Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں پاکستان آخری نمبر پر ہے،شوکت ترین

    دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں پاکستان آخری نمبر پر ہے،شوکت ترین

    اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے آخری یعنی 139ویں نمبر پر قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹئوٹ میں ایک اسکرین شاٹ شئیر جس میں مہنگائی کے اعتبار سے 139 ممالک کے نام دیئے گئے ہیں اور اس میں پاکستان کا سب سے آخری 139واں نمبر ہے۔

    ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں،وزیراعظم

    https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1495274739991867401?s=20&t=KG2S88QG7oWIEQ_rKejegQ
    فہرست میں برمودا، سوئزرلینڈ اور ناروے کو بالترتیب مہنگے ترین ممالک قرار دیا گیا ہے جب کہ بھارت 138 ویں، افغانستان 137 ویں، نیپال 136 ویں اور سری لنکا 135 ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں چین 84 اور ایران 87 نمبر پر ہیں۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ہوگا، اداروں سے بار بار قرضے نہیں مانگ سکتے پاکستان میں بڑے ہنرمند لوگ ہیں، پاکستانی عوام دنیا کی بہترین قوم ہے 38 ملین میں سے صرف2 ملین گھرانے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہمارے پاس اب ڈیٹا آ گیا ہے سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم نے قواعد سوچ سمجھ کر بنائے ہیں، تاجروں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے،ازالہ کریں گے۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    شوکت ترین نے کہا تھا کہ کاروبارکیلئے یکساں مواقع تمام پاکستانی شہریوں کا حق ہے، ہمارے پاس ڈیٹا آ گیا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے پاس جائیں گے۔ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے ہم نے زراعت، آئی ٹی، ہاؤسنگ، تجارت پرتوجہ دینی ہے، مستحکم گروتھ ہو گی تو نچلے طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں جا رہی ہے، پیٹرول سے ہم نے تمام ٹیکس ہٹادیئے ہیں۔

    پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

  • جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے 5 سال تک سزا کا آرڈیننس جاری ہوگیا

    جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے 5 سال تک سزا کا آرڈیننس جاری ہوگیا

    کراچی:وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہو گیا، جعلی خبر دینے پر 5 سال تک سزا دی جا سکے گی، جرم کے مرتکب شخص کی ضمانت نہیں ہوگی۔ عدالت جعلی خبر پر 6 ماہ میں فیصلہ سنائے گی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، تنقید کریں لیکن جعلی خبر نہ دیں، ایسی خبریں معاشرے کونقصان پہنچاتی ہیں۔ منفی خبریں پھیلانے والے ملک کے ساتھ مخلص نہیں، جعلی خبروں پر کسی کواستثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ جرم ثابت ہو نے پر 3 کی بجائے 5 سال قید ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ مقدمےکا فیصلہ 6 ماہ میں سنایا جائےگا، اس عرصے میں فیصلہ نہیں ہوتا تو ہائیکورٹ متعلقہ جج سے پوچھے گی۔ جج ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کر سکا تو اس کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی، خاتون اول کے حوالے سے طلاق کی جعلی خبریں چلائی گئیں، غلط خبر اب نہیں ہونی چاہئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن سے متعلق ایکٹ بابر اعوان نے بنایا ہے جس کے تحت کوئی بھی الیکشن مہم چلا سکتا ہے، یہ قانون سب کیلئے مساوی اور تمام افراد کیلئے اس پر یکساں طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

  • پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ

    کراچی :پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے۔

    سجاول میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے، سندھ میں بچیوں کی عزتیں محفوظ نہیں اور یہ مارچ نکالیں گے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں، بھنڈ برادری کے پانچ افراد قتل کر دیئے گئے مارچ کس پر نکالیں گے، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتی اسکولوں میں کتابیں نہیں کس پر مارچ نکالیں گے؟اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان کو بے نقاب کرنے کے لئے ہم مارچ نکالیں گے، حقوق سندھ مارچ نکال کر پیپلزپارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے، سندھ کے عوام ان چوروں سے جان چھڑوانا چاہتی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ 26 فروری کو مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی زیدی، و دیگر کی قیادت میں حقوق سندھ مارچ نکالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

  • پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا گیا: شیری رحمان

    پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا گیا: شیری رحمان

    اسلام آباد: پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا گیا:اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔

    شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں ارکان پارلیمان اور وزراء کے حصہ لینے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کرے،

     

     

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو قوائد و ضوابط میں تبدیلی کی صرف سفارش کر سکتی ہے،وفاقی حکومت مسلسل الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،

    شیری رحمان نے مزید کہاکہ صدر پاکستان الیکشن ایکٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلی نہیں کر سکتے، وزراء کو الیکشن مہم چلانے کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے؟
    وزراء کے پاس مالی وسائل ہوتے ہیں، جن کو الیکشن انتخابات پر اثرانداز ہونے کے استعمال کیا جا سکتا ہے، تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

    شیری رحمان الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی متعلق صدارتی آرڈیننس الیکشن چوری کرنے کی ایک نئی سازش ہے، شیری رحمان نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔

  • پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ:قومی خزانے میں بھی اضافہ

    پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ:قومی خزانے میں بھی اضافہ

    لاہور :پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ:قومی خزانے میں بھی اضافہ ،اطلاعات کے مطابق جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران درآمدات ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر دو ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی 29 ارب 34 کروڑ روپے سے بڑھ کر 70 ارب 66 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ اضافی ٹیکسز سے بچنے کیلئے ضمنی مالیاتی بل سے قبل بڑی تعداد میں گاڑیاں درآمد کی گئی۔ پہلی ششماہی کے دوران تنخواہوں سے 69 ارب 82 کروڑ روپے انکم ٹیکس وصول کیا ہے

    ذرائع نے بتایا کہ پہلی ششماہی کے دوران 14 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے۔ جائیداد خرید وفروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں میں 5 ارب 19 کروڑ روپے اضافہ ہوا۔ بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصولی 5 ارب 94 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ درآمدات پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 41 ارب 36 کروڑ اضافہ ہوا۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بینکوں سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس میں 6 ارب 66 کروڑ روپے کمی ہوئی۔ موبائل فونز کے بیلنس پر 3 ارب 39 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ بینکوں میں سرمایہ کاری پر منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس میں تین ارب 12 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔

  • دعوت ملتے ہی مولانا فضل الرحمن نے ہاں کردی

    دعوت ملتے ہی مولانا فضل الرحمن نے ہاں کردی

    اسلام آباد: آصف علی زرداری کی طرف سے عیشائیے کی دعوت ملتے ہی مولانا فضل الرحمن نے ہاں کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کل اہم ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوگی اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن حکومت پر دباو بڑھنے کیلئے پوری قوت سے میدان عمل میں اترنے کی تیاریاں کر رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے تو دوسری جانب حکومتی جماعت کی وکٹیں گرانے کیلئے اپوزیشن نے جوڑ توڑ کیلئے کوششوں کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بھی دعوے کررہی ہے کہ اپوزیشن کے 15 سے زائد ارکان کا ان سے رابطہ ہے، یہ ارکان اسمبلی کون ہیں ان کے نام بتانے کے حکومت گریز کررہی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن کے ان ارکان کے رابطوں کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے 7 ن لیگ کے ہیں ، 3 پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور باقی پانچ دیگر مختلف جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے نام ظاہر کرنے سے معذرت کرلی گئی ہے

  • اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے

    اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے

    اسلام آباد:اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوشخبری سنائی ہے اور اس خوشخبری کو سُننے کےبعد ہر پاکستانی کا دل بھی باغ باغ ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے پاکستان کو خوشحال دیکھنے والوں‌ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں وہ بہت زیادہ اس بات پر خوش ہیں کہ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہےکہ دو دہائیوں بعد پاک آسٹریلیا سیریز پر پوری قوم خوش ہے،وہاں دوسری طرف وہ اس بات پر غمگین بھی ہیں کہ اپوزیشن قوم کی خوشیوں پر ماتم کررہی ہے ان کو پاکستانیوں‌ کی خوشی عزیز نہیں اگر عزیز ہوتی تو کبھی اپوزیشن کھیل پر منفی سیاست نہ کرتے ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم کی اس خوشی پر اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے۔

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے ٹیسٹ میچ کے وقت راولپنڈی میں اپنا شوکرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری طرف اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے اور شریف فیملی کو سیاسی سپورٹ دینے کی غرض سےپیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

  • لمحوں نے خطا کی تھی ….:میڈیا عمران خان کی دشمنی میں اصل مشن سے ہٹ گیا:عارف علوی

    لمحوں نے خطا کی تھی ….:میڈیا عمران خان کی دشمنی میں اصل مشن سے ہٹ گیا:عارف علوی

    کراچی :لمحوں نے خطا کی تھی ….:میڈیا عمران خان کی دشمنی اوراغیارکی محبت میں اصل مشن سے ہٹ گیا:نسلیں بھُگیں گی:اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان اسے بھول جائیں۔

    ڈاکٹرعارف علوی نےکہا کہ یہ روایت اچھی نہیں کہ عمران خان کی دشمنی میں میڈیا اپنی نسل نو کی تربیت ہی بھول جائے ،جہاں اس قسم کی سوچ سے دوسروں‌ کو نقصان پہنچے گا وہاں یہ گڑھا کھودنے والوں کو بھی اپنے اندر گرا دے گا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہے اور عارضی اور غیر ضروری معاملات پر بحث کی بجائے ان کی مستقبل اور پاکستانیت پر کھڑا رکھنا چاہیے

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہ بدلتاہوا پاکستان ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مختلف پروگرام کرائے جائیں گے، ان سب پروگراموں کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر پر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، اسے بھول جائیں، یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں۔

  • عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے

    عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے

    لاہور:عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے اطلاعات کے مطابق میڈیا کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بزدار حکومت کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، پالیسی کا مقصد نوجوان میڈیا ایکسپرٹس اور صحافیوں کو مین سٹریم میں لانا ہے۔

    حسان خاور نے کہا ہےکہ بزدار حکومت میڈیا کو حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا ستون مانتی ہے، مثبت معاشرتی رویوں کی ترویج میں شعبہ صحافت کا کردار نہایت اہم ہے۔

    معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ یہ پالیسی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے حکومتی ویژن کی عملی تصویر ہے، پہلی دفعہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ولاگرز کو نمائندگی دی جا رہی ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ اس پالیسی کا ڈرافٹ تمام اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا ماہرین کو بھیجا گیا ہے، فیصلہ سازی میں عوامی تجاویز جاننے کے لیے یہ ڈرافٹ ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماہرین کی مشاورت اور آراء کے بعد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

    ادھر کل اسی حوالے سے قانون سازی کےلیے آغاز کردیا گیا ہے،وفاقی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے ترامیم لانے کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سے سمری کی منظوری لے لی گئی۔

    ذرائع کے مطابق شہریوں اور اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 5 سال تک قید تک کی سزا کی تجویز دی گئی ہے، فوج، عدلیہ، شخصیات سمیت دیگر اداروں اور کسی کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر ایکشن ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہوگا، پیکا ایکٹ 2016 میں بھی ترمیم ہو گی۔

    دوسری طرف انتخابات کے لیے طے شدہ ضابطہ اخلاق میں تبدیلی اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل سزا جرم قرار دینے کے مجوزہ قوانین وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کو مجوزہ قوانین کے ڈرافٹ بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پہلے قانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔

  • ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے

    ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے

    لاہور:ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 میں اب تک نمبر ون رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے اپنی ٹیم کی مسلسل جیت کا راز بتایا ہے۔

    ملتان سلطانز کی مسلسل فتوحات کے بارے میں بڑی اہم اور اچھی باتین بتاتے ہوئے خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ کپتان محمد رضوان گراؤنڈ میں سب کو خوش رکھتے ہیں اور نرم لہجے میں سب کو سمجھاتے ہیں۔

    انہوں نے بولنگ میں اعتماد دینے کا کریڈٹ محمد رضوان کو دیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں میری بولنگ اچھی جا رہی ہے، محمد رضوان نے بنگلا دیش میں بھی بولنگ کاکہا تھا، پی ایس ایل سے پہلے انہوں نے بنگلا دیش میں کہا تھا کہ اوورز کے لیے تیار رہنا ہے۔

    خوشدل شاہ کہتے ہیں کہ محمد رضوان نے کہا تھا کہ بولنگ کرتے رہا کرو، اس سے تمھیں فائدہ ہو گا۔

    خوشدل کا کہنا تھا کہ میں کیرئیر کے شروع سے ہی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری بولنگ میں زیادہ سے زیادہ بہتری آئے، بولنگ جتنی بہتر ہوگی میرے کیرئیر میں مزید بہتری آئے گی۔شاہ جی کہتے ہیں کہ میں نیٹ پر زیادہ سے بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب میں بیٹنگ سے فری ہو جاتا ہوں تو دوسرے بیٹرز کو الگ نیٹ پر بولنگ کرتا ہوں۔

    خوشدل شاہ نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی گزشتہ برس سے اچھی کارکردگی کی وجہ ٹیم یونٹ بن کر کھیلنا ہے، ٹیم کے مالک اور منیجمنٹ نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑیوں کو پرسکون رکھتی ہے، ٹیم میں ہر کوئی مثبت رہتا ہے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے۔