Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد

    پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت منعقد ہوا

    پارٹی ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، شجاعت نواز اجنالہ اور خدیجہ عمر اجلاس نے شرکت کی۔

    چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگوکی گئی اور تمام ارکان اسمبلی نے اپنی آراء کا کھل کر اظہار کیا۔ حافظ عمار یاسر نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کروائی۔

    مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، حکومت غریب آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔#

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہیں:  حافظ سعد رضوی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ سعد رضوی

    لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہر لحاظ سے ناکام ہوئی ،

     

    https://twitter.com/TLPMarkaz22/status/1493982957392084994?t=2KuwVqx344ipSdTk35dFHQ&s=19

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کر بھرکس نکال دیا ہے ، اتنی زیادہ مہنگائی سے عوام تو بہت تنگ آچکے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ ناقابل قبول ہے

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی قیادت نے سیاسی صورتحال میں فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہیٰ کو دے دیا اور حکومتی اتحادی جماعت نے بھی پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • سب تیاری کریں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے:ان شااللہ: وزیراعظم عمران خان

    سب تیاری کریں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے:ان شااللہ: وزیراعظم عمران خان

    لاہور: سب تیاری کریں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے:اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی میدان تحریک انصاف کا ہے، بلدیاتی ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کیئے جائیں۔ سب تیاری کریں۔ انشاللہ ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے۔

    لاہور میں موجود وزیراعظم نے لاہور ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس دوران ارکان اسمبلی نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ لاہور اور سرگودھا کے ارکان نے شکایات کیں۔

    وزیراعظم نے ارکان کو مقررہ مدت میں الیکشن کمیشن کے سامنے اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی تنظیم اور ارکان اسمبلی ملکر کام کریں، بلدیاتی میدان تحریک انصاف کا ہے، بلدیاتی ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کیئے جائیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی خاں ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دوران بلدیاتی انتخابات کے امور پر منتخب نمائندوں نے تجاویز دیں، ارکان اسمبلی نے انڈس ہائی وے کو جلد بنانے کا مطالبہ کیا اور خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی گزارش کی۔

    ارکان اسمبلی نے صوبائی وزیر تعلیم کے حوالے سے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ مراد راس کا رویہ ارکان اسمبلی کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا۔ بجلی کے میٹر لگوانے میں چھ چھ ماہ لگ جاتے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ارکان اسمبلی بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں، اس بار ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں، سب ملکر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ انشاللہ ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے۔

    ادھر دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022ء کو ہوں گے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک میں الیکشن کروائے جائیں گے۔

  • محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    اسلام آباد:محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق عدالت نے محسن بیگ کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

     

     

     

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہےکہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔

     

     

    عدالت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا تھا، ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے چھاپہ مارا، کسی محلے دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ پولیس محسن بیگ کا بیان رکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت کا کہنا ہے کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا۔

     

    خیال رہےکہ آج صبح ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

    اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ محسن بیگ اور بیٹے کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ سے اہلکار کے زخمی ہونے پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر چھاپہ مارا، جس پر محسن بیگ نے گن نکال لی، مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ایف آئی اے ٹیم محسن بیگ کو تھانے لیجانے میں کامیا ب ہو گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا۔ مراد سعید نے صحافی محسن بیگ کے نجی چینل پر بولے گئے متنازع الفاظ کے تناظر میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 20’ 21/D،500 اور 505 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، چھاپے کے دوران فائرنگ اور مزاحمت پر ایف آئی اے نے متعلقہ تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے لیے مجاز عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے۔ چھاپے کے دوران محسن بیگ، اس کے بیٹے و ملازمین نے ایف آئی اے کی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی۔ ایف آئی اے کے دو افسران کو یر غمال بنا کر زودوکوب کیا۔

  • مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    اسلام آباد:مریم نوازمحسن بیگ کی حمایت میں بول پڑیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کی گستاخی پرشہریوں کے گھروں پر دھاوابولا جاتا ہے۔

    ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر کی سوچ کی عکاس سٹیٹمنٹ بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں مریم نواز نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا، مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔

     

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آپ نہ صرف خود اس کھیل میں شامل تھے بلکہ جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔

    ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سےانتقام لینا شامل ہے، آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کے لیےاستعمال کرتے ہیں، آپ کوحساب تودینا ہوگا۔

     

     

    یاد رہے کہ مریم نوازمخالفین کی کردارکُشی سے بازنہیں آتیں: عالیہ حمزہ نے خاتون اول کی تضحیک کرنے پر مریم نواز کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی ۔

    ذرائع کے مطابق خاتون اول کی تضحیک پر عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، ایف آئی اے مریم نواز کو گرفتار کرے۔

     

     

    خاتون اول کی کردار کشی کرنے والے صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا،شہید بےنظیر بھٹو سے آج تک کرادار کشی میں ن لیگ کی نسل در نسل شمولیت شامل ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی طرف سے مخالفین خصوصا عمران خان کی بہنوں ، عمران خان کی زوجہ محترمہ اور دیگر مخالفین کے مردوخواتین کی کردار کُشی کی مہمات چلائی گئیں‌ جس میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کا بھی مرکزی کردار ہے جس کی مانیٹرنگ مریم نواز کرتی ہیں

  • الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ ہوا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 3 فروری کو جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

    واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے

     

     

    فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلے پر چیف الیکشن کمشنرز سمیت 3ممبران نے دستخط کیے فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے 27صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ سلطان نے تحریر کیا فیصل واوڈا کو 3 رکنی کمیشن نے متفقہ طور پر نااہل کیا،

    فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا ،کاغزات نامزدگی کے وقت فیصل واوڈا انتخاب لڑنے کے اہل نہیں تھے،فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جاتا ہے فیصل واوڈا تمام تنخواہیں اور مراعات سیکریٹری قومی اسمبلی کو 2 مہینوں میں جمع کرائیں،کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل تھے،امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا

  • برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

    برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

    ریو ڈی :برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق برازیل میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلادی جس کے نتیجے میں23 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل میں شدید بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا جہاں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے صدر جائر بولسونارو جو اس وقت ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے وزراء کو پیٹرو پولیس میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کا کام سونپا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاکتیں ریو ڈی جنیرو کے شمال میں پیٹرو پولیس قصبے میں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے قریب بد ترین بارش اور مٹی کا تودہ گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے پہاڑی علاقے میں موسلا دھاربارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گرنے اور سیلاب میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 180 سے زیادہ فوجی متاثرہ پیٹرو علاقے کو ریسکیو کررہی ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجا رہا ہے۔بارش کے بعد سیلاب نے گاڑیوں اور گھروں کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔

    اس سے قبل برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں طوفانی بارشوں کے دوران مٹی کے تودے گرنے اور مکانات دبنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ برازیل کو سال کے آغاز سے ہی شدید بارشوں کا سامنا ہے، اس ماہ کے شروع میں مشرقی میناس گیریس میں 19 اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کی سرحد شمال مشرق میں ساؤ پالو سے ملتی ہے۔

    دسمبر میں بارشوں کے دوران کم از کم 21 افراد ہلاک اور دیگر 358 زخمی ہوئے، اس سیلاب کا بدترین سیلاب 24 دسمبر کو ڈیموں کے ایک جوڑے کے چلنے کے بعد آیا۔سیلاب نے ملک کی کورونا وائرس ویکسین مہم کو متاثر کیا ہے، ساؤ پالو شہر نے طے شدہ ویکسینیشن منسوخ کر دی ہے۔

  • فاطمہ جناح میڈیکل یونی ورسٹی کا کانووکیشن:گورنرپنجاب کی شرکت کے تذکرے ابھی تک جاری

    فاطمہ جناح میڈیکل یونی ورسٹی کا کانووکیشن:گورنرپنجاب کی شرکت کے تذکرے ابھی تک جاری

    لاہور:فاطمہ جناح میڈیکل یونی ورسٹی کا کانووکیشن:گورنرپنجاب کی شرکت کے تذکرے ابھی تک جاری ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن میں ستاون طالبات کو گولڈ میڈل اور دو سو پچاسی طالبات کو اسناد دی گئیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گریجویٹ ہونے والے طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

    ذرائع کے مطابق اس موقع ہر آنکھوں میں خوشی اور چہرے پر مسکراہٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہونے والی طالبات دو سو پچاسی طالبات کو اسناد سے نوازا گیا ۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گریجویٹ ہونے والی طالبات کو تلقین کی کہ وہ ایمانداری سے اپنا فرض ادا کریں، بولے جس بھی یونیورسٹی میں جاتا ہوں زیادہ گولڈ میڈل طالبات ہی حاصل کرتی ہیں۔

    گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ حکومت تعلیم کے حصول کے لیے تمام تراقدامات بجا لا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے لیے سکالرشپس دے کراپنے طالبعلوں کو ہرممکن مدد فراہم کررہی ہے

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ صحت کے شعبہ میں کام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کے اختتام تک اسی ہزار افراد کو صرف محکمہ صحت میں ہی نوکریاں مل چکی ہوں گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں کہ گنگا رام اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا قیام ایک انقلابی قدم ہے، سو سے زائد ہیلتھ کیئر سینٹر کو اپگریڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے،

  • ‏مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان کواپوزیشن نہ سمجھ سکی

    ‏مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان کواپوزیشن نہ سمجھ سکی

    لاہور:‏مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان سے اپوزیشن نے امیدیں لگانا چھوڑدیں،اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے حالیہ سیاسی صورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔دوسری طرف جہانگیر ترین کے اس بیان کو اپوزیشن نہیں سمجھ سکی ،

    کل جہانگیر ترین گروپ کی عون چوہدری کی رہائش گاہ پر ہونے والے اہم اجلاس میں سیاسی حالات اور اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک کے اعلان پر مشاورت ہوئی۔لیکن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر خان ترین کے ساتھی وہی فیصلہ کریں گے جو جہانگیرخان ترین کا ہوگا اور جہانگیر خان ترین کے بارےمیں سُننے میں آیا ہے کہ وہ عمران خان سے ناراض تو ہیں مگردھوکہ نہیں دیں گے

    یاد رہے کہ ترین گروپ کے مشاورتی اجلاس میں6 ایم این اے اور 20 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی، غیر حاضر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر مشاورت کی گئی،لاہور میں ترین گروپ کے سیاسی عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ابھی نہیں آئی اور معلوم نہیں آئے گی بھی یا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد تمام دوست اکٹھے ہوئے ہیں، اُن سے رائے لینی تھی کہ آئندہ گروپ کیسے چلے، سیاسی حالات میں اپنے کردار کو دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ رابطے ابھی بھی ہیں اور آئندہ بھی رکھیں گے، سیاسی لوگ ہر ایک سے رابطے کرتے ہیں، خان صاحب سے گزارش ہے عوام کو ریلیف ملنا چاہے۔پی ٹی آئی ترین گروپ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملک کے حالات سیاسی طور پر گرم ہیں، موجودہ نازک صورتحال میں سب کا مل کر بیٹھنا ضروری تھا، سیاسی مشاورت وقت کی ضرورت ہے۔

    جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سوچا ہے موجودہ صورتحال پر مشاورت جاری رکھیں گے، تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں کی، یہ بات قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد آئےگ ی تو بیٹھ کر مشاورت کریں گے، تحریک عدم اعتماد ابھی آئی نہیں، آئے گی بھی یا نہیں، نہیں معلوم ہے۔ترین گروپ کے سربراہ نے کہا کہ خان صاحب سےگزارش ہے معیشت پر فوکس ہونا چاہے، عوام کو ریلیف ملنا چاہے۔

    یاد رکھیں کہ جہانگیر ترین کے اس نرم اور قابل اصلاح بیان کو عمران خان سے نفرت یا بے وفائی نہیں‌لینا چاہیے ، جہانگیر خان ترین وہ کام کررہےہیں جوکسی اپوزیشن اور دیگر سوچ بچار کرنے والوں کی سمجھ میں‌ نہیں آسکتا

  • پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    کراچی:پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی آئی اے رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کیلیے پروازیں آپریٹ کرے گا، کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازوں کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔

    کوروناوبا: آسٹریلیا کا 2 سال بعد فضائی اور زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے لہٰذا آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے آپریشن شروع کر دے گی۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا نے کورونا وبا کے باعث سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں کورونا کے باعث آسٹریلیا آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی آسٹریلیا نے آئندہ دو ہفتوں میں ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے سیاحوں کے لیے ملکی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہےاس حوالے سے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہیں گے۔

    کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی: وزیر اعظم نے خوشخری سنا دی

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا کے علاوہ مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے بھی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہےاس سلسلے میں گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ استنبول اور بنکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ ہے برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

    فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال دیا

    قبل ازیں فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی فرانس کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست سے پاکستان کو نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستانی مسافروں کو اب فرانس آنے جانے کے لیے قرنطینہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی تاہم مسافروں کو فرانس کے سفر کے لیے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہو گا-

    دنیا بھرمیں کوویڈکیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی:بھارت اوربرطانیہ نئی…