Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔

    قبل ازیں پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کے صدر کے پی کے امیر مقام بھی راضی ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام(ف) سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔

    سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےاس کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا-

    صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

  • تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایزاحاطہ سے گرفتار

    تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایزاحاطہ سے گرفتار

    پشاور: تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایز کو ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت مسترد کردی، پولیس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عامر نذیر نے 9 اور 10 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے نامزد پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں سابق ممبران اسمبلی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    پولیس نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کی درخواست دائر کردی

    عدالت نے سماعت کے بعد ارباب وسیم اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں،عدالت کی جانب سے درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد تھانہ خان رازق پولیس نے ارباب وسیم اور ملک واجد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے دونوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

    لیاری گینگ وار، رحمان ڈکیت گروپ کا سرغنہ گرفتار

    دوسری جانب پولیس نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کی درخواست دائر کردی، نظر بندی کی درخواست 3 ایم پی او کے تحت کی گئی، پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے نام نظربندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا خط میں کہا گیا کہ چوہدری پرویزالہٰی کو 30 دن کے لیے نظر بندی کیا جائے خط میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران بات سامنے آئی کہ پرویز الہٰی نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

  • چارسدہ،نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کون؟

    چارسدہ،نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کون؟

    چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چارسدہ پولیس نے علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا سراغ لگا کر اصل ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم مقتول کا اپنا سگا بھائی نکلا۔ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان
    پولیس کو علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود فقیر اباد ماجوکے میں نوجوان کے قتل کی رپورٹ موصول ہوئی۔ پولیس نے ناصر خان ولد وزیر خان ساکن فقیر اباد ماجوکے کے مدعیت پر سجاد علی ولد محمد سراج ساکن فقیر اباد ماجوکے اور عماد ولد ارشد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا،
    واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان تک رسائی اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کی ہدایت کی ۔
    ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ رجب علی خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے مقدمہ میں نامزد ملزمان سجاد علی اور عماد کو شامل تفتیش کیا، دوران انٹاروگیشن یہ بات سامنے آئی کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان بے گناہ ہے اور قتل میں ملوث اصل ملزم مقتول کا اپنا بھائی یاسر ولد وزیر ساکن فقیر اباد ماجوکے ہے، پولیس نے فوری طور پر ملزم یاسر کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، جبکہ ملزم کی نشاندھی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پشاور،ضلع خیبر میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

    پشاور،ضلع خیبر میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

    ضلع خیبر لنڈی کوتل میں مون سون بارش کے سبب مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
    مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا طوفانی بارش کی وجہ سےکے بجلی بھی معطل ہے۔
    جاں بحق افراد کا تعلق شلمان سے ہے۔ دوسرے نوجوان کی لاش علی مسجد کے قریب سیلابی ریلے سے نکالی گئی ہے تاحال ان کی شناخت نہیں ہوئی۔دوسری جانب پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ زیادہ بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے جس کی وجہ سےشہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے،

  • پشاور،تھانہ متنی پر دہشت گردوں کے جانب سے حملے کا مقدمہ درج

    پشاور،تھانہ متنی پر دہشت گردوں کے جانب سے حملے کا مقدمہ درج

    پشاور کے تھانہ متنی پر گزشتہ رات حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ اوتھانہ متنی کی مدعیت میں درج ہوامقدمہ میں انسد اد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد وں کو نامزد کیا گیا ہے۔
    کالعدم تنظیم نےپہلے بھی تھانے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی ،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

  • پشاور ٹریفک پولیس ان ایکشن،تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

    پشاور ٹریفک پولیس ان ایکشن،تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

    پشاور‘ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تجاوزات مافیا کیخلاف مختلف کاروایاں عمل میں لائی ہے،پشاور ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 398 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے، کاورائی میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 1070 موٹر سائیکل مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی ہے، پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف کیپٹل پولیس سید اشفاق انور اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر کی گئی ہیں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے بارے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے
    چیف ٹریفک پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے‘
    تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،
    ٹریفک پولیس افسر کے مطابق تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی
    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے شہریوں کو نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے جس سے ٹریفک نظام میں خلل سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےٹریفک حکام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں‘

  • پشاور میں اساتذہ کرام پر شیلنگ کیخلاف احتجاج

    پشاور میں اساتذہ کرام پر شیلنگ کیخلاف احتجاج

    کل پشاور میں ہونے والے اساتذہ کرام پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف تنظيم اساتذہ لنڈی کوتل نے خیبر نیکی خیل مارکيٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اس واقعے کی سختی سے مزمت کی ہے.


    مظاہرے کی قیادت تنظيم اساتذہ لنڈی کوتل کے صدر شریف اللہ آفریدی نے کی۔ مظاہرین نے نگران حکومت کے اس ظلم کےخلاف نعرے بازی کی ۔ تنظيم اساتذہ کے صدر نے کہا کہ ہم ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے مسائل ترجيحی بنیادوں پر حل کریں اور تمام کیڈر کے اساتذہ کو اپگریڈ کریں تاکہ اساتذہ مکمل یکسوٸی کے ساتھ اپنی تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا

    خیال رہے کہ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ پشاور میں صوبائی حکومت کی طرف سے ملک معماران اور قوم کے سفید پوش اساتذہ کرام پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مختلف حلقوں سے شدید مزمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں غیر ائینی گورنر راج کو فوری ختم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ یہ اساتزہ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے تھے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت میں بھی انہوں نے متعدد بار احتجاج کیا ہے لیکن نہ تو اس حکومت اور ناہی اب کی بار انہیں حقوق ملے بلکہ الٹا تشد کیا گیا ہے.

  • پشاور/ انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت

    پشاور/ انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت

    پشاور دہشت گردی عدالت میں بھتہ خوری اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتاردو ملزمان کا پیش کیا گیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔
    تفتیشی افسر نے عدالت سے استفسار کیا کہ ملزمان لطیف اللہ اور ریاض پر بھتہ خوری اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام ہے ۔اور
    ایک ملزم نے سہولت کاری جبکہ دوسرے ساتھی نے افغانستان کے سم پر لوگوں سے بھتہ مانگا ۔ تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ
    ملزمان نے باجوڑ ، مہمند پشاور سمیت مختلف علاقوں سے بھتہ طلب کیا۔ تفتیشی افسر نے استفسار کیا کہ ملزمان سے تفتیش کی ضرور ہے،
    جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور  کی رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور کی رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور نے 130 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 11 روڈ ٹریفک حادثات،114 میڈیکل، 02گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے، 01آگ لگنے کے حادثات پیش آئے۔ ٹریفک حادثات کے دوران 19 افراد زخمی، ٹریفک حادثات کوہاٹ روڈ، چمکنی، جی ٹی روڈ، سینٹر جیل پل، دلہ ذاک روڈ، رنگ روڈ،نحقی اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ پشاور شہر میں مسلم اباد گھر میں کچن میں موجود سلنڈر پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

  • پشاور؛ متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

    پشاور؛ متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

    پشاور کے متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جبکہ 10 دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن متنی پشاور پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور ابھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملے کو ناکام بنا دیا ،پولیس ترجمان کے مطابق متنی میں پولیس اسٹیشن پر جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا، پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہوگئے

    ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ پشاور پولیس نے ہمیشہ دلیری سے مقابلہ کیا ہےہم دہشتگردوں کی ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جنوری میں پشاور میں تلاشی کے دوران مشکوک افراد کی فائرنگ شروع کردی تھی اور یہ پشاور کے علاقے متنی بازار میں تلاشی کے دوران مشکوک افراد کی فائرنگ سے تھانہ متنی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ متنی بازار میں تلاشی کا عمل جاری تھا کہ مشکوک افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ پولیس نے بتایا تھا کہ ایس ایچ او تھانا متنی عمران الدین دائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    یاد رہے کہ اس میں فائرنگ سے مشکوک افراد کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا تھا زخمی ملزم سلمان اور ایک ساتھی نورعلی شاہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ باقی افراد فرار ہوگئے تھے