سکیل میں اضافے اور دیگر مطالبات کے لئے صوبہ بھر کے اساتذہ کا احتجاج، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے آئےہوئے ایس ایس ٹی اساتذہ نے اپنے مطالبات کے لیےاسمبلی کےسامنے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کو جام کر دیا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ا ساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ملک بھرکی طرح ایس ایس ٹی اساتذہ کو 16کی بجائے17 سکیل دیاجائے،عدالتی فیصلے اور سابق حکومت کی منظوری کے باوجود ہمیں اپ گریڈ نہیں کیاگیا۔ سابق حکومت نے اپ گریڈیشن کےلیے یکم جولائی کی تاریخ دی تھی جبکہ آج 11جولائی ہے۔ اساتذہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کرنے تک یہاں سے نہیں جائینگے۔
Tag: پشاور
-

ائی جی پی کے پی کے اختر حیات کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ
انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے آج لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان کی عیادت کی ۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچنے پر آئی جی پی نے زخمی ڈی ایس پی فاروق زمان سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔آئی جی پی نے زخمی ڈی ایس پی سے رونماہونے والے واقعے کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی جرات وبہادری اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔آئی جی پی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے زخمی ڈی ایس پی کو اب تک فراہم کردہ علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا آئی جی پی نے ڈاکٹروں سے کہا کہ ڈی ایس پی فاروق زمان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زخمی ڈی ایس پی کے علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی اور اس بزدلانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بہت جلد بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔آئی جی پی نے زخمی ڈی ایس پی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ -

پشاور رنگ روڈ پر گاڑی بے قابو ہو گئی
پشاور رنگ روڈ پرائم ہسپتال کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے نیچے کھائی میں گر گئی.حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا،
پشاورریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل اور ریکوری ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئ۔ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت سے گاڑی کو کھائی سے نکال کر مالکان کے حوالہ کر دیا۔بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت پر علاقائی لوگوں نے ریسکیو 1122پشاور کی کارکردگی کو سراہا ۔جبکہ ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کر دی گئی، -

نو مئی کو پی ٹی آئی کے جھتوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے پشاور ریڈیو پاکستان کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی یتیم ہوچکا ہے، اور کرپشن اور چوری چھپانے کے لئے سازشیں کی گئی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مجھ سے حساب نہ لیا جائے، انہوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو پٹرول چھڑک کر جلائی، مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ٹرانسمیشن بحال کرنے پر عملے نے احسن کردار ادا کیا، سٹوڈیو کی بحالی پر کام شروع ہوگیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ نومئی کوسیاسی دہشت گردوں نے ریڈیو پاکستان میں جلاو گھیراؤ کیا،اور زمان پاک کےباہر سازش کرکے پولیس پرپیٹرول بم گرائے، وزیر اطلاعات نے کہا اس کےبعد اس کی یہ خواہش ہے،کہ مجھ سے فارن فنڈ سےمتعلق نہ پوچھا جائے،لیکن اس سے عوام کے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا،
-

صوابی، عریفہ نور کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار، آلہ قتل اور خون آلود کپڑے برآمد
ضلع صوابی کے علاقے سلیم خان میں گزشتہ شب پانچ سالہ بچی عریفہ نور شام کو گھر سے نکل کر واپس نہ آئی، جبکہ بعد میں اس کی قتل شدہ لاش قریبی حجرے سے برآمد ہوئی۔
ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل کی ڈی ایس پی صوابی جواد خان اور ایس ایچ او صوابی عجب درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر جا کر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی اور ڈی ایس پی صوابی کو ملزم کو فوری طور پر تلاش کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ تفتیش ٹیم نے قریبی مکانات کی پروفائلنگ کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد حراست میں لئے جن کے انکشاف پر چند ہی گھنٹوں میں ملزم امن ولد یونس سکنہ سلیم خان کگلیج بانڈہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو بے توقیری کی نیت سے لے قریبی حجرے لے گیا تا ہم بچی کی چیخ و پکار پر اسے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفتیشی ٹیم نے ملزم سے آلہ قتل چھری، ملزم کے خون آلود کپڑے اور دیگر شواہد حاصل کرلئے ہیں جبکہ گواہان کے بیانات بھی قلم بند کئے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ -

محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں علماءکرام کا کلیدی کردار کرنے کا عزم
محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے علماء کرام کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں نوشہرہ کینٹ ،رسالپور اور جہانگیرہ کے علماء کرام نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ بھر میں اور خصوصاً محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام اپنا کلیدی کردار کریں۔علماء کرام کی مدد ہی سے سماج دُشمن عناصر کے مذموم ارادےناکام بنائیں جا سکتے ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے مزید کہا کہ شہر کا امن امان برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی فرقہ واریت، اشتعال انگیز تقاریر ،لوڈ اسپیکر کا غلط استعمال ،اسلحے کی نمائش اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد نوشہرہ کینٹ کے خطیب پروفیسر قاضی خلیل الرحمٰن نے علماء کرام کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔میٹنگ کے اختتام پر ملک اور نوشہرہ کے امن و امان اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
-

ڈی سی پشاور کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نیئر جمال ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نوید خورشید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ ، کمپیونیکیشن آفیسر فیصل خان سمیت انتظامی افسران،محکمہ صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور کوریج کے حوالے سے جبکہ آنے والی انسداد پولیو مہم کے لئے مزید ضروری اقدامات اور کوریج کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
ڈپٹی کمشنرپشاورشاہ فہد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدادپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ -

پشاور:محرم الحرام میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
پشاور میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ گرفتاریاں پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، دہشت گرد گروہ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تمام ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔
بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لیے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ان افراد میں گلی کا چوکیدار اور ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔
-

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور نے 117 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔
ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 16 روڈ ٹریفک حادثات،94 میڈیکل، 03گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے، 02آگ لگنے کے حادثات پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 23 افراد زخمی، ٹریفک حادثات بجگی اسٹاپ،کوہاٹ روڈ، انقلاب روڈ،بخشو پل،ارباب روڈ، کگہ والا، پیر بالا، کارخانوں اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ پشاور شہر میں سبزعلی ٹاؤن گھر میں اور پھندو روڈ میں گھر پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔
-

مردان منی چینجرز کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
مردان کاٹلنگ تھانہ بائیزئی کے علاقہ سنگاؤ میں مسلح ڈاکوؤں نے منی چینجرز کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق منی چینجرز نے پشاور اور دیگر علاقوں سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم اکٹھی کی تھی۔ پولیس کے مطابق منی چینجرز اپنی گاڑی کے زریعے بونیر جارہے تھے۔پولیس علاقہ سنگاؤ میں چار مسلح ڈاکو نے منی چینچرز کی گاڑی زبردستی روک لی۔پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے منی چینجرز کو تشدد کرکے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مسلح ڈاکو گاڑی اور رقم چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،
