Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،حمزہ شہباز

    ‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،حمزہ شہباز

    گجرات:‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا۔

    گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قائد نواز شريف اور شہباز شريف نے مخلوق کی خدمت کرنا سکھايا، ميری کابينہ ہونہ ہو،چينی کی قيمت 70روپے کلو پر لاؤں گا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کبھی سازش کا رونا روتے ہو کبھی کہتے ہو جان کو خطرہ ہے، تم نے ايک کروڑ نوکرياں دينے کے بجائے لاکھوں کو بيروزگار کرديا، کيا رياست مدينہ ميں بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات کو ريگولرائز کرايا جاتا تھا۔ عمران خان تم قوم کو دھوکا دے رہے ہو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان تم نے پاکستانی معيشت کو ڈبوديا، جھوٹے شعبدہ باز نے چار سال غريبوں کا خون چوسا، آج بھی جھوٹی سازش کا رونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسے تکلیف ہوتی ہے سپریم کورٹ کے دروازے رات12بجے کیوں کھلے، آئين کی سربلندی کيلئے رات ميں عدالتيں کھل سکتی ہيں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام نہيں ليں گے لیکن اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے ليے جيلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ کا حساب دينے سے چھپ رہا ہے، يہ کشمير کا ترجمان تونہ بن سکا مگر فرح گوگی کاترجمان بن گيا، آج بھی جھوٹی سازش کارونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شريف فيملی کی کرپشن ڈھونڈنے کيلئے تم الٹے ہوگئے، ايک پائی ثابت نہ کرسکے، عمران خان کی چھتری کے نيچے بيٹھ کر مافيا عوام کا خون چوستی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 کلو آٹے کيلئے ماؤں، بزرگوں کو لائنوں ميں لگايا، ميں پورے پنجاب ميں آٹا اور گھی سستا کردوں گا۔

  • عمران خان کے پاس بتانے کیلیے صرف یہ ہے کہ فرح بے قصور ہے:مصطفیٰ کمال

    عمران خان کے پاس بتانے کیلیے صرف یہ ہے کہ فرح بے قصور ہے:مصطفیٰ کمال

    کراچی:پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب غلط راستے پر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت امریکا نے نہیں اللہ نے ختم کی۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے اسی گراوَنڈ میں کیا وعدے کیے تھے، جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے، عمران خان نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، اللہ نے تمہارے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے، عمران خان کسی کا احسان ماننے والا نہیں، احسان فراموش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے 4سال کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، لوگوں کو آپ کے اندر کی باتیں پتہ نہیں تھیں، 4 سال آپ اقتدار میں رہے لیکن کارکردگی کوئی نہیں، آپ نے لوگوں کیساتھ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین جب امریکہ سے آئے تو کہا ورلڈ کپ جیت کر لایا ہوں، کیا آپ نے 4 سال میں امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کیلئے آواز اٹھائی؟۔

  • نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلیفون، عوام کو ریلیف دینے پر بات چیت

    نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلیفون، عوام کو ریلیف دینے پر بات چیت

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق معاشی پیکج اور انتخابی اصلاحات کی صورتحال کے پیش نظر قائد ن لیگ نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، محمود اچکزئی و دیگر سے ٹیلیفونک رابطے کئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ نواز شریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی، اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سب سے مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

    ادھر وزیراعظم کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب بھی متوقع ہے، شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔

  • ‏تمہاری چیخیں بتارہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ  نےتمہارا نمبربلاک کردیاہے:مریم نواز

    ‏تمہاری چیخیں بتارہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نےتمہارا نمبربلاک کردیاہے:مریم نواز

    گجرات:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت جانے پر عمران خان دن رات ماتم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے چار سال غفلت میں گزار دئیے، اب کہتے ہیں مجھے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجرات نے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تاریخی جلسے پر گجرات کے لوگوں کا شکریہ، ماضی میں بھی نواز شریف نے گجرات میں تاریخی جلسہ کیا تھا، گجرات کے عوام نے آج مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دےدیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت جانے پر دن رات ماتم کر رہے ہیں، میرا بس چلے تو عمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شر سے لوگوں کو بچاوَں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا روناشروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، جب آپ اقتدار میں تھے تو نہ سازش تھی نہ آپ کی جان کو کوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفر ہے اس لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہو۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کارکردگی نہ ہو تو پھر جھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھتے رہو، اول تو یہ کہ ویڈیو جھوٹ ہے، اگر ہے تو سامنےلاوَ، حادثے کا انتظار مت کریں، آپ ویڈیو سامنے لائیں، پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگر آپ کے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو وہ آپ کا کچن یا گھر والا کوئی ہوگا

  • ‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا:عمران خان

    ‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا:عمران خان

    فیصل آباد:‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی، روپیہ مسلسل نیچے، مہنگائی اوپر جارہی ہے، ملک کے خلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، پاکستان کے اندر میر جعفروں نے بھی ساتھ دیا، آج مفرور لندن میں بیٹھ کر ملکی فیصلے کر رہے ہیں، لانگ مارچ سے خوفزدہ لوگوں نے میرے قتل کی پلاننگ کر لی، سازشیوں کے نام لیکر ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، عوام وعدہ کریں مجھے کچھ ہوا تو انصاف دلائیں گے، قوم غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں، اسلام آباد پہنچ کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے.

    فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں تو ڈیزل کی کمی نہیں ہے، آپ کے جنون کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک آزاد پاکستان بننے جا رہا ہے، فیصل آباد کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، فیصل آباد پاکستان کیلئے ایک اہم شہر ہے، سب سے بڑا مسئلہ ملک میں بے روزگاری ہوتی ہے، میں نے ملک میں روزگار بڑھایا، ہمارےساڑھے 3 سال میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری، پاور لومز بند ہورہی تھی۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مرغی کی قیمت دوگنی ہوئی کیونکہ حمزہ شہباز مرغی کے کاروبار میں ہے، روپیہ گر رہا ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، اب بتائیں کیا آپ سے ملک سنبھل رہا ہے، اب بتائیں کیا آپ سے ملک سنبھل رہا ہے، ملک کیخلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، ملک کے میرجعفروں نے سازش سے حکومت گرائی، ہمارے دور میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہمارے دور میں ریکارڈ کسانوں کو پیسہ ملا، ہمارے دور میں ملکی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں بہت گرمی ہے، اگر میرے لیے گرمی نہیں ہے تو میرے نوجوانوں کیلئے بھی نہیں ہے، ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی بڑا جرم نہ کیا ہو، آپ لوگوں سے صرف دو لفظ سنیں گے چور اور غدار، غلامی سے بہتر موت ہے، پاکستانی قوم نے ابھی اپنے اصل مقام پر پہنچنا ہے، اسلام آباد نکل کر ملک کو ان لوگوں سے آزاد کرانا ہے، بھگوڑا چور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے، منشیات فروش ضمانت پر ہے اور کابینہ میں ہے، آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی حکومت گئی ہے تو لوگ مٹھائی بانٹتے ہیں، میرے جانے کے بعد لوگ سڑکوں پر آگئے، جب سب ٹھیک ہورہا تھا سازش سے حکومت گرائی گئی، دنیا نے ہماری تعریف کی، ہم نے کورونا کے دوران ملکی معیشت اور لوگوں کو بچایا، بند کمروں میں کچھ دنوں پہلے پتہ چلا کہ عمران خان کا کیا کریں؟۔

  • یٰسین ملک کورہاکرو:دنیابھرمیں ٹویٹرٹرینڈ     بننےلگا،ہرکوئی کشمیریوں کےساتھ کھڑاہوگیا

    یٰسین ملک کورہاکرو:دنیابھرمیں ٹویٹرٹرینڈ بننےلگا،ہرکوئی کشمیریوں کےساتھ کھڑاہوگیا

    اسلام آباد:بطل حریت یٰسین ملک کورہا کرو:دنیا بھرمیں ٹویٹرٹرینڈ بننے لگا،ہرکوئی کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی مظالم میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی نظریں بھی کشمیر پرلگ گئی ہیں اور اب تو یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ بھارت کشمیری کی تحریک آزادی سے اس قدر خائف ہوگیا ہے کہ وہ کشمیری قائدین کی جان کا دشمن ہوگیا ہے

     

    ادھریہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت نے ان کشمیری رہنماوں کوسخت سزائیں دینے اور ان کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ چند دن پہلے جو بھارتی عدالتوں نے کیا وہ دنیا کے سامنے ہے ،

     

    ان حالات کو دیکھتے ہوئے بطل حریت یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پاکستان اور دنیا بھرمیں کشمیریوں سے محبت کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یٰسین ملک کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں‌، یہی وجہ سہے کہ دنیا بھر میں آج ٹویٹر کا ٹرینڈ #ReleaseYasinMalik #FreeYasinMalik شام 7 بجے پاکستان، شام 3 بجے لندن، یوکے وقت کے وقت صبح 9 بجے، واشنگٹن یو ایس اے، جنیوا شام 4 بجے، ٹورنٹو کینیڈا، شام 5 بجے استنبول ترکی، رات 10 بجے کوالالمپور ملائیشیا، 10 بجے چین، سعودی عرب شام 10 بجے، بیجنگ شام 5 بجے ، شام 6 بجے دبئی 7 آوازخلق نقارہ خدا است بن گیا اور ہرکوئی اپنی آواز اس آواز کے ساتھ بلند کرنے لگا

     

    اصغرزیدی کہتے ہیں کہ بطل حریت یٰسین ملک کی رہائی کے لیے آئیے ہم بے آوازوں کی آواز بنیں! ہم
    GcuKashmir سوسائٹی آپ کو معصوم حریت رہنما یاسمین ملک کی ٹویٹر مہم کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے ، جو ہمارے سرپرست کے شوہر ہیں۔

    براہ کرم 15 مئی شام 7 بجے ٹویٹر مہم میں شامل ہوں #ReleaseYasinMalik #FreeYasinMalik #KashmiriLivesMatter.کے تمام ہونہار طلباء کا شکریہ GcuKashmirاور اعزازی وائس چانسلر

    دوسری طرف مشال ملک کہتی ہیں‌ کہ اہل کشمیر سے وفا نے بہت حوصلے دیئے ہیں اور اب تو ہر ہیش ٹیگ اہمیت رکھتا ہے🙏🙏 میرے شوہر، کشمیری ہیرو کو بچانے کے لیے آواز اٹھائیں!

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یٰسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک اور سیکڑوں دیگر افراد نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کہا کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ ایک آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے انسان ہیں اور آزادی کی جدوجہد کوئی جرم نہیں ہے، بہت سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی حکومت انہیں جھوٹے الزامات میں سزائے موت دے سکتی ہے۔

    ایک بیان میں چیف ترجمان جے کے ایل ایف رفیق ڈار نے کہا کہ یٰسین ملک کے منصفانہ ٹرائل سے انکار نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کے کہنے پر ان کے خلاف سیاسی انتقام کا ایک اور واضح مظہر ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر متنازع ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے لوگوں کی سب سے طاقتور اور مقبول آواز کو خاموش کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 22 فروری 2019 کو یٰسین ملک نے اپنی گرفتاری اور خاص طور پر 10 مئی 2019 کو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ان کی منتقلی کے بعد جے کے ایل ایف کے سربراہ نے ان من گھڑت مقدمات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور غیر منصفانہ اور متعصب عدالتی کارروائیوں اور بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم کے پیش نظر احتجاجاً اپنا دفاعی وکیل واپس لے لیا تھا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں یٰسین ملک کے لیے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں رہا، ہیش ٹیگ ReleaseYasinMalik# کے ساتھ ٹوئٹس کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی عدالت کے سامنے ان کے اعتراف جرم کے جھوٹے دعوے کو مسترد اور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جان کو درپیش خطرے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ ’یٰسین ملک ایک سیاسی قیدی اور تحریک آزادی کے رہنما ہیں جو کشمیریوں کی آزادی کے منصفانہ مقصد کی پرامن طور پر حمایت کر رہے ہیں جس طرح مہاتما گاندھی اور نہرو نے برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کی‘۔

  • عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

    عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا،میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا بنے پی ٹی آئی نے متبادل قیادتیں بنائی ہوئی ہیں ستمبر میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب آئیں گے تو مسافر جہاز سے اتر جائیں گے، ملک میں 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، 2 وزیر خزانہ ،2 وزیر خارجہ،2 پٹرول کے وزیر،2 وزیر اعظم ہیں، ہر چیز ان کے پاس ڈبل ہے مگر نتیجہ صفر ہے، سعودی عرب ،یو اے ای، چین سے یہ خالی ہاتھ لوٹے ہیں ان سے حکومتی امور نہیں سنبھل رہے، حکومت نے کل ہی فیصلہ کرنا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، جہاز کے مسافر کہیں گے چور کے ساتھ سفر نہیں کرنا، چینی سستی دے رہے ہیں، مزید سستی دینے کا کہہ دیا۔

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا سارا ملبہ بھی ان کے سر پر آگیا یہ اسکے نیچے آکر دب جائیں گے، ادارے ہمارے اپنے ہیں ان پر ناز ہے، ملک کو ڈوبتا کوئی نہیں دیکھ سکتا، رانا ثناء کہتا ہے مجھے گھر سے نہیں نکلنے دے گا، اسے پتہ نہیں حالات بہت آگے جا چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بھی پاکستانی سیاست کے زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہوتا، شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے، نگراں حکومت لائیں، گھرجائیں، ایم کیو ایم کیسے گئی سب کو پتہ ہے، باپ کا باپ کون ہے سب کو معلوم ہے، بتانے کی ضرورت نہیں ووٹ کو عزت دو کا وقت چلا گیا، تمام جماعتیں بیٹھ کر نگراں حکومت لائیں، الیکشن کا اعلان کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں ملک کو بچانےکا ہے، عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا بنے پی ٹی آئی نے متبادل قیادتیں بنائی ہوئی ہیں ستمبر میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

    شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اجرتی قاتل ہے22 افراد کو قتل کیا، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ملک انقلاب کی طرف جارہا ہے، حکومت 18 مئی سے پہلے گرفتاریاں شروع کردے گی جس نے بھی پلان بنایا اس نے عمران خان کی خدمت کی، عمران خان ہیرو اور یہ سب زیرو بن گئے، تمام جماعتوں کا ستیا ناس ہوگیا، باہر سے ان کے جنازے آئیں گے، الیکشن میں تاخیر ہوئی تو مزید عمران خان کی خدمت ہوگی۔

    قبل ازیں ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی-

    چولستان کی پکار ازقلم :غنی محمود قصوری

  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا تاہم اس کو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا-

    باغی ٹی وی : مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ امریکا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جائے گا، چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 32 منٹ پر ہوگا –

    ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی

    مختلف ممالک میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 13 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا، اختتام دوپہر 11 بجکر 51 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51 منٹ پر ہوگا۔

    رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا،جو پاکستان میں جزوی دکھائی دے گا۔

    زمین کا وہ سایہ جو زمین کی گردش کے باعث کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔

    خلانوردوں کا طبّی معائنہ: ڈاکٹروں کا ہولوگرامز کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن کا…

    چاند گرہن کو “خسوف” کہتے ہیں اور چاند گرہن کے وقت دو رکعت نماز دیگر نوافل کی طرح پڑھنا مسنون ہے، اس میں جماعت مسنون نہیں ہے، اس کا طریقہ عام نوافل کی طرح ہے، کسی بھی اعتبار سے فرق نہیں، سوائے اس کے کہ نیت “صلاۃ الخسوف” کی ہوگی-

    اگر ایسی حالت میں سورج غروب ہوجائے یا کسی نماز کا وقت ہوجائے تو دعا ختم کر کے وقتی فرض نماز میں مشغول ہوجانا چاہیے اسی طرح مکروہ اوقات میں سورج گرہن ہوجائے تو یہ نماز نہیں پڑھی جائے گی، بلکہ صرف دعا کرلی جائے۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

  • شمالی وزیرستان میں  پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    شمالی وزیرستان میں ایک اور پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک سال کا بچہ پولیو وائرس سے مفلوج ہوا ہے، عالمی سطح پر ریکارڈ ہونے والا یہ چوتھا کیس ہے کیس رپورٹ ہونے کے بعد پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان وزارت صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے ایک سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔رواں برس پاکستان سے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

    عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ، ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

    انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے لازمی ہے کہ ضرورقطرے پلوائے جائیں۔وائرس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کاسلسلہ جاری ہےمیں بذات خود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی نگرانی کررہا ہوں میں نےکیسزرپورٹ ہونےکے بعد خیبر پختو نخوا کا دورہ کیا ہے۔

    پولیو پروگرام نے جنوبی خیبرپختونخواہ کے چھ اضلاع کو پو لیو وائرس کے لئے حساس قرار دیئے ہیں۔

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

  • صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    سابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ صنعت ، تجارت اور بجلی کی پیدوار سے متعلق اچھی خبریں ہیں، عمران خان کی حکومت نے کسان کو اس کا جائز حق دلوایا۔

    باغی ٹی وی : اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنے کی فصل پچھلے سال سے 9 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے، مکئی کی فصل میں بھی پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہواعمران خان نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں صنعتی ترقی میں 10 فیصد سےزائد اضافہ ہوا بجلی کی پیدوار پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہوئی، رواں سال معیشت کی گروتھ تقریباً 6 فیصد تک پہنچے گا، اس سال کی معاشی گروتھ ریٹ پچھلے سال سے بھی 6 فیصد سے زیادہ ہوگا۔

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

    اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی، صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے، اسی معیشت کی بنا پر بیرونی سازش سے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی، نااہل ترین لوگوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نے معیشت میں کیا کر دیا، بیان آتا ہے کل سے آٹا 800 پر آجائے گا لیکن اگلے دن آٹا 1100 پر چلا گیا، حکومت جو قرضے لے رہی ہے، اس میں 2 ماہ میں ساڑھے 12 سے بڑھ کر 15 فیصد پر پہنچ گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں، دوسری جانب باہر سے پیسہ لینا مشکل ہوگیا، حکومت صرف 2 کام کر رہی ہے، موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی منجمد ہے۔

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید