Baaghi TV

Tag: پشاور

  • سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ اس کارروائی میں چارسدہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا دہشت گرد جاوید خان اخوندان نورڑ بنوں کا رہائشی تھا اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

    کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے پولیس نے ان دہشت گردوں کو قتل، اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی بنوں اور چارسدہ پولیس کے جوانوں کی کارروائی کی تعریف کی اورکہا کہ پولیس کے جوانو ں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،آئی جی کے پی نے کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سےاقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

  • پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کو موصول ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ شہری اس حوالے سے تعاون کریں۔ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور کرک میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر 5 حملوں میں 3 پولیس اہلکار اور 1 ایف سی گارڈ کو شہید کر دیا جبکہ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کرک میں دہشت گردوں نے تھانہ یعقوب شہید اور تھانہ حرم پر حملے کیے جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے،کرک میں سوئی گیس آفس پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔

    پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ خزانہ کے مقامات پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، مچنی گیٹ پر حملے میں پولیس اہلکار نذر علی شہید ہوئے جبکہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کر کے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

  • پشاور: بارودی مواد کا دھماکہ،  عالم دین مفتی منیر شاکر  سمیت چار افراد زخمی

    پشاور: بارودی مواد کا دھماکہ، عالم دین مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی

    پشاور:تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔

    پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں تحقیقات میں مصروف ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

    وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ،آئی ایم ایف

  • پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    پشاور: حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں گھروں میں لگے شیشے پتھراؤ کر کے توڑنے والے اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ٹک ٹاکر پتھر گروپ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتے ہیں، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں، عوامی شکایات ملنے پر تھانہ تاتارا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھروں، دروازوں پر پتھراو کرنے میں ملوث اوباش نوجوانوں کا گروہ کو حراست میں لے لیا۔

    حراست میں لئے گئے نوجوان لڑکے تراویح کے بعد حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں رات کی تاریکی میں شہریوں کے گھرو ں پر پتھراؤ کرتے ہیں اور ساتھ میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں، جس سے علاقہ میں خوف وحراس پھیل رہا تھا،عوامی شکا یت ملنے پر حیات آباد سرکل پولیس نے تمام اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جنہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد تما م لڑکوں کے والدین اور ورثا کو تھانہ طلب کرکے ان کے بچوں کی جانب سے تحریری معافی نامہ دینے کے بعد انہیں والدین کی ضما نت پر چھوڑ دیا گیا۔

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

    جوان اپنے بچو ں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں،وزیراعظم

    میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

  • پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر  شہید

    پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر شہید

    پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیااطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی، جائے حادثہ پر موجود افسر نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سوار نا معلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے افسر کو شہید کیا، مزید تفتیش کے بعد حقائق اور قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

    بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ مریم نواز

    لاہور پولیس کی آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار

    کیا آپ ملٹری کورٹ کو عدلیہ تسلیم کرتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر

  • ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں،وفاق  ٹی او آرز منظور کرے،بیرسٹر سیف

    ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں،وفاق ٹی او آرز منظور کرے،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کے پی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے ٹی او آرز جلد منظور کرے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، لہذا وفاق خیبرپختونخوا کے ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے ،اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرے-

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کو پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں، مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر خیبر پختونخوا حکومت کی افغانستان سے بات چیت میں کیا حرج ہے؟ وفاق کی دوغلی پالیسی سے صوبے کا احساس محرومی مزید بڑھ رہا ہے۔

    آج رات دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونیکا امکان

    دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    ٹرمپ نے امریکا میں انگریزی کو سرکاری زبان بنانے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے

  • ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، وزیر خزانہ

    ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پشاور میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے معاشی استحکام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن منتقل کیا جاچکا ہے بار بار کہہ چکا ہوں کہ نجی سیکٹر کو ملک کی قیادت کرنی ہےایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں،ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیے۔

    احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

    وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہےشرح سود 23 سےکم ہوکر گیارہ فیصد پر آگئی ہےہم اسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کے لیے پرعزم ہیں، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے، آئندہ بجٹ کے لیے تاجروں سے تجاویز حاصل کررہے ہیں۔

    سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 اہلکار ہلاک

  • پشاور:انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار

    پشاور:انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار

    پشاور کی ایکسائز پولیس نے ایم ون جوائنٹ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہزاد علی، ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور لایا تھا، جہاں ان کے گردے فرو خت کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا ملزمان مجبور افراد کو نشانہ بنا کر ان کے گردے نکالنے اور فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان 2لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض گردے بیچنے جارہے تھے گرفتار ملزم شہزاد علی کے موبائل سے بے شمار متاثرہ افراد کی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں، جو اس غیر قانونی کاروبار میں گروہ کی گھناؤنی سرگرمیوں کا ثبوت فراہم کرتی ہیں۔

    19 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا کی غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    حکومت کی چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع

  • خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق

    خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق

    پشاور: خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔

    اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ پاکستان میں پائیدار امن،افغانستان میں امن کےساتھ مشروط ہے اور اس حوالے سے افغا نستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہئیں، اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذ ہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ایرول مسک کا بارک اوباما کی اہلیہ سے متعلق حیران کن انکشاف

    شرکا نے ضلع کرم کے مسئلے کو محض ایک علاقائی مسئلہ قرار دینے کی بجائے اسے ایک قومی معاملہ قرار دیا اور اس کے پائیدار حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی حکومت آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔

    اجلاس میں ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور قومی مفاہمت و سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو مختلف سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی۔

    ٹرمپ کی روئٹرز، پولیٹیکو، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اداروں کو لاکھوں ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں عوام کی رہنمائی کریں گے، جبکہ پورے ملک میں امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

    اجلاس میں تجویز دی گئی کہ دہشت گردی کے مسئلے پر قومی سطح پر سیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس بلایا جائے اور ایک جرگہ تشکیل دیا جائے، جس میں بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات شامل ہوں تاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

    ٹی ٹی پی کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا

    اجلاس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ اور مشیر اطلاعات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مشاورتی اجلاس ملک میں پائیدار امن، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی مفاہمت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

  • ٹی ٹی پی کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا

    ٹی ٹی پی کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا

    پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی: کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی، جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکٹھا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزمان سے چندے کی رقم اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی تھیں ملزمان کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کئے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب

    رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹی ٹی پی کے نئے تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں رپورٹ میں بلوچستان لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے داعش اور مشرقی ترکستان اسلامی تحریک سے گٹھ جوڑ اور اسے افغانستان سے ملنے والی مدد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان حکومت پر مسلسل اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں لیکن اس کے باوجود افغان سرحد سے ٹی ٹی پی کے دہشتگرد مسلسل پاکستان میں حملے کر رہے ہیں اور پاکستان میں دہشتگردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی افغان حکومت کو پیش کر چکا ہے۔

    امریکا سے مزید 277 بھارتی ڈی پورٹ