Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں کہ خداکیلئےنفرتوں کےبیج بوناختم کردیں:مفتی تقی عثمانی کا پیغام

    ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں کہ خداکیلئےنفرتوں کےبیج بوناختم کردیں:مفتی تقی عثمانی کا پیغام

    کراچی:ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں کہ خداکیلئےنفرتوں کےبیج بونا ختم کردیں:مفتی تقی عثمانی کاپیغام عام ہوگیا،اطلاعات کے مطابق شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا عید کے اجتماع سے فکر انگیز خطاب اس قدر مقبول ہورہا ہے کہ ہرسُننے والا بار بار سُن رہا ہے

    مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ خدا کے لئے نفرتوں کے بیج بونا ختم کردو، اسی جذباتیت اور گالی گلوچ کی وجہ سے آدھا ملک ہم گنواں بیٹھے، اب آدھا رہ گیا ہے، خدا کے لئے اس کی تو حفاظت کرلو!

     

    1۔ ہمارے معاشرے کے درمیان نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، اشتعال انگیز یاں کی جارہی ہیں، ایک دوسرے پر حملوں کی تیاریاں ہورہی ہیں، بلکہ حملے کئے جارہے ہیں، اور مسلمانوں کی جو وحدت ہے اس کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    2۔ دنیا میں سیاسی اختلافات کہاں نہیں ہوتے، لیکن ان اختلافات کو دشمنیوں میں تبدیل کردینا، عداوت میں تبدیل کردینا، ایک دوسرے کے خون کا پیاسا ہوجانا ہرگز درست طریقہ نہیں۔

    3۔ یاد رکھو! یہ سیاسی اختلافات کوئی کفر و اسلام کا معرکہ نہیں، لیکن ایک دوسرے پر جھوٹے جھوٹے الزامات لگانا، ایک دوسرے کو ایسے مطعون کرنا جیسے وہ اسلام کے دائرے سے ہی خارج ہے، وہ ہمارا مسلمان بھائی ہی نہیں ہے، افسوس ہے کہ سارا رمضان ہمارا اس آفت میں گزرا ہے، کیا یہ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے گلے کاٹیں۔

    4۔ اختلاف کو اختلاف کی حد میں رکھیں، آپ کا جو سیاسی نظریہ ہو، اعتدال کو، سنجیدگی کو، متانت کو، سمجھ بوجھ کو اختیار کریں، اور جذباتیت کا خاتمہ کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں، ٹھنڈے دل و دماغ سے فیصلے کریں۔

    5۔ اگر ہم نے اپنا یہ رویہ نہ بدلا، تو پھر یاد رکھو کہ جس طرح اللہ تبارک وتعالی نے اپنی رحمت سے ہمیں پاکستان عطا فرمایا، خطرہ ہے کہ کہیں ہم سے یہ نعمت چھین نہ لے، آدھا ملک ہم گنواں بیٹھے اسی جذباتیت کی وجہ سے، اسی گالی گلوچ کی وجہ سے، اسی ناسمجھی کی وجہ سے، اب آدھا رہ گیا ہے، خدا کے لئے اس کی تو حفاظت کرلو!

    6۔ جو بات زبان سے نکالو وہ تمہاری سولہ آنے سچی ہونی چاہئے، دوسروں پر الزام تراشی سے پہلے سوچ لو کہ
    کیا تم اللہ کے پاس جاکر اس الزام کو ثابت کرسکو گے، اگر نہیں ثابت کرسکوگے تو جہنم کے انگارے تمہارا مقدر ہیں۔اپنی زبان کو قابو میں لاؤ، اپنی سوچ کو قابو میں لاؤ، اپنی فکر کو قابو میں لاؤ، اعتدال پیدا کرو، سنجیدگی پیدا کرو، ایک دوسرے کی بات ٹھنڈے دل سے سمجھنے کا حوصلہ پیدا کرو۔

    7۔ میں آپ حضرات سے اس عظیم اجتماع کے اندر یہ گزارش کرتا ہوں، یہ درخواست کرتا ہوں، ہاتھ جوڑ کر یہ کہتا ہوں کہ خدا کے لئے نفرتوں کے بیج بونا ختم کردو، نفرتوں کو اپنے دل سے نکال دو، اشتعال انگیز یاں ختم کردو، اور ٹھنڈے دل و دماغ سے اللہ سے رجوع کرکے مانگو کہ یا اللہ کونسا راستہ ہمارے لئے بہتر ہے، اور اس پر عمل کرو۔

  • خسرو بختیاراوربھائی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:درخواست سپریم کورٹ میں دائر

    خسرو بختیاراوربھائی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:درخواست سپریم کورٹ میں دائر

    اسلام آباد: خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس سلسلےکے مقدمے کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی

    سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی اس درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت 16 مئی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کی جائے,

    خسروبختیار اور ان کے بھائی ہاشم جوان بخت کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے سلسلے میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کیس سے بنیادی عوامی حقوق وابسطہ ہیں,

    سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں درخواست گزار کی طرف سےکہا گیا ہے کہ اس کیس کی پیروی کرنے پر مجھے ہراساں بھی کیا جارہا ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ میں یہ درخواست درخواست رئیس احسن عابد ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے

    رئیس احسن عابد ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں بخت کی اثاثے چھپانے پرنااہل کیا جائے

  • پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں:احسن اقبال

    پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں:احسن اقبال

    اسلام آباد:پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر ہیں ،اس حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلرکی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی جامعات کا ترقی کے شعبے میں کردارانتہائی اہم ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکی جامعات میں پاک امریکا نالج کوریڈور شروع کیا ہے، پاکستانی طالب علموں کے لئے امریکی ویزوں کی سہولت بڑھنی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں، ہماری ترجیح ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی ہونہارافرادی قوت کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔اس موقع پر امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلر نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

  • عمران خان کا فوج میں تقسیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    عمران خان کا فوج میں تقسیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لاہور:عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں اس وقت پائی جانے والی بےچینی اور پاک فوج کی قیادت کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف پاک فوج کے افسران اور جوان میدان میں آگئے ہیں ،

    لیفٹیٹنٹ کرنل ریٹائرڈ خوشال کہتے ہیں کہ عمران خان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ، یہ وہی فوج ہے جس نے ہرمشکل وقت پرآپ کا ساتھ دیا اوراب اگرآپ یہ چاہیں گے کہ پاک فوج تقسیم ہوجائے ایسا ہرگز نہیں ہے ، پاک فوج کے افسران اور جوان سب ایک ہیں

    بریگیڈیئر ر ظہور کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف قابل احترام لیکن اب بات ہمارے گھر تک آ گئی، کھلے عام فوجیوں کو غدار کہا جا رہا ہے، ایسا نہیں ہونے دیں گے،

    ضیا رشید کا کہنا تھا کہ ہم آرمی کے ریٹائرڈ لوگ عمران خان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان شہدا جن فوجیوں کے سروں کو کاٹ کر فٹبال کھیلا گیا انکے لواحقین کو کیا بتانا چاہتے ہو کہ یہ میر جعفر میر صادق والی فوج ہے، ایسا نہیں ہے، اب خانہ جنگی نہیں ہو گی،پاکستان کے تمام ریٹائرڈ فوجی، افسران اپنے چیف ،پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

    منظور الہیٰ کا کہنا تھا کہ جو فوج کو غدار کہہ رہے ہیں وہ خود غدار ہیں، وہ اس ملک کے دشمن ہیں،بریگڈیئر ر احمد سعید منہاس کا کہنا تھا کہ سپاہی غدار نہیں ہو سکتا، ہم سب جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑے ہیں،

    کرنل ر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لئے ہم آج بھی ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک فوج زندہ باد

    کرنل ر محی الدین کا کہنا تھا کہ غازیوں اور شہیدوں کی وارث پاک افواج ہے اور اسکا سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں، ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=W8wxZNWmI38

    میجرریٹائرڈ الطاف حیسن کا کہنا تھا کہ ایک فوجی افسر کچھ بھی کر سکتا ہے مگر غدار نہیں ہو سکتا

    لیفٹیٹنٹ کرنل ریٹائرڈ حمید اللہ آفریدی کہتے ہیں کہ ہم ایک منظم فوج ہیں اور پاک فوج ایک زندہ فوج ہے

    میجرریٹائرڈ محمد امین خان کا کہنا تھا کہ ایک افسر کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی سیاست کریں اور پاک فوج کو اپنے کام کرنے دیں، سازشیں مت کریں، ہم کسی صورت برداشت و قبول نہیں کریں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

  • یومِ فتح پر روسی صدر کی تقریرطاقت، دھمکی اور جنگ کا اظہار تھی:فرانس

    یومِ فتح پر روسی صدر کی تقریرطاقت، دھمکی اور جنگ کا اظہار تھی:فرانس

    پیرس:فرانس کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر ایمانوئیل میکرون نے دوسری عالمی جنگ میں نازی افواج کی شکست کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے گئے روس کے یومِ فتح پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے کی گئی تقریر کو طاقت، دھمکی اور جنگ جیسے مؤقف کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

    صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ یورپ کو اپنے ماضی سے سبق لیتے ہوئے اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ اگر روس اور یوکرین امن مذاکرات کرتے ہیں تو کسی فریق کی تذلیل نہ کی جائے۔

    فرانسیسی صدر کے مطابق 9 مئی کو دو مختلف تصورات پیش کیے گئے۔ ایک طرف روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے طاقت کا مظاہرہ کرنے، ڈرانے دھمکانے اور جنگ جیسے مؤقف کا اظہار کیا تو دوسری طرف یورپی یونین عوام کی قیادت میں امن کو مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    صدر ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ امن، استحکام اور خوشحالی کا یہ منصوبہ ہمیں جاری رکھنا چاہیے تاکہ ہم زیادہ جمہوری، زیادہ متحد اور زیادہ خود مختار رہ سکیں۔

    صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہمیں امن قائم کرنا ہوگا، ہمیں اس بات کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ پہلے ہمیں یہ کام یوکرین اور روس دونوں کے ساتھ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔ اس بات چیت کی شرائط بھی یوکرین اور روس کو ہی طے کرنا ہوں گی۔

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ اپنے ماضی سے سبق سیکھے۔ امن ان میں سے کسی ایک یا دوسرے کو نظرانداز کرنے یا خارج کرنے یا کسی کی تذلیل سے نہیں ہوگا جیسا کہ 1918ء میں جرمنی کے ساتھ ہوا تھا۔

  • سمندری طوفان  ’آسانی‘ آج شب دوبڑی بھارتی ریاستوں سے ٹکراجائے گا

    سمندری طوفان ’آسانی‘ آج شب دوبڑی بھارتی ریاستوں سے ٹکراجائے گا

    نئی دہلی :خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان ’آسانی‘ کا آج شب اندھرا پردیش اوراڑیسہ سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال میں اٹھنے والا سمندری طوفان ’آسانی‘ تیز ی سے بھارتی ریاستوں اندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔اڑیسہ کی حکومت نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان آج شب تک شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور شمالی اندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا جس کے بعد مغربی وسطیٰ اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سمندری طوفان شمال مشرق کی طرف مڑ سکتا ہے اور اس کے اڑیسہ کے ساحل کے قریب خلیج بنگال کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جناب سمندری طوفان کا اگلے 24 گھنٹوں میں بتدریج کمزور ہونے کا بھی امکان موجود ہے جبکہ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں 7سے 11سینٹی میٹر تک بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    یاد رہے چند دن پہلے فلپائن میں بھی بہت سخت سمندری طوفان آیا تھا ،فلپائن کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 148 افراد ہلاک ہوگئےتھے جبکہ متعدد افراد زحمی ہوگئےتھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں سے کئی افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ نے وسطی صوبے لیتی میں کسانوں اور ماہی گیروں کے تمام علاقوں کو تباہ کر دیا ۔

    حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ساحلی علاقوں میں بھی تلاش کا کام جاری ہے جہاں کئی افراد موجوں میں بہہ گئےتھے۔

  • بھارتی فلم "دی کشمیر فائلز”حقائق کےمنافی قرار،سنگاپورنےپابندی عائد کردی

    بھارتی فلم "دی کشمیر فائلز”حقائق کےمنافی قرار،سنگاپورنےپابندی عائد کردی

    سنگاپور: سنگاپورنے انڈیا فلم دی کشمیر فائلز پر دستخط کرتے ہوئے کہا سنگاپور کی حکومت کے مطابق فلم میں تنقید کو منفی طور پر اور ہندوستانی کشمیر سے ہندوستان کے انخلاء سے متعلق حق کویکطرفہ طور پر تسلیم کیا گیا۔

    اس حوالے سے سنگا پورحکومت کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش میں مسلم اور پاکستانی قوم کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے جس سے کثیر المذہبی اور کثیر النسلی ریاست میں سماجی رابطوں اور مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو رہے ہیں۔

    وزیراعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے انتہائی قدامت پسند ہندوؤں نے بھی اس فلم کی تعریف کی ہے اور اسی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئی ہے تاہم ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ فلم مسلم مخالف جذبات کو ہوا دیتی ہے اور معاشرے میں تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ اس اس 170 منٹ طویل فلم کے مداح انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کشمیر کی تاریخ کا وہ پہلو دکھایا گیا ہے جسے میڈیا عام طور پر نظر انداز کر دیتا ہے۔ دوسری جانب بہت سے افراد اس فلم کو نریندر مودی کی مسلم مخالف مہم کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سنگاپور 55 لاکھ افراد پر مشتمل ریاست ہے جہاں مسلمان، مالے اور ہندو آباد ہیں۔ اس جنوب مشرقی ریاست میں نسلی اور مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔

    اعتدال پسند بھارتی تجزیہ کار بھی کہتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلم مخالف جذبات پروان چڑھے ہیں اور مودی حکومت کی جانب سے بھی ایسے قوانین نافذ کیے گئے ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ معتصبانہ رویے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

  • سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم ہو گئے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف بیانات پر پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران سامنے آ گئے ہیں اور انہوں نے پاک فوج پر عمران خان کی جانب سے کی جانے والی تنقید پرسخت شدید ترین رد عمل ظاہر کیا ہے، پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کا کہنا ہے کہ ہر اِختلاف قابلِ احترام لیکن اب بات ہمارے گھر پرآگئی ہے۔ جاگ فوجی جاگ تیری پَگ نوں لگ گیا داغ۔ ریٹائرڈ آفیسرز اور جوان فوج اور چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمیں فوج پر فخر ہے۔پاک فوج کو کام کرنے دیں۔ الزام برداشت نہیں کریں گے۔کیایہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟ فوج اور عوام میں تقسیم پیداکرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خُود غدار ہیں۔

    بریگیڈیئر ر ظہور کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف قابل احترام لیکن اب بات ہمارے گھر تک آ گئی، کھلے عام فوجیوں کو غدار کہا جا رہا ہے، ایسا نہیں ہونے دیں گے، ضیا رشید کا کہنا تھا کہ ہم آرمی کے ریٹائرڈ لوگ عمران خان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان شہدا جن فوجیوں کے سروں کو کاٹ کر فٹبال کھیلا گیا انکے لواحقین کو کیا بتانا چاہتے ہو کہ یہ میر جعفر میر صادق والی فوج ہے، ایسا نہیں ہے، اب خانہ جنگی نہیں ہو گی،پاکستان کے تمام ریٹائرڈ فوجی، افسران اپنے چیف ،پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

    منظور الہیٰ کا کہنا تھا کہ جو فوج کو غدار کہہ رہے ہیں وہ خود غدار ہیں، وہ اس ملک کے دشمن ہیں،بریگڈیئر ر احمد سعید منہاس کا کہنا تھا کہ سپاہی غدار نہیں ہو سکتا، ہم سب جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑے ہیں، کرنل ر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لئے ہم آج بھی ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک فوج زندہ باد

    کرنل ر محی الدین کا کہنا تھا کہ غازیوں اور شہیدوں کی وارث پاک افواج ہے اور اسکا سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں، ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ریٹائرڈ افسر کا کہنا تھا کہ ایک فوجی افسر کچھ بھی کر سکتا ہے مگر غدار نہیں ہو سکتا، ایک افسر کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی سیاست کریں اور پاک فوج کو اپنے کام کرنے دیں، سازشیں مت کریں، ہم کسی صورت برداشت و قبول نہیں کریں گے

    مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • پاکستان بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں:بلاول بھٹو

    پاکستان بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں:بلاول بھٹو

    لاہور:بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں پانی کی قلت پر کہا کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام بالخصوص کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی ایک بڑی وجہ ارسا کی جانب سے صوبوں کو پانی کے جائز حصے کی فراہمی میں خلل ہے، کھاد کے بحران اور پانی کی ترسیل کے نظام میں گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے خاص طور پر زیریں علاقوں میں فصلوں کو نقصان ہوا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے گیس پاور جنریشن پلانٹس لگانے کی تجویز دی تو ماضی کی حکومتوں نے اس منصوبے کو رد کردیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک فوڈ سیکیورٹی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ ہم ممکنہ غذائی بحران کا مقابلہ کرسکیں۔

    پانی کا بحران بڑھتا جارہاہے اوراس بحران کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے ،اطلاعات کے مطابق ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہےجس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

     

     

    ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے اس وقت پانی کی قلت 45 فیصد تک جاپہنچی ہے، حصے کا پورا پانی نہ ملنے سے سندھ کی زرعی معیشت کو خطرہ ہے۔

    پاکستان میں پانی کی کمی سے پیدا ہونے والے بحران کے حوالےسے مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سندھ میں پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،پانی قلت سے گنے، آم، چاول، مرچ، زیتون اور کھجور کے باغات کو نقصان ہوسکتا ہے۔

    پاکستان میں اس بحران کی وجہ سے کس حد تک گندم کی کمی ہوسکتی ہے اس سلسلے میں دوسری جانب مزمل چیپل چئیر مین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کی پیداوار میں کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمد پر انحصار بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رواں سال 22سے 23 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے۔

    مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں بھی گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت 500 ڈالر پر ٹن ہو گئی ہے، فوری طور پر درآمدی پالیسی بنا کر گندم بحران کو روکا جا سکتا ہے۔

    سیریل ایسوسی ایشن نے کہا کہ نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی جائے تا کہ گندم کے ممکنہ بحران کو روکا جا سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پیداوار میں کمی کے باعث حکومتی اداروں کو بھی گندم کی خریداری مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    ادھر دوسری طرف وفاقی وزیرمفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو سستا آٹے فراہم کرنے کے حوالے سے سبسڈی دینے پرغور کررہی ہے ،

  • ’برمودا ٹرائی اینگل‘ کا معمہ حل کرلیا: آسٹریلوی سائنسدان کا دعویٰ

    ’برمودا ٹرائی اینگل‘ کا معمہ حل کرلیا: آسٹریلوی سائنسدان کا دعویٰ

    سڈنی :’برمودا ٹرائی اینگل‘ کا معمہ حل کرلیا: آسٹریلوی سائنسدان کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک آسٹریلوی سائنسدان نے برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

    آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل سمندر کے اندر ایک ایسا پُراسرار علاقہ ہے جہاں اب تک بہت سے طیارے،کشتیاں اور جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں لیکن آج تک کوئی بھی واضح طور پر برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل نہیں کرسکا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے‘ کارل کروزیلنکی'(Karl Kruszelnicki) نے یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل میں طیاروں اورکشتیوں کی پراسرار گمشدگی کے پیچھے مافوق الفطرت وجوہات نہیں ہیں۔

    ان کا خیال ہے کہ یہ واقعات ممکنہ طور پر خراب موسم اور انسانی غلطی کا نتیجہ تھے جبکہ انہوں نے ان مقبول نظریات کو بھی رد کیا ہے جن میں کہا جاتا ہے کہ ان گمشدگیوں کا تعلق مافوق الفطرت اسباب سے ہے۔

    انہوں نے 2017 میں ایک جگہ کہا تھا کہ یہ علاقہ خط استوا کے قریب ہے اس لیے یہاں بہت ٹریفک ہے جبکہ لائیڈز آف لندن اور امریکن کوسٹ گارڈ کے مطابق برمودا ٹرائی نگل میں گمشدگیوں کی تعداد فیصد کی بنیاد پر دنیا میں کہیں گمشدہ ہونے کی تعداد کے برابر ہے۔

    اس کے علاوہ کارل نے اپنے نظریے میں اس فلائٹ 19 کا بھی ذکر کیا جو برمودا ٹرائی اینگل کی تمام گمشدگیوں میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔

    یہ پرواز پانچ طیاروں پر مشتمل تھی جس نے 5 دسمبر 1945 کو فلوریڈا کے فورٹ لاؤڈرڈیل سے اڑان بھری تھی اور اس میں عملے کے 14 ارکان سوار تھے لیکن امریکی بحریہ کے بمبار طیاروں کا (جو معمول کے تربیتی مشن پر کام کر رہے تھے) پانچوں طیاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ طیارے غائب ہوگئے اور عملہ یا ملبہ کبھی نہیں ملا جبکہ فلائٹ 19 کی تلاش کے لیے روانہ کیا گیا ایک طیارہ بھی اسی رات غائب ہو گیا۔

    تاہم کارل کا خیال ہے کہ فلائٹ 19 اس دن بحر اوقیانوس میں 15 میٹر کی بلند لہروں کی وجہ سے غائب ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرواز میں واحد تجربہ کار پائلٹ لیفٹیننٹ چارلس ٹیلر تھا جس کی انسانی غلطی اس سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔

    برمودا ٹرائی اینگل کیا ہے؟
    برمودا ٹرائی اینگل کو ڈیولز ٹرائی اینگل یعنی شیطانی تکون بھی کہا جاتا ہے۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل دنیا کے جس خطے میں واقع ہے یہ بحری جہازوں کی سب سے زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جہاں سے امریکہ، یورپ اور جزائر غرب الہند آنے جانے والے سینکڑوں جہاز روزانہ گزرتے ہیں۔

    اس کے باوجود اس خطے سے ایسا خوف عوام کے دلوں میں بیٹھا ہوا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی چھپی ضرور نظر آتی ہے۔

    کچھ روایتوں کے مطابق یہاں paranormal یعنی جنوں، بھوتوں سے متعلق واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ کچھ اور کے مطابق یہاں خلائی مخلوق بھی دیکھی گئی ہے۔