Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ؛بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی:کس نے لگائی؟پتہ چل گیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ؛بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی:کس نے لگائی؟پتہ چل گیا

    کرک : صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران کرک میں خاتون نے بیلٹ باکس کو آگ لگادی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں جاری بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران ضلع کرک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولنگ اسٹیشن دبلی لواغر میں ایک خاتون نے بیلٹ باکس کو آگ لگادی ، جس کی وجہ سے بیلٹ باکس میں پہلے سے کاسٹ کیے گئے ووٹ بھی جل گئے ۔

    بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈپٹی کمشنر کرک کا کہنا ہے کہ دبلی لواغر کے پولنگ بوتھ میں ایک خاتون نے اپنا بیلٹ پیپرجلانے کی کوشش کی ، اس دوران ماچس کی آگ سے کچھ بیلٹ پیپرز کو بھی نقصان پہنچا جب کہ مزید انتخابی مواد کو نقصان نہیں ہوا اور پولنگ اسٹیشن پر مکمل خیریت ہے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کےبعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ، اس حوالے سے انکوائری کی جارہی ہے کہ خاتون نے ایسا کیوں کیا ۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والی نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے ، پشاور ، نوشہرہ ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہورہی ہے ، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

    بتایا گیا ہے کہ سب سے دلچسپ مقابلہ ڈی آئی خان کی سٹی میئر سمیت تین نشستوں پر ہورہا ہے ، کوٹ عیسیٰ خان میں جنرل کونسلر کی نشست پر پولنگ جاری ہے تو رتہ کلاچی میں کسان کونسلر کی نشست پر ووٹنگ ہورہی ہے اور سٹی میئر کی نشست پر بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، اس نشست میں اے این پی کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کے باعث سٹی مئیر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا تھا ، یہاں پی ٹی آئی ، جے یوآئی ف اورپی پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

  • شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

    شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد خان آفریدی نے لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی :شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ روز مجھے سپورٹ کیا، لوئر بیک انجری بہت پرانی ہے، میری گروئن، کمر اور پاؤں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، صحت ہے تو سب کچھ ہے اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔

    کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    شاہد آفریدی نے کہا کہ چاہ رہا تھا پی ایس ایل اچھے طریقے سے ختم کروں برداشت ختم ہوچکی ہے، ندیم عمر کا شکریہ اور معذرت کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پا رہا، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا تاہم کے پی ایل سمیت دیگر لیگز میں مداحوں کے سامنے دوبارہ آؤں گا۔

    عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    ایک اور بینک کیش وین لُٹ گئی،مسلح ملزمان 5 کروڑ رقم لیکر فرار

    وزیراعظم نے میاں چنوں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

  • بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    سری نگر:بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما میر شاہد سلیم اورسکھ رہنما نریندر سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں کے علاقے روپ نگر میں اپنے گھروں کومنہدم کئے جانے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مسلمان قبائلی خاندانوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سیاسی طور پر بے اختیار کرنے کے بعد ہر ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے عوام کے سیاسی اور معاشی مفادات کے خلاف من مانی احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ قابض حکام جموں و کشمیر میں غریب قبائلی لوگوں کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں اور بھارت بھر سے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں اپنے گھر بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ آج ہماری ملازمتیں، ہماری زمینیں اور ہمارے وسائل کو زبردستی چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے پشتنی باشندوں پر زوردیا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کے خلاف مشترکہ جدوجہدشروع کریں۔

  • ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں،وزیراعظم

    ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں-

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا اور سابق سفیروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جا رہا ہے اور ملاقات کا مقصد آپ کی آرا لینا ہے چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور دورہ چین سے متعلق بھی آپ کی رائے سننا چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    انہوں نے کہا کہ افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے سوائے امریکا کے سب سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹ بحال کیے جائیں، افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو امریکا کو اور بھی مشکلات کا سامنا ہو گا اور امریکہ اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے امریکی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں –

    چین سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے چین سے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے۔ 2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاؤن کیا گیا اور چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا جس کی وجہ سے کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں۔ اب 2 سال بعد چین کے صدر سے ملاقات ہوئی۔

    عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے اور 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے اب درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلسل اجلاس کر رہے ہیں برآمدات دولت کمانے کا اہم طریقہ ہے سندھ میں اور پنجاب میں گندم الگ الگ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، ایک ملک میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہیے، چین میں ایک فیصلہ ہو جاتا ہے تو سب جگہ عمل درآمد ہوتا ہے سی پیک کے تحت کئی ٹرانسمیشن لائنیں بنائی گئیں۔ ہر ملک نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے بڑی محنت کی ہے اور چین نے کورونا پر بہترین انداز میں قابو پایا۔

    افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    عمران خان نے کہا کہ چین میں اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو فوری اس کے اثرات آتے ہیں اور کورونا پابندیوں پر وہاں پر بہت زیادہ سختی تھی دن میں دو دو مرتبہ ہمارے کورونا کے ٹیسٹ ہوتے تھے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں جبکہ اسٹریٹجک پالیسی پر میں اور میری ٹیم کلیئر ہے ملک میں بہت سی ریفارمز کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ ریفارم کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں، بل پاس کرانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔

    کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

    انہوں نے کہا کہ کوویڈ میں بھی ہم سب سے بہتر نکل گئے اصلاحات کے لیے پارلیمان میں 2 تہائی اکثریت ضروری ہے اور کسی کو خوش کرنے کے بجائے اصلاحات کرنا چاہتے ہیں کورونا کے دوران لاک ڈاؤن نہ کرنے پر مجھ پر بڑی تنقید کی گئی کیونکہ میں کہتا تھا کہ لاک ڈاؤن کریں تو نچلا طبقہ کیا کرے گا اور ہم نے شدید دباؤ کے باوجو د لاک ڈاؤن نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے بشکک میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی جس میں پیوٹن نے کہا تھا کہ روس میں کوئی اسلام فوبیا نہیں ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

  • اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش

    اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش

    اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس سے متعلق ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے۔


    ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہے؟ آپ پروپوز کردیں لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔


    ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟‘

    جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔


    ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کرنے کے بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کی والدہ اداکارہ کے لیے سلام اور دعائیں کہہ رہی ہیں جس پر ماہرہ نے دونوں کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

  • افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: ایف بی آر کی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے افغانستان کے راستے پاکستان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : کسٹمز حکام نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئےمنشیات اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے والا ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا-

    ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی ٹیم نے چرس، افیون اور کوکین پر مشتمل منشیات کی کھیپ پکڑی، منشیات افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان لائی جارہی تھیں۔

    اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    ایف بی آ ر کا کہنا ہے کہ سمگلروں سے پکڑی جانے والی منشیات 8 کروڑ روپے مالیت کی ہیں کسٹمز حکام نے منشیات ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15.50کلو گرام افیون اور 6.5 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    قبل ازیں پشاور، تھانہ تاتارا پولیس نے حیات آباد اور اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی میں ملوث ہے جس کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے ہے، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سمیت ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کو شراب سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے 57 بوتل شراب برآمد کر لی گئی-

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    اس سے قبل تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان منشیات فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان طلباء سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگوا کر آن لائن موٹر سائیکل سروس کے ذریعے منشیات پہنچاتے تھے۔

    کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

  • کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق

    کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید41 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 55 ہزار 304 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 3 ہزار 206کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی ہےاور مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد پر پہنچ گئی۔

    کورونا وبا: مزید 44 افراد جاں بحق،3 ہزار 19 کیسز رپورٹ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 9ہزار758، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار37، بلوچستان میں 35 ہزار 56، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 862 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 355 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 978، خیبر پختونخوا 6 ہزار 113، اسلام آباد 998، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اس کےوعدوں کاذکرمت کرومیں شرمنده ہوں اعتبارکرکے:   شہبازگل کا احمد جواد کی بے وفائی پرن لیگ کو پیغام

    اس کےوعدوں کاذکرمت کرومیں شرمنده ہوں اعتبارکرکے: شہبازگل کا احمد جواد کی بے وفائی پرن لیگ کو پیغام

    لاہور: اس کے وعدوں کا ذکر مت کرو میں شرمنده ہوں اعتبار کر کے:جواپنوں کا نہیں بنتا وہ غیروں کا کیا کرے گا پس:شہبازگل کا احمد جواد کے نام پیغام،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد جن کو پارٹی نے ن لیگ سے بیک ڈور رابطوں اور پارٹی مفادات کے خلاف رویے پرپارٹی سے نکال دیا تھا اب وہ ن لیگ کا حصہ بن گئے ہیں اور ان کی ن لیگ میں شمولیت ایک دلچسپ ایشو بنی ہوئی ہے

    اس حوالے سے جہاں‌ ن لیگ کی طرف سےپچھلے ایک ہفتے سے کئی بار یہ خبر چلوائی گئی کہ پی ٹی آئی رہنما احمد جواد ن لیگ میں شامل ہوگئے اور پھر یہی خبر بار بار چلائی جارہی ہے

    ادھر اس حوالےسے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بہت ہی اچھے انداز سے احمد جواد کی بیک ڈور محبتوں کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک خاص پیرائے میں بیان کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ،احمد جواد کا تو یہ حال ہے کہ

     

     

    یہ حالت کر دی عمران خان نے آپکی۔ جس کو ہماری پارٹی میں کوئی نہیں جانتا دونوں سیاسی جوکر کس فخر سے اس کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سُن لیں‌ کہ عمران خان ابھی کچھ اور لوگوں کو بھی فارغ کریں گے۔ کیمرا سنبھال کے پکڑیں ابھی آپ نے اور تصویریں بھی اتروانی ہیں۔ سارا رجیکٹڈ مال آپکے پاس آنا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چند دن پہلے بھی احمد جواد کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں چلائی گئی تھیں آج پھرشمولیت کی خبر نے ایک بار پھرسیاسی جوڑ توڑ کےمتعلق باخبر کردیا ،یاد رہے کہ چند پہلے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق بدھ کے روز رہنما ن لیگ احسن اقبال کی ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد سے ہوئی جس میں انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعوت اچانک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت کارفرما ہے

     

     

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احمد جواد دیرینہ دوست ہے،ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ احسن اقبال نے احمد جواد کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔

     

    تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی تھی۔

    دوسری طرف بیک دی ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے احمد جواد نے تسلیم کیاکہ ‏احسن اقبال کے ساتھ دو دفعہ برلن میں جرمن تھینک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کیا،دونوں دفعہ مخالف جماعت کا ہونے کے باوجود احسن اقبال کے تدبر اور علم و فراست سے متاثر ہوا۔چین کے ایوانوں میں انہیں مسٹر سی پیک کے نام سے جانا جاتا ہے،سی پیک میں اُن کی خدمات کوسب سے زیادہ سراہا جاتا ہے

     

    ادھر شہباز گل نے خاتون اول کے حوالے سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ کے متعلق کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں

     

  • وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے:شوکت ترین

    وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے:شوکت ترین

    کراچی:وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے:اطلاعات کے مطابق آج وزیرخزانہ نے ایک صحافی کے سوال پرغصے کے جو جواب دیا وہ اب سب کے لیے دلچسپی کا مرکز بن گیا، وزیر خزانہ شوکت ترین کراچی چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کے لیے جارہے تھے تو ان سے کسی صحافی نے سوال کردیا

    اطلاعات ہیں‌ کہ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیاکہ وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی انعامات دیئے ، آپ کی وزارت ان اچھی وزارتوں میں جگہ نہ بناسکی ، صحافی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم مطمئن نہ ہوئے تو پھر آپ کیا کریں گے اس پر وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بابا اگر وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے

     

     

    یاد رہے کہ آج کراچی چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ اب آئی ایم ایف سے جان چھڑا لینی چاہیے اب پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونا چاہے ، انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں بڑھاوا سب سے کے لیے چاہتے ہیں۔ کھاتے داروں کا ڈیٹا مل گیا ہے اب انہیں ان کی آمدن دکھا کر ٹیکس وصول کریں گے، غریب طبقہ 74سال سے معاشی ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل ہونے کا انتظار کرتا رہا اب ایسا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان کے تحت 1400ارب روپے کے قرضے فراہم کریں گے، عوام کو صحت کارڈ، کاشتکاروں، گھریلو کاروبار، ایس ایم ایز اور تعمیرات کے لیے سستے قرضے فراہم کریں گے۔ وفاقی حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی چھوٹ کی وجہ سے ماہانہ 22سے 24ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق اصول سوچ سمجھ کر بنائے ہیں، تاجروں کو یقین دلاتا ہوں کہ تاجروں کے خلاف ایف بی آر کے چھاپوں کا نوٹس لیا جائے گا، انکم ٹیکس میں 3 کروڑ 80 لاکھ میں سے صرف 2 لاکھ افراد ٹیکس دے رہے ہیں تاہم اب آمدن کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا ہے۔ خوردہ کاروبار کا 16 ہزار ارب کا حجم غیر دستاویزی ہے، صرف 4 ہزار ارب کا خوردہ کاروبار ریکارڈ پر ہے جبکہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کاروبار کے حجم پر لاگو ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجروں کے خلاف چھاپے جرمانے درست نہیں ایف بی آر سے یہ کلچر ختم کریں گے، معاشی ترقی اور استحکام کے لیے زراعت، آئی ٹی، تعمیرات، تجارت کے شعبوں پر توجہ دینی ہے ان شعبوں پر توجہ دینے سے معاشی نمو پانچ فیصد رہے گی۔ وزیر اعظم کا دورہ چین اب تک کا کامیاب دورہ ہے وزیر اعظم نے چین کے دورے میں چینی قیادت سے چین اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے۔

    معاشی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے معیشت کو درپیش چیلنجز سے امریکا جرمنی برطانیہ بھی پریشان ہیں۔

  • میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص  تشدد سے ہلاک

    میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک

    میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ، اطلاعات کے مطابق آج ایک ایسے واقعہ نے ایک بار پھر ملک میں بے چینی پیدا کردی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ 17موڑ میں مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ہوگیا ہے

    میاں چنوں سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخص دن بھر شہر میں بھیک مانگتا رہا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگ نماز پڑھنے مسجد آئے تو اوراق کے جلنے کی بو آ رہی تھی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود قرآن مجید کے جلتے ہوئے اوراک دیکھے اور دیکھتے ہی پریشان ہوگئے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگوں نے آگے بڑھ کر دیکھا تو مقتول 1قران پاک جلا چکا تھا،ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نامعلوم گستاخ شخص کو عوام نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا،اس کے بعد مشتعل افراد نےنعش کو درخت سے لٹکا دیا ، حتی کہ مشتعل عوام نے نعش پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ، ادھر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

    علاقہ کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے، دوسری طرف ڈی ایس پی ناصر ثاقب کہتے ہیں کہ قبل از وقت کچھ بھی کہنا مناسب نہیں، مرنے والا شخص تلمبہ کا رہائشی نہیں
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا

    ادھر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے

    وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم بھی دیا