Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ضمانت خارج ہونے پرملزم گرفتار

    ضمانت خارج ہونے پرملزم گرفتار

    لاہور:ضمانت خارج ہونے پرپولیس نے ملزم کوفرار ہونے سے پہلے ہی دبوچ لیا:ملزم کون؟ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی لاہور ہائی کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    لاہورہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم راؤ غلام مصطفی کی ضمانت خارج کردی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ملزم راؤ غلام مصطفی نے احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تھانہ ڈیفنس پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مدعی کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ملزم نے اپنی اوورسیز ڈاکٹر بہن سے 5 لاکھ پائونڈ کا فراڈ کیا۔ اوورسیز بہن بیرون ملک سے بھائی کو جائیداد خریدنے کیلئے پیسے بھیجتی رہی۔

    وکیل مدعی نے مؤقف اپنایا کہ بھائی نے بہن کے نام جائیداد خریدنے کی بجائے اپنے نام پر جائیداد خرید لی۔ اوورسیز ڈاکٹر بہن کو دھوکا دینے کیلئے 5 لاکھ پاؤنڈ کا چیک دیدیا جو باؤنس ہوگیا۔لاہور ہائیکورٹ نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کردی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے یبنک ڈیفالٹ کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔عدالت نے مہلت دیتے ہوئے معاملات کو جلد سے جلد حل کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ فریقین عدالت سے پہلے کسی تصفیے تک پہنچ جائیں

  • امن کاحصول، امن کا قیام اورامن کےفروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کوتقویت فراہم کرتی ہیں،مسعود خان

    امن کاحصول، امن کا قیام اورامن کےفروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کوتقویت فراہم کرتی ہیں،مسعود خان

    امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ امن کا حصول، امن کا قیام اور امن کے فروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کو تقویت فراہم کرتی ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے معروف امریکی یونیورسٹی جان ہاپکن کے طلبا کے وفد سے ملاقات کی۔ لاطینی امریکہ، جنوبی ایشیاء اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز و دیگر زیر تربیت طلباء جان ہاپکن یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ کے شعبے سے منسلک ہیں۔

    پی ٹی وی کوفواد چوہدری مافیا سے پاک کرنےکاآغاز

    سفیر پاکستان نےوفد کو پاک امریکہ تعلقات، مختلف شعبوں خصوصاً معاشی تعلقات، سیکیورٹی، توانائی، صحت اور بالخصوص صحت عامہ کے شعبوں میں جاری تعاون اور ان تعلقات میں مزید وسعت لانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔علاقائی و بین الاقوامی امورکے حوالے سے دونوں ملکوں کے مشترکہ نقطہ نظر اور مفادات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ سات دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل کثیر الجہتی پاک امریکہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کا حصول، امن کا قیام اور امن کے فروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کو نہ صرف تقویت فراہم کرتی ہیں بلکہ دوطفہ تعلقات کا اہم خاصہ ہیں مختلف شعبوں میں جاری پاک امریکہ پارٹنرشپ ہمارےدوطرفہ تعلقات کی وسعت اور مضبوطی کامظہر ہےکوروناوباء کےدوان امریکہ کی جانب سےویکسین کی فراہمی کےضمن میں پاکستان کاشمارسرفہرست ممالک میں ہوتا ہےپاکستان میں مصروف عمل امریکی کمپنیاں اور ترقیاتی منصوبے پاکستان امریکہ تعلقات کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے-

    سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    آئی ٹی اور خصوصاً اسٹارٹ اپ کے شعبے میں جاری دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ امریکہ میں موجود پاکستانی نژاد کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ امریکہ کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی امریکن ہمارااثاثہ اورباعثِ فخر ہیں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں پاکستان علاقائی اور عالمی امن کاخواہاں ہےکیونکہ ملکی و علاقائی ترقی کا رازدیرپا امن میں پوشیدہ ہےپاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کا ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکالنے پر یقین رکھتا ہے۔

    وفد میں شریک طلباء کی جانب سے سفیر پاکستان سے علاقائی و بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ ان کی ماضی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی متعددسوالات پوچھے-

  • عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    کراچی: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے اور گھر میں قید رکھتے تھے۔

    باغی ٹی وی : دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے ساتھ تقریباً 4 ماہ تک ازدواجی تعلقات کے بعد تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے طلاق جیسے انتہائی قدم اٹھائے جانے کے بارے میں بات کی۔

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    انٹرویو میں دانیہ شاہ نے سوال پر کہ آپ تو بچپن سے عامر لیاقت کو پسند کرتی تھیں اور اس کا اعتراف آپ نے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا پھر اچانک کیا ہوا کہ آپ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا؟ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے عامر لیاقت کو دیکھا تھا نہ میں انہیں پسند کرتی تھی بلکہ عامر لیاقت نے مجھے کہا تھا کہ تم میڈیا پر یہ تمام باتیں کہنا میں نے عامر لیاقت کو اپنے نکاح کے وقت دیکھا تھا یہاں تک کہ میرے نام کے ساتھے ’’سیدہ‘‘ بھی عامر لیاقت نے ہی لگوایا تھا حالانکہ میرا نام ’’دانیہ ملک‘‘ ہے۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے کبھی بھی گھر پر نوکروں کے سامنے عزت نہیں دی ہاں میڈیا پر میرے ساتھ اچھے تھے لیکن جیسے ہی گھر پر پہنچتے تھے ان کا رویہ بدل جاتا تھا۔

    دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے میرے گھر والوں سے دور کرنے کی بھی کوشش کی۔ دانیہ نے پیسوں کے لیے عامر لیاقت کے ساتھ شادی کرنے کے الزام کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کے پیسوں یا چیزوں کی ضرورت نہیں ہے میڈیا، دنیا اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ نے پیسے کے لیے عامر لیاقت سے شادی کی تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں گھر میں قید کرکے رکھا ہواتھا مسوال پر کہ آپ اس قید سے باہر کیسے نکلیں؟ تو دانیہ شاہ نے کہا کہ میری بھانجی پیدا ہونے والی تھی اور میری بہن کا آپریشن تھا اس لیے میں نے عامر لیاقت کے بہت ہاتھ پیر جوڑے کہ مجھے جانے دو میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا ہے عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے نہیں دیتا تھا کہتاتھا نماز میں صرف دو رکعتیں ہوتی ہیں یہ کیسا عا لم ہوا جسے نہ عورت کی عزت کا پتہ ہے اور نہ نماز کا۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے صلح کرنے کے حوالے سے کہا کہ عورت ذلیل ہونےکے لیے پیدا نہیں ہوئی میں عامر لیاقت کے ساتھ نہ لڑائی کرنا چاہتی ہوں، نہ ان سے کچھ لینا چاہتی ہوں، میری سیدھی سی بات ہے کہ وہ مجھے طلاق دیں مجھے اس رشتے میں رہنا ہی نہیں ہے۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

  • کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں گر دآلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں جھکڑ کی توقع ہے جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے-

    سکھر اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی راولپنڈی میں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی جبکہ تیز ہوائیں متعدد حادثات کا بھی سبب بنیں یہاں تک کہ اسلام آباد میں موسم کی خرابی پر 4 پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

    ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 212 کی لاہورائیرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی ہے اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی دبئی سےاسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا ہے تھانجی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پراتاری گئی تھیں-

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

  • گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل  کا ردعمل

    گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا ردعمل

    سابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اپیل کر دی

    تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پنجاب میں سنگین آئینی بحران پیدا کردیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں،امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں فساد کو ہوا دے رہی ہیں،پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گورنر پنجاب کو نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے،پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے،

    قبل ازیں ورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا ردعمل آ گیا ،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئینی عہدے عزت و احترام کے ہوتے ہیں ۔ آئینی عہدوں پر زبردستی بیٹھنا غیر اخلاقی ہے آئین اور قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ،دل کو بھی یہی کہنا چاہیے کہ آپ اعتبار کھو بیٹھے ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں

    قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کا معاملہ،گورنر ہاؤس کا مین گیٹ بیریر لگا کر بند کر دیا گیا گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے تو اب سیکیورٹی نہیں دی جا رہی، اور انہیں گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اسی لیے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ گورنر ہاؤس کا مین گیٹ بیریر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ،انکا کہنا ہے کہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا، عمران خان کا سپاہی ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کروں گا

    آٹے اور چینی کی قیمتیں کم گھی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

    اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا،آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر پر بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی، اور نہ ہی انہوں نے آئین کیخلاف کوئی کام کیا، انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کرے۔

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    صدر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے واقعات سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی، مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے صدر عارف علوی کو پیغام میں کہا تھا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی ن لیگ والے تنقید کررہے ہیں لیکن ان کو آئین کا پتہ نہیں، صدر آئین کے مطابق ہی گورنر کو ہٹا سکتے ہیں۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ صدر اور گورنر کے اختیارات کیا ہیں ن لیگ کو وارننگ دی ہے کہ گورنرہاوس میں لوگ جمع نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو گورنرہاؤس بلا سکتا ہوں، وزیرداخلہ سے نفری مانگی ہے جواب ابھی تک نہیں ملا، ن لیگ کو کھلی مذاکرات کا چیلنج دیا ہے مگر پھر بھی نہیں آئیں گےوزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ آئین کے مطابق گورنر کو دیتا ہے ، وزیراعظم کو نہیں۔

    گورنر پنجاب کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

  • چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹوکے گروپ آف فرینڈز کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا سلسلہ شروع کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی ) کے گروپ آف فرینڈز کےاعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا-

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے چین کی جانب سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی ) کا عمل شروع کے عمل کو سراہا جبکہ بلاول بھٹو نے جی ڈی آئی کو عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل درآمد کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم قرار دیا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ چین کے اس اقدام سے ترقی کا سفر تیز ہوگا وبائی امراض، موسمیاتی اور جغرافیائی تبدیلیوں کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئےبلاول بھٹو نے جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور صحت عامہ اور ویکسین ایکویٹی میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے جی ڈی آئی پر زور دیا ہے کہ خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، توانائی کی پیداوار بڑھانے، عالمی سبز معیشت کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرے تجارت اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کی حمایت کرے متعدد بحرانوں نے ترقی کے لیے فنانسنگ کے فرق کو بڑھا دیا ہے، بین الاقوامی برادری ایس ڈی جیز کے لیے مناسب وسائل کو متحرک کرے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی فنانسنگ میں سالانہ کم از کم ایک سو ارب ڈالر فراہم کرنے کے عزم کو پورا کرے۔

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم منصوبہ ہے پر تیزی سے عمل درآمد کے عزم کو دوہرایا اور بنی نوع انسان کے لیے پرامن، خوشحال اور مشترکہ مستقبل کی مشترکہ خواہش کو فروغ دینے کے لیے جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز کے کام میں فعال طور پر حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری نے دنیا کی ترقی کے جن اہداف کے حصول کی کوشش کی وہ کامیاب نہ ہو سکی چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو بڑھانے، SDGsایس ڈی جیز کے قومی نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

  • وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب کل جہلم جلسے میں دوں گا، نواز شریف، مریم نواز فوج پر حملے کرتے ہیں اور ہم پر الزام لگائے جارہے ہیں سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف اس ملک کے اصل میر جعفراور میر صادق ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے کہ مدینہ منورہ کے واقعے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا، تم نے امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی اور ایک حکومت کو گرایا، میرے جانے اور ان کے آنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی ہے، ڈونلڈ لوجیسا انڈر سیکرٹری حکم کر رہا ہے کہ اپنے پرائم منسٹر کو ہٹاؤ، ہم خود ٹشوپیپر کی طرح استعمال ہوئے ہیں۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، یہ چور ملک کو لوٹنے آتے ہیں اور لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں مجھے بتائیں کس ملک کاوزیراعظم لندن کےسب سےمہنگے علاقےمیں رہ رہاہو یہ مسلط حکمران اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہیں ساری باتیں پہلے سے کہہ رہاہوں، عوام غیرت مند ہے، دلیر ہے، کرپٹ اور بزدل اس قوم کے اوپربیٹھے ہیں-

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان نے فوج کی توہین کردی ہے، میر جعفر اور میر صادق سے متعلق میں نے کوئی نئی بات نہیں کی، شہباز شریف اور اس کا بھائی اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہیں شہباز شریف کا بڑا بھائی باہر بیٹھ کر فوج کے خلاف بات کرتا ہے، بزدل جب تک ملک میں تھا تو چوں چوں کرتا تھا، باہر جاکر فوج کو برا بھلا کہتا ہےنواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی فوج پر حملہ کرتی ہے مگر کیونکہ وہ خاتون ہے اس لیے اس کو کچھ نہیں کہا جاتا اور یہ ہمیں کہتے ہیں کہ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں یہ سب مجرم ہیں، قاتل کو وزیر داخلہ بنادیا ہے، آج سارے کرمنلز اقتدار میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔

    میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت تو پی ٹی آئی کی حکومت کوملا تھا، 20 ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ چھوڑکرگئےتھے،ہم سب سے زیادہ ڈالرلے کر آئے،ایکسپورٹس بڑھائیں، ملک میں پانچ بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی، ہمارے دورمیں سب سے کم بے روزگاری ہوئی، کورونا کی وجہ سے ساری دنیا متاثر ہوئی، ہم نے کورونا میں معیشت کو بھی بچایا اور لوگوں کو بھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تم نے ڈونلڈ لو کےساتھ مل کر سازش کی، اورایک حکومت کو گرایا، آئی ایم ایف کی رپورٹ تھی کہ پاکستان پائیدار ترقی کی جانب نکل پڑا ہے عمران خان کاجینا مرنا پاکستان میں ہے، میری کوئی باہر جائیدادیں نہیں،میں سیاست نہیں کر رہا،میں ان کے خلاف جہاد کر رہاہوں، میرے جانے اور ان کے آنے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔

    فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو سخت…

    اپنے اوپر مقدمات پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، یہ حکمران کہیں بھی عوامی مقامات پر جائیں، لوگ ان کے خلاف غدار اور چور کے نعرے لگائیں گےان کو شرم آنی چاہیے کہ مسجد نبویﷺ کے واقعے کے خلاف ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں، شہباز شریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں لوگ مروائے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں ، الیکشن ، میں 20 تاریخ کے بعد کال دوں گا، جو اسلام آباد نہیں آسکتا، اپنے علاقے میں نکلے ، یہاں آکرکیا کریں گے ، وہ میں آپ کوبتاؤں گا، انہوں نے پلان کیا ہوا ہے عمران خان کو پکڑ لیں گے، یہ جو بھی پلان کریں گے اپنا نقصان کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک تو ہماری حکومت گرائی گئی، دوسرا چوروں، لٹیروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، اگر ایماندار لوگوں کو لایا جاتا تو شاید ہم تسلیم کر بھی لیتے مگر ان چوروں کی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے انڈر سیکریٹری لیول کا بندہ ہمیں دھمکی دیتا ہےعوام کے دلوں کو یہ بات لگی ہے کہ وہاں اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں منڈی لگی ہوئی تھی، ضمیروں کی خرید و فروخت جاری تھی مگر کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیاکسی کو کوئی فکر نہیں ہے کہ ملک کی جمہوریت تباہ کی جارہی ہے، اخلاقیات تباہ کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باقی معاملات پر تو بڑی جلدی جلدی ایکشن لیے جاتے ہیں لیکن اس انتہائی اہم معاملے پر اب تک کوئی ایکشن نہیں ہے، دیکھتے ہیں کل کیس لگتا ہے تو کیا ہوتا ہے شہباز شریف کی تقریر کا جواب کل جہلم کے جلسے میں دوں گا۔

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

  • سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

    پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا اور یہ 2022 کے دوران تیسری بار ہے جب سوزوکی جانب سے گاڑیوں کو مہنگا کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سوزوکی آلٹو ویک ایکس کی قیمت 50 ہزار روپے اضافے کے بعد 14 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے جو پہلے 14 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔

    آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 16 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے-

    جبکہ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

    سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس طرح اس کی قیمت میں 65 ہزار روپے کا اضافہ ہوا-

    ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 70 ہزار روپے اضافے سے 21 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 21 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔

    ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 23 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے –

    سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔

    کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 24 لاکھ 74 ہزار روپے سے بڑھ کر 25 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس کی قیمت میں 90 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    کلٹس اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 62 ہزار روپے کی جگہ 27 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    پنجاب:بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست :کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش

    سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت 26 لاکھ 94 ہزار روپے سے بڑھ کر 27 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 29 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 29 لاکھ 8 ہزار روپے تھی۔

    سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی ایک ایک لاکھ 29 ہزار روپے کے اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    سوزوکی کارگو کی قیمت 12 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے-

    بولان وی ایکس کی قیمت 12 لاکھ 83 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 28 ہزار روپے ہو گئی ہے-

    بولان وی ایکس (اے سی) کی قیمت میں 13 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 15 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے-

    سوزوکی راوی کی قیمت 40 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 12 لاکھ 16 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے-

    میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی

  • پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    لاہور:پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بننے کے بعد صوبے بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے۔

    حمزہ شہباز نے صوبائی سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

    ادھرمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطرریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالا، عمران خان کی دنیا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پرختم ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے عوام کی زندگی تباہ کردی، ہمارامشن آٹا اور چینی سستی کرنا ہے، عمران خان نے اب ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کا سہارا لیا جسکا کوئی ثبوت نہیں آیا، جیل میں بند کرو یا ٹھوک دو، اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، نااہلی، کرپشن، نالائقی کا نہ ہمیں نہ سپہ سالارکو ذمہ دارقراردیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پرنہ حملوں کی اجازت دینگے، نہ برداشت کیا جائے گا، دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کولگام دیں، معیشت کے مسائل ہیں، آپکی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔

  • پنجاب:بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست    :کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش

    پنجاب:بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست :کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش

    لاہور:پنجاب کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست، کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش،اطلاعات کےمطابق جسٹس مزمل اخترشبیرنے کیس 2 رکنی بنچ کوبھجوانے کی سفارش کرتے یوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پنجاب کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    کیس مزید سماعت کے لیے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے جسٹس مزمل اختر شبیرنے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔

    جسٹس مزمل اختر شبیر نے محمد سلیمان کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائزر عمران عارف رانجھا پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل زرش فاطمہ بھی پیش ہوئیں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی متعلق درخواستیں جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ میں زیرالتواء ہیں۔

    دو رکنی بنچ نے درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مئی کو جواب طلب کررکھا ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے کہا کہ ہھرتو مناسب یہ ہے کہ اس کیس کو بھی اسی دو رکنی بنچ کو بھجوادیا جائے۔درخواست میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت حلقہ بندی رولز بنانا الیکشن کمیشن کا خصوصی اختیار ہے۔ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی دفعہ 10 اور 213 کے تحت بھی الیکشن کمیشن ہی حلقہ بندی رولز بنانے کا مجاز ہے۔

     

     

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ازخود ہی ویلیج اینڈ نیبرہورڈ حلقہ بندی رولز 2021ء بنا دیے۔ حلقہ بندی رولز 2021ء آئین کے آرٹیکل 218 کیخلاف کرکے بنائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں کرتے وقت علاقوں میں آبادی کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

     

    وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب کی بلدیاتی حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائیں۔ پنجاب حلقہ بندی رولز2021ء کو غیرآئینی و غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔