پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج کردی پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نذیر نے کی ۔ عدالت نے عرفان سلیم کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی پولیس کے مطابق ملزم نے نو اور دس مئی کو پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ ملزم نے گرفتاری سے پہلے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن دوران سماعت پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔
Tag: پشاور
-

پشاور، سابق ایم پی اے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد
پشاورانسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد کردی، پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
پشاور انسداد دھشتگردی عدالت میں سابق اراکین اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی کے جج عامر نذیر کی، سابق ایم پی ایز ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے آج عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی، سابق ایم پی ایز کو تھانہ خان رازق پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ، ایم پی ایز کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہیں -

پشاور، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں بدستور جاری
تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی اہم کاروائی، اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر واقعےمیں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،جسکے قبضے سے 14 عدد پستول اور متعدد میگزین برآمد کئے گئے،دوسری جانب تھانہ خزانہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون، غیرقانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان سے 1 عدد رائفل، 4 عدد پستول سمیت متعدد کارتوس برآمد کئے گئے،
ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ ٹاؤن پولیس نے پوش علاقہ ٹاؤن میں کلینک سے چوری کرنے میں ملوث ملزم گرفتار،کر لیا ہے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ 3 لاکھ 5 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی برآمد کی گئی،
تھانہ ریگی پولیس نے مویشی منڈیوں میں تاجروں سمیت شہریوں سے قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم چوری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ رقم ایک لاکھ پانچ ہزار روپے اور 5 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد۔
ادھر تھانہ داوزئی پولیس نے چارسدہ روڈ پر گاڑی میں مشکوک حالت میں موجود 2 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف، 1 عدد کلاشنکوف متعدد میگزینز اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے، پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعینہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہیں۔ -

پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔
قبل ازیں پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کے صدر کے پی کے امیر مقام بھی راضی ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام(ف) سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔
سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےاس کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا-
صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس
-

تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایزاحاطہ سے گرفتار
پشاور: تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایز کو ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی: پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت مسترد کردی، پولیس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عامر نذیر نے 9 اور 10 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے نامزد پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں سابق ممبران اسمبلی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
پولیس نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کی درخواست دائر کردی
عدالت نے سماعت کے بعد ارباب وسیم اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں،عدالت کی جانب سے درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد تھانہ خان رازق پولیس نے ارباب وسیم اور ملک واجد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے دونوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
لیاری گینگ وار، رحمان ڈکیت گروپ کا سرغنہ گرفتار
دوسری جانب پولیس نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کی درخواست دائر کردی، نظر بندی کی درخواست 3 ایم پی او کے تحت کی گئی، پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے نام نظربندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا خط میں کہا گیا کہ چوہدری پرویزالہٰی کو 30 دن کے لیے نظر بندی کیا جائے خط میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران بات سامنے آئی کہ پرویز الہٰی نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
-

چارسدہ،نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کون؟
چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چارسدہ پولیس نے علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا سراغ لگا کر اصل ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم مقتول کا اپنا سگا بھائی نکلا۔ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان
پولیس کو علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود فقیر اباد ماجوکے میں نوجوان کے قتل کی رپورٹ موصول ہوئی۔ پولیس نے ناصر خان ولد وزیر خان ساکن فقیر اباد ماجوکے کے مدعیت پر سجاد علی ولد محمد سراج ساکن فقیر اباد ماجوکے اور عماد ولد ارشد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا،
واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان تک رسائی اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کی ہدایت کی ۔
ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ رجب علی خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے مقدمہ میں نامزد ملزمان سجاد علی اور عماد کو شامل تفتیش کیا، دوران انٹاروگیشن یہ بات سامنے آئی کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان بے گناہ ہے اور قتل میں ملوث اصل ملزم مقتول کا اپنا بھائی یاسر ولد وزیر ساکن فقیر اباد ماجوکے ہے، پولیس نے فوری طور پر ملزم یاسر کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، جبکہ ملزم کی نشاندھی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

پشاور،ضلع خیبر میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے
ضلع خیبر لنڈی کوتل میں مون سون بارش کے سبب مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا طوفانی بارش کی وجہ سےکے بجلی بھی معطل ہے۔
جاں بحق افراد کا تعلق شلمان سے ہے۔ دوسرے نوجوان کی لاش علی مسجد کے قریب سیلابی ریلے سے نکالی گئی ہے تاحال ان کی شناخت نہیں ہوئی۔دوسری جانب پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ زیادہ بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے جس کی وجہ سےشہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے، -

پشاور،تھانہ متنی پر دہشت گردوں کے جانب سے حملے کا مقدمہ درج
پشاور کے تھانہ متنی پر گزشتہ رات حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ اوتھانہ متنی کی مدعیت میں درج ہوامقدمہ میں انسد اد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد وں کو نامزد کیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیم نےپہلے بھی تھانے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی ،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ -

پشاور ٹریفک پولیس ان ایکشن،تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن
پشاور‘ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تجاوزات مافیا کیخلاف مختلف کاروایاں عمل میں لائی ہے،پشاور ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 398 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے، کاورائی میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 1070 موٹر سائیکل مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی ہے، پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف کیپٹل پولیس سید اشفاق انور اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر کی گئی ہیں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے بارے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے
چیف ٹریفک پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے‘
تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،
ٹریفک پولیس افسر کے مطابق تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے شہریوں کو نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے جس سے ٹریفک نظام میں خلل سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےٹریفک حکام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں‘ -

پشاور میں اساتذہ کرام پر شیلنگ کیخلاف احتجاج
کل پشاور میں ہونے والے اساتذہ کرام پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف تنظيم اساتذہ لنڈی کوتل نے خیبر نیکی خیل مارکيٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اس واقعے کی سختی سے مزمت کی ہے.
پشاور میں اساتذہ کرام پر بدترین شیلنگ جاری!
اساتذہ کرام کا مولانا فضل الرحمن اور نگران حکومت کیخلاف نعرے بازی pic.twitter.com/Ibpku2NHqS— Khalid Khan Supari (@SupariKhan) July 13, 2023
مظاہرے کی قیادت تنظيم اساتذہ لنڈی کوتل کے صدر شریف اللہ آفریدی نے کی۔ مظاہرین نے نگران حکومت کے اس ظلم کےخلاف نعرے بازی کی ۔ تنظيم اساتذہ کے صدر نے کہا کہ ہم ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے مسائل ترجيحی بنیادوں پر حل کریں اور تمام کیڈر کے اساتذہ کو اپگریڈ کریں تاکہ اساتذہ مکمل یکسوٸی کے ساتھ اپنی تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگاخیال رہے کہ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ پشاور میں صوبائی حکومت کی طرف سے ملک معماران اور قوم کے سفید پوش اساتذہ کرام پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مختلف حلقوں سے شدید مزمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں غیر ائینی گورنر راج کو فوری ختم کیا جائے۔
واضح رہے کہ یہ اساتزہ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے تھے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت میں بھی انہوں نے متعدد بار احتجاج کیا ہے لیکن نہ تو اس حکومت اور ناہی اب کی بار انہیں حقوق ملے بلکہ الٹا تشد کیا گیا ہے.
