Baaghi TV

Tag: پاک آرمی

  • جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور کہاں آتا؟،عمران خان

    جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور کہاں آتا؟،عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر فوجی تنصیبات پر پارٹی کارکنوں کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح فوج نے مجھے کمانڈو ایکشن کر کے گرفتار کیا، اس پر ردِعمل اگر فوجی نشان والی عمارتوں کے سامنے نہ آتا تو اور کہاں آتا؟-

    باغی ٹی وی : کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر پارٹی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشکل وقت ہے، حقیقی آزادی کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے، جیلوں میں جانے سے نہ ڈریں پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ نئی پارٹی کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، پوری کوشش کی نظریاتی لوگوں کو ٹکٹس دوں حالانکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اکثر لوگوں کو تو انہوں نے ٹکٹ دینے ہی نہیں تھے۔

    پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعہ،حکومت کو 24 کروڑبھارتی روپے کا نقصان برداشت …


    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو توڑنے کیلئے ملک کے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے ، جن اداروں کو جرائم روکنے تھے ان کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگادیا، مجھے سمجھائیں تو صحیح کوئی روڈ میپ تو ہوگا جانا کہاں ہے؟ مجھے جو سمجھ آیا ہے کہ ایک کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، جولوگ نکلےہیں انہیں اس کنگز پارٹی میں ڈال دیں، ن لیگ کا تو انہیں علم ہے یہ گھوڑا بیٹھنے والا ہے، جلسوں میں عوام نہیں آتے، ن لیگ اس سارے ظلم کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ، کیا اس طرح کی کولیشن پارٹی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے؟

    عمران خان نے کہا کہ مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، اسٹیبلشمنٹ نہیں، اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ لوگوں کو اکٹھا کرکے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہوجائے اور مسائل سے نکل جائیں گے، وہ حکومت بڑے فیصلے کرے گی جو عوامی مینڈیٹ سے حکومت میں آئےاگر ہم نے قانون کی بالادستی قائم نہ کی تو ملک نہیں بچے گا، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، ہمارے اسپتال کے10 فیصد کنسلٹنٹ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

    چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات

    عمران خان نے کہا ہے کہ چیف سیکورٹی افسر غائب ہوگیا، جان کا خطرہ ہے لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا میری پارٹی نہ چھوڑنے والوں پر تشدد کیا جارہا ہےہمارے لوگ جیل میں ہیں یا چھپے ہوئے ہیں، اب یہ ٹکٹ ہولڈرز کے پیچھے پڑے ہیں، جو ہاتھ کھڑا کرکے کہتا ہے 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں اس کا سب کچھ معاف ہوجاتا ہے پی ٹی آئی کو نہ چھوڑنے والوں پرتشدد کیا جارہا ہے، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، شہریارآفریدی، عمر چیمہ، محمود الرشید کی ویڈیوز دیکھیں، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر تشدد کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تیسری بار بھی مجھ پر حملہ کریں گے، میرے سیکورٹی افسر کرنل عاصم کو بھی اٹھا لیا گیا ہے اور چار روز سے لاپتہ ہیں، عوام گھبرائیں نہیں کیونکہ آپ سے زیادہ خطرہ مجھے ہے مگر میں پیچھے نہیں ہٹوں گا اور غلامی سے بہتر موت کو قبول کروں گا اور آزادی کے لیے جان تک قربان کردوں گا۔

    گورنرہاﺅس سندھ میں ایک لاکھ نوجوانوں کومفت آئی ٹی کورسزکرانےکا اعلان

    عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے دیکھا کہ مجھے غیرقانونی طریقے سے اغواء کرکے لیکر جارہی ہے رینجرز جو پاکستانی فوج ہے اور لوگوں کو ڈنڈے مارے مجھے مارا۔ جس طرح مجھے لے کر جارہے تھے کیا ان کا حق نہیں تھا کہ وہ پُرامن احتجاج کریں تو انھوں نے کہاں احتجاج کرنا تھا جی ایچ کیو کے سامنے یا جہاں آرمی ہوگی وہاں ہی احتجاج کرنا تھا کنٹونمنٹ بورڈ پر کرنا تھا اور کہاں جا کر احتجاج کرتے پرُامن احتجاج کرنا ان کا حق تھا۔ جنھوں نے جلایا توڑ پھوڑ کی ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے-

    عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو فون کر کے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ تمہاری فائلیں ہمارے پاس پڑی ہیں اگر حکم نہ مانا تو کھول دی جائے گی مگر مجھے عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔ ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور وہ سب کچھ بھول کر اب پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات دیکھ رہے ہیں۔

    انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مجھے فون آتا ہے کہ بہت پریشر ہے بچیوں تک کو دھمکیاں مل رہی ہیں، میں جواب دیتا ہوں کہ پھر پارٹی چھوڑ دو، اتنے زیادہ دباؤ کے باوجود چند لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے، لوگوں کو احساس ہے کہ جس نے بھی پارٹی چھوڑی اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

    پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں بات چیت کرنے کو تیار ہوں مگر مجھے سمجھا دیں کہ میرے بعد کیا ہوگا؟ یہ پارٹی بنا کر ووٹر کو تقسیم کریں گے اور اُس میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو شامل کریں گے، مخلوط حکومت قائم کریں گے اور مسلم لیگ ن کو تو عوام ووٹ ہی نہیں دیں گے۔ مخلوط حکومت ملکی مسائل کا حل نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے بغیر عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے کیونکہ پاکستان کو بڑے فیصلوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکام زیر حراست خواتین کو رہا کرنے سے خوفزدہ ہیں، وہ جانتے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ میں کوئی خاتون ملوث نہیں ہے۔ شاید ہی 100 سے 150 لوگ فساد میں ملوث ہوں گے، باقی زیر حراست لوگ پرامن احتجاج کر رہے تھے کارکن جہاں چھپے ہیں ان کے گھروں پر حملہ کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

    مئی میں ترسیلات زر میں 12.9 فیصد کمی واقع ہوئی،وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک …

  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

    راولپنڈی: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    آئی ایس پی آر کا کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 39 سالہ نائیک محمد عتیق سکنہ ضلع چکوال اور 36 سالہ نائیک رجب علی سکنہ ضلع اٹک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ جوانوں کی قربانیاں سیکیورٹی اداروں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

  • گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا،عمران خان کا بیان سامنے‌آ گیا

    گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا،عمران خان کا بیان سامنے‌آ گیا

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری یا قتل پر پورے پاکستان سے بہت سخت ردعمل آئے گا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کوانٹرویو میں عمران خان کا کہناتھاکہ میں نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے کرے گی، میرے خلاف 94 مقدمات بنائے گئے ہیں لیکن میری گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ میرے پاس تمام مقدمات میں ضمانت موجود ہے۔

    شبلی فراز کی طبیعت ناساز ،اسپتال منتقل

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میری جان کو پہلے سے بھی زیادہ خطرہ ہے، اپنی گرفتاری یا قتل کی صورت میں ہونے والے ردعمل کے بارے میں فکرمند ہوں، جو لوگ ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ صورت حال کو نہیں سمجھ پا رہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت مجھ سے خطرہ محسوس کر رہی ہے اور اصل مسئلہ یہی ہے، جو مجھے مارنے یا جیل میں ڈالنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے کہ پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے، میری گرفتاری یا قتل پر پورے پاکستان سے بہت سخت ردعمل آئے گا ہماری 70، 75 سالہ تاریخ میں فوج کا کردار رہا ہے، اسے اب متوازن کرنا ہو گا کیونکہ سابقہ توازن اب قابل عمل نہیں رہا۔

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی …

    واضح رہے کہ چند روز قبل وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کی قیادت میں کروں گا جبکہ چند روز قبل ایک بیان میں عمران خان نےبھی کہا تھا کہ میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی پلان تیار ہے۔

    پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے …

  • ترکیہ زلزلہ:پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے،عالمی میڈیا بھی معترف

    ترکیہ زلزلہ:پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے،عالمی میڈیا بھی معترف

    اسلام آباد: پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے ریسکیواور سرچ ٹیم نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد کامیاب سرچ آپریشنز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 6 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا –

    باغی ٹی وی: حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ کے بھائیوں کی امداد کا مشن جاری ہے پاکستان آرمی 120 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہےپاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 51 سے زاٸد جگہوں پرریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں سرگرم عمل ہیں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138 گھنٹے گزرنے کے بعد 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچالیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے-

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے نو سال کی بچی کو ایک سو دو گھنٹوں کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیاریسکیو ٹیم نے 14سال کے لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاک آرمی ریسکیو ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں مقامی ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔

    پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی واحد خاتون ممبر دیبا شہناز اختر نے پرخطر آپریشن کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکالا۔

    پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن میں ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی۔

    ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار

    ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14 سالہ لڑکے کو بچانے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا، مجموعی طور پر پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے پچھلے 120 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 6 سے زاٸد افراد کو زندہ بچایا جبکہ 80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔

    پاک آرمی کے آفیسر نے ٹی آر ٹی کو مزید بتایا کہ علاوہ ازیں ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا، ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ترک عوام پاک فوج کی ریسکیو اور سرچ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کی معترف ہیں۔

    زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے میں فروخت

  • جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    لاہور:جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل روڈزانی مافوانیا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں، دوطرفہ تعاون سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

     

    معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور گہرے تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    قبل ازیں، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  • جاپانی سفیرکی پاک فوج کےسربراہ سےملاقات:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی پیشکش

    جاپانی سفیرکی پاک فوج کےسربراہ سےملاقات:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی پیشکش

    راولپنڈی:پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے جاپان نے مکمل تعاون کی پیشکش کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت کی۔

    بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے،پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔

  • بلوچستان، پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    بلوچستان، پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    راولپنڈی:بلوچستان اورپنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ صوبے بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج کے دستے ڈی جی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ آبادی اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوج کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

    دوسری طرف بلوچستان میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور جان لیوا سیلاب کے باعث مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 205 تک جاپہنچی ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان ریلوے ٹریک اور سڑکیں متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔صوبائی حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقوں میں امدادی سامان، انفرااسٹرکچر کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے 60 ارب روپے کا خصوصی پیکج فراہم کرے۔

    حکام نے صوبے بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 205 بتائی ہے جبکہ منگل کی شام ضلع پشین کے علاقے سرانان کے قریب ریلا پانچ افراد کو بہا لے گیا تھا جن میں سے 5 سالہ بچی کی لاش سرانان کے علاقے سید حمید ریور سے برآمد ہوئی۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بدھ کی رات تک بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری نہیں کیے تھے۔

    بلوچستان کو دوسرے صوبوں سے ملانے والا ریلوے ٹریک گزشتہ کئی روز سے سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے مسافر ٹرینیں اور مال گاڑی سروس معطل ہے جبکہ ریلوے حکام سمجھتے ہیں کہ ٹریک کی بحالی میں ابھی مزید چند روز لگیں گے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے کوئٹہ سے کراچی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوسکی۔

    علاوہ ازیں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی صدارت میں حالیہ بارشوں کے بعد ہونے والی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 220 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے، انہونے بتایا کے عمرکوٹ، ملیر، جامشورو، دادو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، بدین، ٹھٹہ اور سجاول میں بارش سے انفراسٹرکچر اور عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے متاثرہ اضلاع کے ہر ڈپٹی کمشنر کو رلیف کے کاموں کے لئے فوری طور پر فوری طور پر 30-30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلا کیا۔ انہونے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے تمام اضلاع کو فنڈز آج ہی جاری کئے جائیں تا کے رلیف کیمپ، بارش کے پانے کے نکاس کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کے بارش سے متاثرہ افراد کو راشن، ٹینٹ دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے۔ جہاں زیادہ صورتحال خراب ہو وہاں بارش متاثرہ افراد کو اسکولوں میں رکھا جائے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹینٹ، راشن بیگ فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے میزد کہا کے صوبے میں غیر معمولی بارش سے انفراسٹرکچر اور زراعت کو بہت نقصان ہوا ہے تمام کمشنر انفراسٹرکچر، عوام کے جانی و مالی نقصان اور زراعت کے نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے بارش متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو اور دیگر بیماریوں کے ادویات کو یقینی بنایا جائے۔

  • کشتی الٹنے کا واقعہ، پاک فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کاسرچ آپریشن جاری

    کشتی الٹنے کا واقعہ، پاک فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کاسرچ آپریشن جاری

    پاک فوج کے دستوں نے ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں 100 افراد سے بھری کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے باقی افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر پاک فوج نے فوری ردعمل کرتے ہوئے ایس ایس جی کمانڈوز کے غوطہ خوروں، آرمی میڈیکل ٹیم، آرمی فیلڈ انجینئرز، دیگر امدادی دستوں اور حصہ لینے کے لیے مطلوبہ سامان کے ساتھ ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا۔

    سرچ آپریشن میں سول انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق کشتی پر تقریباً 94 افراد سوار تھے جن میں سے 45 افراد کو بچا لیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران دریا سے اب تک 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 22 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

    قبل ازیں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے المناک سانحے میں جاں بحق 26 افراد کو سندھ میں مچھکے کے قریب آبائی گاؤں حسین بخش سولنگی میں سپرد خاک کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں قبیلے کے سربراہ سردار عباس خان سولنگی نے شرکت کی انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 26 افراد کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ہے، جن افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل تھی۔

    سردار عباس خان سولنگی نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں سے معاوضے کا مطالبہ کیا، انہوں نے دونوں صوبائی حکومتوں کو علاقے میں پلوں کی تعمیر میں ناکامی کا ذمہ دار قراردیا جس کی وجہ سے لوگ پار کرنے کے لیے لکڑی کی خستہ حال کشتیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    کشتی ڈوبنے کے واقعے کے ایک دن گزر جانے کے باوجود 27 افراد لاپتا ہیں رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق منگلا سے پاک فوج کے 18 غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی امدادی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا تھا شادی کی تقریب میں شرکت کےبعد لوگ 2 کشتیوں میں سوار ہو کر اپنے گاؤں ماچکے واپس آرہے تھے کہ ایک کشتی اوور لوڈ ہو گئی تھی الٹنے والی کشتی میں 40 سے 45 مسافروں کی گنجائش تھی جب کہ حادثے کے وقت اس میں 95 مسافر سوار تھے-

    جس کے باعث ایک تختہ ٹوٹنے کے بعد کشتی الٹ گئی ڈوبنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے جب کہ ڈوبنے والے تمام لوگوں کا تعلق سولنگی قبیلے سے تھا 45 افراد کو ابتدائی کوششوں میں بچا لیا گیا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے 22 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ 27 افراد آخری خبریں آنے تک لاپتا تھے۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق علاقے میں حالیہ بارشوں کے باعث جائے حادثہ تک پہنچنے کا راستہ کافی خراب تھا اور گاڑیوں کو وہاں تک لے جانے کے لیے ٹریکٹر کا استعمال کرنا پڑا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔

  • وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی امن سپاہ کےعالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کوخراج تحسین

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی امن سپاہ کےعالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کوخراج تحسین

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی امن سپاہ کے عالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کا قابل فخر فرض نبھانے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ دستے فراہم کرنا پاکستان کی امن دوستی اور امن پسندی کا مظہر ہے ،پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں اور کاوشوں کا موجودہ سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے ادارے اور عالمی سطح پر اعتراف اعزاز ہے

    1960 سے 2022 تک پاکستانی امن دستوں میں شامل افسروں اور جوانوں نے قابل فخر اورمثالی کردار ادا کیا ہے ،قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے دنیا بھر میں قیام امن، انسانی خدمت اور مثالی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،امن کارروائیوں کے ددوران پاکستان کے169 بیٹوں نے شہادتوں کا عظیم مرتبہ پایا ، شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں

    دنیا بھر میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ طرزعمل اور مشکل ترین حالات میں مثالی کارکردگی کا اعتراف باعث افتخار ہے ،امن کارروائیوں کے لئے مسلح افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    ادھر اس سے پہلے ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آج دنیا بھر میں یوم امن منا رہی ہے، پاکستان امن مشن کیلئے فوج بھیجنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم امن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشن کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز 1960 میں دستہ کانگر بھیج کرکیا، پچھلے 61 سال میں پاکستان قیام امن کے لیے سب سے نمایاں اور مسلسل تعاون کرنے والا ملک رہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مشنوں میں حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے مشنز میں دو لاکھ سے زائد فوجی بھیجے، جب کہ 169 پاکستانی فوجی جوان انسانیت کی مدد میں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریز نے پاکستان کا دورہ کر کے امن کی کوششوں کو سراہا، پاکستان کے امن دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے ہر امن مشن میں کمانڈر کو بھی اپنا گرویدہ بنا دیا، پاکستانی امن دستوں میں ایف سی، رینجرز اور پولیس کے دستے بھی شامل ہیں۔

  • دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

    دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرستان میں دہشتگردوں کےحملے کی شدید مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنےوالےسپاہی ظہوراورسپاہی رحیم گل کوخراج عقیدت پیش کیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھرپور جوابی کارروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے شہداکےاہلخانہ سےاظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا-

    یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے-

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

    واضح رہے کہ 23 مئی کو دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے جواب میں فوجیوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ظہور خان (عمر 20 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی رحیم گل (عمر 23 سال، رہائشی ایبٹ آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا –

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ