Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    کراچی:لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے میں‌ اچانک دھواں پھیل گیا، اور آگ کی بو محسوس کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، قومی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز میں اچانک فائر وارننگ کے سبب مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 لاہور روانگی کے لیے تیار تھی، بوئنگ 777 طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر پہنچ گیا تھا، کہ اچانک طیارے کے ایئرکنڈیشنڈ ڈکس سے ہلکا دھواں نکلنے لگا، مسافروں نے آگ کی بو بھی محسوس کی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فائر انڈیکیشن ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری طور پر منسوخ کر دیا، اور طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جلد ہی پرواز پی کے 306 دوبارہ لاہور روانہ کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں 328 مسافر سوار تھے، جن میں سے 64 مسافروں نے طیارے میں دوبارہ سوار ہونے سے انکار کر دیا ہے، جن کا سامان آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

  • بہا ؤالدین زکر یا یونیورسٹی سے الحاق شدہ 41 لاء کالجز کے 10ہزار طلبا کا بڑامطالبہ منظور

    بہا ؤالدین زکر یا یونیورسٹی سے الحاق شدہ 41 لاء کالجز کے 10ہزار طلبا کا بڑامطالبہ منظور

    لاہور: بہا ؤالدین زکر یا یونیورسٹی سے الحاق شدہ 41 لاء کالجز کے 10ہزار طلبا کا بڑامطالبہ منظور،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے ہزاروں طلبا کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گورنر و چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نےبہا ؤالدین زکر یا یونیورسٹی سے الحاق شدہ 41 لاء کالجز کے 10ہزار طلبا کا بڑامطالبہ منظور کر لیا

    اطلاعات ہیں کہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر BZU نے طلباء کے متعلق سینڈ یکٹ کےمحفوظ فیصلےکا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا جس کے بعد طلباء کو گور نر پنجاب سے اپیل کا بھی حق مل گیا ہے۔

    یاد رہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے منسلک 41 لاکالجز کے ہزاروں طلبا کی طرف سے اس سلسلے میں درخواست کی گئی تھی ، یہ بھی سننے میں‌آیا ہے کہ گورنرپنجاب کی طرف سے طلبا کے اس دیرینہ مطالبے کی منظوری کے بعد طلبا نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ وہ گورنرپنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اسی خیر کی توقع رکھتے تھے جو آج پوری ہوگئی ہے

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان، مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22 فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گئے۔

    حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا،

    مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 25 فیصد کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22 فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔

  • عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبارکےلیے لاسئنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

    عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبارکےلیے لاسئنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

    دبئی :عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبارکےلیے لاسئنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات ہیں‌ کہ متحدہ عرب امارات مارچ کے آخر تک دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کمپنیوں کو راغب کرنے کی کوشش میں ورچوئل خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے وفاقی لائسنس جاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی VASPs کو قائم کرنے کی اجازت دینے کے لیے قانون سازی میں ترمیم کے آخری مرحلے میں ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے Binance Holdings Ltd. کے نام سے تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو اس سلسلے میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے

    ورچوئل کاروبار کرنے والی فرموں کے لیے ایک ملک گیر لائسنسنگ نظام متحدہ عرب امارات کو سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسے حریف مالیاتی مراکز کے ساتھ بہتر مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جو کرپٹو ٹریڈنگ کے لیے مکمل طور پر ریگولیٹڈ ماحول پیدا کرنے کے کی طرف گامزن ہے

    ملک کے کچھ مالیاتی فری زونز پہلے ہی VASPs کے لیے اجازت نامے جاری کر چکے ہیں۔ بلومبرگ کی طرف سے دیکھی گئی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے 22، جبکہ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے پاس چھ اور دبئی سلیکون اویسس اتھارٹی کے پاس کم از کم ایک لائسنس ہے۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، جو کہ زیادہ تر وال اسٹریٹ بینکوں کے لیے مشرق وسطیٰ کا مرکز ہے، کے پاس فی الحال کوئی نہیں ہے۔

    اس سے سلسلے میں بہتر کاروبار کی صورت حال پیدا کرنے کے لیے UAE نے پچھلے سال کے آخر میں ورچوئل اثاثوں پر ایک رسک اسیسمنٹ مکمل کیا، جس میں 14 پبلک سیکٹر ایجنسیاں اور 16 نجی شعبے کے اداکار شامل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایک "زیادہ خطرہ” ہے کہ VASPs کو غیر قانونی مالیاتی اسکیموں میں مشغول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،

    ذرائع کے مطابق ابوظہبی نے پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ اور سنگاپور میں کام کرنے والی حکمت عملیوں پر غور کیا۔ عہدیدار نے کہا کہ اس شعبے کا فعال کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ UAE کس طرح ٹیکنالوجی کو اپناتا ہے۔

    ملک نگرانی کے لیے ہائبرڈ طریقہ اختیار کر رہا ہے۔ مرکزی بینک کے ان پٹ کے ساتھ ضابطے کو سنبھالے گا، جبکہ مقامی مالیاتی مراکز لائسنسنگ کے بارے میں اپنے روزانہ کے طریقہ کار کو قائم کر سکتے ہیں۔

  • پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    لاہور: پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 24 ویں میچ میں شاداب خان کی انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی کریں گے جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد ہے۔

    پشاور زلمی اننگز

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حارث نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔

    حضرت اللہ زازائی 13، محمد حارث 70، یاسر خان 35، شعیب ملک 38، ردرفورڈ 16، لیام لیونگسٹون 9، بین کٹنگ اور کپتان وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 8 اور عثمان قادر 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وقاص مقصود نے 2، مرچنٹ ڈی لینگ، لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
    اس طرح پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق انجری مسائل کا شکار اسلام آباد کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مبصر خان، دانش عزیز، محمد موسیٰ، مرچانٹ ڈی لانگے اور ظاہر خان کو ایلکس ہیلز، شاداب خان، محمد اخلاق، حسن علی اور ذیشان ضمیر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

     

     

    کپتان شاداب خان اور ایمرجنگ فاسٹ بالر ذیشان ضمیر انجری کے سبب آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے۔شاداب کی غیر موجودگی میں آصف علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

  • گردوغبارختم:سیاسی بادل جلد چھٹ جائیں گےاورموسم صاف ہوجائےگا:چودھری پرویز الٰہی

    گردوغبارختم:سیاسی بادل جلد چھٹ جائیں گےاورموسم صاف ہوجائےگا:چودھری پرویز الٰہی

    لاہور:گردوغبارختم:سیاسی بادل جلد چھٹ جائیں گےاورموسم صاف ہو جائے گا:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول میں روز بروز نئی صورتحال بن رہی ہے، جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے اور موسم صاف ہو جائے گا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے ملاقات کی، انتخاب خان چمکنی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، اس وقت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے اور ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے، جب بھی موقع ملا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن بہت جلد حالات ٹھیک ہوجائیں گے

  • پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آذر بائیجان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آذر بائیجان کے شہر باکو کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کراچی اور لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گا، باکو کیلئے کراچی سے پہلی پرواز16مارچ کو اڑان بھرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوسری پرواز19مارچ کو لاہور سے باکو کیلئے روانہ ہوگی، پی آئی اے اپنے بزنس پلان کے تحت نئے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کےعلاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں۔علاوہ ازیں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کرسکیں گے۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ نے مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی

    پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کابینہ کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی استعفوں کی لائن بھی لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفیکیشن جاری ہوا تھا، اس کے بعد متعدد پی ٹی آئی عہدے دار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوئے، علی جونیجو بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن سے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے اکبر علی پلی نے بھی استعفیٰ بھجوا دیا ہے، اکبر علی پلی کو گزشتہ روز عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

    استعفوں کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مصروفیت کے سبب عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے، تاہم ایک کارکن کے طور پر خدمات کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ارکان کو سندھ کے صدر علی زیدی کی پالیسی سے اختلاف ہے، واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

  • بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل شکست:اہم شخصیت میدان میں آگئی

    بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل شکست:اہم شخصیت میدان میں آگئی

    لاہور:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل شکست:اہم شخصیت میدان میں آگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کنگز کی پے در پے شکستوں پر بابراعظم کے والد ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جلد از جلد بابراعظم کی فارم بحال ہو۔

    اعظم صدیق نے کہا کہ بابراعظم نہ گھبراتا ہے اور نہ ہی محنت چھوڑتا ہے، کرکٹ شائقین دل چھوٹا نہ کرے، بابر پہلے جیسی محنت کررہا ہے، بابر جلد اچھا کرے گا۔

    میڈیا سے گفتگو نے کراچی کنگز اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی فارم بحال ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں کراچی کنگز مسلسل 8 میچز میں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے، پسندیدہ ٹیم کی بُری کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے غصہ نکال رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابراعظم کے والد کی میدان میں بیٹھے اور قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعا کرتے تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں شہ سرخیوں میں جگہ ملی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں گرین شرٹس کی شکست پر اعظم صدیق نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے کوشش کی ، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے، ٹیم بن گئی ہے آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔

  • اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایوان بالا میں ایک بار پھر شکست:3 بل منظور

    اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایوان بالا میں ایک بار پھر شکست:3 بل منظور

    اسلام آباد: اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایوان بالا میں ایک بار پھر شکست:3 بل منظور،اطلاعات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو عددی اکثریت کے باوجود ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی جانب سے ایوان بالا میں تین بل پیش کیے گئے جو منظور ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ میں عددی اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست سے دوچار ہونا پڑا، ایوان کے اندر اہم قانون سازی کے دوران اپوزیشن اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہی جواباً حکومت ایوان سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس میں دو ترامیم، اقرا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل سمیت تین اہم بل منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

    اپوزیشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر وفاق سے اختیارات اتھارٹیز کو دے رہے ہیں، حکومتی اراکین نے موقف اپنایا کہ ان بلوں کا مقصد اتھارٹیز کو با اختیار بنانا ہے، اوگرا ترمیمی بلوں پر حکومت و اپوزیشن کے مابین عدم اتفاق پر چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بلوں کو موخر کرنے کے بعد دوبارہ منظوری کیلئے ایوان میں پیش کرنے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کیا، اپوزیشن نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تاہم ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے باعث اس معاملے پر بحث نہ ہوسکی۔

    وزیر مملکت علی محمد خان نے بل کے لیے تحریک پیش کی، جس کے حق میں حکومت کی جانب سے 29 ووٹ آئے، اپوزیشن کی جانب سے بھی مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔ جس پر چئیرمین سینیٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پھر مصیبت میرے اوپر آگئی۔ چئیرمین سینیٹ نے اپنا ووٹ حکومت کے پلڑے میں ڈال دیا۔ ایوان بالا میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، اور بل کی مخالفت میں کسی نے نو تک نہ کہا۔

    ایوان میں حکومتی بینچز پر ارکان کی اکثریت کو دیکھتے ہوئے قائد ایوان نے پہلے سے مؤخر کردہ اوگرا ترمیمی بلوں کو ایوان میں دوبارہ سے پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس بل کو چیئرمین نے مؤخر کیا ہے اس کو مزید پیش نہ کیا جائے، اور اگر مؤخر کرنے کے بعد بل پیش کیا گیا تو ہم ایوان سے واک آؤٹ کریں گے۔