Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • دریائے سندھ کے علاقہ لنڈی پتا فی کے مقام پرزمینی کٹاو نے تیزی پکڑلی.

    دریائے سندھ کے علاقہ لنڈی پتا فی کے مقام پرزمینی کٹاو نے تیزی پکڑلی.

    جتوئی. دریائے سندھ کا لنڈی پتافی کے مقام پر شدید کٹاو درجنوں بستیاں برباد سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بے یارومددگار سپر بند کی تعمیر کے لیے انتظامیہ خاموش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جتوئی لنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کا کٹاو تیزی پکڑ گیا پے دریا کے شدید کٹاو کی وجہ سے درجنوں بستیاں دریا برد ہو چکی ہیں متاثرین کا کہنا پے کہ دس سال سے دریا کا کٹاو جاری لیکن مقامی نمائندے اور انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی جبک دریا کے کٹاو کی وجہ سے بستی جلال. . .بستی نوناری .بستی لسکانی دریا ئے برد ہوچکی ہیں اور سینکڑوں ایکڑ کهڑی فصلیں بھی دریا کا لقمہ بن چکی ہیں لیکن مقامی نمائندے صرف وعدوں تک محدود ہیں متاثرین کا یہ بھی کہنا پے کہ ہم اپنی مدد آپ نقل مکانی کر رہے ہیں مقامی انتظامیہ نے دیکهنا بھی گوارہ نہیں کیا نقل مکانی کرنے والے متاثرین کا یہ بھی کہنا پے کہ ہم کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین عبدلقادر محمد مرسلین .عبدالروف مرید حسین سعید احمد محمد اجمل ملک سراج منظور احمد محمد علی محمد اسلم فیض رسول عبدالمجید غلام فرید نے کہا نہ تو ہمیں میڈیکل کی سہولت ہے روز بروز موذی امراض بڑھ رہے ہیں متاثرین نے احتجاج کرتے پوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سپر بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

  • دلجیت دوسانج کی زندگی کی کہانی

    دلجیت دوسانج کی زندگی کی کہانی

    دلجیت دوسانج (6 جنوری 1984 ء میں پیدا ہوئے) ایک بھارتی گلوکار، اداکار، ٹیلی ویژن کے مینیجر اور سوشل میڈیا مشہور شخصیت جو پنجابی اور ہندی سنیما میں کام کرتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق دلجت داسنج بھارتی موسیقی صنعت میں معروف فنکاروں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے. انہوں نے پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہیں، جن میں سے بہت سے قابل ذکر فلم ہیں جن میں جیٹ اور جولیٹ، جٹ اور جولیٹ 2، پنجاب 1984، سردار جی، امارسرہ، سردار جی 2، سپر سنگھ، سووما، سججن سنگھ رنگروٹ اور شادا شامل ہیں. تاریخ میں سب سے کامیاب پنجابی فلموں میں سے. ان کی پہلی ریکارڈ کی مرکزی دھارے کی کارکردگی فننون کیٹس کی طرف سے پیدا ہونے والے 2004 کے البم سے ان کے سولو ٹریک اور موسیقی ویڈیو اشق دا ادا عدا تھے. انہوں نے اپنی بالی ووڈ کے ساتھ 2016 ء میں اڈتا پنجاب کے ساتھ بنا دیا جس کے لئے انہوں نے بہترین مرد ڈیبٹ کے فلم فیز ایوارڈ حاصل کی. وہ زیادہ تر سفید وائٹ پروڈکشنز کے ساتھ کام کرتا ہے. رائٹنگ سٹار میں وہ بھی ایک جج ہے.

  • امریکہ کا دوار وزیراعظم عمران خان کے لیے بڑا چیلنج،

    امریکہ کا دوار وزیراعظم عمران خان کے لیے بڑا چیلنج،

    وزیراعظم عمران خان کو اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت امریکہ مشرق وسطی کے معاملات میں انتہا کو پہنچ چکا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکیوں کو وزیراعظم عمران خان کے مزاج اور ان کے عزائم کا بھر پور ادراک ہو چکا ہے اس لئے صدر ٹرمپ کوئی بھی ”ہلکی بات “کہنے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے بصورت دیگر دوسری جانب سے انتہائی سخت اور خلاف توقع جواب آسکتا ہے ۔
    وہ پاکستان ادارے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو دور ہ امریکہ سے قبل وہاں کی صورتحال کے حوالے سے بریف کرنا ہے وہ اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت امریکہ مشرق وسطی کے معاملات میں انتہا کو پہنچ چکا ہے ،ایک طرف وہ ایران کو دھمکیاں لگا کر عربوں کو بے وقف بنا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے اسرائیل کی دجالی عالمی بالادستی سے پہلے اس کی علاقائی بالادستی کا پورا بندوبست کر دیا ہے ۔

  • افغانستان میں امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کرنے لگی

    افغانستان میں امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کرنے لگی

    اب امریکی فوج واپس جانا شروع ہو گئی ہے اور اس سے پہلے امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کر رہی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ سامان واپس امریکہ لے کر نہیں جا سکتی۔

    با غی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطا بق کہنا ہے کہ فوجی انخلا کی ایک وجہ ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کا انخلا چاہتے ہیں اور اب یہ انخلاء جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سےبڑی تعداد میں فوجی نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ افغانستان سے پہلا فوجی دستہ آئند ماہ واپس آ سکتا ہے۔
    ان کا غیر فوجی مشن افغان فورسز کی تربیت اور مشاورت ہے۔امریکہ افغان فورسز کو اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پہلے ہی منتقل کر چکا ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے یہ حیران کن بیان دیا تھا کہ امریکہ شام سے اپنے فوجی دستے نکال رہا ہے۔

  • لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے ساتھ عوام کوپولیس سے متعلق سروسز کی بغیر کسی پریشانی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ فی الفور ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے صوبے کے تمام اضلاع میں خدمت مراکز قائم کئے ہیں جنہیں ایک مربوط انٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت آپس میں انٹر لنک کرنے سے عوام کو چودہ سے زائد سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے جس سے اب تک لاکھوں شہریوں کے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بچت بھی ممکن ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دوران ملاقات صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کو پنجاب پولیس کے ورکنگ سسٹم میں نئی اصلاحات اور پراجیکٹس سے آگا ہ کیا ۔میاں محمود الرشید نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی پر پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے پنجاب پولیس کے منصوبے قابل ستائش ہیںجبکہ پنجاب پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

  • لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور PRUکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

  • لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے534ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 506مقدمات درج کئے گئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے111، کینٹ ڈویژن74، سول لائن ڈویژن83، صدر ڈویژن64، اقبال ٹاﺅن ڈویژن61جبکہ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن نے113مقدمات درج کئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 147کلوگرام سے زائد چرس ،04 کلو گرام سے زائد ہیروئن،01کلو720 گرام افیون اور07ہزار21 بوتلیںشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ
    داری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

  • لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کی جارہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ فیروزپور روڈ ڈولفن ہیڈ کوارٹر کے قریب میڈیکل سٹور میں ڈاکو ﺅں نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر دوران ڈکیتی ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی متاثرہ سٹور مالک اشفاق نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیکل سٹور کے مالک کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کی طرف سے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مددلیتے ہوئے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

  • لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

    لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

    لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں تیسری منزل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میو ہسپتال کے قریب واقع مکان کی تیسری منزل کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجودخواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ملبے تلے دبے دو خواتین 35 سالہ نسرین اور 55 سالہ نذیراں بی بی کی لاشیں جبکہ 1ماہ کے بچے آفتاب اور 1 سالہ بچی آمنہ کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو حکام کے مطابق 3 مزلہ مکان کی چھت لکڑی کی تھی جو
    بارش کے باعث پانی کھڑا ہونے کے باعث وزنی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

  • لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی

    لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی

    لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیواور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھی منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے نیازی اڈا بند روڈ کے قریب دکان میں سلنڈر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 2 افراد 25 سالہ راشد اور 30 سالہ اسلم زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیواور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرتھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔