عید الاضحیٰ کے موقع پر پشاور بھر میں صفائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق عید صفائی آپریشن میں 3259اہلکار حصہ لینگے، 683 گاڑیوں کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھائی جائیں گی، 1827سنیٹری ورکرز ، 756 کٹھہ قلی ، 383 ڈرائیوروں سمیت دیگر اہلکار بھی فرائض انجام دینگے، ترجمان نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پرائمری سطح پر آپریشن 324، سیکنڈری آپریشن 30 بڑی اور 329 آؤٹ سورس گاڑیوں کے ذریعے چلایا جائے گا۔ الائشوں کے پوائنٹس کی نشاندہی کیلئے چونے اور سپرے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
ڈبلیو ایس ایس پی ترجمان کا کہنا تھا کہ گلی محلوں سے آلائشیں جمع کرنے کے لئے 25 کلیکشن پوائنٹس اور ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور صفائی کے حوالے سے شہریوں میں نہ صرف پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں بلکہ آلائشیں اٹھانے کے لئے شہریوں میں تھیلے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہر بھر میں آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ڈمپنگ سائٹ میں دو سو فٹ لمبا اور 90 فٹ چوڑا گڑھا کھودا گیا ہے جہاں شہر بھر سے الائشین تلف کی جائیں گی۔
Tag: پشاور
-

پشاور بھر میں صفائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی پلان تیار
-

کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے تعزیت کا اظہار
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے گزشتہ روز پشاور میں قتل ہونے والے سکھ شہری من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے ورثاء اور دیگر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پرنگران صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلی نے من موہن سنگھ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، وزیراعلیٰ نے سکھ کمیونٹی اور متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کے لوگ انتہائی پرامن اور محب وطن ہیں،قومی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ نگران صوبائی حکومت اقلیتوں کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شرپسندوں کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن ان عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،
محمد اعظم خان نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اس موقع پر انہوں نے آئی جی پی کو سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر ان کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دینے اور سکھ کمیونٹی کے رہائشی اور کاروباری علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کئے،اور سکھ برادری کے قتل ہونے والے من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے خاندانوں میں چیک تقسیم کئے، جس پروفد نے صوبائی حکومت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر نگران وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ -

پشاورایل آر ایچ کا طبی اور انتظامی عملہ عید کی چھٹیوں میں بھی ڈیوٹی پر مامور رہے گا
پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کیمطابق ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، گائنی اور پیڈیاٹرک ایمرجنسی سمیت، نرسری، ڈائیلاسز یونٹ مکمل طور پر فعال رہے گا جبکہ بلڈ بینک سمیت فارمیسی، انپیشنٹ ڈیپارٹمنٹ فعال رہے گا اور تمام یونٹس میں ایمرجنسی داخلے بھی ہونگے۔داخل مریضوں کا علاج بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا جس کے لئے ہر یونٹ کے ہیڈ نے ڈیوٹی روٹا بنا دیا ہے اسی طرح نرسنگ، پیرامیڈیکل، ہاؤس کیپنگ ڈیپارٹمنٹس بھی اپنی خدمات عید کی چھٹیوں میں فراہم کریں گے جبکہ انتظامی افسران بھی چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے۔ای سی جی اور ریڈیالوجی سروسز سمیت لیبارٹریز بھی چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرے گی۔ عید قربان کے موقع پر قربانی کرتے وقت ممکنہ طور پر زخمی ہونے والے شہریوں کے لئے ایمرجنسی میں طبی عملہ موجود رہے گا۔
-

پشاور پولیس نے عید الاضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الاضحی کےلئے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے مطابق عید الااضحی کے دوران چار ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، شہر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کی خاطر اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں
ترجمان محمد عالم نے بتایا کہ شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی مزید سخت کردی گئی ہے، شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سنیفرڈاگز، لیڈیز پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سٹی پٹرولنگ فورس اور پولیس بکتربند گاڑیاں بھی گشت کریں گی، مویشی منڈیوں میں بھی امن وامان برقرار رکھنے اور مسایل فوری حل کرنے کی خاطر پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں پولیس کو سرائے اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں عید سے قبل شہر کے اطراف میں انفارمیشن بیسڈ خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات سمیت عید گاہوں اور شہر کے تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدیکیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے تحت عید الاضحی کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر مختلف شاہراہوں، بازاروں اور مویشی منڈیوں کے اطراف میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس افسران واہلکار شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے
-

لاہوراور پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا
لاہور اور پشاور ہائیکورٹ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب روکنےکا حکم جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نےملک ذوالفقارنامی شہری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا از خود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینےکا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے اور عدالت عدالتی فیصلہ آنے تک چیئرمین پی سی بی کا انتخابات روکنے کا حکم جاری کرے –
جس پر عدالت نےحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی سی بی کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں …
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا پشاور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی منتخب کرنے کے لیے الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور ارشد علی نےکی درخواست پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر کبیر آفریدی نے دائر کی تھی۔
موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …
درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روکا جائے جس پر پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا اور چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے احکامات دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرچکی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیز پر دینے کا فیصلہ
بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے
-

رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست جمع
پشاور کے مقامی عدالت میں وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ،آئی جی اور فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شفیق الامان کی عدالت میں دائر کی گئی ہے،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے تھانہ خان رازق میں درج مقدمہ غلط دعویداری پر مبنی ہے، مقدمے میں ملزمان کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا،درخواستگزار نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کی دعویداری ریکارڈ موجود نہیں ہے،درخواست میں استدعا کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں راناء ثناء اللہ،آئی جی اور فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کو نامزد کیا جائے، جس پر عدالت کا ڈی ایس پی سرکل کو انکوائری کرکے 7 جولائی تک رپورٹ جمع کرنے کا حکم جاری کر دیا،درخواست وقاص اور یاسر حسین نامی شہریوں نے دائر کی ہے واضح رہے وقاص اور یاسر 9 مئی واقعات میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے،
-

پشاور میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
پشاور پولیس لائن کو کسی بھی نا خوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے پولیس لائن سمیت دیگر اہم عمارتوں کی حفاظت کیلئے سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، ریڈ زون سیکورٹی کے لیے قائم جدید حفاظتی سسٹم کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا اس موقع پر آئی جی پی اختر حیات گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، کور کمانڈر نے افتتاح کے بعد سینٹر پولیس آفس میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ سینٹرل سیکورٹی کمانڈ روم ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید حفاظتی سسٹم ہے، نیا قائم شدہ نظام جدید خودکار شناخت اور سیکورٹی سے مربوط ہے، اس سسٹم کا مانیٹرنگ نظام جدید آرٹیفشل اینٹیلیجنس نظام پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظت کا نیا اور جدید نظام گاڑیوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کی شناخت اور مواصلاتی نظام پر بھی مشتمل ہے، اس نظام کو ہائی سیکورٹی زون میں مشتبہ افراد کے داخلے کو روکنے کےلئے متعارف کرایا گیا ہے اور اس جدید سسٹم کے تحت پولیس لائنز، گورنر و وزیر اعلی ہاوسزاورسیکرٹریٹ سمیت حساس عمارتوں کی نگرانی کی جائے گی۔
پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ بننا بہت ضروری ہے اور یہ سسٹم اس جانب ایک قدم ہے، آئی جی پی نے مزید کہا کہ پشاور میں داعش اقلیتوں پر حملوں میں ملوث ہے،سکھ برادری پر رواں سال تیسرا حملہ ہوا ، اقلیتوں اور مذہبی رہنمائوں پر حملے ایک ہی گروہ کررہا ہے، آئی جی پی نے اس سلسلے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ -

پشاور میں ایک اور سکھ تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
پشاور شہر اقلیت برادری کے لئےغیر محفوظ جگہ بنتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور تاجر جسکا تعلق سکھ برادری سے ہے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا،پولیس کے مطابق جمعہ کو حملے میں زخمی ہونے والے سکھ دکاندار اس وقت زیر علاج ہیں۔
پشاور پولیس کے مطابق آج کا واقعہ شہر میں یکہ توت کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر جس کی شناخت من موہن سنگھ کے نام سے ہوئی کو نشانہ بنایا گیا، سکھ تاجر رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے گلددہ میں اس پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے فوری بعد سکھ تاجر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تا ہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ، یاد رہے سکھ برداری پر ایک حملہ گزشتہ روز ہوا تھا پشاور پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رشید گڑھی میں سکھ پنساری کو نشانہ بنایا جو فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
پولیس نے زخمی سکھ تاجر کی شناخت ترلوک سنگھ نے نام سے کی ہے جو زیر علاج ہیں۔ پولیس حکام دونوں واقعات کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے رہے جس کا مقصد سکھ برداری کو نشانہ بنا کر بدامنی اور بے چینی پھیلانا ہے۔ -

پشاور کوہاٹ روڈ گیس لیکج دھماکہ،3 بچے جانبحق والدین زخمی
پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے کے باعث مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں اور 2 افراد زخمی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن کے دوران ملبے تلے سے 5 افراد کو نکالا گیا۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے میاں بیوی مرنے والے بچوں کے والدین ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خود موقع پر آپریشن کی نگرانی کے لیے موجود رہے۔ریسکیو1122 کی 8 ایمبولینسز، 3 ریسکیو وہیکلز اور 72 ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیاجاں بحق ہونے والوں میں زنیرہ عمر 8 سال، احمد عمر 4 سال، جلیل عمر 3 سال شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی اہلیہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ -

صندل خٹک نے حریم شاہ کی جانب سے لگے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے
ٹک ٹاکر صندل خٹک نے حریم شاہ کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے قرار دئے ہے،پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بتایا کہ حریم شاہ جس کا اصل نام فضا حسین ہے کا عدالت میں الگ کیس چل رہا ہے جبکہ میڈیا پر الگ کیس کا ٹرائل ہو رہا ہے ،صندل خٹک نے کہا کہ اج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے سامنے سچ لے کر آنا ہے،اس نے کہا کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ میں نے سوشل میڈیا پر اسکے خلاف باتیں کئے اور گالیاں دی،جس کے انویسٹیگیشن ایف آئی اے نے کی لیکن انکو کچھ نہیں ملا صند ل خٹک نے کہا کہ اسکا موبائل اب بھی ایف ائی اے کے قبضے میں ہے،جبکہ عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کر دیا ہے کیونکہ میرے خلاف انکو کوئی ثبوت نہیں ملا،صندل خٹک نے کہا کہ اسکی اور حریم شاہ کی دوستی بہت پہلے ختم ہو چکی ہے جتنا عرصہ اسکے ساتھ رہی مختلف سکینڈلز کا سامنا کیا،ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،اور نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہوں،صندل خٹک نے کہا کہ جیل میں اچھا وقت گزارا وہاں مختلف لوگوں سے ملنے کا موقع ملا ،ایک اور سوال کے جواب میں صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ سے نہ معافی مانگی ہے اور نہ کبھی ایسا ہوگا،حریم شاہ کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے،