Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاک فضائیہ کیجانب سے رافیل کو دھول چٹانے کے بعد فرانسیسی ٹوسٹ سوشل میڈیاپر وائرل

    پاک فضائیہ کیجانب سے رافیل کو دھول چٹانے کے بعد فرانسیسی ٹوسٹ سوشل میڈیاپر وائرل

    پاکستان کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رافیل کا پہلا معلوم جنگی نقصان ہے پاکستان پہلی فوجی طاقت ہے جس نے رافیل جیسے 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے مار گرائے،رافیل طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے سمجھا جاتا ہے جو بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں،تاہم پاک فوج نے ان کا رور خاک میں ملا دیا-

    گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور ایک کمبیٹ ڈرون مار گرایاپاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں،رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    5 طیارے، 3 ڈرونز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کئے جانے کے بعد جہاں بھارت میں خوف کا ماحول ہے، وہیں دوسری جانب پاکستانیوں کے مزاح ختم نہیں ہو رہے ،پاکستانیوں نے ”ایکس“ پر Pakistani Special breakfast french toast ”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کو ٹرینڈ بنا ڈالا۔

    تاہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔

    اُدھر پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کردیے جن میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر اور دیگر شامل ہیں بھارتی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے ائیرپورٹس بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

  • پاکستان پہلی فوجی طاقت جس نے رافیل جیسے 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے مار گرائے

    پاکستان پہلی فوجی طاقت جس نے رافیل جیسے 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے مار گرائے

    پاکستان کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رافیل کا پہلا معلوم جنگی نقصان ہے پاکستان پہلی فوجی طاقت ہے جس نے رافیل جیسے 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے مار گرائے،رافیل طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے سمجھا جاتا ہے جو بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں،تاہم پاک فوج نے ان کا رور خاک میں ملا دیا-

    گزشتہ ماہ ہندوستانی وزارت دفاع کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے فرانس کے ساتھ 630 ارب روپے (7.4 بلین ڈالر) کے 26 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کو ایک رافیل طیارہ 288 ملین ڈالر کا پڑے گاہندوستانی وزارت دفاع کے مطابق بھارت فرانسیسی کمپنی سے 22 سنگل سیٹر اور چار ٹوئن سیٹر فائٹر خریدے گا۔

    ہندوستانی فضائیہ اس وقت 36 رافیل لڑاکا طیارے چلا رہی ہے جبکہ بھارتی بحریہ کے پاس روسی مگ 29 جیٹ طیارے ہیں رافیل طیارے فرانسیسی ائیر اینڈ اسپیس فورس، فرانسیسی بحریہ، مصری ائیر فورس اور بھارتی ائیر فورس کے پاس ہیں ڈسالٹ ایوی ایشن اب تک 299 رافیل طیارے بنا چکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور ایک کمبیٹ ڈرون مار گرایاپاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں،رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آئی ہے، اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا،غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی متعدد رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے رافیل طیاروں کی تباہی کی خبروں کے بعد فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے ہیں، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل

    مولانا فضل الرحمان کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل

    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے،خواجہ آصف

    واضح رہے کہ بھارت نے ایک روز قبل پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے تھے جس میں 26 شہری شہید ہوئے، پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے گرائے، جبکہ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

    رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں،بلاول بھٹو

    وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔

  • صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے،خواجہ آصف

    صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے-

    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان کو بھارت کو جواب دینے کا اختیاردے دیا ہے، افواج پاکستان اس حملے کو ترتیب دیں گی، رات جو منہ توڑ جواب دیا ہے، مودی کے پلے اب کچھ نہیں رہا گیا، ہوسکتا ہے بھارت کے ساتھ جوہوا ہے اس پرپھرکوئی حرکت کرے، ہم نے بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کوہی نشانہ بنایا ہے، بھارت نے پاکستان میں سب جگہ سویلین کو نشانہ بنایا ہے، بھارت نے بہانہ بنا کر6، 7 جگہوں کو ٹارگٹ کیا، لگ نہیں رہا ہے ٹینشن فی الوقت کم ہو، اپنی حکمت عملی قبل از وقت نہیں بتا سکتے۔

    رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں،بلاول بھٹو

    بھارت کا بزدلانہ حملہ ، پاکستا نی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں

    مسلح افواج نے بھارت کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم

  • بھارت کا بزدلانہ حملہ ، پاکستا نی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں

    بھارت کا بزدلانہ حملہ ، پاکستا نی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں

    بھارت کابزدلانہ حملہ/ بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کےلیےخطرہ بن گئی-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی سنگین انسانی جرائم میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی،بھارت کے بزدلانہ حملہ کےوقت پاکستا نی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں، متعدد قومی و غیر ملکی ایئرلائنز بشمول ایمیریٹس، قطر، پی آئی اے کی نہ صرف پروا زیں منسوخ ہوئیں بلکہ تاخیر کا شکار ہوئیں، 10پروازوں کا رخ موڑا گیا، 7 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ 40 مزید دوران پرواز خطرے سے دوچار رہیں-

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کی بھی پرواہ نہ کی، بھارت کے بزدلانہ حملے نے ہزاروں قیمتی جانیں خطرے میں ڈالیں،بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی خطے میں بڑے انسانی سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی تھی، عالمی برادری کو بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے-

  • پاک بھارت کشیدگی:وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب

    پاک بھارت کشیدگی:وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب

    پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزارت خارجہ نے اہم سفارتی اقدام اٹھاتے ہوئے غیرملکی سفرا کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج شام 6 بجے وزارت خارجہ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارت کی حالیہ جارحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، بریفنگ میں بھارتی اقدامات کے خطے پر ممکنہ اثرات، پاکستان کے مؤقف اور ردعمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام عالمی برادری کو اصل صورت حال سے آگاہ کرنے اور بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پاکستان اپنے مؤقف کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

    بھارتی حملہ ،مسجد شہید،قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا،بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

    ایل او سی پر ایک اور بھارتی پوسٹ تباہ

  • پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروسز بحال

    پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروسز بحال

    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی جبکہ پاکستان کے کامیاب دفاع پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کےشاہینوں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

    پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کرتا ہےدشمن نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے، بچے اور خواتین ہیں بھارت کو ایسا جواب دینا چاہیے کہ وہ آئندہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچے، چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمے سے آگاہ کیا ہے، پاکستان میں ایکس کو رات کو ہی کھول دیا گیا تھا۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تناؤ تھاپاک بھارت جنگی صورتحال میں بیانیہ کی جنگ کے لیےایکس پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ ایکس پر پابندی پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی اور حکومت کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔

    تاہم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبہ، اور مختلف تنظیموں نے اس پابندی کو آزادیِ اظہار پر قدغن قرار دیا تھا اور اسے غیر منصفا نہ قرار دیا تھا اس کے خلاف متعدد پٹیشنز عدالتوں میں دائر کی گئیں، اور بین الاقوامی اداروں نے بھی انٹرنیٹ کی آزادی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

  • ”سندور بن گیا تندور“بھارتی تباہی پر پاکستانیوں کی دلچسپ میمز

    ”سندور بن گیا تندور“بھارتی تباہی پر پاکستانیوں کی دلچسپ میمز

    پاکستان کے بھارتی طیارے گرانے کے بعد ایکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ پر آگیا ہے۔

    منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان بھارت نے 6 مختلف مقامات بہاولپور، مریدکے، مظفرآباد، کوٹلی اور دیگر علاقوں پر 24 حملے کیے، جس کے نیتجے میں عام شہریوں سمیت 26 افراد شہید ہوئے اسکے جواب میں پاکستان نے بھارت کی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جبکہ رافیل طیاروں تباہ کیا تاہم آبادی پر بھارتی حملے کے باوجود پاکستانی فضائیہ نے آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، اس بزدلانہ میزائل حملے کو بھارت نے ‘آپریشن سندور’ کا نام دیا ہے۔

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دئیے جانے اور اس کے 5 طیارے، 3 ڈرونز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کئے جانے کے بعد جہاں بھارت میں خوف کا ماحول ہے، وہیں دوسری جانب پاکستانیوں کے مزاح ختم نہیں ہو رہے پاکستانیوں نے ”ایکس“ پر ”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کو ٹرینڈ بنا ڈالا۔
    sendoo


    بھارتی پسپائی کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے میں پہل کی اور پھر جب پاکستان نے بھارت کو حملے کا جواب دیا تو بھارت کو سفید جھنڈا لہرا کر بھاگنا پڑا‘۔

    ایک اور میم میں صارف نے اکشے کمار کی فلم کھٹا میٹھا کی کلپ دکھایا کہ فرانس بھارت کو حملے والی حرکت پر مارنے کے لیے دوڑ رہا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ ’انڈیا والے خود بتارہے ہیں کہ پاکستان نے ان کو تُن دیا ہے، شاباش پاکستان‘۔

  • برطانیہ، روس اور جاپان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئےتیار

    برطانیہ، روس اور جاپان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئےتیار

    لندن: برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی میں کمی کرانے میں مددکیلئے تیار ہیں، ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم پاکستان اوربھارت کے دوست، شراکت دار ہیں، ہم پاکستان اوربھارت کی سپورٹ کے لیے تیار ہیں، علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں۔

    دوسری جانب روس نے بھی پاکستان بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکامطالبہ کیا ہے روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھار ت کےدرمیان بڑھتے فوجی تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت تحمل کامظاہرہ کریں۔

    ادھر جاپان نے بھی پاکستان اور بھارت پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پرزور دیا ہے، جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے صورتحال کو مستحکم کریں۔

  • پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی اہلکار وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں

    پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی اہلکار وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں

    راولپنڈی: ریٹائرڈ فوجی افسران نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی تو اسے بھرپور اور سخت جواب ملے گا۔

    راولپنڈی میں پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ کے تحت ریٹائرڈ فوجی افسران نے پریس کانفرنس کی، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کی دفاعی تیاریوں پر دوٹوک موقف اختیار کیا گیا، پریس کانفرنس میں تینوں مسلح افواج کے سابق سینیئر افسران نے شر کت کی۔

    میجر جنرل (ریٹائرڈ) جاوید اسلم نے کہا کہ وہ بیس لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک کی تینوں افواج کے ریٹائرڈ افسران ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن خود کیا اور اسی کو بنیاد بنا کر سندھ طا س معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کی جو ناقابل قبول ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی تو اسے بھرپور اور سخت جواب ملے گا۔

    جب چینی ججز کو ہمارے زیرالتواء مقدمات کی تعداد بتائی گئی تو وہ حیران رہ گئے،چیف جسٹس

    ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فہیم ارشد نے کہا کہ پاک فضائیہ ٹیکنالوجی اور مین پاور میں کسی سے کم نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ کی صلاحیت کا اعتراف اسرائیل جیسی طاقتیں بھی کرتی ہیں اور بھارت پاک فضائیہ کے جذبے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

    میجر جنرل (ریٹائرڈ) خالد جعفری نے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن مکمل طور پر من گھڑت اور فیبریکیٹڈ ہے جو دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زرین خان نےکہا کہ ایک لاکھ سے زائد تربیت یافتہ ریٹائرڈ فوجی اہلکار کشمیر میں موجود ہیں جو کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں صف اول پر ہوں گے، بھارت کو کشمیری عوام پر مظالم بند کرنے چاہئیں۔

    پی این ایس سی کے بھارت جانیوالے کارگو کا رخ سنگاپور کی طرف موڑ دیاگیا

    بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) جمیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ چاہے کولڈ اسٹارٹ ہو یا ہاٹ اسٹارٹ ہم ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، بھارت جب آئے گا ہم بتائیں گے کہ وہ کب واپس جائے گامیجر (ریٹائرڈ) وسیم محمود نے کہا کہ ہمارے ایکس سروس مین کمان کی منتظر ہیں اور ابھی بھی کافی لوگوں کی چائے تیار ہےپاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

    پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی اہلکار وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    پاک بھارت کشیدگی: کئی بڑی ائیر لائنز کا پاکستان کی فضائی حدود سے گریز