Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس مریم اورنگزیب نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ سرحد پار کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش اس کی ’’تاریخی بھول‘‘ ثابت ہوگی، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہےمریم اورنگزیب نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے انصاف کی بات کر رہے ہیں جب کہ دوسری طرف بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، جو قابل مذمت ہے دنیا پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ بھارت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، دوست ممالک سمیت عالمی برادری جان چکی ہے کہ بھارت ہی امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے۔

    بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا انجام بھارت خود لکھے گا کیوں کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنے قومی وقار، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کا دفاع کرے گا۔

    بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

  • چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے   نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 400دن تک مسلسل کام کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن تک مسلسل کام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے،کمیشن نے اس کامیابی کا سہرا کمیشن کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کے سر پر سجایا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور یونٹ 4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ بنایا تھا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 جوہری پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید توانائی کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

    بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

    پہلگام،بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام

  • بھارت کا فالس فلیگ آپریشن، پنجاب وبلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    بھارت کا فالس فلیگ آپریشن، پنجاب وبلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    لاہور:حکمران جماعت کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

    عظمیٰ کاردار کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارت کے فالس فلیگ پہلگام آپریشن اور جنگی جنون کو یکسر مسترد کرتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کی افواج اور عوام اپنی حفا ظت کرنا جانتے ہیں، پاکستان بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

    متن کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہماری آرمڈ فورس اور انٹیلیجنس اداروں سے بھارت خوف زدہ ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم نہتے کشمیریوں پر ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، پانی ہماری لائف لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پوری دنیا بھارت کو ایک غیر ذمہ دار ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان پر بھارتی الزامات اور جارحیت کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد منظور کر لی گئی، اراکین اسمبلی نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

    بلوچستان اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ملکی سلامتی پر حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہو گئی اراکین نے جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلے تو چائے پلائی اس بار کچھ اور ملے گا، پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے، پاکستان کی سالمیت کےلئے بلوچستان وفاق کے ساتھ ہے۔

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن زرین مگسی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں یہ ایوان بھارتی الزامات کی مذمت کرتا ہے وفاقی حکومت بھارت کی جانب جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے قرارداد پر بحث کے دوران اراکین نے بھارت الزامات پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    مسلم لیگ نے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا واقعے کے دس منٹ کے بعد پاکستان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے پاکستان کی سالمیت کے حوالےسے ہم سب ایک پیج پر ہیں اقلیتی رکن سنجے کمار نے کہا کہ مودی سرکار بدحواسی کا شکار ہے اگر بھارت نے جنگ کا سوچا تو اقلیت اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بھارت کو پتھر کا جواب اینٹ سے دیں گے۔

    وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت ہم سب یکجا ہیں جنگ اچھی چیز نہیں اگر مسلط ہوئی تو آخری حد تک جائیں گے پہلے تو چائے پلائی اس بار کچھ اور ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے،پاکستان کی سالمیت کےلئے بلوچستان وفاق کے ساتھ ہے۔

    قرارداد پر دیگر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی یک زبان ہو کر بھارت کو جواب دیا، ایوان میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرلی گئی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو مئی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

    ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی ملے کی دھمکی کے بعد بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا-

    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی ثبوت کے حملے کا سارا الزام پاکستان پر ڈالا اور جنگ کی دھمکی بھی دی حملے کی دھمکی کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے سے خبردار کیا جارہا ہے اور ایسے میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے یہ بات سمجھ سے باہر ہے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہوئی اور اس میں پاکستان کا نام ہے۔جاوید شیخ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا ہوا تو پاکستان کی جانب سے بھرپور اور واضح ردعمل دیا جائے گا۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں اس سانحے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے، اور سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ فنکار بھی کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں۔

    پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن

  • وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے ہیں،بلاول بھٹو

    وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے ہیں،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے وزیر خارجہ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بیان برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران میں انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ نہیں تھا تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا، میرے وزیر خارجہ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

    بھارتی ڈیزائنر نے رانی مکھرجی کی خفیہ شادی کے راز سے پردہ اٹھادیا

    سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور

    پہلگام فالس فلیگ ،بھارت کا پاکستانی لڑاکا طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا

  • پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پورے سال سرپلس رہے گا اور افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود 12 فیصد تک آ چکی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا حالیہ امریکی دورہ انتہائی کامیاب رہا، جہاں 70 سے زائد ملاقاتیں کی گئیں جن میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں اور تھنک ٹینکس شامل تھے-

    وزیر خزانہ نے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پورے سال سرپلس رہے گا اور افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود 12 فیصد تک آ چکی ہے،پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، اور مالیاتی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

    بھارت میں مبشر لقمان یوٹیوب بند،ایکس بھی بند ہو سکتا، مبشر لقمان کا بھارتیوں کو مشورہ

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر 65 فیصد ہو گیا ہے پاکستان سے پہلی مرتبہ دودھ، آٹو سیکٹر سے گاڑیاں، اور فرنیچر سعودی عرب برآمد کیا گیا ہے، ایس آر اوز میں ترامیم اور اسٹرکچرل اصلاحات پر غور جاری ہے تاکہ کاروباری طبقے کو بہتر سہولیات مل سکیں۔

    طلاق کی شرح زیادہ،شادی کھیلوں کے معاہدےطرز پر چار سال کیلیے ہونی چاہئے،تجویز پر ہنگامہ

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ 24 ریاستی ادارے نجکاری کمیشن کو دیے جا چکے ہیں، جن میں روزویلٹ ہوٹل اور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ شامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 43 وزارتوں میں سے کئی کو ضم کیا جا رہا ہے،ٹیکسٹائل ہمیشہ معیشت کا اہم ستون رہا ہے اور حکومت آئندہ بجٹ میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم پر خصوصی توجہ دے گی۔

    پہلگام فالس فلیگ ،بھارت کا پاکستانی لڑاکا طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا

  • ہم پہل نہیں کریں گے، مگر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،اسحاق ڈار

    ہم پہل نہیں کریں گے، مگر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام شواہد قوم کے سامنے رکھے، بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہو چکا ہے بھارتی وزرا مودی سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد کے مظاہرے پر تمام سینیٹرز کا مشکور ہوں، کئی ممالک کےوزرائے خارجہ سےمیرا رابطہ ہوا دوست ممالک سےبھی ذاتی طور پر بات کی ہے رابطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خدشات سے آگاہ کیا سعودی عرب، عرب امارات، قطر، آذربائیجان، بحرین اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کوصورتحال سے آگاہ کیا۔

    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ نہیں، ہم تمام دوست ممالک کو اعتماد میں لے رہے ہیں، ترکیہ اور چین نے تعاون کی یقین دہانی کروائی، جو ہمارے ساتھ جو کرے گا ویسا ہی سلوک کریں گے، ہم پہل نہیں کریں گے، مگر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    اسحاق ڈار نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام شواہد قوم کے سامنے رکھے، بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہو چکا ہے بھارتی وزرا مودی سے استعفی مانگ رہے ہیں، بھارت پلوامہ کا ڈرامہ بھی ثابت نہیں کرسکا، ہمارے پانی کے ساتھ کچھ کیا تو جنگ تصور ہوگی ڈوزیئر بنا کر دنیا کو معاملے سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم نے دنیا کو شفاف تحقیقات کی آفر کی ہے، ہمارا دامن صاف نہ ہوتا تو ہم دنیا کو پیشکش نہ کرتے، پہلگام واقعے سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، بھارت نے کچھ کیا تو نفع نقصان نہیں دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سیکیورٹی کونسل کے ممبر ہیں، ایک پریس ریلیز پر گزشتہ روز بھی میں نے اس پر2 اعتراض اٹھائے، پہلگام کے ساتھ جموں و کشمیر نہیں لکھا گیا، ہدایات دیں کہ پہلگام کے ساتھ جموں و کشمیر لکھا جائے گا، ایک جگہ ہے کیوں شرما رہے ہو نام لکھنے میں اس جگہ کا ؟ پاکستان کو مبارک ہو پریس ریلیز پر دونوں اعتراض دور کیے گئے۔

    سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انڈیا پاکستان پر الزام لگا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتا ہے، مودی سرکار کا بیانیہ خود ساختہ اور من گھڑت ہے، جھوٹے پیغامات بھارت اور بنگلہ دیش سے موصول ہوئے پاکستان ہر محاذ پر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انڈیا انڈس واٹرٹریٹی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارتی جنرل نے جنگ کو ناممکن قرار دیا، فوراً برطرف کر دیا گیا۔ انڈیا خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، مالدیپ ، سب بھارت سے نالاں ہیں۔ خطے میں بھارت نے صرف دباؤ اور دھمکیاں پھیلائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی وزرا پاکستان سے خوفزدہ ہو کر رابطے سے گریزاں ہیں، پاکستانی قوم اور افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، جنرل عاصم منیر ہمارا فخر ہیں، ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کا اصل مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان مخالف زہر اگل رہا ہے، پاکستان پر دباؤ ڈالنا بھارتی حکومت کا پرانا حربہ ہے۔

    سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں، مودی ہوش کے ناخن لیں، ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے، باچا خان نے عدم تشدد کی تعلیم دی، مودی کو کہنا چاہتا ہوں ہم عدم تشدد کی بات کرتے ہیں، جنگوں سے انسانی تہذیبیں تباہ ہو جاتی ہیں، ہم چاہتے ہیں پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہیں، ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں، ہم بے تیغ ہو کر بھی لڑ سکتے ہیں۔

    سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی حکومت کے اسباب پیدا ہو رہے ہیں، مودی اور نیتن یاہو کا اس وقت گٹھ جوڑ ہے، اس وقت مودی کے ساتھ کوئی کھڑا ہے تو وہ اسرائیل ہے، کوئی شک نہیں کہ ان کی دشمنی پاکستان سے نہیں اسلام سے ہے، ایک گجرات اورایک غزہ کے مسلمانوں کا قاتل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کو دوٹوک اورواضح پیغام ہے، جو ہاتھ اس طرف بڑھے گا وہ کاٹ دیا جائے گا، ڈھولک کی تھاپ اور جنگی گھوڑوں کی ٹاپ میں بڑا فرق ہوتا ہے، ان کی فوج تقیسم کا شکار ہے کوئی سکھ پاکستان پر حملہ کرنے کو تیار نہیں۔

    سینیٹر گردیپ سنگھ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک انڈیا ہے، انڈیا نے گولڈن ٹمپل اور بابری مسجد میں جو کیا وہ دہشت گردی کی مثالیں ہیں، انڈیا دوسروں کو انسداد دہشت گردی کا لیکچر نہیں دے سکتا، پاک فوج اکیلے نہیں، 25 کروڑ پاکستانی عوام ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مودی دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی دہشت گردی کا زندہ ثبوت کلبھوشن ہمارے پاس ہے، جارحیت کی صورت میں دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کر کے ملکی دفاع کے لئے متحد ہونا ہو گا، دنیا بھر کی سکھ برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    سینیٹر دنیش کمارنے کہا کہ ہم پاکستان پر بری نظر رکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے، میرا سرٹیفکیٹ پاکستان کا جھنڈا ہے، مجھے پاکستانی ہندو ہونے پر فخر ہے، اسے مذہب کی جنگ نہ بنایا جائے، آرمی چیف کی دو قومی نظریہ کی بات پر بھارتی میڈیا آگ بگولا ہے، پاکستان کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے۔

    سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھی جھوٹ کا پلندہ ہے یہ آج ثابت ہو گیا، بھارت کے سیٹنگ جنرل نے بتایا واقعہ جھوٹا اورخود پلان کیا گیا ہے، بھارتی حکومت نے اب تک وہ 28 لاشیں کیوں نہیں دکھائیں؟ جن کے مرنے کی خبریں پھیلائی گئیں وہ جوڑا بھی میڈیا پر سامنے آگیا، پاکستانی میڈیا نے عام آدمی کی آگاہی کے لئے قابل ستائش ذمہ داری نبھائی، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورز ی ہوئی تو بھارتی ڈیم صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

    ڈی جی میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی کی بھارتی کشیدگی کے معاملے پر اہم پریس کانفرنس جاری ہے، ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری اپنی اہم پریس بریفنگ میں بھارتی دہشت گردی اور فالس فلیگ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں، وہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق بات کررہے ہیں-

    جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد آپ کو بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، بھارت بطور ریاست دہشت گردی کررہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں، بھارت خود ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلارہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے، حال ہی میں واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں جن میں چار بھارتی دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہلم بس اسٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برآمد ہوا، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈ لرز کی واٹس ایپ کا فرانزک جاری ہے اس موقع پر انہوں ںے یہ وائس میسجز شرکا کو سنائے جن میں دہشت گرد فنانسنگ سے متعلق بات کررہے تھے اور شہریوں کے قتل عام کی بات کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو جہلم کے قر یب سے پکڑا گیااس کےگھر سے انڈین ساختہ ڈرون اور دس لاکھ روپے برآمد ہوئے،اس دہشت گردکا ہینڈلر بھارت کا ایک فوجی ہے، اس ہینڈلر کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد سےگفتگو بھی سامنے آئی ہے، دہشت گردکے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی با ت چیت پکڑ ی گئی، اس کی کمیونیکیشن بھارت میں صوبیدار سکھوندر سے ہو رہی تھی-

    ان وائسز میں ایک بھارتی آرمی افسر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور تک کام کررہے ہیں، یہ را نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے، بھارتی صوبیدار نے کسی کے ذریعے آئی ڈی پہنچائی، وہ کہہ رہا ہے کہ پارسل نکل گیا آپ وقت پر پہنچ جاؤ، صوبیدار کہتا ہے میں لوکیشن بھیجتا ہوں، اس لوکیشن پر میپ پر ڈائریکشن کر لینا یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر رہا ہے، یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے،بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشتگردی کروارہا ہے، میجر سندیپ ورما اس دہشتگردی کو پلان کر رہا ہے، میجر سندیپ بھارتی فوج کس سرونگ آفیسر ہے۔

    ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھوندر نے دہشتگرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اسکے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آئی ڈی لگانے پر 6 لاکھ 6 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، 18 مارچ کو اسے کوٹلی میں آئی ای ڈی لگانے کی لوکیشن دی جاتی ہے، وہاں اسے سیکیورٹی فورسز کی لوکیشن نظر آتی ہے، وہ بتاتا ہے کہ آرمی موجود ہے میں وہاں نہیں جا سکتا، وہ آئی ای ڈی اسکول کے بچے ریکور کرتے ہیں بھارتی میڈیا خبر دیتا ہے کہ بھارتی فورسز نے بڑی دہشتگردی ناکام بنا دی، اس کام کے بھی دہشتگرد کو 60 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پھر دہشتگرد ایک اور آئی ای ڈی وصول کرتا ہے،۔ بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ سرونگ آفیسرکہہ رہا ہے معصوموں کو نشانہ بناؤ، کیا یہ لوگ انسان ہیں؟ یہ ریاستی اسپانسرڈ کراس بارڈر دہشت گردی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بھارتیوں کے حکم پر کاروائیاں تیز کیں۔

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو آج سات دن گزر گئے مگر بھارت کی جانب سے زبانی جمع خرچی کی جارہی ہے اور آج تک ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے جب کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، اتنی بڑی دہشتگردی کے باوجود قوم بہادری سے کھڑی ہے، قوم روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہے، پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر کل تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، کل سوال جواب بھی لیے جائیں گے۔

  • ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی کہا ہے کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں میرٹ پر نوجوانوں میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے، ورلڈ بینک کے پروگرام کے تحت دیہی معیشت بالخصوص ایگریکلچرسٹ کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں دستیاب بڑے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں مارچ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے شرکا کے تعاون اور رہنمائی سے ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا میں نمایاں مقام حاصل کریں، ہم پہلے ہی اس شعبے میں بڑے پیمانے پر وفاقی اور صوبائی سطح پر آئی ٹی پارکس، انکیوبیشن سنٹر، تحقیق و ترقی کے مراکز اور تربیت سمیت مختلف منصوبوں پر عمل پیر اہیں۔

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    دنیا کی بہترین کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے سیف سٹی لاہور کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیاہے، چین کی کمپنی ہواوے کے ساتھ مل کر سالانہ 2 لاکھ طلبا و طالبات کو ہنرمندی کی تعلیم دے رہے ہیں، انہوں نے تمام سرمایہ کاروں اور نارتھ امریکا سمیت دیگر کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، آج کی کانفرنس میں کئے گئے اعلانات اور عزم حوصلہ افزا ہیں۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان میں اپنےروسی شراکت دار کے ہمراہ 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کرنے والے پاکستانی کو خراج تحسین پیش کیا اسی طرح پاکستانی فزیشنز اور دیگر کی جانب سے مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کے اعلانات کا بھی خیرمقدم کیا۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    انہوں نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیماالیحییٰ سمیت دیگر مہمانو ں کا خصوصی شکریہ ادا کرتےہوئے تمام شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ذاتی طور پر رہنمائی اور کوشش کریں گے،غیر متزلزل اور انتھک کاوشوں سے پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا کی صف میں کھڑا ہوگا۔

  • منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے نوجوان کو ہجوم نے تشدد کر کے جان سے مار دیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق منگلورو میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا جس میں 10 ٹیمیں شریک تھیں، اس دوران ایک شخص کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیامتاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا واقعے کے بعد پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نامعلوم نوجوان پر تشدد کیا، تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان اسپتال پہنچ کر چل بسا، 10 سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    بھارتی فوج میں بغاوت، 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار

    امریکی جنگی جہاز ایف 18 سمندر میں‌گر گیا