بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 20 سے 31جولائی 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/مینگورہ، 132کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ،132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/سادھو، 132 کے وی منڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66کے وی تیمر، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام، 33کے وی تھا کوٹ اور 33کے وی پٹن سے بجلی کی فراہمی 20 سے 31جولائی 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ تک معطل رہے گی۔
Tag: پشاور
-

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں پر نا معلوم شر پسندوں کا حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی گیٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل کلاچی کے مقام پر پیش آیا، جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار مبارک شاہ کی جان لے لی۔
فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر سوارہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں. -

خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو
خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں آپریشنز سے قبل مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام ہسپتالوں کو ایچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہر قسم سرجری سے قبل ایچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ لازمی قرار دیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شوکت کے مطابق صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں یہ احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر شوکت کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے جس کا مقصد ایڈز کے پھیلاو کو روکنا اور آلات جراحی کے استعمال کو محفوظ بنانا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکریننگ کے زریعے ڈاکٹرز کو یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ اگر کسی کو ایچ آئی وی ایڈز یا کالا یرقان ہے تو اس کیلئے علیحدہ آلات جراحی کا استعمال کیا جائے۔ان کا مزید کہنا ہے ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ افراد کیلئے علیحدہ یا خصوصی آپریشن تھیٹرز کے انتظام سے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کا بہتر علاج ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ صوبہ بھر میں اس وقت ایچ آئی وی ایڈز رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 6300 ہے جبکہ محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
-

بی ار ٹی میں کسی قسم کے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی
بی آر ٹی پشاور کی گاڑیوں اور سٹیشنوں میں بلااجازت تصاویر لینے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔اس سے پہلے ایسی کوئی پابندی نہیں تھی ، شہر بلا جھجک بی آر ٹی میں تصاویر اور ویڈیوز بناتے تھے ۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز کی بھی بھر مار تھی،
ہم نیوز کے مطابق پابندی کے حوالے سے بی آر ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور سواریوں کی پرائیویسی کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت بسوں ، سٹیشنوں اور بی آر ٹی کے دوسرے مختلف مقامات پر ویڈیوز بنانے یا تصویر لینے کیلئے اجازت لینا لازمی ہوگی، -

پشاور ہائیکورٹ میں شہر یار آفرید ی کے مقدمات کی سماعت
پشاور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے، سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ
شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور وہ 46 دن سے جیل میں ہے۔جس پر جسٹس اعجاز انور کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شہریار آفریدی کو
3 ایم پی او میں کیو ں نامزد کیا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ شہریار آفریدی جیل میں تھے اور 3 ایم پی او میں نامزد کیا گیا ہے اس پر عدالت نے صوبائی حکومت سے شہریار آفریدی کے خلاف مقدمات کی تفصیل بھی طلب کرلی۔اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ -

پشاور حیات آباد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ
پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا چہرہ صاف ہے جس سے اسکی نشاندہی آسانی سے ہوسکتی ہے، حملہ آور کے چہرے کی تصاویر شناخت کیلئے نادرا بھیج دی گئی ہے۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، باروی مواد گاڑی کی سی این جی ٹینکی میں رکھا گیا تھا۔حیات آباد دھماکہ. خود کش حملہ آور کالے رنگ کے پاسو گاڑی میں سوار تھا جس نے پہلے سے فرنٹیئر کور کی گاڑی کو اپنا ہدف بنایا،
زرائع کے مطابق پشاور حیات آباد بم دھماکہ میں ملوث خود کش حملہ آور کے بدن کے اعضاء مل گئے جو جوان العمر لڑکا تھا گاڑی کا نمبر پلیٹ اور چیسزز نمبرز حاصل کرلے گئے ہے، دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ جبکہ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان. اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے.ابتدائی تحقیقات میں بی ڈی یو حکام کے مطابق دھماکے میں دھماکے میں ہائی ایکسپلسیو بارود استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ دھماکے میں خود کش جیکٹ استعمال نہیں ہوا، -

ہسپتالوں میں مر یضوں اور تیمارداروں سے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور کے ہسپتالوں میں تیمار داروں اور مریضوں سے موبائل فونز چوری کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے جو ہسپتالوں میں مریضوں سے موقع ملتے ہی موبائل چوری کرنے میں ملوث ہے ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
پشاور ڈی ایس پی ٹاون سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتال میں لگے کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم منظور احمد ولد تاج علی کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں سے موبائل فونز چوری کرنے کے بعد سستے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے ابتدائی طور پر 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر حوالہ کیا جائے گا، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، -

کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانابزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، محمد اعظم خان صوبائی حکومت کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کر کے مکمل طبی امداد دی جائے،نگران وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ کاروایاں کبھی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی،پوری قوم کو یکجا ہو کر اس طرح کے کاروائیوں کو ناکام بنایا جائے گا،
-

صوابی ،دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والا گروہ گرفتار
صوابی کے گاؤں میں گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا گروہ پولیس کے شکنجے میں آگیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسن کے مطابق خطوط بھیجنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پولیس نے گرفتار 6 رکنی گینگ سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ حکام کے مطابق متعلقہ خاندانوں کی رپورٹ پر کالوخان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔یاد رہے صوابی میں 18 خاندانوں کو پیسے منتقل نہ کرنے پر دھمکی آمیرخطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد گاؤں ڈاگئی میں 18 خاندانوں نے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر جرگہ طلب کیا تھا۔جرگے میں پولیس حکام کو کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور ساتھ ہی جرگے نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اگر خطوط بھیجنے والے افراد میں کوئی سخص گاؤں ڈاگئی سے تعلق رکھے گا تو اسے گاؤں بدر کیا جائے گا ،
خط کے متن کے مطابق بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوا کر تیار رکھ لیں، ہم وصولی کیلئے آئیں گے، تمام خاندان پیسے اور سونا اپنے گھروں پر رکھیں۔ بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے اور سونا گھر پر نہ رکھنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
ڈاگئی کے رہائشیوں کو خطوط ملنے کے بعد کالو خان پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا تھا اور اس کے بعد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ -

پشاور یو نیورسٹی کے شعبہ صحافت میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیو کا افتتاح
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر میاں فیروز کاکا خیل نے جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا۔ ٹرائبل نیوز کے مطابق اس موقع پر جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں فیروز جمال کاکا خیل نے کہا کہ صحافت اب کسی بھی سٹیٹ کا ایک اہم ستون بن چکا ہے اور یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس کو اچھے طریقے سے سر انجام دینا احسن اقدام ہوگا۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی بھی صحافی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹنگ کریں جبکہ سوشل میڈیا ہماری معاشرتی اقدار کو بھول گئی ہے اور اس کے غلط استعمال نے ایک پوری نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
ان کے بقول ہماری سیاسی لیڈر شپ نے بچوں کی ایسی ذہن سازی کی ہے کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی وجہ سے 9 مئی جسیے واقعات رونما ہوئے، نئی نسل کو درست سمیت لیکر جانا صحافی اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔
ادھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ صحافت کے چیئرمین ڈاکٹر فیض اللہ جان نے کہا کہ پوڈ کاسٹ سٹوڈیو میں صحافیوں اور جرنلزم کے طلبہ کو صحافتی پروفیشنل ویڈیوز بنانے کا پلیٹ فراہم ہوگا کیونکہ کل یہی طلبہ ملک چلانے کے لیے میدان میں ہوں گے، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کا غیر ذمہ دارانہ استعمال معاشرے کے لیے تباہی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
ان کے بقول جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن خیبر پختونخوا کا پہلا ڈپارٹمنٹ ہے جس نے ملک بھر اور بیرون ملک میں پشو اور اردو کے نامور صحافی پیدا کیے جبکہ اب ڈیپارٹمنٹ میں صحافت کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک کمیونکیشن پر بھی بھر پور توجہ دی جا رہی ہ
