے ہیں کہ کیسے کیا آپ نے، باقی ملک فیل ہو گئے۔تو یہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں ایسی کیا خوبی ہے؟ تو میں ہمیشہ بتاتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لختِ جگر، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قُربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اور جب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں۔تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

  • ایران نے تیل کی غیرقانونی ترسیل کےالزام میں غیرملکی جہاز پر قبضہ کرلیا

    ایران نے تیل کی غیرقانونی ترسیل کےالزام میں غیرملکی جہاز پر قبضہ کرلیا

    ایران نے خام تیل کی غیرقانونی ترسیل کے الزام میں ایک غیرملکی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے ملک سے ایندھن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک غیرملکی جہاز کو قبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایرانی حکام نے عملے کو بھی گرفتارلیا ہے

    ایران، جہاں بھاری سبسڈیز اور اپنی قومی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے ایندھن سب سے کم قیمت پر دستیاب ہے، پڑوسی ممالک اور سمندری راستے سے خلیجی عرب ریاستوں کو ایندھن کی اسمگلنگ کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔

    خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ جہاز جس میں 550,000 لیٹر سے زیادہ اسمگل شدہ ایندھن تھا، خلیجی پانیوں میں قبضے میں لیا گیا ہے۔ اس جہاز کو جنوبی صوبے ہرمزگان کی بندرگاہ پر لے جایا گیا جہاں اسے تحقیقات کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    صوبائی سرحدی محافظوں کے سربراہ حسین دہکی کا کہنا ہے کہ وہ اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جہاز کی شناخت کرنے اور اسے حراست میں لینے میں کامیاب ہو گئے جس کا مقصد مارو جزیرے کے مشرق میں بڑے پیمانے پر سمگل شدہ ایندھن کی کھیپوں کو لے جانا تھا۔ایرانی حکام نے حالیہ مہینوں میں کئی بحری جہازوں کو خلیج میں ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

  • یورپی ممالک کےفیصلےامریکا کےاشاروں پرکیےجاتےہیں:روس

    یورپی ممالک کےفیصلےامریکا کےاشاروں پرکیےجاتےہیں:روس

    ماسکو روس نے یورپی یونین اور امریکا پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے فیصلے امریکا کے اشاروں پر کیے جاتے ہیں۔

    آج بروزبدھ روس کے ریڈیو اسپٹنک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے کہا کہ یورپ کے فیصلوں اور بیانات کا انتظامی مرکز درحقیقت یورپی اتحاد کے رکن ممالک کی سرزمین پر نہیں ہے۔

    ترجمان وزارتِ خارجہ ماریا زخاروف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ذمے داران کے بیانات امریکی ہدایات کے زیر اثر ہوتے ہیں اور اس بات کا جاننا بہت دشوار ہو گیا ہے کہ یورپی یونین کے کون سے فیصلے خود مختار اور آزاد حیثیت سے کیے جاتے ہیں۔

    یورپی ممالک کے فیصلوں کے حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی کیا ہے، وہ کیا چاہتے ہیں اور کس چیز کے لیے کوشاں ہیں، ان باتوں کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

    رواں سال 24 فروری کو یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے مغربی اتحادی ممالک جن میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور فرانس سرفہرست ہیں، یوکرین کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور اس دوران روس پر کئی طرح کی کڑی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

    واضح رہے کہ 27 رکن ممالک پر مشتمل یورپی ممالک کے اتحاد یورپی یونین میں شامل اکثر ممالک نے مشرقی یورپی ملک یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین اور نیٹو اتحاد میں شمولیت اختیار کر لے تاہم روس کے نزدیک یہ سرخ لکیر کے مترادف ہے۔

  • پاکستانی نوجوان کاغذی جہاز کا عالمی چیمپئن بن گیا

    پاکستانی نوجوان کاغذی جہاز کا عالمی چیمپئن بن گیا

    سالزبرگ:پاکستانی نوجوان کاغذی جہاز کا عالمی چیمپئن بن گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نوجوان طالب علم رانا محمد عثمان سعید نے کاغذی جہاز کی عالمی چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔

    یہ مقابلہ آسٹریلیا کے شہر سالز برگ میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی، اس مقابلے میں کاغذی جہاز بنانے اور اڑانے والے خواہشمند افراد نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ شرکاء نے اے فور سائز کے مخصوص لال رنگ کے پیپر سے جہاز بنایا۔

    یہ مقابلے تین مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے تھے جن میں فاصلہ، ایئر ٹائم اور فضائی کرتب کی کیٹیگریز شامل تھیں جبکہ پاکستانی نوجوان نے فاصلے والی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

    عالمی چیمپئن بننے کے بعد پاکستانی طالب عالم رانا محمد عثمان سعید کا کہنا تھا کہ ’آُپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ تر شرکاء کے پاس جو جہاز ہے اسے اسکائی کنگ کہا جاتا ہے مگر میرے پاس مختلف ڈیزائن ہیں جو مربع کاغذ سے تیار کیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس میں تھوڑا سا ردوبدل کیا تھا جس سے مجھے اچھے نتائج ملے ہیں اور یہی میرے عالمی چیمپئن بننے کی وجہ بنی۔

    واضح رہے کہ رانا محمد عثمان کا جہاز سب سے زیادہ 14.86 سیکنڈز فضا میں رہا جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان کا جہاز 16.39 سیکنڈز تک فضا میں رہا تھا۔

    دوسری جانب فاصلے کی کیٹیگری میں کامیابی سربیا سے تعلق رکھنے والے لارز کرسٹک کے حصے میں آئی جن کے جہاز نے سب سے زیادہ فاصلہ یعنی 61.11 میٹر طے کیا تھا۔فضائی کرتب والی کیٹیگری میں شرکاء کے بنائے ہوئے کاغذی جہازوں نے حیران کن کرتب دکھائے تاہم پہلی پوزیشن جنوبی کوریا کے سونگ ہون لی نے حاصل کی۔

    یاد رہے کہ کاغذی جہاز کے اس بین الاقوامی مقابلے کے لیے شوقین افراد کا دنیا بھر سے انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ فائنل مقابلوں میں ملکی سطح کے چیمپئنز کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

    زیلز برگ میں منعقد ہونے والی ریڈ بل پیپر ونگز 2022 نامی اس چیمپئن شپ میں رواں سال 150 سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ اس عالمی مقابلے کا فائنل 15 مئی کو منعقد کیا گیا تھا جس میں شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

  • ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی

    ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی

    لاہور:ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر لاہورہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئےہدایت کی کہ اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے لگائی جائیں۔

    جسٹس شجاعت علی نے شہری ضیاءالدین کی درخواست پر سماعت کی جس میں دخواست گزارنے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاچاری، سیکریٹری قانون پنجاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا ہے۔وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ کامران لاشاری 70 سال سے زائد العمرہیں۔ وہ 2012 میں مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو کنٹریکٹ پر والڈ سٹی کا پہلا ڈی جی لگا دیا گیا۔ ان کے کنٹریکٹ کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی اور غیرقانونی کنٹریکٹ میں تین سالہ توسیع دے دی گئی۔

    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ زائد العمر ہونے کی بنا پر کامران لاشاری کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی جا سکتی تھی۔ ایسا کیا جانا والڈ سٹی ایکٹ 2012 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کامران لاشاری کی بطور ڈی جی تقرری کالعدم قراردے۔

  • سابق گورنر پنجاب حرکت میں آگئے:حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    سابق گورنر پنجاب حرکت میں آگئے:حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ نے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکشن کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    آئینی ماہرین نے وفاقی حکومت کے نوٹیفیکشن کے خلاف پٹیشن تیار کرلی ہے جو کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا امکان ہے عمرسرفراز چیمہ گورنر شپ سے ہٹانے کے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکشن کو چیلنج کریں گے۔ عمرسرفراز چیمہ کاداخلہ روکنے کے لئے گورنرہاؤس کے باہر پولیس کی تعیناتی کا معاملہ بھی عدالت کے سامنے اٹھایاجائے گا۔

    دوسری طرف سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کل اہم فیصلہ دیا جو کہ جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدمنحرف ارکان نااہل ہوگئےہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پوری دنیا کو معلوم ہوگیا لیکن الیکشن کمیشن کو نہیں پتہ لگا کہ یہ ارکان بھگوڑے ہیں۔

    ان کا کنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں ہیں اس لئے چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اکثریت کھوچکی ہے، بچہ بچہ جانتا ہے موجودہ حکومت کرپٹ ہے۔

  • کیا ایرانی جوہری تنصیبات کوتباہ کردیاجائےگا:اسرائیل نے جوہری تنصیبات پرحملے کی مشقیں شروع کردیں

    کیا ایرانی جوہری تنصیبات کوتباہ کردیاجائےگا:اسرائیل نے جوہری تنصیبات پرحملے کی مشقیں شروع کردیں

    تل ابیب:کیا ایرانی جوہری تنصیبات کوتباہ کردیاجائےگا:اسرائیل نے شاید فیصلہ کرلیا ہے،اسرائیل کی افواج رواں ماہ کے آخر میں ایک ماہ طویل فوجی مشق کریں گی جو گزشتہ کئی دہائیوں میں اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشق ہوگی۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی فوجی مشق ہوگی جس میں ایرانی جوہری اہداف پر فرضی حملے شامل ہیں۔

    ایرانی جوہری تنصیبات کے حوالے سے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہےکہ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کی چارہفتے کی یہ فوجی مشق قبرص میں 29 مئی سے شروع ہوگی۔ بحیرہ روم میں اسرائیلی فضائیہ بھی مشق میں حصہ لے گی جو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کی تربیت حاصل کرے گی۔

     

    “آتشی رتھ” نامی اس فوجی مشق کے دوران اسرائیلی افواج ایرانی زیر زمین جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے، ایران اور خطے میں اس کے اتحادیوں بالخصوص حزب اللہ کے ردعمل کی تیاری کے علاوہ پیچیدہ ایرانی فضائی دفاع سے نمٹنے کی تربیت حاصل کریں گی۔

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ رام بن براک نے اس مجوزہ فوجی مشق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی منصوبہ بندی بہت پہلے کی گئی تھی جو انتہائی بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے کی تیاری ہے۔

    آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ چار ہفتوں تک چلنے والی ان فوجی مشقوں کے دوران فوجیوں کو فضا، سمندر، زمین اور سائبر کے مختلف محاذوں پر کثیر جہتی جنگ کی تربیت دی جائے گی۔ امریکی فضائیہ بھی اس فوجی مشق کا حصہ ہوگی۔ امریکی سینٹرل ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا اسرائیلی فوجی مشق کا مشاہدہ کرنے کے لیے گزشتہ روز اسرائیل پہنچے ہیں۔

    اسرائیل کی یہ فوجی مشق ایسے وقت ہونے جا رہی ہے جب امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کررہی ہیں جو فی الوقت معطل ہیں۔

    اسرائیلی وزیر دفاع بینٹی گینٹز نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیے درکار مواد جمع کرنے سے صرف چند ہفتے دور ہے اور وہ نطنز کی جوہری تنصیب کے نزدیک زیر زمین نئے ٹھکانوں میں اے آر 6 طرز کے 1000 جدید سینٹری فیوجز کی تیاری اور تنصیب کو مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع

    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوں گے-

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ خزانہ ڈویژن کی ٹیم آئی ئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ مشاورت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئی ہےاجلاس بدھ سے شروع ہوں گے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کا پروگرام ٹریک پر آجائے گا اور پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی-


    اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط پر نظر ثانی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی اور آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت آنے کے بعد پہلی بارمذاکرات پچھلے ماہ اپریل میں ہوئے تھے اور مذاکرات کےبعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا تھا کہ انہوں نےحکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سےقرض پروگرام کی مالیت اوردورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

    انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف ’بڑی حد تک راضی ہوگیا ہے تاہم اب باضابطہ مذاکرات ہونے جارہے ہیں سابق وزیر اعظم عمران خان نےجو معاہدے کیے ان کی پابندی کی جائے گی یہ معاہدے عمران خان کے نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے ہیں-

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونےکےخدشات نہیں نئی حکومت کو مشکل فیصلےکرنا ہوں گےانہوں نے رواں سال ٹیکس بڑھانے کے امکانات کو بھی رد کر دیا تھا غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    مفتاح اسماعل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیروں کو سبسڈی دی جاتی ہے، حکومت یہ بوجھ نہیں برداشت کر سکتی آئی ایم ایف نے 2019 میں پاکستان کےلیے چھ ارب ڈالرز کا قرضہ منظور کیا تھا تاہم قرضے سے مشروط اصلاحات میں سست روی کے سبب مرحلہ وار قرض جاری ہونے میں تاخیر ہوئی۔

    واشنگٹن پہنچنے پر بدھ کو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی ختم کرتے ہوئے ٹیکس بحال کیے جائیں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ صنعتوں پر فوری ٹیکس استثنی ختم کیا جا سکتا ہے۔

  • ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں  نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    سابق وزیراعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کااہم فیصلہ آج آیا،ہم سپریم کورٹ کاشکریہ اداکرتےہیں-

    باغی ٹی وی : کوہاٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آج آیا، ہم سپریم کورٹ کا شکریہ اداکرتےہیں،سپریم کورٹ نےپاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا،حمزہ شہبازنے بڑی دیر سے اچکن سلوائی تھی،پنجاب میں اب مرغی کی قیمتیں بھی نیچی آجائیں گی، شریف فیملی کے کیسز سپریم کورٹ سنے،ڈاکٹررضوان کی موت کی بھی تحقیقا ت ہونی چاہیے،ہم چوروں کو بالکل اس ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے-

    عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا سےامپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتےہماراایک ہی مطالبہ ہےکہ فوری انتخابات کرائیں،ہم کسی امپورٹڈحکومت کوماننے کوتیار نہیں،کسی ایسی پارٹی کو ہرگز ووٹ نہ دیں جن کےلیڈرکی جائیدادیں اورپیسہ باہرہوآصف زرداری باہر جاتا تھا تو سب کہتے تھے دیکھ کر ہاتھ ملانا آپ کی انگلیاں چوری کر لے گا،یہ کبھی ان کو ابیسولوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتے تھےیہ کبھی ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے تھے، ہم نے کبھی غلامی نہیں کرنی ،وہ انسان تگڑا ہوتا ہے جو اپنے پیر پر کھڑا ہوتا ہے-

    عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کی کبھی تحقیقات نہیں ہوتی تھیں،ایک طرف راہِ حق ہے اور ایک طرف چور کھڑے ہیں اللہ کا حکم ہے کہ برائی کے خلاف جہاد کرو، ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، بیچ کا کوئی راستہ نہیں ہے میں یہاں آپ لوگوں کو تیار کرنے آیا ہوں،ہم نے اسلام آباد کی طرف حقیقی آزادی کا مارچ کرنا ہے-

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیال زمان اور ان کے خاندان نےہمارے ساتھ جدوجہد کی، آج چیری بلاسم بوٹ پالش کی حکومت ہے، یہ ہمیں سالوں کہتے رہے آپ نااہل ہیں اور ہم تجربہ کار ہیں، یہ کہتے تھے آپ عوام میں جائیں گے تو چھپتے پھریں گے،اب یہ چھپتے پھر رہے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہے،میڈیا ہمیں روز یاد کرواتا تھا کہ بہت مہنگائی ہو گئی، آج کوئی مہنگائی کا شور نہیں ڈال رہا،تین آوازیں لگیں گی، چور، غدار اور ڈیزل کتنے ہی سالوں کے بعد پہلی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی، سب نے کہا شہباز شریف بڑا تجربہ کار ہے صبح 7 بجے اٹھ جاتا ہے،ہمیں فخر ہے، ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالا،ہم نے کورونا جیسی وباء کا سامنا کیا،اگر یہ لوگ ہوتے تو آج عوام بھوکی مر رہی ہوتی،میرے خلاف ان سب کی تقریریں سوشل میڈیا پر پڑی ہیں-

    چئیرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ہمیں کہتے رہےکہ آپ نااہل ہیں انہوں نےملکی معیشت تباہ کر دی کوہاٹ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب امپورٹ حکومت پراس وقت خوف طاری کیا گیا،امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہےشہبازشریف نے بڑی دیرسےاچکن سلوائی ہوئی تھی، دن کے وقت جلسہ ہوتا تو اصل تعداد سامنے آرہا ہوتا-

    عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے مقابلے میں زرداری سب پر بھاری ہے،آصف زرداری وفاق میں بھی ہے اور سندھ پر بھی قبضہ کیے بیٹھا ہے،یہ درست ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں،ڈیزل،آصف زرداری اورچیری بلوسم نےزور لگا کرہماری حکومت گرائی،اس وقت سب سے زیادہ مزے آصف زرداری کررہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ امریکیوں کو کہیں گے خدا کے لیے ہماری مدد کرو،امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کراوئیں گےہم نے گندم پر بھی 30 فیصد کم کا معاہدہ کر لیا تھا ،امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کرائیں گےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کے عوام کوہوا،مہنگائی اور اسٹاک ایکسچینج گرنے سے ساری گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں ہم نے روس سے 30فیصد سستی گندم اور تیل کا معاہدہ کیا تھا-

  • کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    اسلام آباد:کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان جاری ،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

    مرکزی بینک کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک سال مزید آگے بڑھا دی گئی ہے۔ایس بی پی کے مطابق پرانے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے کاؤنٹرز سے تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کی سیریز 2005 سے 2008 تک جاری کی گئی تھی اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کا استعمال آہستہ آہستہ بند ہو گیا تھا۔جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کیے جاچکے ہیں، لیکن اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔31 دسمبر 2022 تک 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن برانچز سے تبدیل کرائے جا سکیں گے۔

    یہ سہولت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کی سروسز برانچز پر دستیاب ہے۔