Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • مشترکہ مفادات کے اہداف  کیلئے پاک – چائنہ کاکثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    مشترکہ مفادات کے اہداف کیلئے پاک – چائنہ کاکثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی مشترکہ زیر صدارت آج اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور منعقد ہوا۔

    مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا اس موقع پر سی پیک فیز ٹو، تجارتی و معاشی روابط، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہاراسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہےوزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ سطح پر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ مشترکہ مفادات کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

    ملائیشیا میں جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کو قید اور بھاری جرمانے

    خیبرپختونخو اسیلاب،نقصانات بہت زیادہ ہیں،قوم مدد کو آگے بڑھے،شفیق الرحمان وڑائچ

    شوہرنورا فتحی جیسی دلکش نظر آنےکیلئے 3،3 گھنٹے ورزش کرواتا ہے ، بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی

  • چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےآج دفتر خارجہ کا دورہ کیا،پاکستان اور چین کے درمیان چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے جمعرات کو اسلام آباد پہنچےتھے،چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے دفتر خارجہ آمد پر وانگ ژی کا استقبال کیا ’وہ اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں چین اور پاکستان کے درمیان چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ بھی شامل ہیں‘۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1958412222851588440

    یادر ہے کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی گزشتہ روز پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا تھاپاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے چینی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کیے، اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد سے مودی کا جنگی جنون بے قابو

    چینی وزیرخارجہ کے دورے کے دوران چھٹا پاک – چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا جس میں وانگ ژی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گےپاک – چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور چینی ہم منصب مشترکہ طور پر کریں گے۔

    اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

  • پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ جنگ لڑی۔

    دہشت گردی سے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آج ہم آواز ہو کر دہشتگردی سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے،پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، پاکستان نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو شکست دی ہے،دہشت گرد امن و خوشحالی کے عزم کو پسپا نہیں کر سکتے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں اول دستے کا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ نقصان ہوا، ہر شہر، بستی میں کوئی نہ کوئی شاہراہ، بازار اور سکول دہشت گردی اور متاثرین کی روداد سناتا ہےدہشت گردی کا شکار پاکستانی معاشرہ اپنی قربانیوں اور مصائب پر افسردہ ہے، پر شجاعت کی داستانوں پر فخر سے سر بلند بھی ہے-

    عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

    انہوں نے کہا کہ حکومت، فوج اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دی، سول اور ملٹری اداروں نے ملک کو بے شمار دہشتگردی کے واقعات سے بچایا ہے،بحیثیت قوم دہشت گردی کے متاثرین اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی کا بہترین عکاس ہے، نوجوان نسل ملکی سلامتی اور قومی اقدار کی حفاظت کے عزم پر پروان چڑھی ہے۔

    اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ میں شدید بارش کی پیشگوئی

  • وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی  قائم کردی

    وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کردی

    وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ( پی ڈی اے) قائم کردی،ڈاکٹر سہیل منیر کو چیئرمین پی ڈی اے مقرر کیاگیا ہے۔

    محمد جے سیئر کو ممبر پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے، چیئرمین اور ممبر پی ڈی اے کی تقرریاں 5 سالہ کنٹریکٹ پر ہوئی، کابینہ سیکرٹریٹ نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاپاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار اور نافذ کرے گی اور ڈیجیٹل منصوبوں کے لیے مانیٹرنگ فریم ورک بھی بنائے گی۔

    پی ڈی اے کا قیام ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، اس سلسلے میں اسٹریٹیجک اوور سائیٹ کمیٹی اور نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بھی قائم ہوں گےوفاقی وزیر شزہ فاطمہ کی سربراہی میں سرچ اینڈ سلیکشن کمیٹی نے نام وزیراعظم کو بھجوائے تھے، کمیٹی میں وزیر اقتصادی امور، ریلوے، خزانہ کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ، کابینہ اور آئی ٹی ڈویژن کے سیکرٹریز بھی شامل تھےوزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال جون میں پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تقرریوں کے لیے باقاعدہ طور پر سرچ کمیٹی کی منظوری دی تھی۔

    دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال

    وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کو ہر عہدے کے لیے تین امیدواروں کے نام وزیراعظم کو تجویز کرنا تھے، جب کہ چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرنا تھی،وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کو سرچ کمیٹی کی کنوینر مقرر کیا گیا تھا، جب کہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری آئی ٹی، ممبر پی آر اے ایل بورڈ، وزیر مملکت برائے ریلویز، فنانس اور پی ایم ڈی یو بلال اظہر کیانی بھی کمیٹی میں شامل تھے۔

    افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

  • افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    کابل آج پاکستان اور چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور دیگر امور پر سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 20 اگست کو چینی حکمران جماعت کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی، اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کابل کا دورہ کریں گے اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    توقع ہے کہ ان مذاکرات میں پہلے سے کیے گئے وعدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جن میں انسداد دہشت گردی کے تعاون، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے اور علاقائی تجارت و روابط کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات شامل ہوں گے، اجلاس کے شرکا مشترکہ مفادات، باہمی سمجھوتے اور وسیع تعاون کی بنیاد پر مستقبل کے تعلقات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

    پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    یہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغانستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جو ایک روزہ ڈائیلاگ پر مشتمل ہوگا، جس میں وانگ ژی، اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شرکت کریں گے،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج کابل پہنچ گئے ہیں،وزیر خارجہ کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ اور سینئر مشیر، سفیر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس دورے میں موجود ہیں۔

    اس دوران نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    وانگ ژی کابل میں اجلاس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے، تاکہ 21 اگست کو پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں،اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں دور مئی 2024 میں بیجنگ میں اسحٰاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا تھا۔

  • عمرہ پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن کا پاکستان کو سخت مراسلہ

    عمرہ پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن کا پاکستان کو سخت مراسلہ

    کراچی:عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح 80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمد و رفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصد اور سیرین ایئر 37 فیصد ہے، پاکستانی ایئر لائنز کی تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، اگر فوری طور پہ حالات درست نہیں کیے گئے تو ایئر لائنز پر جرمانے بھی عائد کرنا شروع کر دیئے جائینگے،خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سی اے اے کو تحریر کیا ہے۔

    سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    ایشیاکپ 2025:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

    ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباؤ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں،نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر بھی منایا گیا،پاکستان مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف کی قیادت میں میثاق استحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے،پاکستان نے ایٹمی طاقت کا درجہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں حاصل کیا تھا اور اب استحکام کا خواب بھی حقیقت بنے گا، جو لوگ نفرت کی سیاست کرتے آئے ہیں، انہوں نے اور قوم نے دیکھا ہے کہ اس سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور مستقبل میں بھی یہ سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف تمام جماعتوں کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ خوف یا دھمکی کے ماحول سے،مسلم لیگ ن ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے بات کرنے کی حامی رہی ہے اور آج بھی ہر کسی کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اگر کوئی جماعت ڈائیلاگ میں شریک نہیں ہوتی تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔

  • پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف

    پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف

    اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔

    گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریزم پلس ادائیگی کے نظام کا اجرا کردیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریزم پلس نظام مالیاتی نظام تیز،محفوظ اور مؤثر ادائیگی کو یقینی بنائے گا، اسٹیٹ بینک کا پر یزم پلس نظام بینکنگ شعبے میں اہم پیشرفت ہے،ادائیگی کے جدید نظام سے شفافیت آئے گی، معیشت میں بینکنگ شعبے کا اہم کردار ہے،بینکنگ کے شعبے میں بنیادی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق پریزم پلس پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لین دین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے،اس نظام کو بین الاقوامی آئی ایس او 20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ مالیاتی نظاموں میں رائج ہے، یہ پیشرفت اسٹیٹ بینک کو جلد ترقی یافتہ ممالک کے مرکزی بینکوں کی صف میں لاکھڑا کرے گی۔

    چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    آئی ایم ایف کے پاکستان سے مزید مطالبات

    26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کو سزائیں

  • چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو  پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحٰاق ڈار کریں گے،چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے،چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1957708801294876775

    واضح رہے کہ 16 جولائی 2025 کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایس سی او کانفرس کی سائیڈ لائنز پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

    آئی ایم ایف کے پاکستان سے مزید مطالبات

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے تیانجن میں ایس سی او کانفرس کی سائیڈ لائنزپر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی تھی، اور اس موقع پر چین کی قیادت کی جانب سے دی گئی پرخلوص مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا تھادونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا تھا، جن میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور کثیرالجہتی تعاون شامل تھے، پاکستان اور چین کی ہر موسم کی تذویراتی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کو سزائیں

  • آئی ایم ایف کے پاکستان سے مزید مطالبات

    آئی ایم ایف کے پاکستان سے مزید مطالبات

    آئی ایم ایف نے اپنی نئی رپورٹ میں پاکستان،سےمزید مطالبات کردیئے-

    وفاقی سیکرٹری خزانہ کو سٹیٹ بینک بورڈ سے نکالنے اور ڈپٹی گورنرز کی خالی اسامی فوری پُر کرنے اور کمرشل بینکوں کی نگرانی میں حکومتی اختیارات ختم کرنے کی سفارش کردی،آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسز اسیسمنٹ رپورٹ میں مزید مطالبات پیش کر دیئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مزید خود مختاری دینے پر زور دیتے ہوئے سٹیٹ بینک ایکٹ میں مزید تبدیلی کا مطالبہ کردیا آئی ایم ایف نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو سٹیٹ بینک بورڈ سے نکالنے کی سفارش بھی کردی۔

    آئی ایم ایف کی سٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنرز کی خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کرنے کی سفارش کرد۔ اس وقت ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک کی تین میں سے دو اسامیاں خالی ہیں،عالمی مالیاتی ادارے نے کمرشل بینکوں کی نگرانی میں حکومتی اختیارات ختم کرنے کی سفارش کردی اور کہا کہ سٹیٹ بینک کی خودمختاری مزید مضبوط بنانا ہوگی۔

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ان سفارشات پر بات چیت جاری ہے۔