Baaghi TV

Tag: پشاور

  • بنوں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 4 شدید زخمی

    بنوں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 4 شدید زخمی

    بنوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، پولیس زرائع کے مطابق بنوں,تھانہ میراخیل کی حدود میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی ہے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی, ہو گئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی ہے پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا,جبکہ فائرنگ کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • پشاور،امیر جماعت اسلامی کا عوام سے ان کے پارٹی کا نمائندہ منتخب کرنے کی اپیل

    پشاور،امیر جماعت اسلامی کا عوام سے ان کے پارٹی کا نمائندہ منتخب کرنے کی اپیل

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور کی تحصیل متھراکے عوام کو ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے 6اگست کو تحصیل متھرا کے عوام ترازو کو ووٹ دیکر عملی خدمت سے سرشار چیئرمین کو منتخب کریں۔ جماعت اسلامی نے حاجی افتخاراحمد کو نامزدکرکے اہلیان علاقہ کو حقیقی عوامی نمائندے کے انتخاب کا سنہری موقع فراہم کیا ھے۔سراج الحق نے کہا کہ حاجی افتخار نے الخدمت کے پلیٹ فارم سے علاقے میں سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کی ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاشتکاروں کو مفت بیج کھاد اور زرعی ادویات فراہم کرکے ہزاروں گھرانوں کے روزگار کا سلسلہ بحال کیا ہے۔جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار افتخار احمد کی امانت اور دیانت کی گواہی ہمارے علاوہ حلقے کےعوام بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار احمد ایک ویژنری لیڈر ھے جس نے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کے زریعے روزگار کے مواقعے فراہم کئیے ہیں۔

  • پشاور میں پولیو مہم کےپیش نظر دفعہ 144 نافذ ،اعلامیہ جاری

    پشاور میں پولیو مہم کےپیش نظر دفعہ 144 نافذ ،اعلامیہ جاری

    پشاور میں آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گیا ہے، پشاور میں دفعہ 144 ممکنہ بدامنی روکنے کیلئے نافذ کیا گیا ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق دہشتگردی کے حالیہ لہر کے باعث دفعہ 144 نافذ کی گئی ، اسکے علاوہ پشاور اسلحہ کی نمائش اور لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی،ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور بغیر نمبر پلیٹ اور جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں پر بھی مکمل پابندی ہے،اسکے علاوہ
    پشاور شہر میں ون ویلنگ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی،ضلعی انتظامیے کے مطابق افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود ان کے پشاور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،

  • چارسدہ،یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

    چارسدہ،یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

    4اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں شہداء کو حراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد ہوئی۔بہادر پولیس افسران کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدتقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید آفریدی اور چارسدہ کے تحصیل مئیر مفتی عبدالروف شاکر کے علاوہ دیگر معززین جبکہ پولیس شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مقررین نے تقاریر میں ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر شہید ہونے والے پولیس افسران کی بہادری کوسراہا اور ان کی لازوال قربانی پر انکو خراج عقیدت پیش کیا۔ چارسدہ کی حفاظت کو یقینی بنانے میں پولیس فورس کی خدمات کا بھی اعتراف کیا،شہیدوں کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے محکمہ پولیس کے ساتھ کھڑے ہو کر تعاون کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سول سوسائٹی کی جانب سے پیش کئے گئے نظم میں شہیدہونے والے بہادر سپوتوں کے لیے اجتماعی تشکر اور احترام کا اظہار تھا۔
    اس تقریب نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کا ایک موقع بھی فراہم کیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ چارسدہ کی عوام ان کے غم اور فکر میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔پروگرام کے اختتام پر ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے کہا کہ ہم اپنے شہید اہلکاروں کی بہادری اور قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیوں کو آگے بڑھانے اور اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران ان اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم سے عوام کی خدمت کرتے رھیں گے۔

  • پارلیمان اور آئین کو روند کربل پاس کرنے کی فیکٹری لگانا آئین شکنی ہے ،ایمل ولی

    پارلیمان اور آئین کو روند کربل پاس کرنے کی فیکٹری لگانا آئین شکنی ہے ،ایمل ولی

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کرنے اور مذاق اڑانے والے کسی بھی صورت عوامی نمائندے نہیں ہوسکتے۔ آخری ایام میں دو دن کےاندر قومی اسمبلی سے 53 بل منظور کرنے کا جواز کیا ہے؟ان بلز کی آڑ میں صوبائی خودمختاری پر حملہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ قومی اسمبلی سے دو دن میں 53 بلوں کی منظوری پر ردعمل دکھاتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان اور آئین کو روند کربل پاس کرنے کی فیکٹری لگانا آئین شکنی ہے ۔ آئین شکنی مشرف کرے،نیازی کرے یا شہباز شریف،سب کیلئے ہمارا مطالبہ پھر ایک ہی ہوتا ہے۔یاد رکھیں آج بغیر وضاحت دیئے قانون سازی کرنےکے نتائج کل آپکو بھی بھگتنے ہوں گے۔ لاہور میں پاک چائنا گوادر یونیورسٹی قائم کرنے کے بل پر ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ پنجاب پاکستان اور پاکستان پنجاب ہے تو ہمیں ملک دشمنی کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کی ضرورت بلوچستان سے زیادہ لاہور میں کیسے ہے؟بلوچستان اور پختونخوا دونوں وہ بدقسمت صوبے ہیں جہاں صرف بارود، انسانی خون، خودکش حملوں اور وسائل ہڑپنے کا کاروبار چل سکتا ہے لیکن تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کیلئے صاحبان اقتدار لاہور کا رخ کرلیتے ہیں۔ قومی اسمبلی جیسے مقدس ادارے کیلئے یہ شرم کا مقام ہے کہ اسی ادارے کے ذریعے بلوچ عوام کا حق بھی لاہور منتقل کیا گیا۔

  • پشاور، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،9 گرفتار

    پشاور، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،9 گرفتار

    نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر انسداد گداگری ایکٹ کے تحت پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، پشاور اور گردونواح میں محکمہ سماجی بہبود دارلکفالہ کی انسداد گداگری سکواڈنے پیشہ ور گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مذید 9 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا ہے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ،عشر، سماجی بہبود وترقی خواتین سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر دارلکفالہ کی ٹیم نے پشاور کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور پیشہ ور گداگری میں ملوث مرد و خواتین کوانسداد گداگری ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے کر دارالکفالہ منتقل کر دیا گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 4 مرد اور 5 خواتین شامل تھیں جنکو کوہاٹ روڈ، رینگ روڈ، نشتر آباد، گلبہار، انم صنم چوک اور صدر روڈ سے گرفتار کیا اور انکے خلاف انسداد گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے دارالکفالہ منتقل کیا مینیجر دارالکفالہ حناء کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشاور اور گردونواح میں گداگری کے خلاف انسداد گداگری ٹیم کاآپریشن جاری رہے گا اور پشاور کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

  • پشاور،تحصیل متھرا میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اہم میٹنگ

    پشاور،تحصیل متھرا میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اہم میٹنگ

    ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون الرشید خان کی سربراہی میں ورسک ڈویژن کے تحصیل متھرا کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعت کے نمائندوں کیساتھ خصو صی میٹنگ کی ، اس موقع پر ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان بھی موجود تھے ، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ آنے والے تحصیل متھرا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پرپولنگ اسٹیشنوں پر ان کی حساسیت کے مطابق سکیورٹی انتظامات کی جائینگے اورعوام کو پرامن ماحول میں الیکشن کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے، میٹنگ کے دوران کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے خواتین پولینگ سٹیشنوں میں کسی بھی امیدوار اورکارکن کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی، تمام جماعتوں کے امیدواران اورورکروں کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس اورانتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات میں تعاون اورہرممکن مدد کریں،

  • خیبرپختونخوا میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

    خیبرپختونخوا میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

    خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن پر خودکش حملے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ ارسال کردیا گیامراسلےکےمطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانےکی ہدایات جاری کی گئیں۔

    مراسلے میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئیں کہ عوامی اجتماعات سمیت جلسے ، جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی، جبکہ اجازت ملنے کی صورت میں بھی سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اجتماع کی اجازت نہ دی جائے،مراسلے کے مطابق امن و امان کی سنگین صورت حال اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا۔

    قطر میں افغان طالبان کی دو سال بعد امریکی حکام سے ملاقات

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی نے سر اٹھانا شروع کردیا جہاں گزشتہ ایک سال کے دوران دہشتگردی کے660 سے زیادہ چھوٹے بڑے واقعات میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے سب سے زیادہ 140 واقعات شمالی وزیرستان میں ہوئے جبکہ ڈی آئی خان میں 81، جنوبی وزیرستان میں 49، پشاور اور باجوڑ میں دہشتگردی کے 56 ، 56 واقعات رپورٹ ہوئےپشاور پولیس لائنز میں ہونے والا خود کش دھماکا دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ تھا جس میں 90 سے زیادہ افراد شہید ہوئے یوں مجموعی طور پر دہشتگردی کے واقعات میں 500 سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔

    ڈی جی خان :سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-عبدالسلام ناصر

    دوسری جانب محکمہ انسداد دہشتگردی نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دہشتگردوں کے خلاف1100سے زیادہ آپریشنز کیے، اس دوران 140 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 400سے زیادہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔

  • پرویز خٹک کے بیٹے بھی پی ٹی آئی سے آؤٹ،نو ٹیفکیسن جاری

    پرویز خٹک کے بیٹے بھی پی ٹی آئی سے آؤٹ،نو ٹیفکیسن جاری

    پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد ان کے بیٹے اسحاق خٹک اور ایم این اے عمران خٹک کو بھی پارٹی سے نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجاری نو ٹیفکیشن میں کہاگیاہےکہ پی ٹی آئی نےدونوں رہنماؤں کےپارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر رکنیت ختم کی۔

    بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےجبکہ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بیٹے ہیں پی ٹی آئی پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کر چکی ہے جبکہ پرویز خٹک سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ساتھ مل کر اپنی علیحدہ جماعت پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کی بنیاد رکھ چکے ہیں۔

    ستلج میں بہہ کر دو بھارتی پاکستان پہنچ گئے

  • آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم کے حوالے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ

    آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم کے حوالے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے تھانہ خان رازق شہید میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے،آئی جی پی نے نویں محرم الحرام کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سی سی پی او پشاورسید اشفاق انور اور ایس پی سٹی نے نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی پی کو نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے تفصیلی بریفنگ دی۔
    اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس عوام کی وابستہ توقعات پر پورا اُترتے ہوئے پرامن عاشورہ محرم کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ اور تیار ہے۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور پولیس کے مابین ہم آہنگی اور موثر رابطہ قائم ہے۔ صوبے میں دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے فرقہ ورانہ ہم آہنگی، مذہبی بھائی چارے کے قیام اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائیں۔