Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے:حامد میر

    عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے:حامد میر

    لاہور:عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے:اطلاعات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے

    کھرا سچ ود مبشر لقمان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح اپنے دورحکومت میں اپنے مخالفین کو کرپشن کیسز میں جیلوں میں بند رکھا اسی طرح ہی اب عمران خان کی باری بھی آسکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز کو بنیاد بناکراپنے مخالفین سے انتقام لیا اب عمران خان کی باری ہے

     

    حامد میر نے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس شخص کو جانتے ہوں گے جوعمران خان کا قریبی رشتہ دار ہے اور جس نے اس دوران مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس آنے والی ویڈیو میں عمران خان کا وہ رشتہ دار کسی سے لے دے کررہا ہوں اور یہ بھی ممکن ہےکہ وہ پیسے وصول کررہا ہو ، جس آنے والے دنوں میں عمران خان کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہوئے

    حامد میر نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ابھی سے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ عمران خان کے خلاف ایک سازش رچائی جارہی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چودھری بھی اس حوالے سے خبردار کرچکے ہیں کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے

  • حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

    حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد:حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

     

    وزیر خزانہ نے رضا باقر کے بارے لکھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہے اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مئی 2019ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    اس سے قبل ہارورڈ اور بیکرلے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000ء سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینیئر ریزیڈنٹ ریپریسینٹیٹو مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیہ اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • آرمی چیف کی فوجی جوانوں کیساتھ عید، اہلیہ کے ہمراہ شہدا کے گھر بھی گئے

    آرمی چیف کی فوجی جوانوں کیساتھ عید، اہلیہ کے ہمراہ شہدا کے گھر بھی گئے

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، سپہ سالار نے فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی جبکہ سپہ سالار اہلیہ کے ہمراہ شہید کیپٹن سعد بن امین اور محمد کاشف کے گھر بھی گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداء کے گھر گئے، کیپٹن کاشف شہید اور کیپٹن محمد سعد بن امین شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے اہلخانہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا، پاک فوج اورقوم کیلئے ہمارےشہداء قابل تقلید ہیں، ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، پوری قوم ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں کے مقروض ہے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اہلخانہ نےعید کے روز گھر آنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

     

     

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے دوران پاکستان کی سلامتی ،امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اُن کے حوصلے کی داد دی۔ اس سے قبل ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے دشوار گزار اور پرخطر علاقوں میں مسلح افواج کے جوانوں نے اگلے مورچوں پر عید کا روز روایتی انداز سے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ تہوار کے موقع پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے مسلح افواج کے افسران نے بھی اگلے محازوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    دشمن کے سامنے سینہ سپر جرات و بہادری کی مثال بنے وطن کے یہ محافظ عید کے موقع پر اپنے گھر سے تو دور ہیں مگر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

  • حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا:دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا:دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا، لاہور میں بے سہارا بچوں کی کفالت کے ادارے دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور عید بچوں کے ساتھ منائی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد دارالشفقت پہنچے اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے ادارے میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور اس میں بہتری کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کے دورے پرمریض بچوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ریاست مدنیہ کے دعوے داروں نے ملک کو تباہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے مگر جلد ہی قابو پا لیں گے، مسلسل محنت اور ثابت قدمی سے ہی مشکلات ختم ہوں گی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، جلد قوم سے خطاب میں حقائق سامنے رکھوں گا۔ کارکنان نےکوئی دن ایسانہیں چھوڑاجب ہماراساتھ چھوڑا ہو، پارٹی قیادت اور پوری جماعت کارکنان کی محبت کوبھول نہیں پائیں گے، ہمارے ساتھیوں کےخلاف ایک دھیلے کی کرپش ثابت نہیں ہوئی۔ نوازشریف نے ملک کوجہاں چھوڑا، وہیں سےترقی کےسفرکاآغازکریں گے۔

  • پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو کا الزام:مریم نواز نے جواب دے دیا

    پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو کا الزام:مریم نواز نے جواب دے دیا

    لاہور:پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو کا الزام۔ مریم نواز نے جواب دے دیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جوحقائق پیش کیے جارہے ہیں وہ ان کے بارے میں نہیں جانتیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے

     

    دوسری طرف اس پری پلاننگ کا انکشاف کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان کے خلاف جعلی ویڈیو اسکینڈل لانا چاہتی ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ جعلی ویڈیوز کیلئے اب غیر ملکی فرمز کو استعمال کر رہی ہے، ن لیگ عمران خان کے خلاف جعلی ویڈیو اسکینڈل لانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ کی پالیسی کا لازمی حصہ ہے، یاد رکھیں بی بی کی فوٹو شاپ تصاویر کے پمفلٹ گرائے گئے تھے، ن لیگ پھر سے یہ گندی چال عمران خان کے خلاف دہرانا چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پھر سے اپنی پرانی گندی چالوں پر اتر آئی ہے، کرائم منسٹر کو احساس ہونا چاہیے کہ کچھ بھی کرلیں لوگ ان کے خلاف ہیں، لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑے ہوچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے مزید کہا کہ کرائم منسٹر امریکا کی حکومت تبدیلی کی سازش کا تحفہ ہیں۔

  • بھارت:جنونی ہندوؤں نے عید گاہ پر دھاوا بول دیا:علاقے میں کرفیو

    بھارت:جنونی ہندوؤں نے عید گاہ پر دھاوا بول دیا:علاقے میں کرفیو

    راجھستان :جنونی ہندوؤں نے عید گاہ پر دھاوا بول دیا:علاقے میں کرفیو،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں جاری ہندو مسلم فسادات عید کے دن بھی تھم نہ سکے، جنونی ہندوؤں نے عید گاہ سے لاؤڈ اسپیکر اتار دیا۔اس سے قبل جنونی ہندؤوں نے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو جماعت کا جھنڈا لگا کر شرپسندی کو ہوا دی۔

    انتہا پسند ہندوؤں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ آج عید کے دن عید گاہ پر لگے جھنڈے کا اتار کر اپنا جھنڈا لگا دیا اور لاؤڈ اسپیکر اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

    جنونی ہندوؤں کی اشتعال انگیز حرکت پر عید کی نماز پڑھنے کے لئے آنے والے مسلمانوں میں اشتعال پھیل گیا، مسلمانوں نے عید کی نماز کے بعد اس واقعے پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی ایم ایل اے کے گھر پر کھڑی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

    پولیس نے احتجاج کرنے والے نہتے مسلمانوں پر لاٹھیوں کی بارش کر دی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا، پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی برقرار ہے ، انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

    اس افسوسناک واقعہ کے بعد ابھی تک حکمراں جماعت بی جے پی کا موقف سامنے آیا ہے اور نہ ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے اس ظلم پر کوئی بیان دیا ہے۔

  • احتساب کی آڑ میں ہراساں کرنے سے بیوروکریسی کی کارکردگی متاثر ہوئی: وزیراعظم

    احتساب کی آڑ میں ہراساں کرنے سے بیوروکریسی کی کارکردگی متاثر ہوئی: وزیراعظم

    لاہور:وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی، شہباز شریف نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں ہراساں کرنے سے بیوروکریسی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

    ملاقات میں شریک افسران نے وزیرِاعظم کو گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

    اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، سابقہ چیف سیکرٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہوں نے مستقبل کے منصوبوں، موثر بیوروکریسی کے کردار اور عوام کو مختلف شعبوں میں ریلیف کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی خوشی قسمتی ہے کہ یہاں آپ جیسے قابل افسران موجود ہیں، بلاشبہ آپ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں سیاسی حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قابلِ افسران سیاسی حکومت کی ملکی ترقی و خوشحالی میں رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں، جو میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچے چاہے وہ میٹرو ہو یا اورنج لائن افسران و دیگر حکومتی اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہیں، کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کی کو بلاوجہ ہراساں کرکے ان کی کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، قومی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس امر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں، اللہ نے مجھے ایک بار پھر قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے، میرا یہ عزم ہے کہ قابل افسران کے ساتھ یہ سفر شروع کروں، احتساب اور شفافیت لانے کیلئے قوانین کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہے ان کے خدشات کا تدارک بھی ضروری ہے۔

  • آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

    آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

    میانوالی :آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سمندر والا، میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دی جائے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔واضح رہے کہ میانوالی کے نواحی علاقہ سمند والا میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    وقوعہ کے نتیجہ میں 03 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسز کے زریعے زخمیوں کو طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد ولد احمد نواز عمر 26 سال، ذوالقرنین ولد ضیاء اللہ عمر 30 سال، غلام نصیر ولد غلام فرید عمر 28 سال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عظیم ولد غلام احمد عمر 55 سال، محمد بلال ولد عمر حیات عمر 25 سال، محمد اقبال ولد خلیل، جاوید خان ولد عمر حیات اور محمد خلیل ولد محمد نواز شامل ہیں۔

    ادھرراولپنڈی میں عید الفطر اور گرمائی سیزن کے دوران ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد اہلکارڈیوٹی پر مامور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی (سی ٹی او) نوید ارشاد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے حکم پر مری میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے، مری میں تقریبا 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مری میں مجموعی طور پر اب تک سیاحوں کی 637 گاڑیا ں موجود ہیں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو مری داخلہ کی اجازت ہو گی۔

    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی (سی ٹی او) نوید ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ مری کے تمام داخلی و اندرونی راستوں پر چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں، سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

  • مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں عزت دینے والا اللّٰہ ہے:عمران خان

    مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں عزت دینے والا اللّٰہ ہے:عمران خان

    اسلام آباد:مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں عزت دینے والا اللّٰہ ہے:اطلاعات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد مارچ پر مشاورت کی گئی۔

    پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد مارچ پر مشاورت کی گئی۔

    اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو ماہِ رمضان کی تکمیل اور عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ اللّٰہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔

    عیدالفطر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ 1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی، مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا اور 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیا، وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا، منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کا وقار آزادی و خود مختاری ہی سے وابستہ ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

  • تیسری عالمی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں :یوکرینی صدر ولودومیر زیلنیسکی

    تیسری عالمی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں :یوکرینی صدر ولودومیر زیلنیسکی

    کیف :تیسری عالمی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں :اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنیسکی نے دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے امکان سے خبردار کیا ہے۔

    عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ جنگ فی الحال یوکرین تک محدود ہے اور روس منتقل نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز نہیں کیا ہے، یوکرینی فوج روس پر قبضہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی، ہماری افواج اپنی سرزمین کا دفاع کر رہی ہیں۔

    ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ ہم روسی فوجیوں کی موجودگی اور مولدووا میں علیحدگی پسندوں سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ مولدووا میں علیحدگی پسند غیر تربیت یافتہ اور یوکرینی فوج سے لڑنے سے خوفزدہ ہیں۔

    یوکرین کے صدر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کی جانب سے ہٹلر کے یہودیوں سے تعلق ہونے پر کہنا تھا کہ ان کے بیان سے لگتا ہے کہ روس نے جنگ عظیم دوئم سے سبق نہیں سیکھا۔

    یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ جنگ فی الحال یوکرین تک محدود ہے، روس منتقل نہیں ہوئی۔

    یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کی فوج نے روس کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کی، یوکرینی فوج صرف اپنی سرزمین کادفاع کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی فوج روس پر قبضے کی خواہش نہیں رکھتی۔

    صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب روسی صدر ہم سے ملنے کے لیے تیار ہوں گے۔

    واضح رہے کہ روسی افواج 24 فروری کو یوکرین میں داخل ہوئیں تھیں جسے ایک خصوصی فوجی آپریشن کا نام دیا گیا تھا۔تاہم صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یہ جنگ 8 سال پہلے اس وقت شروع ہوئی تھی جب 2014 میں روس نے کریمیا سے الحاق کیا تھا۔