Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پشاور،بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    پشاور،بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    پشاور میں بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،پشاور تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود ملک احمد گڑھی میں ایک بچے کے والد نے پولیس کو جنسی تشدد کی رپورٹ دی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،
    ایس پی سٹی عبدالسلام خالد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سبرب مختیار خان اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی مدثر حیات کو فوری طور ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،
    ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی مدثر حیات نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی ولد شہنشاہ کو گرفتار کرلیا،
    جس سے مزید تفتیش جاری ہے،

  • شادیوں میں خواجہ سراؤں اور فنکاروں کو دعوت دینے والوں کی نکاح نہ پڑھانے کا فیصلہ

    شادیوں میں خواجہ سراؤں اور فنکاروں کو دعوت دینے والوں کی نکاح نہ پڑھانے کا فیصلہ

    کے پی کے ضلع خیبر لنڈی کوتل میں گرینڈ جرگہ میں زخہ خیل خیبر کے علماء کرام نے متفقہ طور پر شادیوں میں خواجہ سراؤں اور فنکاروں کو دعوت دینے والوں کی نکاح نہ پرھانے کا فیصلہ کر لیا ،اس حوالے سے علماء کرام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق شادیوں میں خواجہ سراؤں کی شرکت اور موسیقی محافل کے انعقاد کرنے پر علماء کرام نے نکاح پڑھانے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے،اعلامیہ کے مطابق
    شادیوں میں موسیقی محافل کے انعقاد پر خاندان والوں کی نماز جنازہ بھی نہیں پڑھائینگے ، اور ایسی تقریبات میں اہلیان علاقہ بھی شرکت نہیں کریگی ، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شادیوں کی تقریبات میں خواجہ سراء کی شرکت شریعت اور قبائلی روایات کے منافی ہے ، خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے کسی میت کا جنازہ بھی نہیں پڑھایا جائے گا، اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے،کہ ایسے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے، علماء نے شادیوں میں ہوائی فائرنگ روکنے کی بھی استدعا کی ہے،

  • پشاور،جرگے کے دوران فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار

    پشاور،جرگے کے دوران فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار

    تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پیش آنے والا واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہےایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر محمد علی اور ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی فوری کاروائی کے نتیجے میں ملوث ملزمان کو در لیا گیا، واضح رہے کہ ہزار خوانی کے علاقہ غفور آباد میں جرگہ کے دوران فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کرنے اور دو کو زخمی کرنے کا واقعہ گزشتہ رات سامنے آیا تھا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں زرعلی ولد عبدلقیوم اور فریداللہ ولد عبدلغفور ساکنان غفوراباد دیر کالونی شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

  • شادی میں ڈانس یا خواجہ سراؤں کی آمد پر پابندی،جرگے کا متفقہ فیصلہ

    شادی میں ڈانس یا خواجہ سراؤں کی آمد پر پابندی،جرگے کا متفقہ فیصلہ

    شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی گئی

    یہ فیصلہ قبائلی ضلع خیبر ، لنڈی کوتل میں جرگے میں کیا گیا، جرگے میں مقامی علماء کرام، بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی، جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی کی تقریبات سمیت خؤشی کی دیگر تقریبات میں ناچ گانے کی محفل نہیں ہو گی اور نہ ہو خواجہ سراؤں کی محفل سجائی جائے گی، ہوائی فائرنگ بھی کسی تقریب میں نہیں کی جائے گی

    جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ جس شادی میں ناچ گانے کی محفل ہو گی یا خواجہ سراؤں کو بلایا جائے گا، اس دولہے کا نکاح علما کرام نہیں پڑھائیں گے اور نہ ہی ایسی شادی یا تقریب میں شرکت کی جائے گی، اگر جرگے کے فیصلے کی کسی نے خلاف ورزی کی تو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا بلکہ اس خاندان کی کسی میت کا جنازہ بھی نہیں پڑھایا جائے گا

    جرگے کے بعد جاری اعلامیہ میں اہلیان علاقہ کو بھی یہ کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو شادی بیاہ کی تقریبات میں ناچ گانے کی محفل کریں انکے ساتھ بائیکاٹ کریں اور ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں، جیو‌ٹی وی میں شائع رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ میں شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے اعلامیہ پر علماء، قاری، مفتیان،اور بلدیاتی نمائندگان کے دستخط موجود ہیں

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

  • پشاور پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ،4 بھائی قتل

    پشاور پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ،4 بھائی قتل

    پولیس حکام کے مطابق پشاور میں دیرکالونی کے علاقے میں واقع ایک پلاٹ کے تنازع پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم فریقین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل اور دو کو زخمی کردیا، پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد میں پیش آیا، اور جاں بحق ہونے والے چاروں سگے بھائی ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے ناظم وحید خان شامل ہیں۔

  • پشاور اور کراچی میں چینی کے قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    پشاور اور کراچی میں چینی کے قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    پشاور میں چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی ہے۔ پشاورمیں چینی کا 50 کلوتھیلا 5 ہزار 700 سے بڑھ کر ساڑھے 6 ہزار کا ہو گیا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مل مالکان کی جانب سے پشاور کے ڈیلرز کو چینی فراہم نہیں کی جارہی۔
    کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے۔ کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوئی جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا بیگ 6500 روپے کا ہوگیا ہے۔

  • چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا   جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری

    وفاقی وزارت قانون و انصاف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 177 کی شق ون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اطلاق اسی دن ہوگا جب وہ اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گی۔
    ٕیاد رہے کہ 14 جون کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے عدالت عظمیٰ کی تاریخ میں دوسری خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش کردی تھی، جس کی پارلیمانی کمیٹی نے بھی سفارش کردی تھی۔
    ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، جسٹس (ر) سرمد عثمان جلالی اور پاکستان بار کونسل کے اختر حسین نے شرکت کی تھی۔اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے ان کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی سفارش کردی تھی۔
    سپریم کورٹ میں اس وقت 17 ججوں کی طے شدہ تعداد کے برخلاف چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال سمیت 15 جج امور سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائی کورٹ میں بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کرنے والی جسٹس مسرت ہلالی کی آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔
    یکم اپریل کو جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا تھا جس کے بعد وہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔8 اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہونے والی جسٹس مسرت ہلالی نے خیبر لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1983 میں وکالت کا آغاز کیا۔1988 میں انہوں نے ہائی کورٹ جبکہ 2006 میں سپریم کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کر لیا۔2013 میں وہ پشاور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئیں اور 2014 میں مستقل جج بن گئیں۔
    جسٹس مسرت ہلالی 2007 کی وکلا تحریک میں بھرپور طور پر سرگرم رہیں اور احتجاجی مظاہروں میں مرد وکلا کے شانہ بشانہ شرکت کرتی رہیں۔اس کے علاوہ انہیں پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر، سیکریٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، پہلی صوبائی محتسب کے عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔پشاور ہائی کورٹ کی خواتین وکلا نے جسٹس مسرت ہلالی کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے پر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا تھا۔

  • کوہاٹ ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

    کوہاٹ ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

    کوہاٹ لاری آڈہ کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا جس جے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے،فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق شخص کی شناخت میر قاسم جان ولد علی قاسم سکنہ اورکزئی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سید امداد حسین ولد سید سردار حسین سکنہ اورکزئی اور افغان مہاجر انعام اللہ ولد ثمر گل سکنہ ابلن افغان کیمپ شامل ہیں پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہےواقعے میں ملوث مبینہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،
    فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر لی گئی ہے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جبکہ واقعے کے متعلق مزید معلومات کی جاری ہیں،

  • عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان  عہدے سے فارغ

    عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان عہدے سے فارغ

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بورڈ اف گورنر چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بورڈ آف گورنر چئیرمین ڈاکٹرنوشیروان برکی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ڈاکٹر نوشیروان برکی پی ٹی آئی چیئرمین کے کزن ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے دیگر اسپتالوں کے 8 بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ 10 نئے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اور ڈاکٹر زبیر خان ایل آر ایچ کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے گئے ہیں۔


    اس حوالے سے معروف صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ "نوشیروان برکی نے نہ صرف پختونخواکےمحکمہ صحت کو تباہ کردیا بلکہ ڈاکٹروں کی بے توقیری کرتےہوئےانہیں پولیس سے مار پٹواتےاورجیلوں میں دہشتگردوں کے لئےمختص سیلوں میں بند کراتے رہے۔ وہ امریکہ سے بیٹھ کر یہاں حکومت کرتےرہے لیکن وہ اگر پاکستان میں ہوں یاکبھی آئیں توان سےحساب ضرور لینا چاہئے۔”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    صحافی محمد فہیم نے لکھا کہ "خیبر پختونخوانگران حکومت نے عمران خان کے کزن اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرزچیئرمین ڈاکٹرنوشیروان برکی کوایک بار پھر عہدے سے ہٹا دیا جبکہ لیڈی ریڈنگ،خلیفہ گل نواز، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس اورایوب میڈیکل کمپلکس کے بورڈ ممبران برطرف اور نئے ممبران وچیئرمین تعینات کردیے ہیں”

  • پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون

    پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کر دیا ہے، خصوصی کریک ڈاون کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوا کے واقعات، راہزنی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 623 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔اشتہاریوں کے خلاف مہم کا کامیاب بنانے کی خاطر کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اس ضمن میں اشتہاریوں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کے مطابق رواں ماہ جون کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے سمیت مختلف مواقع پر مجرمان کو سہولیات اور پناہ دینے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا ہے، جن سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے
    اسی طرح قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث دیگر ملزمان کی فہرستیں بھی مرتب کرتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو ارسال کرتے ہوئے ان کو خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے۔سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے جاری کریک ڈاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید موثر اور تیز کرنے کی ہدایت کی۔