Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    لاہور:دعا زہرہ کیس میں صوبائی وزیر سندہ شہلا رضا کے بیان پر ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ دعاہ زہرہ کے شوہر ظہیر کی والدہ اور بھائی پنجاب یونیورسٹی میں ملازم ہے ، ظہیر کی والدہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں لیڈی ایڈینڈٹ جب کہ بھائی کنٹرولر آفس میں بطور کلرک ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے جو معلومات مانگی تھیں وہ انہیں سی ایس او (چیف سیکیورٹی آفیسر) کے ذریعے فراہم کر دی گئی ہیں جب کہ ظہیر کی والدہ اور بھائی دونوں گزشتہ کئی روز سے یونیورسٹی سے غیر حاضر ہیں۔

    خیال رہے کہ دعا زہرہ کاظمی 16 اپریل کو اپنے گھر کے نیچے سے غائب ہوئی تھی جس کے بعد اس کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں دعا کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی لہذا میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔

    دوسری جانب دعا زہرہ کی والدہ نے بیٹی کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آ رہی ہے، ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔

    واضح رہے کہ دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا تھا جب کہ دعا اور اس کے شوہر کو پولیس نے پاکپتن سے تحویل میں لے لیا ہے، دونوں پاکپتن میں ظہیر کے چچا کے گھر میں موجود تھے۔

  • اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:چوہدری پرویز الہٰی

    اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:چوہدری پرویز الہٰی

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بے گناہ اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں دین کا کام ہوا، جہاں ختم نبوت پر پہرا دیا گیا اُسی کا تقدس پامال کیا گیا، یہ سب کروانے والے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے ان کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے، اسمبلی کے آئین اور قانون کے تقدس کو پہلی دفعہ پامال کیا گیا، اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی بُری طرح متاثر ہوئی جس کی اصلاح سزا کے ساتھ ضروری ہے۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بے گناہ اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان پر چوری اور ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے بناکر حراساں کیا جا رہا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم اسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

    ادھر الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بدھ کو دن 12 بجے سنایا جائے گا۔

    بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی پارٹی نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی تشریح نہیں کی گئی۔ پارٹی کے ارکان اسمبلی ہی کثرت رائے سے فیصلہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الہیٰ کو امیدوار کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور چیف وہپ کے بیان حلفی جمع کرائے جا چکے ہیں۔

    منحرف اراکین کے وکلا وکیل جاوید ملک اور دیگر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور جواب الجواب میں عمران خان کے دستخط مختلف ہیں جس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی خود وزیر اعلیٰ کے امیدوار تھے، وہ کیسے ارکان کے خلاف ریفرنسز بھیج سکتے تھے ؟ پرویز الہیٰ اس کیس میں متاثر فریق تھے، ریکارڈ میں کسی دستاویزات کی اصل کاپی بھی نہیں لگائی گئی، فوٹو کاپی دستاویزات کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، الیکشن کمیشن ریفرنسزخارج کرے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • مرحوم شیخ خلیفہ کا دورحکومت:ترقیاتی منصوبوں پر40ارب درہم خرچ

    مرحوم شیخ خلیفہ کا دورحکومت:ترقیاتی منصوبوں پر40ارب درہم خرچ

    ابوظبی:متحدہ عرب امارات نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے دور حکومت میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جن میں سال 2021 کے لیے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق عالمی مسابقت کے 20 اہم اشاریوں میں سے عالمی سطح پر پہلے 10 میں شامل ہونا ہے۔ شیخ خلیفہ کی حمایت اور وژن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے تیزی سے ترقی کی اور انفراسٹرکچر اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

    توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی وزارت نے 40 ارب درہم سے زیادہ مالیت کے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے متوازن ملک گیر ترقی پر توجہ مرکوز کی۔ تمام وفاقی اثاثوں کی تعداد 3,000 وفاقی عمارتوں سے زیادہ ہے جن میں تعلیمی اور صحت کی سہولیات، سرکاری خدمات کی عمارتوں اور مساجد شامل ہیں۔ مرحوم شیخ خلیفہ کے دور میں قابل ذکر کامیابیوں میں 230 سے ​​زائد سرکاری سکولوں کا قیام، تکمیل اور اپ گریڈیشن اور ہسپتالوں کے عالمی معیار کے نظام کی ترقی اور وفاقی حکومت کی صحت کی 32 سہولیات شامل ہیں۔

    انہوں نے 24 سے زائد ماہی گیری بندرگاہیں قائم کرکے ماہی گیروں کی مدد کی۔ وزارت نے سڑکوں کے حوالے سے کافی پیش رفت حاصل کی اور 140 سے زائد منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ وفاقی سڑکوں کی کل لمبائی 900 کلومیٹر سے زائد ہو گئی۔ گزشتہ 18 سالوں میں وفاقی سڑکوں پر ٹریفک لین کی کل لمبائی 4,300 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے جو ملک کے مختلف علاقوں اور شہروں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ وزارت نے پانی کی فراہمی میں اضافے کے عمل کے کلیدی محرک کے طور پر پانی کی سہولیات کو بھی ترجیح دی۔اس کے اسٹریٹجک منصوبوں میں موسمی اوقات اور بارش کی بڑھتی ہوئی مقدار کے باعث ڈیموں اور واٹر چینلز کی تعمیر شامل ہے۔ پچھلے 20 سالوں میں 106 سے زیادہ ڈیم بنائے گئے اور ان کی دیکھ بھال کی جا چکی ہے۔ ملک کے ڈیموں اور آبی ذخائر کی گنجائش 200 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ ہو گئی ہے جس سے اس کے آبی تحفظ کے نظام کو تقویت ملی ہے۔

    توانائی اور انفراسٹرکچر کی وزارت نے رہائشی سہولیات کی فراہمی میں استحکام حاصل کرنے اور اماراتی شہریوں کی خوشگوار زندگیوں اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام نے ہاؤسنگ سپورٹ فراہم کرکے اور مربوط رہائشی اضلاع قائم کرکے 33,838 سے زائد شہری خاندانوں کے استحکام میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو جامع کوششوں اور انتخابات سے قبل ایک بھرپور انتخابی مہم کے بعد کیٹیگری B کی رکنیت میں تیسری مرتبہ کونسل آف دی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ اپنے تاریخی اقدامات کے ذریعےمتحدہ عرب امارات قومی میری ٹائم سیکٹر کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے جبکہ عالمی میری ٹائم اور لاجسٹک صنعت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

    انتخابات کے نتائج کا اعلان گزشتہ سال لندن میں آئی ایم او اسمبلی کے 32ویں اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ دوبارہ منتخب ہونے پر متحدہ عرب امارات نے حکمت عملیوں، پالیسیوں اور معاہدوں کو تیار کرنے میں اپنے اہم کردار کے لیے بین الاقوامی تعریف حاصل کی جو بحری حفاظت کے معیارات کو بڑھاتے ہیں، سمندری ماحول کی حفاظت کرتے ہیں اور عالمی صنعت کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے بہترین انفراسٹرکچر اور اعلیٰ درجے کی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں علاقائی اور عالمی سمندری ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مقامی طور پر میرین سیکٹر میں بہت بڑی پیش رفت کی ہے۔ ملک کی قابلیت نے اسے ایک اہم عالمی سمندری مرکز کا درجہ حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ ملک کے جی ڈی پی میں اس شعبے کا حصہ 90 ارب درہم سالانہ ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی بندرگاہوں نے 2021 کے دوران 19 ملین TEUs کو سنبھالا اور اسی سال کے دوران UAE میں 25,000 سے زیادہ پورٹ کالز ہوئیں۔ متحدہ عرب امارات کے قومی بیڑے کی گنجائش 21 ملین DWT ہے اور 2020 میں قومی بیڑے میں 970 جہاز شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات میری ٹائم سیکٹر میں کئی عالمی مسابقتی اشاریوں میں سب سے آگے رہا ہے۔ ملک ٹرانسپورٹ خدمات کی تجارت اور بنکر سپلائی انڈیکس میں تیسرے نمبر پر تھا۔ یہ ایک اہم مسابقتی سمندری مرکز کے طور پر پانچویں اور پورٹ پرفارمنس اور ایفیشنسی انڈیکس میں عالمی سطح پر 13ویں نمبر پر ہے۔ کنٹینر ہینڈلنگ کے حجم میں ملک کی بندرگاہیں بین الاقوامی سطح پر ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 27,000 سے زیادہ میری ٹائم کمپنیاں ہیں اور ملک کی بندرگاہیں دنیا بھر میں سرفہرست ہیں

  • آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات:شیخ خلیفہ کےانتقال پر تعزیت

    آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات:شیخ خلیفہ کےانتقال پر تعزیت

    ابو ظہبی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زايد النہيان سے ملاقات میں شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ متحدہ عرب ا مارات کے حوالے سے بتایا کہ صدر یواےای محمد بن زايد النہيان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ خلیفہ کےا نتقال پر تعزیت کیا۔

    یاد رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحدہ عرب امارات پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر نئے امارتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا تھا۔

    شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا جمعہ ، 13 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انہیں ابدی سکون عطا فرمائے اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو صبر اور سکون عطا کرے۔

    وزارت نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات آج سے چالیس روزہ قومی سوگ منائے گا جس میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزارت نے مزید کہا کہ تمام وزارتوں، محکموں اور وفاقی، مقامی اور نجی اداروں میں ہفتہ 14 مئی سے تین دن کے لیے کام معطل رہے گا۔ جومنگل17 مئی سے بحال ہوجائے گا۔

  • چینی کمپنی سائنوویک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش آگئی

    چینی کمپنی سائنوویک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش آگئی

    اسلام آباد: چینی کمپنی سائنوویک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس چینی کمپنی نے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر بنانے میں اظہار دلچسپی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سائنوویک کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں سائنوویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم ویکسین پر شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

    چینی کمپنی سائنوویک نے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر بنانے میں اظہار دلچسپی کیا۔جس پر وزیراعظم نے چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پیشکش کےحوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔

    وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر صحت کو پیشکش سے متعلق فوری ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کوویڈ19کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    سائنو فارم ویکسین کیسی ہے؟

    سائنو فارم چین کی ایک سرکاری دوا ساز کمپنی ہے۔ یہ کمپنی کووڈ 19 سے بچاؤ کی دو ویکسین تیار کر رہی ہے۔ اس کی ویکسین بھی سائنوویک کی طرح ان ایکٹیویٹڈ ویکسین ہیں اور اسی طرح کام کرتی ہیں۔

    سائنو فارم نے 30 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ اس کی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ 79 فیصد موثر ہے۔ تاہم یہ شرح فائزر اور موڈرنا کی تیارکردہ ویکسین سے کم ہے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل 18 مئی سے دوحہ میں ہوں گے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل 18 مئی سے دوحہ میں ہوں گے

    اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کل 18 مئی سے دوحہ میں شروع ہورہےہیں ۔گزشتہ ماہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر نے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کل سے شروع ہونے والا مذاکراتی اجلاس 25 مئی تک ختم ہو جائے گا۔یہ بھی کہا جارہاہے ہے کہ ان مذاکرات میں آئی ئی ایم ایف کی طرف سے زیادہ زور اس بات پرہوگا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا جائے،اس کے ساتھ ساتھ ایندھن کے ذریعے دی گئی غیر فنڈ شدہ سبسڈی کو ختم کرنا بھی کل کے مذاکرات کے مرکزی نقاط میں سے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مئی کے پہلے پندرہ دن میں سبسڈی کی رقم تقریباً 55 ارب روپے ہے۔دوسرے پندرہ دن میں یہ تقریباً 70 ارب روپے ہو جائے گا۔آئی ایم ایف مالی سال 23 کے لیے محصولات کی وصولی بڑھانے کے لیے کہہ سکتا ہے۔

     

     

    بین الاقوامی معاشی اعداد و شمار رکھنے والے ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر عمل کرنا مشکل رہا ہے۔ سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر کرنی پڑتی ہے۔

    دوسری طرف سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ حکومت کو پیٹرولیم پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نےقیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت دس روپے کم کردی،

    سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دُگنی ہوچکی ہیں، اب ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جا رہا ہے۔

  • بارہ ہزار سے زائد اسکول شمسی توانائی سے منسلک

    بارہ ہزار سے زائد اسکول شمسی توانائی سے منسلک

     

     

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے سابق حکومت سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کردی گئی ہے اور اس معاہدے اور وعدے کے مطابق بارہ ہزار سے زائد اسکولوں کو شمسی توانائی سے منسلک کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بارہ ہزار سات سو اسکول شمسی توانائی سے منسلک کردیئےگئے، ان میں سے دس ہزار سات سو اسکول پنجاب جبکہ دو ہزار خیبر پختونخوا کے اسکول شامل ہیں۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں اسکول کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنابہت مہنگا تھا۔

     

    کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے پر بتیس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، شمسی توانائی اسکول میں گرمیوں میں بھی بچوں کی حاضری بہتر ہوئی ہے۔

    ادھر اے بی ڈی اعلامیہ کے مطابق بہاولپور کی یونیورسٹی کو بھی شمسی توانائی دی گئی ہے، شمسی توانائی کی وجہ سےیونی ورسٹی کے یومیہ اخراجات میں بچت ہوئی ہے، رقم کی بچت سے یونی ورسٹی دیگر اخراجات پر خرچ کر سکتی ہے۔

  • ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

    ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

    لاہور: ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) میں کھیلنے کی پیشکش کرے گا، جو کہ T20 فارمیٹ کے میگا کرکٹ ایونٹ ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی اہمیت اور ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

    اس حوال سے ایک بیان میں کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا کہ ویرات کوہلی کو باضابطہ میٹنگ بھیجی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ بطور کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں یا بطور مہمان خصوصی۔عارف ملک نے زور دے کر کہا کہ کے پی ایل دنیا کو امن کا پیغام دے رہی ہے۔

    عارف ملک نے مزید کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی کرکٹرز لیگ کا حصہ بنیں اور کرکٹ کے ذریعے دونوں جانب سے کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ لیگ کا بنیادی مقصد اس خطے میں کرکٹ کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    ملک نے کہا کہ کے پی ایل کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور پہلے سیزن کی طرح دوسرا سیزن بھی مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔میگا ایونٹ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا اور اس کا فائنل پاکستان کے 75ویں یوم آزادی (14 اگست کو) پر کھیلا جائے گا۔

    "KPL کے ساتھ ساتھ، کرکٹ کے شائقین کو ایک فینٹسی لیگ بھی دیکھنے کو ملے گی جس میں مظفرآباد اور سری نگر کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ عملی طور پر کھیلتی نظر آئیں گی۔ ہم دونوں اطراف کے لوگوں کو ساتھ لانا چاہتے ہیں تاکہ ہم امن کے پیغام کو پھیلا سکیں،”

  • اگرفن لینڈ اورسویڈن نیٹومیں شامل ہونے کی کوشش کریں گےتوویٹوکرکےان کاراستہ روک دیں گے:ترکی

    اگرفن لینڈ اورسویڈن نیٹومیں شامل ہونے کی کوشش کریں گےتوویٹوکرکےان کاراستہ روک دیں گے:ترکی

    استبول :ترکی بھی نیٹومیں توسیع کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے اور اس حوالے سے ترک صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران جبکہ یوکرین میں روس کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت جنگ ہورہی ہے ترکی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹومیں شمولیت کے خلاف ویٹو کردے گا،نیٹو میں شامل ہونے کے لیے کسی نئے ملک کے لیے تمام 30 رکن ممالک کو اس کی حمایت میں متفق ہونا چاہیے۔

    نیٹو میں توسیع کے خلاف بات کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس سویڈن اور فن لینڈ کے حوالے سے بہت سے خدشات ہیں‌، ” کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کا حوالہ دیتے ہوئے، جس نے ترک ریاست کی پابندیوں کو دہشت گرد قرار دیا، انہوں نے مزید کہا، "بدقسمتی سے اسکینڈینیوین ممالک تقریباً دہشت گرد تنظیموں کے لیے مہمان خانے ہیں۔ PKK، DHKP-C نیدرلینڈز اور سویڈن میں واقع ہیں۔ بلکہ یہ ترکی کے دشمن تو وہاں کی پارلیمنٹ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔”

    ایردوان نے بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں فرانسیسی حمایت یافتہ یونان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کا بھی حوالہ دیا: "ان کا کہنا تھا کہ ترک حکومتیں پہلے ہی یونان کی نیٹو میں واپسی کے حوالے سے غلطی کر چکی ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ یونان نے نیٹو کی حمایت کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا ہے، اس لیے ہم اس سلسلے میں دوسری غلطی نہیں کرنا چاہتے۔” وہ ترکی میں 1980 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد اتحاد کے فوجی ونگ میں یونان کی واپسی کی ترک فوجی جنتا کی منظوری کا حوالہ دے رہے تھے۔

    ایردوان نے ترکی کا یہ واضح موقف اپنی قوم کے سامنے رکھ دیا ہے ، دوسری طرف فن لینڈ اور سویڈن کے وفود پچھلے دو دن سے ترکی میں موجود ہیں ۔ ترک صدر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ "سب سے پہلے، ہم ان لوگوں کو ‘ہاں’ نہیں کہیں گے جنہوں نے اس عمل کے دوران، ایک سیکورٹی تنظیم نیٹو میں شامل ہونے کے لیے ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔”

    یاد رہے کہ دوسری طرف امریکی حکام نے اشارہ کیا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ ایردوان بالآخر نیٹو سامراجی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے جھک جائیں گے تاکہ سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کیا جائے۔

  • اسرائیلی پولیس کی طرف سے الجزیرہ کی صحافی کے تابوت پر حملہ:اسرائیلی وزیراپنی حکومت پربرس پڑا

    اسرائیلی پولیس کی طرف سے الجزیرہ کی صحافی کے تابوت پر حملہ:اسرائیلی وزیراپنی حکومت پربرس پڑا

    یروشلم :جمعے کو اسرائیلی پولیس نے الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو اکلیح کی تابوت لے جانے والے فلسطینی سوگواروں پر حملے کے خلاف سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ اسرائیلی وزیر برائے علاقائی تعاون اساوی فریج نے ہفتے کے روز مقبوضہ مشرقی یروشلم میں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو اکلیح کے جنازے پر حملہ کرنے پر اسرائیلی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پولیس میں کوئی شرم اور حیا نہیں ہے

    فریج جو کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ میں ایک عرب قانون ساز بھی ہیں، نے ٹویٹ کیا کہ پولیس نے شیرین ابو اکلیح کی میت کی "بے حرمتی” کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج نے سوگواروں کے ساتھ اظہارافسوس کرنے کی بجائے ان پرمزید قہر برپا کردیا ہے

    اسرائیلی وزیرفریج نے کہا کہ وہ جنازے کے دوران فلسطینی جھنڈوں سے اسرائیلی پولیس کے خوف کو نہیں سمجھ سکتے، انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی وزراء کے ساتھ بیٹھتے ہیں جہاں میز پر اسرائیلی اور فلسطینی جھنڈے ہیں۔

    اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکی کانگریس کے ارکان سمیت دنیا بھر کے درجنوں حکام اور سفارت کاروں نے صحافی کے جنازے میں شریک فلسطینی سوگواروں پر اسرائیلی جبر کی مذمت کی۔

    یاد رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس نے سوگواروں کو گھیرے میں لے لیا اور مشرقی یروشلم کے شیخ جراح محلے میں فرانسیسی ہسپتال کے باہر ابو اکلیح کی تابوت لے جانے والے پیلی بیئرز پر حملہ کرنے کے لیے سٹن گرینیڈ اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔

    51 سالہ تجربہ کار صحافی ابو اکلیح مقبوضہ مغربی کنارے میں جینین پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کے ایک چھاپے کی کوریج کر رہی تھیں جب انہیں بدھ کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فلسطینی حکام اور اس کے آجر الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اسے اسرائیلی فورسز نے قتل کیا ہے۔