ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام سال کا تیسرا سرمائی فیسٹیول جاری ہے ۔ وادی چترال مداقلشت میں ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز۔فیسٹیول میں 10 غیرملکی کھلاڑیوں و ٹرینرز سمیت 500 سے زائد سکینگ کھلاڑیوں کی شرکت ہوگی ۔ہندوکش سنو فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکینگ، آئس ہاکی کے مقابلے ہونگے۔فیسٹیول کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر دروش چترال عبدالحق نے کیا ہے۔
افتتاحی روز غیر ملکی ٹرینرز کی جانب سے مقامی کھلاڑیوں کی تربیت ہوگی۔ فیسٹیول میں مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی بھی منعقد کی جائے گی۔
Tag: پاکستان
-

وادی چترال مداقلشت ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز، مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی منعقد
-

ملک بھر میں عشرہ بین المذاہب رواداری منانے کا اعلان!
کل مسالک بورڈ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے 1 سے 10 فروری تک عشرہ بین المذاہب رواداری منانے کا اعلان کیا گیاہے۔
مولانا محمد عاصم مخدوم اور ساجد کرسٹوفر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں دس روزہ بین المذاہب تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
کل مسالک علماء بورڈ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کے ہمراہ چیئرمین ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن ساجد کرسٹوفر نے شرکت کی۔ چیئرمین امن کمیٹی لاہور چوہدری محمد ارشد گجرسمیت
صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویثرن قاسم علی قاسمی، ملک محمد آصف ۔تنویر بھٹی، عمائنول صادق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔بقول مولانا عاصم مخدوم ،عشرہ بین المذاہب رواداری کے موقع پر تقریبات اور مختلف سیمینار منعقد ہونگےجہاں مختلف مذاہب کے نمائندگان امن کا پیغام دیں گے- انھوں نے مزید کہا کہ عشرہ روادری منانے کا مقصد فروغ امن کا پرچار ہے۔
۔ساجد کرسٹوفرنے اس موقعے پرکہا کہ امن روادری کے فروغ کے لیے مل کر کام کررہےہیں ۔ امن ہم سب کی مشترکہ ضروت ہے ۔
کل مسالک علماء بورڈ کے ساتھ مل کر فروغ امن کے لیےجدوجہد کریں گے ۔ -

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر پر 8 سو ملین کی خرد برد کے الزامات نیب ،اینٹی کرپشن اور گورنر پنجاب سب حرکت میں.
لاہور، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیب ،اینٹی کرپشن اور گورنر پنجاب سب حرکت میں، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کی پی ایچ ڈی ڈگری،اختیارات سے تجاوز،اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ڈاکٹر اسد اسلم کی جانب سے پی ایچ ڈی کے18 کریڈٹ آور پورے نہیں کئے گئے اور نہ ہی مطلوبہ امتحان پاس کیا گیا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھی ڈاکٹر اسد اسلم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی۔شہری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اسد اسلم نےچار سال سے پانچ سے زیادہ ایڈیشنل چارج سنبھال رکھے ہیں جو کہ پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے رولز کے مطابق 6 مہینے سے زائد نہیں لگ سکتے۔
درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر اسد اسلم مختلف عہدوں پر اضافی چارج پر تعینات ہیں جن میں سی ای او میو اسپتال،پرنسپل کالج آف پتھامولوجی اور سرکاری ملازم ہوتے ہوئے ڈاکٹر اسد اسلم مقبول احمد بلاک کی تعمیر کرنے والی پرائیویٹ پارٹی کے پراجیٹ ڈائریکٹربھی ہیں جس میں 8 سو ملین کی خرد برد کے الزامات بھی ہیں.
-

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کا دعوہ کردیا۔
اسلام آباد(حمزہ رحمن)
اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کا دعوہ کردیا۔
حکام کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020 تک محکمے نے ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا، باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے اس دورانیہ میں 6 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔
بلال اعظم ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کرونا کے حالات کے باوجود ٹیکس اکھٹا کرنے کی ریکارڈ وصولی آن لائن سسٹم کی وجہ سے ممکن ہوئی، صارفین کو یہ آسانی جدید سہولیات کی وجہ کے سبب ممکنہ بنائی گئی_
بلال اعظم کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر عامر علی احمد کے ویژن کے مطابق ٹیکس وصولی کو آسان بنایا گیا_
اس مد مین گھر بیٹھے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا انقلابی اقدام ہے_
دوسری طرف عام شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانہ میں رقوم کا اکھٹا ہونا خوش آئندہ بات ہے مگر آخر یہ اکھٹی ہونے والی رقم جاتی کہاں ہے؟ شہری قومی خزانے میں ٹیکس وصولی پر عوامی سطح پر ریلیف کی راہ تک رہے ہیں۔Three Years Jail Time on Sales Tax Registration Failure
یاد رہے کہ ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس دہندگان سے اپیل کی تھی کہ وہ آن لائن سہولت بخش اقدامات سے فائدہ اٹھائیں اور آخری تاریخ یعنی 8 دسمبر 2020 تک سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کو یقینی بنائیں جبکہ کمپنیز کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں دسمبر کے آخر تک کی مہلت دے دی گئی تھی۔ جس کے بعد بھاری جرمانوں کے نوٹسس جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔
-

اوکاڑہ، فیصل شہزاد اوکاڑہ کے نئے ڈی پی او تعینات، عمر سعید ملک کا تبادلہ۔ نوٹیفیکیشن جاری
اوکاڑہ(علی حسین) ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو ڈی پی او ڈی جی خان تعینات کردیا گیا ہے۔ عمر سعید ملک کی جگہ فیصل شہزاد کو بطور ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ سابقہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے اپنی ڈیوٹی کے دوران ضلع اوکاڑہ میں جرائم پر قابو پانی کی ہرممکن کوشش کی اور مجموعی طور پر کافی حد تک کامیاب بھی رہے۔ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ نئے ڈی پی او شہزاد فیصل سے انہیں بہترین کاکردگی کی امید ہے۔علاوہ ازیں پنجاب بھر میں جو تبادلے کیے گئے ، انکی تفصیل درج ذیل ہے۔
آئی جی پنجاب نے 8 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے کر دئیے۔
ایس ایس پی ایڈمن ٹو سی ایم پنجاب غلام مبشر کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا .
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ۔
ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔
زاہد نواز مروت کو ایڈیشنل آئی جی انسپکشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔
تمام کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ -

صدرگوگیرہ میں ٹاؤن کمیٹی دفتر کی منظوری دیدی گئی
اوکاڑہ(علی حسین) پی ٹی آئی رہنما چوہدری ارسلان گلزار بھٹی نےباغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے ٹاؤن کمیٹی صدر گوگیرہ کے دفتر کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔یہ دفتر محکمہ لائیوسٹاک کی شہر میں خالی جگہ پر تعمیر ہوگا۔ یہ جگہ ساٹھ سال سے خالی پڑی ہوئی تھی، جس کا بہترین مصروف اب نظر آیا ہے۔ واضع رہے کہ ٹاؤن کمیٹی کا موجودہ دفتر ایک عارضی اور محدود جگہ پر قائم ہے ۔
-

اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار
اوکاڑہ(علی حسین) گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور میںچوری کی بڑی واردات ۔ چور مجموعی طور پراکیاسی لاکھ پچیس ہزار کے زیورات و نقدی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور شریف میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں مجموعی طور پر 8125000روپے کا مال و زر چرا لیا گیا۔سید ثقلین عابد کاظمی اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ پانچ نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے ساتھ والے کمرے کا تالہ توڑکر کمرے میں موجود سیف الماری اور شو کیس کے تالے بھی توڑ کر 38تولہ سونا ، 65000روپے نقدی، 52000سعودی ریال، 12000امریکن ڈالراور دیگر سامان چوری کر کے مین گیٹ کے اندر سے تالہ توڑ کر رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔صبح نماز کے لئے بیدار ہوئے تو کمرے کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا تو پولیس کو اطلاع دی گئی گوگیرہ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر آ کر شواہد اکھٹے کئے اور نمونے لیبارٹری بجھوا دئیے تا حال پولیس نے چوری کا مقدمہ درج نہ کیا ہے۔
-

اوکاڑہ میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ سٹی میں تحصیل روڈ پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل روڈ ٹھنڈی سڑک پر موجود ریفریشمنٹ پوائنٹ ملا فروٹ چاٹ پر فروٹ چاٹ کھانے آئے تنویر عالم پر اسکے بڑے بھائی نے اچانک آکر فائرنگ شروع کردی۔ جس کیوجہ سے تنویر عالم شدید زخمی ہوگیا۔ حالت نازک ہونیکی بنا پر مضروب کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ قاتل تاحال فرار ہے۔ قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔
-
پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب
اسرائیل کے قیام اور اس سے تعلقات سے متعلق سوال پر قائد اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے جسے ہم تسلیم نہیں کر سکتے ، اسی طرح 1948 میں قائد اعظم کو پہلے اسرائیلی وزیر اعظم ڈیوڈ بن گوریان کا ٹیلیگرام موصول ہوا جسے اگنور کرتے ہوئے جواب نہیں دیا گیا۔ لیاقت علی خان کے پہلے دورہ امریکہ پر کچھ تاجروں نے انہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بعد معاشی و تجارتی اہمیت بیان کی تو انہوں نے کہا، "Gentleman our souls are not for sale”۔ پاکستان نے 1948 ، 1967 ، 1973 اور 1982 کی جنگوں میں عربوں کی حمایت کی ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو چار اسرائیلی طیارے گرانے کا اعزاز بھی ہے۔ 1967 کی جنگ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن گوریان نے پاکستان کو اپنا دشمن نمبر قرار دیتے ہوئے کہ کہا کہ ہمیں عربوں سے زیادہ انکے دوست پاکستان سے خطرہ ہے جسکے مقابل اسرائیل کو اقدامات کرنے ہونگے۔
یہ تو ہے اسرائیل پاک تعلقات کے معاملات کی کچھ تاریخ تاہم مشرف دور میں انقرہ میں ترکی نے خفیہ طور پر پاک اسرائیل وزراء خارجہ ملاقات کا اہتمام کروایا جسکا مقصد یقیناً مستقبل قریب میں پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تھا۔ تاہم اس کے بعد پاکستان کی طرف سے اسرائیل سے تعلقات سے متعلق کوئی خاص کاوش دیکھنے میں نہیں آئی۔ ابھی گزشتہ دو تین سالوں سے مخصوص قبیل کے کچھ اینکرز کی طرف سے مسلسل اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فوائد و ثمرات پر دلائل دیکھنے میں آرہے ہیں یہاں تک کہ کل کامران خان نے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ طاقت کے ایوانوں میں عمران خان اسرائیل کے حوالے سے خاصا سخت مؤقف رکھتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ اس پر مزید کوئی ڈویلپمنٹ سامنے نہیں آئی۔
پاکستان میں پبلک پریشر خارجہ و داخلہ امور میں ہمیشہ سے اثر انداز رہا ، ایٹمی دھماکے ہوں ، توہین رسالت کا مسئلہ ہو یا اسرائیل کا تسلیم کرنا اس قسم کے معاملات پر ہمیشہ سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اسکی اپنی جگہ حقیقت لیکن یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جب ریاست کسی فیصلے پر عمل درآمد کا ارادہ کرتی ہے تو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی جیسے غیر مقبول معاملات بھی کر گزرتی ہے۔
اسرائیل کی شروع دن سے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رہی ہے ، جبکہ ہم واحد ایٹمی اسلامی ریاست ہیں جو اسرائل کے ناجائز وجود کو دنیا میں تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور اپنے پاسپورٹ پر بھی لکھ رہا ہے کہ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے ہر ملک میں کارآمد ہے۔ ہمارے تسلیم کرنے سے دنیا میں اسرائیل کے راستے کی واحد رکاوٹ بھی ختم ہو جائے گی اور اسکی سلامتی کو ہم سے لاحق خطرات بھی ختم ہو جائیں گے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر پاکستان کے پالیسی میکرز کہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سرگرم و متحرک ہوتے ہیں تو شاید تجارتی و معاشی فوائد تو حاصل ہو جائیں جیسا کہ ماضی میں بھی لیاقت علی خان کو اس کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی موقف کو کھو دے گا ، کشمیر ہماری بقاء اور خارجہ پالیسی کا بنیادی مرکز ہے اس پر کسی قسم کی اخلاقی کجی کمی ہمیں اقوام عالم میں کھڑا نہیں رکھ پائے گی۔
-

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا یوم تکبیر پر ٹویٹ
یوم تکبیر کے تاریخی دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا۔ وزیراعظم نوازشریف نے خطرات، دھمکیوں اور لالچ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قائدانہ صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن انداز میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنادیا۔ قومی سلامتی کے لئے جوہری صلاحیت ناگزیر ہے.
یوم تکبیر کے تاریخی دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا۔ وزیراعظم نوازشریف نے خطرات/دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر اور قائدانہ صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن انداز میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا۔ہماری قومی سلامتی کے لئے جوہری صلاحیت ناگزیر ہے https://t.co/eazUavEEcL
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2020