Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان سپر لیگ: گلیڈی ایٹرز کا آج کراچی کنگز، سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا

    پاکستان سپر لیگ: گلیڈی ایٹرز کا آج کراچی کنگز، سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا

    لاہور:پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سلطانز ، اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے۔

    لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر تو کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دوپہر اڑھائی بجے مدمقابل ہوں گے۔

    دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔

    ادھر ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کرچکے ہیں۔

    افغانستان کی ٹیم بنگلادیش کے دورے پر ہے اور راشد خان اس دورے کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    ادھر کل کھیلے گئے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونایئٹڈ کو پچھاڑ دیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حریف ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر آصف علی نے کی، جو شاداب خان کی انجری کے باعث ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

    لاہور: قلندرز بیٹنگ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی اور حریف ٹیم کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی ، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔ سہیل اختر کی باری 15 سکور تک محدود رہی۔

    اس دوران ہیری بروک نے 48 گیندوں پر جارحانہ سنچری بنائی۔ سنچری میں انہوں نے 10 چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 197 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ:

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے رحمن اللہ گرباز اور مبصر خان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے شروع میں جارحانہ انداز اپنایا افغان بیٹسمین سکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے چکر میں 11 گیندوں پر 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شاہین شاہ نے وکٹ حاصل کی۔

    دیگر بیٹرز بھی زیادہ دیر تک کریز پر رُک نہ سکے، مبصر خان 6، وسیم جونیئر 12، لیام ڈاؤسن 31، اعظم خان 10، ، آصف علی 12، وقاص مقصود1، فہیم اشرف 2 ، ڈی لنگے 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 131 رنز بنا سکی۔ راشد خان، زمان خان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو شکار کیے۔

    لاہور قلندرز سکواڈ:

    فخر زمان، سہیل اختر، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان شامل تھے

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

    رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، مارچنٹ ڈی لنگے، محمد وسیم، وقاص مقصود، ظاہر خان شامل تھے

    ٹاس کے دوران قومی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجرڈ ہوئے جس کے بعد قانون کے تحت حسن علی کی جگہ ڈی لنگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    اسلام آباد:کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ320 گئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار967، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار698، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

    ادھر بیرون ملک سےکراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سیکڑوں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق 13 جنوری تا 17 فروری کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے 204 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مسافرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے جس کے بعد تمام متاثرہ مسافروں کوگھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کیلئے45 ارب کا مطالبہ کیا گیا: چیئرمین ایچ ایس سی کے الزامات:جواب دینا پڑے گا

    وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کیلئے45 ارب کا مطالبہ کیا گیا: چیئرمین ایچ ایس سی کے الزامات:جواب دینا پڑے گا

    اسلام آباد:وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کیلئے45 ارب کا مطالبہ کیا گیا: چیئرمین ایچ ایس سی کے الزامات:جواب دینا پڑے گا،اطلاعات کے مطابق متنازعہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے وزیراعظم ہاوس پر الزام عائد کیا ہے وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے ایچ ای سی سے 45 ارب روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔

    ڈاکٹر طارق بنوری نے نجی ٹی وی میں بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے اس خطیر رقم کا مطالبہ کیا گیا حالانکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کل ترقیاتی بجٹ 30 ارب روپے سے کم ہے۔

    ڈاکٹر طارق بنوری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خیبر پختونخوا کی وہ سب یونیورسٹیاں جو 2013 میں ٹھیک چل رہی تھیں وہ سب اب دیوالیہ ہو چکی ہیں۔لیکن ڈاکٹر طارق بنوری یہ بتانے میں کنجوس رہے کہ ان یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں گراوٹ میں ان کا اپنا کتنا حصہ ہے

    یاد رہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹایا گیا تو انہوں نے عدالت کے ذریعے چیئرمین شپ پھر حاصل کرلی یہ بھی یاد رہے کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاتھا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو کردیا گیا ہے جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 2 سال کردی گئی ہے۔

    ذرائع کےمطابق طارق بنوری کے خلاف وسیع پیمانے پر شکایت عام تھیں، وہ گزشتہ تین سال سے ایڈہاک بنیادوں پر ایچ ای سی چلا رہے تھے، نہ تو میرٹ پر مستقل ای ڈی تعینات کیا گیا نہ ہی ریجنل ڈائریکٹرز تعینات ہوئے، بھاری تنخواہوں پر درجن بھر کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئے تھے جن میں بعض ناصرف ریٹائرڈ بلکہ تعلیمی لحاظ سے گریجویٹ تھے۔

    حال ہی میں نیب نے بھی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف بد عنوانیوں، بےقاعدگیوں، بدانتظامی اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی پر تحقیقات شروع کردی تھیں کہ اس دوران آرڈیننس جاری کر کے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کرکے انہیں فارغ کردیا گیا۔

    طارق بنوری کو (ن) لیگ کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا اور ان کی 4سالہ مدت مئی 2022 تک تھی۔

  • برطانوی خفیہ ایجنسیاں پاک فوج کے خلاف سازش میں مصروف:پراپیگنڈہ بھی اورنفرت بھی،خطرناک حقائق

    برطانوی خفیہ ایجنسیاں پاک فوج کے خلاف سازش میں مصروف:پراپیگنڈہ بھی اورنفرت بھی،خطرناک حقائق

    لندن(امین طاہرسے)برطانوی خفیہ ایجنسیاں پاک فوج کے خلاف سازش میں مصروف:پراپیگنڈہ بھی اورنفرت بھی،خطرناک حقائق،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسے حقائق سامنے آئے ہیں‌ جن سے یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ برطانوی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کےخلاف ایک باقاعدہ مہم چلارہی ہیں ، یہ مہم برطانوی سیکورٹی اداروں اور دیگرہم نواوں کے ذریعے جاری ہے

    ذرائع کےمطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے ایما پردیگرمعاون سیکورٹی ادارے برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کو پاک افواج کے خلاف اکسا رہے ہیں ، اس حوالے سےبرطانوی کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ، جو کہ یو کے پولیس فورسز اور سیکیورٹی سروسز کے تعاون سے کام کرتی ہے،نے ان چند پاکستانیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ پاک فوج کی انٹیلی ایجنسی تمہیں نقصان پہنچا سکتی ہے،

    اس حوالے سے پاکستان کے خلاف نفرت اور پراپیگنڈہ کرنے والے ایک شخص نے برطانوی سیکورٹی اداروں کے بیانیئے کو بیان کرتے ہوئے کہا پاکستان اس سلسلے میں کچھ جرائم پیشہ افراد کے ذریعے اپنا ہدف حاصل کرسکتا ہے ، یہ کہانی اس وقت سامنے آئی جب برطانوی عدالت میں پاکستان مخالف بلاگر کے حوالےسے کچھ ایسا ہی ایک کیس چل رہاہے

    برطانوی عدالت میں یہ مقدمہ اس وقت چل رہا ہے کہ محمد گوہر خان کو گزشتہ سال ہالینڈ میں ایک مخالف بلاگر اور پاکستانی انٹیلی جنس سروسز کے شدید ناقد احمد وقاص گورایا کو قتل کرنے کے لیے £100,000 کی پیشکش کی گئی۔

    برطانوی سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک مڈل مین جسے "مزمل” کے نام سے جانا جاتا ہے – ابھی تک فرار ہے، میٹروپولیٹن پولیس نے کل تصدیق کی ہے کہ وہ اب بھی اس کی شناخت اور ٹھکانا قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    جبکہ حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ میں کسی شخص کا چُھپنا ناممکن ہے اور اگر ایسا کوئی ادمی ہے تو پھراسے اسی وقت عدالت میں پیش کیوں نہ کردیا گیا ، اس کے پیچھے بھی ایک کہانی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ "مزمل "نامی شخص بھی ایک برطانوی مہرہ لگتا ہے

    افسران نے عوام سے مزمل کے بارے میں معلومات کے لیے ایک درخواست بھی جاری کی ہے، جو برطانوی لہجے میں بات کرتا ہے اور مقدمے کے دوران سننے والے ایک صوتی پیغام کے دوران، خان کو بتایا کہ گورایا کو قتل کرنے کے بعد برطانیہ اور یورپ میں مستقبل کی "نوکریاں” ملیں گی۔

    اس کے ساتھ ساتھ راشد مراد جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں انکو بھی برطانوی سیکورٹی اداروں نے یہ کہا ہےکہ اپ کی جان کو پاکستانی خفیہ ایجنسی سے خطرہ ہوسکتا ہے ، پولیس نے پہلے ہی اس کے گھر پر گھبراہٹ کا الارم اور سی سی ٹی وی نصب کر رکھا ہے

    مراد کے بقول اسے کہا گیاکہ کچھ پاکستانی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتےہیں ،مراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخر کیوں ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مجھے کیا پڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے

    برطانوی خفیہ اداروں نے وکیل فضل خان سے بھی کہا ہے کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ان افسران نے کریمہ بلوچ جیسے پاکستانی منحرف افراد کی پراسرار موت پر بات کی تھی، جنہوں نے ایک آزاد بلوچستان کے لیے مہم چلائی تھی

    فضل خان جو کہ پاک فوج کےخلاف مہرہ بنے ہوئے ہیں اور برطانوی عدالتوں کے ذریعے بدنام کرنا چاہتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے بھی مجھے دھمکیاں دی گئیں‌

    لندن میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والی عائشہ صدیقہ کو بھی اسی برطانوی خصوصی گروہ نے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ پاکستانی ادارے کچھ برطانوی شہریوں کو آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی

    اب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے ایک اور خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں یورپ کے ملکوں کو اپنے ساتھ شامل کرکے پاکستان پر دباو بڑھایا جائے گا اور پاک فوج کے خلاف مہم چلائے جائی گی جس کا مرکزی موضوع یورپ ، برطانیہ اور دیگر ملکوں میں موجود پاکستانیوں کو پاکستان کے سیکورٹی اداروں سے خطرہ ہے

    ایسے کئی افراد اور بھی ہیں جو برطانیہ کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہراگلتے ہیں اور پھربرطانوی ان کو پاکستان کے خلاف بھی اکساتے ہیں کہ آپ کو پاکستان سے خطرہ ہے ، ان میں‌زر علی خان آفریدی، جو اغوا کی کوشش کے بعد ہالینڈ فرار ہو گئے فرانس میں صحافی یونس خان کو بھی یہ بیانیہ دیا گیا کہ پاکستانی ادارے تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں‌

    جہاں تک تعلق ہے کہ برطانیہ میں پاکستان سے بھاگے ہوئے افراد کی زندگیوں کو خطرات کا تو یہ سراسر جھوٹ اور الزام ہے، برطانیہ جہاں سیخت سیکورٹی انتظامات ہیں‌اور ان پاکستان مخلالفین کو برطانوی سیکورٹی اداروں کی طرف سے سیکورٹی دی جاتی ہے کیسے ممکن ہےکہ پاکستان سے جا کر کوئی انکو نقصان پہنچا سکے ،

    ان حقائق سے یہ پتہ چلتا ہےکہ برطانیہ اس وقت ہر اس شخص کو قوت بخش رہا ہے جو پاکستان کے خلاف برطانوی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ ، بھارت ، اسرائیل اور دیگر کئی ملکوں‌کے مشترکہ انٹیلیجنس ونگ کےلیے استعمال ہورہے ہیں ، اس کی واضح مثال پاکستان میں سیکڑوں افراد کے قاتل الطاف حسین کو برطانوی عدالت کی طرف سے معصوم عن الخطا قرار دیا گیا ایسے ہی نوازشریف اور کئی ایسے سیاسی رہنما جو پاکستان کے خلاف نفرت اور سازشوں میں مصروف ہیں بہت جلد ان کو بھی برطانوی عدالتیں‌ معصوم عن الخطا قرار دے کر پاکستان کے خلاف درپردہ مہم کوتقویت دینے کی کوشش کرے گا

    اس سلسلے میں سب سے اہم اور معتبر بات یہ ہے کہ برطانیہ جہاں سوشل میڈیا پالیسی بڑی سخت ہے کوئی بھی شخص برطانیہ ، امریکہ ، بھارت ، اسرائیل اور دیگر برطانوی اتحادیوں کے خلاف پوسٹ نہیں کرسکتا ، کمنٹس نہیں کرسکتا ، پھر وہاں پاکستان کے خلاف بڑے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کام کررہے ہیں تو پھر ایسے کیوں ہے، جہاں کوئی چڑیا پرنہیں مارسکتی وہاں پاکستان کے خلاف باقاعدہ ایک جنگ لڑی جارہی ہے، یہ ساری آزادیاں پاکستان کے خلاف کیوں ؟ یہ ہے وہ سوال جس کا جواب کسی کے پاس نہیں‌
    ۔

  • کرپٹ شخص کواسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دیں گے:شہبازگل کا اعلان

    کرپٹ شخص کواسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دیں گے:شہبازگل کا اعلان

    اسلام اباد:کرپٹ شخص کواسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دیں گے:شہبازگل کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہےکہ شہباز شریف جب تک کرپشن کیسز میں حساب نہیں دیتے انہیں اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دیں گے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ چار سال بڑی ڈھیل دے کر دیکھ لیا، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں چار ارب روپےکےکیس میں شریف ایسے پھنسے کہ کوئی بھی انہیں نہیں چھڑا سکتا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف چوری کا حساب دیں اور اسمبلی میں تقریر کریں، حب تک آپ حساب نہیں دیں گے،آپ کو تقریر نہیں کرنےدیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عمران خان نے بھگوڑا کہہ کر کچھ غلط نہیں کیا، انہیں تو خود عدالت نے بھگوڑا قرار دیا تھا ۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کی سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے زبان پھسل گئی۔

    فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شہباز گل کی زبان پھسلی اور وہ نوازشریف کی جگہ عمران خان پر طنز کرگئے۔

    انہوں نے کہا کہ ’عدالت نے نواز شریف کو بھگوڑا قرار دیا ہے تو کیا ہم عمران خان کو ایتھلیٹ کہیں؟‘ لیکن اپنی غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے فوراً ہی تصیح کردی کہ کیا نواز شریف کو ایتھلیٹ کہوں؟

  • جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

    جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

    اسلام آباد: جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین بڑی اہمیت اختیار کرگئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین نے دو روز قبل لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

    پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے بلاولو بھٹو کے ساتھ ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی، جہانگیر ترین نے فیصلے کے لیے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگا ہے۔

    واضح رہے کہ ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو سے قبل آج جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے خفیہ مقام پر ملاقات ہوئی ہے۔

    نون لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی، جس میں شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔

    ذرائع نون لیگ کا کہنا تھا کہ خفیہ ملاقات میں شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی مستقبل میں ساتھ چلنے کی پیشکش کی۔

    اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین کی اپوزیشن رہنماؤں سے یہ تیسری بڑی ملاقات ہے۔ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا، ملاقات میں فضل الرحمان نے جہانگیرترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد نے دو مرتبہ لاہور میں ملاقات کی ہے اور جہانگیر ترین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    جہانگیر ترین کی قیادت میں اس گروپ نے چند روز قبل قذافی اسٹیڈیم کے لاؤ نج میں پی ایس ایل کا میچ دیکھتے ہوئے بھی ملاقات کی تھی، گروپ نے مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

  • عوام مہنگائی اور بے روزگاری سےتنگ آکرخودکشی کرنےپرمجبور:سعد رضوی

    عوام مہنگائی اور بے روزگاری سےتنگ آکرخودکشی کرنےپرمجبور:سعد رضوی

    لاہور:عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں:سعد رضوی بھی جارحانہ سیاست کھیل کھیلنے لگے،اطلاعات کے مطابق سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے اوراس کے نتیجے میں جنم لینے والے مہنگائی کے بدترین طوفان کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزراء اقتدار انجوائے کر رہے ہیں، ملک کو عمران خان کے رحم و کرم پر مزید نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان کو وزیر اعظم کے طور پر مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن حکومت کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ثابت ہو گا، ہم جلد ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کا فارمولا پیش کریں گے۔

    سعد رضوی نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عمران خان بتائیں معاشرے کا کون سا ایسا طبقہ ہے جو اس کمر توڑ مہنگائی سے براہ راست متاثر نہیں ہے؟ جلد عمران خان ماضی کی تلخ یاد ہوں گے۔

  • جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے

    جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے

    لاہور:جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کوشش کی ہے، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور انتظامات پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو عزت دی ہے اور ہماری رقم کی ادائیگی میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی۔

     

     

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    خیال رہے کہ 2015 کی آسٹریلوی ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن رہنے والے جیمز فالکنر نے آج ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا اور پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں سے معذرت کی۔

    جیمز فالکنر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی سی بی معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا, تاہم پی سی بی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

  • یوکرائن بحران:روس  نے جوہری مشقوں کا آغاز کر دیا:دنیا کی جان خطرے میں

    یوکرائن بحران:روس نے جوہری مشقوں کا آغاز کر دیا:دنیا کی جان خطرے میں

    ماسکو:یوکرائن بحران:روس نے جوہری مشقوں کا آغاز کر دیا:دنیا کی جان خطرے میں ،اطلاعات کے مطابق روس نے آج سے جوہری حملے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے تجربات شروع کر دیے جبکہ ایک ہائپرسونک میزائل کی بھی تجرباتی لانچنگ کی گئی ہے۔

    ایک ایسے وقت جب مغربی ممالک کی جانب سے روس کو مسلسل خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ یوکرائن پر کسی بھی جارحیت سے باز رہے، روس نے جوہری میزائلوں کے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔

    میونخ میں جاری سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر روسی فوج کسی بھی قسم کی پیش قدمی کرتی ہے تو نیٹو کی جانب سے مشرقی یورپ میں فوجی موجودگی بڑھا دی جائے گی اور روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

    کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ قومی سرحدیں طاقت کے زور پر کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہونا چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اقتصادی سطح پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے جو فوری، شدید اور منظم ہوں گے۔ ان میں روس کے مالیاتی اداروں اور کلیدی صنعتوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

    صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج صدارتی محل کریملن سے روسی جوہری میزائلوں کی تجرباتی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو بھی صدر پیوٹن کے ہمراہ موجود تھے۔

    ماسکو حکومت کے مطابق روسی فوج نے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جبکہ ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔ حکومتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے جوہری مشقوں کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے روسی تیاری کو جانچنا ہے۔

    اُدھر میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ نیٹو میں یوکرائن کی شمولیت ایجنڈے پر بھی نہیں لیکن روس اسے ایک اہم مسئلے کے طور پر ہوا دے رہا ہے، اس کے باوجود مغربی ممالک نے روس کے ساتھ سکیورٹی مطالبات کے حوالے سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

  • پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے

    پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے

    لاہور: پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں اج کھیلےجانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام اباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر 2 پوائنٹ اور حاصل کرلیے ہیں‌

    لاہور: قلندرز بیٹنگ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی اور حریف ٹیم کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی ، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔ سہیل اختر کی باری 15 سکور تک محدود رہی۔

    اس دوران ہیری بروک نے 48 گیندوں پر جارحانہ سنچری بنائی۔ سنچری میں انہوں نے 10 چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 197 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    لاہور قلندرز سکواڈ:

    فخر زمان، سہیل اختر، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیرس بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

    رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، مارچنٹ ڈی لنگے، محمد وسیم، وقاص مقصود، ظاہر خان

    ٹاس کے دوران قومی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجرڈ ہوئے جس کے بعد قانون کے تحت حسن علی کی جگہ ڈی لنگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔