Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • طرابلس میں لیبیا کی  حریف حکومت کے دارالحکومت میں داخل ہونے کے بعد جھڑپیں

    طرابلس میں لیبیا کی حریف حکومت کے دارالحکومت میں داخل ہونے کے بعد جھڑپیں

    لیبیا کی مشرقی پارلیمان کی جانب سے مقرر کردہ حریف حکومت نے منگل کو کہا کہ وہ دارالحکومت پہنچ گئی ہے، جہاں متحدہ حکومت نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ان کے ملیشیا حامیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی ہے۔

     

    فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ "لیبیا کی حکومت کے وزیر اعظم فتحی باشاغہ کی آمد، کئی وزرا کے ہمراہ، دارالحکومت طرابلس میں اپنا کام شروع کرنے کے لیے” وہ مغربی شہر میں داخل ہونے کے فوراً بعد حریف مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

     

     

    فروری میں، مشرقی شہر توبروک کی پارلیمنٹ نے سابق وزیر داخلہ باشاغا کو وزیر اعظم نامزد کیا۔لیکن وہ وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی قیادت میں طرابلس میں قائم اتحاد انتظامیہ کو بے دخل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جنہوں نے بارہا کہا ہے کہ وہ صرف ایک منتخب حکومت کو اقتدار سونپیں گے۔

    دبیبہ کی حکومت 2020 میں اقوام متحدہ کی قیادت میں 2011 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد آمر معمر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد سے ایک دہائی کے تنازعے کے تحت ایک لکیر کھینچنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر تشکیل دی گئی تھی۔دبیبہ کو گزشتہ دسمبر میں ہونے والے انتخابات تک ملک کی قیادت کرنی تھی لیکن انہیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا اور ان کے سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ اب ان کا مینڈیٹ ختم ہو چکا ہے۔

    باشاگھا کی حکومت کے عروج نے شمالی افریقی ملک کو دو حریف انتظامیہ دی، جیسا کہ 2014 اور 2020 کی جنگ بندی کے درمیان ہوا تھا۔

  • مشکلات درپیش ہیں، حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے،شاہد خاقان عباسی

    مشکلات درپیش ہیں، حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے،شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد:حکومت اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا حال دیکھنا ہے تو عدالتوں میں آ کر دیکھیں ، لوگوں کی تذلیل کیلئے جھوٹے کیسز بنائےگئے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہوگا ، اتحادی حکومت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز بے شک چلتے رہے، عمران خان بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں اور چیئرمین نیب بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بنے تین ہفتے ہو گئے ہیں، حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،ملک کی معاشی صورتحال نے سیاست کو ثانوی حیثیت دیدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ٹیبل پر تمام اداروں کو بیٹھنا ہوگا ، چار سالوں میں ملکی معشیت کی تباہی کی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ ایک سال میں اس تباہ شدہ معشیت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ہے ، اسمبلیاں توڑنا کسی چیز کا حل نہیں ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ جنھوں نے یہ حشر کیا ملک کا ان کا بھی احتساب ہو، عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کا بھی احتساب ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے، یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور آج ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ہیں۔

  • پاکستان بزنسل کونسل کا ایندھن پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا مطالبہ

    پاکستان بزنسل کونسل کا ایندھن پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد:پاکستان بزنسل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ معاشی استحکام کے تمام راستے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے ہو کر گزرتے ہیں اور اگر آئی ایم ایف کا پروگرام بحال نہ ہوا تو دوست ملکوں کی جانب سے بھی مدد متوقع نہیں۔

    پاکستان بزنس کونسل نے مطالبہ کیا کہ ایندھن پر سب کو سبسڈی دینے کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے، حکومت کو چاہیے کہ ایندھن کے استعمال اور درآمد کو محدود کرنے کی کوشش کرے تاہم بے عملی کے سنگین نتائج ہوں گے۔

    پاکستان بزنس کونسل نے مزید کہا کہ تیل پر سبسڈی جاری رکھی گئی تب بھی ملک مہنگائی سے بچ نہیں سکے گا، بہتر یہ ہو گا کہ مزید معاشی مشکلات سے بچنے کے لیے فیصلہ کیا جائے۔

  • کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:امن وامان کی خراب صورتحال اور ہرروزدھماکے ،شہر قائد میں دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ رونما ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ پیش آیا، اس بار ایک موٹر سائیکل بم دھماکے کے ذریعے کراچی کے باسیوں کو ہدف بنایا گیا، اس صورت حال پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد پھر سے متحرک ہو رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں، ہمیں ہر صورت میں اس دہشت گرد گروہ کے کارندے سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کے امن کی ہم سب نے قیمت ادا کی ہے، اب ایک بار پھر شہر اور شہریوں کو کسی صورت یرغمال بننے نہیں دوں گا۔

    گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، جس میں وزیر اعلیٰ کی طلبی پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بھی شرکت کی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ دھماکا کرنے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو تھوڑا وقت دیں، ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، صدر اور یونیورسٹی واقعے سے متعلق اہم شواہد مل چکے ہیں، ابھی میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیے جا سکتے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میمن مسجد کے قریب دھماکا ہوا، جس میں خاتون جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 3 اہل کار شامل ہیں، یہ دھماکا اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا، پولیس موبائل، رکشہ اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

    بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس بم موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے فریم میں نصب تھا، بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے آپریٹ کیا گیا۔

  • لاہور:دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا:آج موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    لاہور:دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا:آج موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    لاہور: دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا۔ آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ سے تیسری ہیٹ ویو شروع ہونے کے امکانات ظاہر کر دئیے۔

    شہریوں کا خوب امتحان لینے کے بعد دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ پیر کی طرح آج بھی لاہور میں بادلوں کی موجودگی اور ہوا نے گرمی کو پچھلے قدموں پر دھکیل دیا ہے۔ آج بھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ماہرین موسم اِس وقتی کروٹ کو نعمت قرار دے رہے ہیں۔

    ایک طرف سے اگر دوسری ہیٹ ویو کمزور پڑ گئی ہے تو دوسری جانب تیسری ہیٹ ویو بھی آنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ سے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیسری ہیٹ ویو شروع ہونے کے قوی امکانات ہیں جو زیادہ شدید ہوگی۔ خدشہ یہ بھی ظاہرکیا جا رہا ہے کہ آنے والے سالوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم جبکہ ملک بھر میں دن کے درجہ حرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم گرم رہے گا جبکہ آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہےگا جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔اسکے علاوہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

  • کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی:مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ماضی کی طرح انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل وہی رہا، ہر واقعے کے بعد وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک طرف کراچی دہشت گردی کے واقعات کی زد میں آ گیا ہے، اور دوسری طرف انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب جائے وقوعہ پر صرف مشہوری کے لیے حاضری دینے کا رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    چند دن قبل صدر دھماکے کے بعد بھی انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچے تھے، اور گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں بھی راجہ عمر خطاب تاخیر سے مشہوری کے لیے پہنچے، انھوں نے پریس کانفرنس کی اور چلتے بنے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، آج کے اور صدر دھماکے میں مماثلت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 2 اہل کار شامل ہیں، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل تباہ، کئی موٹر سائیکلوں اور رکشے کو نقصان پہنچا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی میں دہشت گرد متحرک ہو رہے ہیں، یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا –

    باغی ٹی وی : چینی وزارت خارجہ سےجاری بیان کےمطابق چین کے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ان کا ملک ہمیشہ کی طرح قومی خود مختاری اورسلامتی کےدفاع میں پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کرےگا، چین پاکستان کی معاشی ترقی اورمالی استحکام کو برقراررکھنےمیں پاکستان کی مدد جاری رکھےگا۔

    چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے اوراقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے کراچی میں چینی شہریوں پر حالیہ حملے سے چین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، امید ہے پاکستان مجرموں کو جلد قرار واقعی سزا دےگا۔

    شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر کراچی دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے، چینی شہریوں کی جانوں اور تحفظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور ہم چینی متاثرین اور زخمیوں کو بلا تفریق اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں۔

  • اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں

    افغانستان سے اسلحہ کا بھرا ہوا ٹرک پاکستان کے لئے روانہ ہو چکا تھا تاہم طالبان حکومت نے کاروائی کی اور ٹرک کو پکڑ لیا، طالبان پولیس نے کاروائی میں تین سمگلر بھی گرفتار کر لیے ہیں، جدید اسلحے سے بھرے ٹرک کو افغان طالبان نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے. ٹرک صوبہ غزنہ سے پکڑا گیا ہے گرفتار ملزمان افغانستان کے ہی باشندے ہیں اور وہ اسلحہ سے بھرا ٹرک افغانستان سے پاکستان منتقل کرنا چاہتے تھے

    افغان سیکورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، افغان وزارت داخلہ نے بھی اس کاروائی کی تصدیق کی ہے، ‏افغان طالبان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزنی صوبے میں اسلحے سے بھرا ٹرک قبضے میں لے کر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے یہ سارا اسلحہ پاکستان اسمگل کرنا چاہ رہے تھے

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

  • عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صحافی و اینکر احمد قریشی نے دعویٰ کیا کہ بطور وزیراعظم عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کے لئے تیار تھے، اور اس ضمن میں عمران خان نے ذارت اور خاندانی رابطوں کو بھی استعمال کیا، احمد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی حالت جب غیر مستحکم ہوئی تو پھر وہ پیچھے ہٹے، اس حوالہ سے چند نئی معلومات بھی سامنے آئیں گی

    احمد قریشی کے اس دعوے کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے بے بنیاد قرار دیا تا ہم احمد قریشی اپنے اس دعوے پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے

    دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ردعمل میں کہا کہ احمد قریشی عمران خان پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں، میں اس بات کو دہراؤں گی کہ یہ غلط کہہ رہے ، ہمیں بہت سے ایسے مسائل پر بولنے کے لیے مجبور نہ کریں جہاں ہم ابھی تک خاموش ہیں

    ایک اور ٹویٹ میں شریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کس کیلئے کام کرتاہے ، تو سوال یہ ہے کہ اسے عمران خان کی خارجہ پالیسی کو نشانہ بنانے کیلئے کون فیڈنگ کروا رہاہے ، اس دوران عمران خان نے تنقید کی کیونکہ احمد قریشی جیسے بوائز چاہتے تھے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے ، عمران خان نے پوری طرح اسرائیل کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا عمران خان نے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مسلسل عوامی سطح پر مذمت کی ، احمد قریشی کو چاہیے کہ وہ حقائق کا مطالعہ کریں ہم بہت سے حساس معاملات پر خاموش ہیں لیکن ہمیں کونے میں نہ دھکیلا جائے ہم ایک سال سے دیکھ رہے ہیں کہ یہ شخص عمران خان اور اس کی آزاد خارجہ پالیسی کو سنگین الزامات لگا کر نشانہ بنا رہا ہے جواب اس لیے نہیں دیا کیونکہ اس کے پاس کوئی خاصیت نہیں ہے

    قبل ازیں سابق وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نےاسرائیل کا دورہ کرنے پر معروف صحافی احمد قریشی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا شیریں مزاری کو جواب دیتے ہوئے احمد قریشی نے کہا آج کی خودساختہ پی ٹی آئی اسرائیلی مخالف 2005 میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجیک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر جنرل تھیں جب ان کے باس اس وقت کی پرویز مشرف حکومت کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ترکی میں پہلی پاکستان اسرائیل میٹنگ کی تھی جس کے بعد اسرائیل نے درآمدی لائسنس ختم کردیا تھا اس وقت اعتراض نہ کرکے انہوں نے اپنی نوکری بچائی پاکستانی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقات پر اعتراض نہیں کیا وہ اس عہدے پر2008 تک رہی .احمد قریشی نے اپنے ٹویٹ میں قصوری کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی .

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات و دیگر کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر چکے ہیں، ترکی کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات قائم ہیں،سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ پس پردہ تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے،سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں خبریں آئی تھیں کہ زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے تا ہم بعد میں انہوں نے تردید کی ،

    موجودہ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بھی زلفی بخاری کی اسرائیل کے دورے کی خبروں پر وضاحت مانگی تھی ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان زلفی بخاری اور اسرائیل حکام کے درمیان کی ملاقات کے حقائق عوام کے سامنے لائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حوالہ سے حقائق لے کر آئے اگر وہ نہیں گیا تو جو جہاز جو اسرائیل پہنچا تھا جو جہاز کی ڈیٹیل ہے وہ قوم کے سامنے لائے، سب پتہ چل جائے گا، دوسرا بتایا جائے کہ اگر جہاز کا یہی روٹ تھا تو کس نے اجازت دی، زلفی بخاری کو جہاز نے نہیں اٹھایا تو کس نے اٹھایا یہ خبر اسرائیل کے اخبار نے اسرائیل کے سنسر بورڈ سے اجازت لے کر شائع کی، پی پی مطالبہ کرتی ہے کہ اس جہاز کی تفصیل سامنے لائی جائے، سوشل میڈیا پر بھی یہ بحث چل رہی ہے

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

     

  • حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر پولیس کا دوبارہ چھاپہ

    حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر پولیس کا دوبارہ چھاپہ

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر پولیس نے دوبارہ چھاپہ مارا۔

    ترجمان اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی پی کے چہیتے اے ایس آئی فیضان کریم، نجی کپڑوں میں ملبوس افراد اور پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس فیملی میمبران کو ہراساں کررہی ہے، اہلکاروں نے گھر پر حلیم عادل شیخ کے متعلق معلومات لی۔ ایک گھنٹے بعد دوبارہ آئیں گے، پولیس اہلکار کہہ کر واپس روانہ ہوگئے۔

    ترجمان اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ایما پر پولیس انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

    خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں‌۔عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا ۔

    عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ساتھ ہی پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کیا۔پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ کم آصف علی زرداری کے منشی زیادہ ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ کم آصف علی زرداری کے منشی زیادہ ہیں، کہتے ہیں لیڈر آف اپوزیشن پر کوئی غیر قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ آپ نے مجھ پر گھوٹکی میں جھوٹا مقدمہ بنایا جس میں باعزت بری ہوا جبکہ عمرکوٹ میں آپ لوگوں نے جھوٹا مقدمہ بنایا اس میں بھی باعزت بری ہوا۔