-انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کانوشہرہ میں کمان اینڈ کنٹرول روم، کینٹ امام بارگاہوں، جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ۔محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کی اور اہل تشیع مشران کیساتھ ملاقاتیں کئیں اس موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے انکو تفصیلی بریفنگ دی جس آئی جی کے پی کے کے جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس اخترحیات خان نے محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے نوشہرہ کا مختصر دورہ کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود بھی اُنکے ہمراہ تھے۔نوشہرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نےنوشہرہ کینٹ کے امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے تمام سیکورٹی انتظامات چیک کئے۔اہل تشیع مشران سے ملکر ان سے مہیا کردہ سیکورٹی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے نوشہرہ پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس افسران و اہلکاران خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے ریزرو ٹیم ہمہ وقت تیار ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کے سیکورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Tag: پشاور
-

علی محمد خان آخر کار جیل سے رہا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو 80 روز کی قید کے بعد سینٹرل جیل مردان سے رہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا جسٹس اعجاز انور نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر مردان عدالت میں پیش ہوں، ایک ڈپٹی کمشنر کو نشان عبرت بنایا جائے گا تو پھر غیر قانونی کام نہیں ہو گا،عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر مردان 8 اگست کو عدالت کے رو برو پیش ہوں، اور اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 8 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی محمد خان کی گرفتاری 11 مئی کو عمل میں لائی گئی تھی جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کی اہم تنصیبات پر دھاوا بولا تھا۔ علی محمد خان کی اس سے قبل 6 مرتبہ ضمانت منظور ہوئی مگر ان کو جیل سے باہر آتے ہی پولیس دوبارہ گرفتار کر لیتی تھی۔9 جون کو مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پرعلی محمد خان کو مقدمہ سے بری کیا تو اسی دن اینٹی کرپشن کی ٹیم نے فشریز ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔
-

پشاور،محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک پولیس کی کاروائیاں
محرم الحرام‘ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی 9010 افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ،چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں‘فینسی نمبر پلیٹ‘ کالے شیشوں کے استعمال اور ڈبل سواری کے مرتکب درجنوں افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی‘ سینکڑوں موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دئے گئے ہے، قانون ہر خاص و عام پر لاگو ہوتا ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے‘ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے آئی جی پولیس اختر حیات خان اور سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کیں جہاں پر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے‘ کالے شیشے‘ فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں اور ڈبل سواری کے مرتکب 9010 افراد کے خلاف کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ مہم یکم محرم الحرام سے شروع کیا گیا تھا جو تا حال جاری ہے- چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی انہوں نے کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال‘ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے‘ ڈبل سواری اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں،
-

وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنت یوتھ سپورٹس فٹبال میں پشاور ریجن پہلے نمبر پر
وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس فٹبال خواتین صوبائی سطح کے لیگ مقابلے میں پشاور ریجن ٹیم فاتح رہا، مردان ریجن نے دوسری اور سوات ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
صوبائی سطح کے لیگ مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ احتتام پذیر ہوگئے، مقابلوں میں پشاور ریجن، مردان ریجن، بنوں ریجن، ہزراہ ریجن اور سوات ریجن کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
چارسدہ لیگ مقابلوں کے کھلاڑیوں اور افیشلز نے صوبائی سطح کے لیگ مقابلوں کے انعقاد کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نوجوانوں باالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نکھار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں جو کہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔
چارسدہ ،،لیگ مقابلوں کے سیکرٹری و باچا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک نے کہا کہ صوبائی سطح پر لیگ مقابلوں کےلئے تمام کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کر زریعے نہایت شفاف طریقے کار کے مطابق یقینی بنایا گیا ہے اور لیگ سے بہترین ٹیلنٹ سامنے ایا ہے جو اگے صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ -

ابیٹ آباد خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والا شوہر گرفتار
ا بیٹ آباد کے علاقے دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک کےمقدمہ میں مزید پیشرفت، پولیس کے مطابق تھانہ بگنوتر پولیس نے خاتون کے شوہراوردیور کو بھی گرفتا کر لیا ہے جس کے بعد مقدمہ میں درج چاروں ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی۔ خاتون کی درخواست پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بگنوتر زبیر شاہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کی ساس یاسمین بی بی اور دیور فہمید کو فوری گرفتار کر لیا تھا جبکہ مقدمہ میں مطلوب ملزمان خاتون کے شوہر حمید اور دیور شانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ -

نگران صوبائی وزیر کے پی کے کا مالاکنڈ کے عوام کی ہر ممکن کوشش کا عزم
خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سیلاب و بارشوں سے مالاکنڈ ڈویژن میں ہونے مالی و جانی نقصانات پر تبادلہ خیال کیا ہے، صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ضلع کے لحاظ تفصیلی جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،۔صوبائی وزیر آبپاشی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ نگران صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں گی۔ متاثرین کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑ جائے گا۔ نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں۔ حاجی فضل الہٰی نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے صوبائی وزیر آبپاشی کو مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات ، اپر و لوئر چترال میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے آگاہ کیا۔ -

9 اور 10 ویں محرم الحرام کو پشاور بی آر ٹی سروس معطل رہے گی
بی آر ٹی پشاور کی بس سروس 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رہےگی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق تمام روٹس بشمول فیڈر روٹس پر بی آر ٹی کی سروس معطل رہے گی ،ترجمان ترانس کے مطابق بی آر ٹی بند کرنے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے،اس طرح زو بائیسکل شیئرنگ سسٹم کی سروس بھی 9 محرم الحرام کو معطل رہے گی جبکہ بائیسکل سروس 10 محرم الحرام کو فعال رہے گی۔واضح رہے کہ پشاور شہر میں محرم الحرام کے موقع پر ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے،اور شہر میں تمام امام بارگاہوں پر اضافی سیکیورٹی مامور جبکہ جلوسوں کو مکمل نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے،شہر میں پولیس اور سیکورٹی ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے بھر پور تیار ہے،
-

خیبر پختونخوا دیر کے مردوں پر قسمت کی دیوی مہربان
بھارتی خاتون کے بعد چینی لڑکی بھی دوستی کی خاطر دیر لوئر کے علاقے ثمر باغ پہنچ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق جاؤ فینگ نامی چینی لڑکی اور باجوڑ کے رہائشی جاوید نامی لڑکا گزشتہ تین سال سے سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے اور دونوں دوست بن گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی تین روز قبل تین ماہ کے وزٹ ویزہ پر گلگت کے راستے اسلام آباد پہنچی ہے۔اسلام آباد پہنچتے ہی جاؤ فینگ اپنے سوشل میڈیا دوست جاوید کے ساتھ ثمر باغ پہنچ گئی ہے جہاں وہ جاوید کے ماموں عزت اللہ کے گھر میں مقیم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر ثمر باغ میں ٹہرایا گیا ہے جبکہ یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ جاؤ فینگ جاوید سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے۔ڈی پی او دیر لوئر ضیاءالدین نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے جاؤ فینگ کی دیر لوئر میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی لڑکی کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاہم محرالحرام اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چینی لڑکی کو فی الحال آزادانہ نقل و حمل کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈی پی او دیر لوئر ضیاء الدین کا مزید کہنا تھا کہ چینی لڑکی کے سفری دستاویزات درست ہیں اور آخری اطلاعات آنے تک چینی لڑکی اور ان کے دوست جاوید کے درمیان نکاح نہیں ہوا ہے۔
-

فرض سمجھا کہ شہر کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لوں،گورنر خیبر پختونخوا غلام علی
گورنر خیبر پختونخوا نے پشاور شہر کا دورہ کرکے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا،اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج فرض سمجھا کہ پورے شہر کا دورہ کروں تمام شہری پولیس کے انتظامات سے خوش اور مطمئن ہیں،غلام علی نے کہا شہر کا امن قائم رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے،محرم الحرام میں ہر قسم کے تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک دہشتگردی کے الیمنٹس کا سامنا کررہا ہے ،
لہذا کوشش ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ اختلافی بیانات سے پرہیز کریں،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کرے محرم کا مہینے پر امن گزرے،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غلط فہمیوں سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرسکتے،گورنر خیبرپختونخوا نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ نا کریں کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہو،غلام علی نے کہا کہ دہشتگرد کہاں سے آئے؟ اس پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا،گورنر کے پی کے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کل بھی جمرود میں ایک پولیس جوان نے جان کی قربانی دی،جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہے،دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کے لئے شہری بھی اپنے ارد گرد نظر رکھیں،اور کسی بھی مشکوک واقع کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو دے، -

ایبٹ آباد میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے ساتھ ناروا سلوک
خیبر پختونخوا کے ضلع ابیٹ آباد میں مویشیوں کے ساتھ ایک باڑے میں رکھنے والی ثوبیہ نامی خاتون کو پولیس نے بازیاب کر لیا۔ ثوبیہ بی بی کے اہل خانہ کے لوگ دیسال، درمڑھیا گاوں میں ایک شادی پر بطور مہمان گئے تھے جہاں دیسال کے کچھ باسیوں نے ثوبیہ کے والد اور بھائی کو بتایا کہ کہ ثوبیہ کو اپنے شوہر حمید، دیوروں سعید اور شافی اور اپنی ساس یاسمین نے بکریوں کے ایک باڑے میں رکھا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ساس یاسمین ان پر تشدد بھی کرتی رہتی ہے۔
جسکے بعد بھائی اور والد دیسال کے چند رہائشیوں کو ساتھ لیکر حمید کے گھر چلے گئے اسی موقع ہی پر تھانہ بگنوتر پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔ ثوبیہ بی بی کو بکریوں کے باڑے میں باندھے ہوئے پایا گیا ،پولیس کے مطابق ثوبیہ کے جسم پر زخم و تشدد کے نشانات بھی ہے اور ثوبیہ کی حالت بھی تشویش ناک ہے،۔
تھانہ بگنوتر پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی انہوں نے حمید کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ثوبیہ کو بحفاظت بازیاب کر کے انکو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سب سے پہلے انکا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا۔ ثوبیہ کو 3 سے 4 ماہ تک بکریوں کے ایک باڑے میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ثوبیہ کی ساس اور ایک دیور کو گرفتار کر دیا ہے جبکہ ابیٹ آباد کی پولیس جلد ہی حمید کو بھی گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثوبیہ کو انصاف دلایا جائے گا۔
