Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • شوال کا چاند نظر نہیں آیا:عید الفطر منگل کو ہوگی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی

    شوال کا چاند نظر نہیں آیا:عید الفطر منگل کو ہوگی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی

    اسلام آباد:شوال کا چاند نظر نہیں آیا:عید الفطر منگل کو ہوگی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی ،اطلاعات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

    قبل ازیں لاہور اور کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، زونل کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، حتمی اعلان آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے

    بلوچستان

    بلوچستان زونل رویت ہلال کمیٹی کے مولانا عبدالحفیظ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بلوچستان کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، کوئٹہ میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے یہاں سے چاند نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    پنجاب

    صوبائی زونل کمیٹی کے اجلاس کے بعد خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، مفتی محمد اسحاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی اوقاف عمرہ پر جانے کے باعث شامل نہیں ہوئے، سیکرٹری اوقاف بھی صوبائی زونل کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے،

    سندھ

    حافظ محمد سلفی کے زیر صدارت عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے محکمہ موسمیات کے آفس میں زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کی جانب سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادت کا جائزہ لیا گیا۔

    اس حوالے سے حافظ محمد سلفی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،

    اسلام آباد

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

  • پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:زونل کمیٹی

    پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:زونل کمیٹی

    اسلام آباد:پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:اطلاعات کے مطابق قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ زونل کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی کا کہنا تھاکہ پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے بھی 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔

    ان کا کہنا تھاکہہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں چاند دکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے جبکہ موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

    ‏مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اسلام آباد میں چاند نظر نہیں آیا.مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو راولپنڈی، اسلام آباد سے چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی

    اسلام آباد میں چاند کے غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 18 منٹ ہے،

    محکمہ موسمیاتآبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شوال کا چاند دیکھنےکیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کے بعد مفتی رمضان سیالوی نے اعلان کیا کہ پنجاب میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے چاند سے دورانیہ کا وقت ختم ہو چکا ہے اس وقت میں کہیں بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، 6 بجکر 44منٹ سے 7 بجکر 20منٹ تک چاند کا دورانیہ تھا۔مفتی رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے۔

    دوسری جانب سندھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے، وفاقی وزارت توانائی کا دعوی

    وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے، وفاقی وزارت توانائی کا دعوی

    اسلام آباد:حکومت نے عوام کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح پانچ بجے سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفر کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ‏وزارت توانائی نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے۔

    وزارت توانائی کے مطابق 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کاکہنا تھا کہ یکم مئی سے حکومت کی طرف سے گیس کی فراہمی متوقع ہے اور یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے، اینگرو کا تھر میں پلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کچھ دن قبل ہدایت کی تھی کہ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

    "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

  • پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی اور مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

    فیصل قریشی کی مسجد نبویﷺ واقعے کی شدید مذمت


    انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا کہ بہت ہو چکا، اسے اب روکنے کی ضرورت ہے۔ نفرت بھڑکانے کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔


    اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

    قبل ازیں اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا تھا اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا تھا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

    مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…

    قبل ازیں کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی شفاعت علی نے کہا تھا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی تھی-

    عمران خان کی بنائی گئی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مسجد نبوی واقعے کی شدید مذمت

  • پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، مریم اورنگزیب

    پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے، آج پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، فرح گوگی کی کرپشن کا سراغ بھی بنی گالہ سے ملتا ہے، فرح گجر کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا کہا جاتا ہے کہ فرح گجر کوئی آفس ہولڈر نہیں تھیں، بتایا جائے مریم نواز کون سی آفس ہولڈر تھیں؟ فرح گجر کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے، فرح گجر پنجاب میں ہر کام پیسوں پر کرتی تھی، بزدار صاحب نہ کانوں سے سن سکتے ہیں نہ منہ سے بول سکتے ہیں اس لیے انہیں پنجاب میں لگایا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازکو والد نوازشریف کے سامنے گرفتار کیا گیا یہ انتقامی کارروائی تھی، انتقامی کارروائی وہ ہوتی ہے جس طرح رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سعد رفیق، شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی اے کے ڈی جی کو کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف کو گرفتار کریں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے، آج پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں انہیں رانا ثنااللہ کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا، 4 سال میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا، 4 سال تک کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگاتے رہے، کچھ ثابت نہیں ہوا۔

    مریم اورنگزیب ںے کہا کہ انہوں نے تمام اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا، این سی اے کو تمام ریکارڈز بھیجے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نااہل اور کرپٹ ٹولے کو پاکستان کےعوام نے پارلیمنٹ سے باہر نکالا، یہ دوسروں پرکرپشن کے الزامات لگاتے تھے لیکن کچھ ثابت نہیں کرسکے۔

    فیصل آباد کے بعد تھانہ نیوائرپورٹ اٹک عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ آپ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے، وزیراعظم ہاوس سے گاڑی لے کر گئے ہیں، عمران خان3 کروڑ روپے کی گاڑی بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو اپنے ساتھ لے گئے، آ ج پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری عمران خان کی وجہ سے ہے، حکومت سے گئے صرف ڈھائی ہفتے ہوئے ہیں، چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟ یہ پاکستان کو مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کی چکی میں جھونک کر چلے گئے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ مہنگائی کے اثرات عوام پر نہ پڑیں-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو جیلوں میں بند کرکے 4 سال عوام کو لوٹا، انہوں نے لوگوں کو غریب کردیا، مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ کردیا، نوکریاں دینے کے بجائے انہوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، گھر دینے کے بجائے لوگوں کو کرایہ دینے کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔

    ‏وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدرکو ارسال کردی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعوے دار اپنی ذہنیت کا گند مدینے لے گئے،انہوں نے مسجد نبوی میں خاتون کو گالیاں پڑوائیں، مسجد نبوی میں درود پاک پڑھ کر ان کیلئے ہدایت کی دعا کی، سعودی عرب میں لوگ عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوئے ہیں، ہم نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے، مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا سب پلاننگ کے تحت ہوا سارا واقعہ مسجد نبوی ﷺکے اندر پیش آیا، سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، سعودی عرب کے ساتھ پہلی بار اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل مختلف منصوبوں پر بات چیت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ، کیا اہم ہدایات دیں

  • "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

    "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

    اسلام آباد: "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام ،اطلاعات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اہم اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ میں حادثہ کرنا چاہتے ہیں، میرا کل دو بار پیچھا کیا گیا، تھانہ سیکریٹریٹ اور کوہسار میں درخواست دے آیا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے کہ یہ سات افراد میری جان کے در پے ہیں اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ،سلیمان، سلمان نواز اور راناثنا ذمے دار ہونگے، تھانےمیں جمع کرائی درخواست کی کاپی عمران خان کو دینے جارہا ہوں۔

    نیوز کانفرنس میں شیخ رشید نے ایک اور انکشاف کیا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے لانگ مارچ سے قبل گرفتار کرنے کے درپے ہے، انہیں کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کرنے کا شوق پورا کرلیں، جیل تو میرے سسرال ہے۔

    شیخ رشید نے واضح طور پر کہا کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں رانا ثناءاللہ کو پٹہ ڈالا جائے، رانا ثناءاللہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقتدرحلقے کبھی خاموش نہیں رہتے انکی کمٹمنٹ پاکستان کیساتھ ہیں، مقتدر حلقوں کی آنکھ اور کان کھلےہیں، اس سے قبل مقتدرحلقوں کی باری آئے وہ اس ملک میں الیکشن کروادیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عمل کو بے عمل کیاگیا، آصف زرداری یہی چاہتے تھےکہ پنجاب میں گند پھیلے،سب سے بڑےگندےآدمی راناثنااللہ کےذریعےگندڈالناچاہتےہیں۔

  • این آراونمبر2کیا ہے:عمران خان نے وائٹ پیپرجاری کردیا

    این آراونمبر2کیا ہے:عمران خان نے وائٹ پیپرجاری کردیا

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان مجھے دھمکیاں دیتاتھا کہ ہماری بھی باری آئےگی، اب ان کا این آر او ٹو شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے شریف خاندان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا اور بتایا کہ انہوں نے کس طرح اپنی نوکروں کے نام پر ملکی پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میں ان کے کیسز کا وائٹ پیپرسامنے لارہا ہوں، ہم نے اپنے دور میں ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں کیا، صرف مقصود چپڑاسی والا کیس ہمارے دور میں شروع ہوا، ان پر سارے کیسز ہمارے دور سے پہلے کےہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ وائٹ پیپر رکھنےکامقصد ہےکہ اب ان کا این آراو ٹو شروع ہوگیاہے، ان کی مجھ سے یہ شکایت تھی کہ انہیں این آر او دوں، این آر او ون سے ملک کو نقصان پہنچا اب یہ این آر او ٹو لےرہےہیں،جس کا صرف ایک مقصد ہے کہ ان کے کیسز ختم ہوجائیں۔

    برطرف وزیراعظم نواز شریف کے مفرور بیٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے ن لیگ کے دور میں پاکستان سے فرار ہوئے۔ دونوں سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں۔

    فرح خان سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فرح خان پر جو کیس ڈالا ہے پہلے یہ کسی کو دکھائیں کہ یہ کیس ،فرح کوئی عوامی عہدے دار نہیں تھی جس پر یہ کیس بنتا ہے۔ یہ دراصل فرح خان پر کیس کرکے مجھے پریشر میں لانا چاہتا ہیں۔ یہ لوگ فرح خان کے ساتھ ایسے ہی کیسز بنا رہے ہیں جیسے انہوں نے سابق اہلیہ جمائما کے خلاف مجھ سے انتقام لینے کیلئے جھوٹے ٹائلز کے کیسز بنائیں۔

  • ‏وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدرکو ارسال کردی

    ‏وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدرکو ارسال کردی

    لاہور:گورنر کو ہٹانے کی سمری ایوان صدر کو موصول،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بارپھرگورنرپنجاب کوہٹانے کے لیے سمری صدرمملک ڈاکٹرعارف الرحمن علوی کو بھیج دی ہے ،

    دوسری طرف ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ صدر اگر گورنر کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں خود ہی فارغ ہو جائیں گے،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم نئے گورنر کیلئے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے،گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے اور کہا جارہا ہے کہ گورنرپنجاب کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی گورنرپنجاب کو ہٹانے کے لیے سمری صدرمملکت کو بھیجی گئی تھی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری واپس بھیج دی۔ وزیراعظم نے 15 اپریل کو عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجوائی تھی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری 1 اپریل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری واپس بھجوادی تاہم وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایوان صدر سے واپس بھیجی گئی سمری تاحال موصول نہیں ہوئی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو قانونی ماہرین نے سمری پر اعتراض لگانے کی سفارش کی تھی۔

    ادھر اہم حلقوں کی طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گورنرپنجاب کے لیے ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار ہے ،کیوں وعدے کے مطابق گورنرشپ پی پی کے حصے میں آنا ہے ، جبکہ ن لیگی نظریاتی کارکنوں کا کہنا ہےکہ اس قدر بے بسی یا پسپائی ن لیگ کے لیے نقصان دہ ہے

  • پشاور:نوشہرہ آئل ٹینکرزآتشزدگی:پٹرول بحران جنم لے سکتا ہے

    پشاور:نوشہرہ آئل ٹینکرزآتشزدگی:پٹرول بحران جنم لے سکتا ہے

    پشاور:نوشہرہ آئل ٹینکرزآتشزدگی:پٹرول بحران جنم لے سکتا ہے ،اطلاعات کے مطابق نوشہرہ میں آئل ٹینکرکو آگل لگنے کے واقعہ کے بعد علاقے میں تیل کی کمی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، اور یہ بھی امکان ہے کہ پٹرول دستیاب ہی نہ ہواوراگرملے تو مہنگے داموں‌ ہی ملے ،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تارو جبہ میں آئل ٹینکرآتشزدگی کا واقعہ کے بعد پٹرول کی کمی اوربحران کے خدشے کے پیش نظرنوشہرہ ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی

     

    یاد رہےکہ کل نوشہرہ میں آئل ٹینکر ڈپو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد ٹینکرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تارو جبہ آئل ڈپو کے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی پھیل گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آئل ڈپو میں 70 ٹینکرز موجود ہیں آگ لگنے سے 30 آئل ٹینکرز جل گئے جبکہ متعدد کو نکال لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122، فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ہے۔

    ترجمان ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ، مردان، پشاور سے بھی فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر میر رضا کا کہنا تھاکہ آگ 50 آئل ٹینکرز میں پھیل گئی اور ٹینکرز میں تقریباً 20 لاکھ لیٹر پیٹرول تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

    ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

    ریاض: ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے تین روزہ دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے جبکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور دونوں ملکوں کا ابلاغ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ماحولیاتی ویژن کو بھی سراہا گیا ہے۔

    محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

    ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے نئے معاہدے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ملکوں کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔پاکستان نے سعودی گرین اور مڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں جمع کروئے گئے تھے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز مالیت کا تیل موخر ادائیگی کی سہولت پر دی گئی تھی-

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس اقدام پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی مدد کرنے اور ملک کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز جمع کروانے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی موخر ادائیگی کر سہولت پر فراہمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا اور اب بھی جب دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

    جامعہ کراچی دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں ایک طالبعلم زیرحراست